2025-11-19@18:52:57 GMT
تلاش کی گنتی: 62651

«نئی تاریخ رقم کر»:

(نئی خبر)
    ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین بھی جانتے ہیں کہ کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے۔پنجاب کے شہر راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے، کام کرنا آتا ہے تو مسلم لیگ ن کو آتا ہے، مری میں جتنے کام بھی ہوئے شریف برادران...
    مئی 2025 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کی تصدیق امریکی کانگرس نے اپنی رپورٹ میں کردی ہے، امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا امریکی کانگریس کے ایک تحقیقاتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان نے بھارت پر عسکری برتری حاصل کی۔ یہ جھڑپ دونوں ایٹمی ریاستوں کے درمیان گزشتہ 25 سال میں سب سے بڑا فوجی تصادم قرار دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ لڑائی 7 سے 10 مئی تک جاری رہی۔ چین کا کردار اور جدید...
    برطانیہ (ویب ڈیسک)پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیر لائن ایئر انڈیا کو شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان کی پابندیوں کے باعث ایئر انڈیا کے ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن کو سالانہ ساڑھے 45 کروڑ ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، کینیڈا اور یورپ کیلئے ایئر انڈیا کی پروازیں طویل روٹس اختیار کرنے پر مجبور ہیں جس سے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نقصان کم کرنے کیلئے ایئر انڈیا نے چین سے سنکیانگ کی فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں لابنگ بھی...
    امریکی کانگریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر گرے شرٹ اور بلیک ٹراوز میں سر پر کیپ لگائے پُرجوش انداز میں پیڈل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ عمران خان سے بھی بڑا سپورٹس مین عطا تارڑ pic.twitter.com/uqEW4q6twC — Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) November 18, 2025 سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ن لیگ کے حامی صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ عمران خان سے بڑے سپورٹس مین ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حامی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر بطور سپورٹس مین عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فتح میں چینی ہتیھاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کردیا۔ جبکہ رافیل طیاروں کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ تنازع مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں...
    آئی سی سی نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو اپنی شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹر بابراعظم جبکہ بولرز میں ابرار احمد اور حارث رؤف کی درجہ بندی میں بھی بہتر آگئی۔ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ ون ڈے میں ڈیرل مچل نے بیٹنگ میں روہیت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد نمبر 3 پر پہنچ گئے۔ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے...
    اسلام ٹائمز: امریکی قرارداد کی حمایت صرف ایک سفارتی حرکت نہیں، بلکہ ایک اخلاقی بحران ہے۔ یہ مظلوم فلسطینی عوام کی امیدوں، مسلم اتحاد کے تصور اور عالمی عدل کی بنیادوں پر کاری ضرب ہے۔ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو چاہیئے کہ وہ عالمی دباؤ سے بے نیاز ہو کر ایک غیر مشروط، اصولی اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کریں۔ فلسطین کی آزادی صرف ایک قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کی اجتماعی عزت، غیرت اور نظریاتی تشخص کا مسئلہ ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان انبیاء علیہم السلام کی سرزمین فلسطین ایک صدی سے زائد عرصہ سے غاصب صیہونی سازشوں کا نشانہ بنتی چلی آرہی ہے۔ ظلم و جبر کی ایسی داستان رقم...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، بلوم برگ کی پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق 2025 پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل رہی ۔ 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی۔ لکھا کہ سیاسی استحکام اوربہتر ریٹرنز نے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھا دیا۔ ری ٹیل سرمایہ کاروں کی بھرپور واپسی دیکھنے میں آئی ۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں جمود کے باعث لوگ سرمایہ اسٹاک مارکیٹ میں لا رہے ہیں۔ بینک ڈیپازٹ ریٹس آدھے ہونے سے بھی عوام کا رجحان شیئرز کی طرف بڑھ گیا۔
    امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(آئی پی ایس ) امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی، پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےٹرائی نیشن سیریزمیں شریک ٹیموں کےاعزاز میں ظہرانہ دیا،پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نےکہا تینوں ٹیموں نےسیریز میں شرکت کرکےجس جذبےاورلگن مظاہرہ کیا،وہ قابلِ ستائش ہے،تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں،کھلاڑی اسپورٹس مین اسپرٹ کی ایسی مثال قاائم کریں جو نوجوان نسل کیلئےمشعل راہ ہو۔ وزیراعظم نےمزیدکہا چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں بورڈ تمام میچزبہترین انتظامات کےساتھ کروا رہا ہے،پاکستان میں مسلسل بین الاقوامی کرکٹ ملک کے مثبت تشخص اورامن واستحکام کا ثبوت ہے، ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے...
    آج کے ڈیجیٹل دور میں، سب سے بڑی طاقت آزادی اظہار (Freedom of Expression) کی ہے۔ لیکن جب دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی یوٹیوب سیاسی دباؤ کے سامنے جھک کر سچ کو مٹانا شروع کر دے تو ذرا سوچیے کیا ہوتا ہے؟ یہ صرف سنسر شپ نہیں، بلکہ یہ جنگی جرائم کے ثبوتوں کو مٹانے کا ایک منظم عمل ہے جو کہ اہل فلسطین پر ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی کیا جارہا ہے۔ اس عمل نے ایک طرح سے عالمی سچائی اور آزادی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ یوٹیوب نے فلسطینی حقوق کی تنظیموں کی 700 سے زیادہ ویڈیوز مٹا کر ثابت کردیا ہے کہ طاقتوروں کے حق میں، سچائی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یہ خوفناک...
    اسلام ٹائمز: جب فوج کا مینڈیٹ یہ ہوگا کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ہے اور حماس غیر مسلح نہیں ہوگی تو طاقت استعمال کی جائے گی۔ طاقت کے استعمال کا نتیجہ باہمی جنگ ہے۔ ہمیں پاکستان کی افواج کو کسی بھی طور پر فلسطینیوں کیخلاف استعمال کیلئے نہیں بھیجنا چاہیئے۔ حماس اور فلسطینی جس معاہدے پر راضی نہ ہوں، وہ معاہدہ کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ ہمیں اپنی ریاستی پالیسی بھی اسی لائن پر بنانی چاہیئے، جس میں ہم اہل فلسطین کے مددگار ہوں، اسکے خلاف صف آراء نہ ہوں۔ اسی میں وطن عزیز اور اہل فلسطین کی بھلائی ہے۔ غزہ اور فلسطین کیلئے سوشل میڈیا پر موثر آواز پروفیسر ڈاکٹر جمیل اصغر جامی نے خوب...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان چینی سفارتخانے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور چین کے مضبوط اور دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ساتھ ہی علاقائی استحکام اور مشترکہ اقتصادی ترقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بلوچستان میں پانی کی تشویشناک صورتحال کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے میں پانی کی کمی بڑھتے ہوئے سنگین بحران کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے کی مجموعی زمین کا صرف سات فیصد حصہ زیرِ کاشت ہے، جو خطے کی زراعت کے لیے خطرناک تنبیہ ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ پانی کی مسلسل کمی اور موسمی تغیرات نے بلوچستان کے زرعی ڈھانچے کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار کم ہوئی بلکہ کسانوں کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبے میں پانی اور موسم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی سیاسی قیادت نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت  قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کی، جنہوں نے نومنتخب وزرا سے منصب کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی رہنما اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 16 وزرا شامل کیے گئے ہیں جب کہ دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا۔ مشیروں سے حلف وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔
    — فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔اس ملاقات میں ‎‎پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ‎دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔‎‎سعودی سفیر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔‎پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برما کے مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے تو سعودی عرب کے سفیر نے مسئلے کےحل میں مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس ضمن میں باضابطہ معاہدے پر...
    اسکرین گریب وفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی دیگر حکام کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر گرے شرٹ اور بلیک ٹراوز میں سر پر کیپ لگائے پُرجوش انداز میں پیڈل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ان کے ہمراہ پیڈل کورٹ میں دیگر حکام بھی موجود ہیں، جو عطا تارڑ کے ساتھ پیڈل کھیلتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ پیڈل ایک ریکیٹ اسپورٹ ہے جو ٹینس سے ماخوذ ہے اور سو سال سے زائد عرصے سے کھیلی جا رہی ہے، ٹینس کے مقابلے میں اس کا کورٹ چھوٹا ہوتا ہے، اس میں ڈبلز لائنز نہیں ہوتیں اور جال (نیٹ) بھی نیچا ہوتا ہے۔یہ کھیل حالیہ برسوں میں...
    — فائل فوٹو موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔تاجر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا بازار میں چلغوزہ فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رواں سال چلغوزہ کی زیادہ پیداوار کے باعث قیمت میں کمی آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چلغوزے کی پچھلے سال قیمت 8 ہزار سے 10 ہزار روپے تھی۔
    حکومت جلد نیشنل ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرا رہی ہے، جو پہلی مرتبہ خواتین انٹرپرینیورز کے لیے ایک جامع قومی پالیسی ہوگی۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری ہارون اختر خان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 200 ملین ڈالر مالیت کی گوشت برآمدات کے ہدف کے لیے جامع پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خواتین کو معاشی ترقی کا محور قرار دیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں نظام ایسے بدلے جائیں گے کہ خواتین کو صرف جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ انہیں حقیقی قیادت کے مواقع میسر آئیں...
    اسلام آباد: عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آگیا ہے آزادی یا موت کا۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے تھے لیکن آج کرنا پڑ رہی ہے، ہم نے بڑے صبر سے کام لیا لیکن اب بات کرنا پڑے گی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہم سڑک پر اپنا حق مانگ رہے تھے کیوں کہ ہمیں عدالت سے اجازت ملی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ کبھی بھی ہمارے احتجاج سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود ہمیں ان...
    بھارتی کپتان روہت شرما کی ون ڈے رینکنگ میں طویل حاکمیت ختم ہوگئی اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آئی سی سی کی نئی ODI بیٹنگ رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ مچل نے یہ مقام ویسٹ انڈیز کے خلاف 7ویں سینچری بنانے کے بعد حاصل کیا تاہم انجری کے باعث وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ یہ صرف دوسرا موقع ہے جب کسی کیوی بیٹر نے یہ مقام حاصل کیا ہو۔ اس سے قبل 1979 میں گلن ٹرنر نے ٹاپ پوزیشن سنبھالی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کئی بڑے نام جن میں مارٹن کرو، کین ولیمسن اور روس ٹیلر شامل ہیں ٹاپ فائیو تک تو پہنچے لیکن کبھی نمبر ون نہیں بن سکے۔ مزید پڑھیں: جنوبی...
    ( ویب ڈیسک ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار یورپی یونین کے نمائندئے اعلیٰ برائے امور خارجہ کایا کالاس کی خصوصی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے۔  برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم کے افسران نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم  وزیر خارجہ دورہ کے دوران برسلز میں منعقدہ پاکستان-ای یو سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں...
    بھارتی ریاست منی پور کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ میچ میں بلے باز لامابام اجے سنگھ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھے طریقے سے آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے، وہ ’گیند کو دو بار مارنے‘ پر آؤٹ قرار دیے گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بھارتی بلے باز لامابام اجے سنگھ نے باؤلر آرین بورا کی گیند کا دفاع کیا لیکن گیند ہلکی رفتار سے واپس اسٹمپ کی طرف جارہی تھی جسے بیٹر نے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے بیٹ سے روکا۔ گراؤنڈ میں موجود عینی شاہدین کے مطابق گیند دوسری بار بیٹ سے لگنے کے وقت واقعی اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی، اور ایسے میں وکٹ بچانے کے لیے دوسرا شاٹ قانون...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان واپس لوٹ آ یا، جہاں بدھ کوٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں تقریباً 1,700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,696.40 پوائنٹس یعنی 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 162,631.53 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنی، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ Market is up at midday ???? ⏳ KSE 100 is positive by +1091.89 points (+0.68%) at midday trading. Index is at 162,027.02...
    —فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق  بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیر کاشت رہ گئی ہے، مسئلے کے حل کے لیے بلوچستان میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل نظام کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجۂ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا مل رہا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدیاے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم مضبوط مالی پائیداری کے لیے منظور کی گئی ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب...
    مئی میں جنگ کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بڑھتے مالی نقصان کے باعث ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ چین سے رابطہ کرکے سنکیانگ کے حساس فوجی فضائی زون ‘ہوٹان روٹ’ کے استعمال کی اجازت دلائے۔ چند ہفتے قبل بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد براہ راست پروازیں بحال ہوئی تھیں، جو ہمالیہ میں سرحدی جھڑپوں کے بعد معطل تھیں۔ اب ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپریل میں لگائی گئی پابندیوں نے اس کی طویل پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد اضافہ اور پروازوں کے وقت میں 3 گھنٹے تک اضافہ کمپنی کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتا جا...
    کراچی: معروف ٹی وی اداکار محسن عباس نے کہا کہ فیصل آباد سے کراچی ہجرت نا کرتا تو آج اس مقام پر نہیں ہوتا۔ کراچی میں 20 سال سے ہوں اور اس شہر کو اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس نے کہا جب والدین نہیں ہوتے تو احساس ہوتا ہے، آج جب میرے دونوں ہاتھ خالی ہیں، یتیمی کا بوجھ اٹھاتا ہوں تو مجھ سے نہیں اٹھتا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ کراچی آئے تو بالکل تنہا تھے لیکن اس تنہائی نے انہیں خدا کے قریب کردیا، انہوں نے خدا کو دیکھنا اور محسوس کرنا شروع کردیا۔ محسن عباس کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا دکھ...
    گزشتہ روز کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک میں اچانک سنگین خرابی پیدا ہونے کے باعث بنیادی نیٹ ورک ٹریفک کی ترسیل متاثر ہوئی۔ انٹرنیٹ صارفین کو کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے چلنے والی ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کے دوران ایک ایرر پیج نظر آتا تھا جس میں نیٹ ورک کی ناکامی ظاہر کی جاتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کلاؤڈ فلیئر میں تکنیکی خرابی کے باعث متعدد ویب سائٹس متاثر، ایکس کی سروس بھی ڈاؤن کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ کسی سائبر حملے یا بدنیتی پر مبنی کارروائی کی وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ ایک ڈیٹابیس سسٹم کی پرمیشنز میں تبدیلی کے باعث ہوا، جس نے غلطی سے بوٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے بننے والی ’فیچر فائل‘ میں متعدد غیرضروری اندراجات...
    پاکستان میں ایپل کی نئے آئی فون 17 سیریز صارفین کے لیے اب مزید قابلِ حصول ہو گئی ہے، کیونکہ ایم سی بی بینک لمیٹڈ (MCB) نے پہلی بار بغیر سود کے طویل المدتی قسطوں کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ پلان کے تحت ایم سی بی صارفین کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کسی بھی آئی فون 17 ماڈل بشمول iPhone 17 Pro، 17 Pro Max اور iPhone Air کو آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری بینک نے قسطوں پر 0 فیصد مارک اپ رکھا ہے اور پروسیسنگ فیس بھی ختم کر دی ہے، جس سے یہ آفر عام خریداروں کے لیے مزید پرکشش ہو گئی ہے۔ خریدار 3،...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کردی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی ہے، مسئلے کے حل کے لیے بلوچستان میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجہ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا مل رہا ہے، کسان اب موسمی ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کا شیڈول بہتر بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل نظام کی بدولت پانی کے ضیاع میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان ڈیجیٹل نظام اب سیلاب اور خشک سالی کے خدشات...
    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی اشتراک کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت بھی شریک تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او ہنگامی حالات اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے میں علاقائی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی...
    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کا مقدمہ لڑنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو نقصانات بھی سیاست کا موضوع ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جی ڈی پی 2، 3 فیصد بڑھتی ہے لیکن صرف 2022 کے سیلاب کے نقصانات ملک کی 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر تھے، 2010 کے بعد 5 سیلاب آگئے۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب کے باعث جی ڈی پی گروتھ کی متوقع شرح میں کمی ہوسکتی ہے، وزیر خزانہ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 4700 لوگ پچھلے 2، 3 سیلابوں میں جاں بحق ہوئے، اتنے لوگ پچھلی جنگوں میں...
    ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کے خلاف 130 رنز سے فتح پائی، 299 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا ویمنز پانچ وکٹوں پر 179 رنز بنا سکیں۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 70 گیندوں پر 133 رنز اور بشریٰ اشرف نے 59 رنز بنائے۔ پاکستان کی دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئی تھیں۔
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری کر دیے۔ ابو ظہبی میں ٹی 10 اور آئی ایل ٹی ٹی 20 کے لیے این او سی دیے گئے۔ دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی جاری کیا گیا جبکہ ابو ظہبی ٹی ٹین کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی اور سلمان ارشاد کو اجازت مل گئی۔ محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو بھی این او سی جاری کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی،...
    کراچی: پاکستان کے وسیم کھتری نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے گھانا میں ہونے والا چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ جیت لیا۔ معمولی فرق سے ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل سے محروم رہنے کے بعد وسیم کھتری نے اس ایونٹ میں بھرپور انداز میں واپسی کی، وہ 7 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ فاتح رہے۔ آخری میچ میں وسیم کھتری نے انگلینڈ کے جان ایشمور کو بڑے مارجن سے ہرایا، نائجیریا کے چِنیدو تھورپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایشمور تیسرے نمبر پر رہے۔ وسیم کھتری نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔
    کراچی: 35 ویں نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے جدید برقی آلات چین سے پاکستان پہنچ گئے۔  باخبر ذرائع کے مطابق 6 دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے گیمز میں مرد اور خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرانے کیلئے چین سے 18 کروڑ روپے مالیت کا ٹچ پیڈ الیکٹرانک ٹائم سسٹم کراچی پہنچ گیا، یہ نظام انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سے ہم آہنگ ہے۔ اس ضمن میں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے اہم کردار ادا کیا، نظام کو چین سے درآمد کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی۔  دوسری جانب درآمد شدہ نظام کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے بحری و توانائی کے شعبوں میں تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کے مطابق ماحول دوست انتہائی کم سلفر فیول آئل (VLSFO) کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور باقاعدہ ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ سے 8,722 میٹرک ٹن وزنی ویٹول کی سنگاپور کی بنکر بارج کے ذریعے ماحول دوست میرین فیول کی ترسیل عمل میں لائی گئی، جو پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم او معیار کے مطابق VLSFO کی پیداوار اور اس...
    معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہے، ملزم گجرانوالہ سے تعلق رکھتا ہے اور کینیڈا میں بطور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کام کرتا ہے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں لوگ مشتعل ہیں اور وہ اس شخص کے گھر جانا چاہتے تھے لیکن ہم نے انہیں روکا کہ یہ سلسلہ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد بھٹی پی ٹی آئی کا رکن ہے۔ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مثال قائم کریں گے۔ شاہ زیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا...
    —فائل فوٹو آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے عہدے کا حلف اٹھالیافیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ حلف اٹھانے والوں میں 16 وزیر اور 2 مشیر شامل ہیں۔آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، وزیراعظم نے مشیروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کئی اچھے معاوضے والی فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے کچھ اچھے معاوضے والی فلموں کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کی کیونکہ وہ میری ذاتی اقدار کے مطابق نہیں تھیں۔ بھارتی اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ میرے فلمی کیریئر میں بھروسہ سب سے زیادہ اہم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ اگر مجھے کوئی چیز بھروسے کے قابل نہیں لگتی تو اس کا مطلب وہ میری توقعات کے مطابق نہیں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ...
    نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میزبان و معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی نے اپنے نام سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں میزبان نے اپنے پروگرام ہنسنا منع ہے میں معروف ہدایت کار و اداکار احتشام الدین کو مدعو کیا۔ دورانِ شو تابش ہاشمی نے مہمان احتشام الدین کا تعارف کروایا، جس پر ہدایت کار نے انکشاف کیا کہ ان کا مکمل نام ’محمد احتشام الدین‘ نہیں ہے بلکہ یہ مختصر نام ہے۔ تابش ہاشمی نے شاہ زیب خانزادہ کی سیٹ سنبھال لی اداکار و ہدایت کار کا کہنا تھا کہ چونکہ میرے والدین کا تعلق حیدر آباد دکن سے ہے تو وہاں سب کے 2 نام ہوتے ہیں، ایک دستاویزی نام اور ایک گھر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی ایک اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کو لیاری میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹریلر میں رنویر سنگھ کو بھارت کی جانب سے بھیجا گیا ’را ایجنٹ‘ دکھایا گیا ہے اور ارجن رام پال پاکستانی خفیہ ادارے کے میجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ فلم کے ٹریلر میں پی پی پی...
    کراچی: رنویر سنگھ کی نئی فلم “دھُرندھر” کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت میں بھی تنقید کی زد میں آگیا۔ بھارتی فلم سازوں نے اس بار حد سے زیادہ تخیلاتی اور حقیقت سے دور کہانی پیش کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، فلم میں چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت جیسے حقیقی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ عدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ ایک بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے لیاری میں تعینات دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں لیاری کی تصویر کشی نے ناظرین کو حیران کردیا جبکہ بھارتی شائقین نے بھی اسے ’’غیر حقیقی‘‘ اور ’’شرمناک پروپیگنڈا‘‘ قرار دے دیا۔ فلم...
    کراچی: نورا فتیحی، شردھا کپور سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی مبینہ ڈرگ پارٹیوں میں شرکت کا الزام لگ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس سیل نے داؤد ابراہیم سے منسلک ایک مبینہ بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورک کی تحقیقات کے دوران کئی بالی وڈ اداکاروں کے نام سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ نیٹ ورک سلیم ڈولا نامی شخص چلا رہا تھا جبکہ اس کے بیٹے طاہر ڈولا کے بیانات نے معاملے کو مزید وسعت دے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سلیم ڈولا ملک اور بیرونِ ملک ایسی پارٹیاں منعقد کرتا تھا جن میں داؤد ابراہیم کی...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے خسرہ و روبیلا ویکسین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے تعاون سے حکومت کو آسانیاں ملتی ہیں، عالمی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے بڑی آبادی والے ممالک میں شامل ہیں، بیماریوں سے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوتی ہیں، ویکسین سے ہم ان کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔ خسرہ اور روبیلا  کی بیماری لاحق ہونے سے بچے اندھے اور دماغی مفلوج ہوسکتےہیں، والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، دنیا میں کینسر سے بچنے کی ویکیسن دریافت ہوگئی ہے۔ آئندہ 10 سال میں کوئی  شخص دنیا میں کوئی بھی کینسر سے نہیں مرے گا، پاکستان میں ویکسین ہونے کے باوجود بھی لوگ...
    سابق انگلش پیسر اسٹیورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ایشز امیدوں کا انحصار ابتدائی 2 میچز پر ہوگا تاہم ہمارے لیے سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے رائے میں اگر انگلینڈ پہلے دو میچز میں کوئی مثبت نتیجہ نہ نکال سکا تو سیریز کا کنٹرول آسٹریلیا کے ہاتھ میں چلے جائے گا، کیونکہ پھر میزبان سائیڈ کو جذباتی اور توانائی سے کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔ اسٹیورٹ براڈ نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ لائن اَپ اس مرتبہ تیز ہے، اس میں مارک ووڈ، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، جوش ٹونگ اور برائیڈن کارس شامل ہیں، ہماری یہی قوت کلیدی خصوصیت بن سکتی ہے۔ براڈ نے بطور خاص ایٹکنسن کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کے معاملے پر امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مسلسل رابطے کی کوشش کر رہا ہے۔ منگل کی شب وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے خصوصی عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وہ (ایران) ہمارے ساتھ بہت چاہ سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ ہمیں کال کرتے ہیں، اور غالباً ہم ایک معاہدہ کر ہی لیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ہم تیار ہیں، آپ بھی تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کی ایران کو امن معاہدہ کرنے کی ترغیب صدر ٹرمپ کے یہ تبصرے ان کے اسی روز کیے گئے پہلے بیان کے ہم...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے 23 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت پر فخر ہے، خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاک دھرتی سے فتنہ الہندوستان کا مکمل صفایا ہو گا۔
    عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں: جسٹس حسن اظہر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں۔ وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے یوٹیلیٹی کارپوریشن ملازمین برطرفی کیس کی سماعت کی، عدالت نے یوٹیلیٹی سٹور کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کو تیاری کیلئے وقت دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل آپ نے واپس لے لی۔ درخواست گزار مزمل...
    سن 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھی بھارت نے اپنی مکارانہ سازش کو جاری رکھا۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بہیمانہ سازش کی اور نوجوان بنگالیوں کی ذہن سازی کر کے انھیں مغربی پاکستان کے خلاف اُکسانا شروع کیا۔ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارت نے مکتی باہنی دہشتگرد گروہ کو زیرِ تسلط کیا۔ پاکستان کے خلاف مکتی باہنی دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے پاکستان آرمی اور محب وطن بنگالیوں کا اتحاد توڑنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے...
    پنجاب کے ضلع سیالکوٹ  میں 13 سالہ کم سن بچی اغوا کے بعد افغانستان منتقل کردی گئی اور اس کی واپسی کے لیے 50 لاکھ تاوان طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق والد کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے نے نیا رخ اختیار کر لیا جب کہ 22روز قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ ثمینہ بازیاب نہ ہو سکی۔ 13 سالہ ثمینہ اغوا کے بعد افغانستان منتقل ہوگئی، اغوا کاروں نے ثمینہ کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ تاوان طلب کر لیا۔ 22روز قبل عبدالحق نامی شخص نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، 13 سالہ کم سن ثمینہ کی بازیابی تھانہ کوتوالی پولیس کے لیے چیلنج بن گئی ہے،  بچی کی بازیابی کے لیے مغویہ کے والد...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی...
    مظفرآباد (نیوزڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں حلف اٹھائے گی۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر وزراء سے حلف لیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے بھی کابینہ کی تشکیل اور حلف برداری کی آج کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر قانون کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے میاں عبدالوحید کو نئی کابینہ میں سینئر وزیر کا منصب دیا جائے گا، نئی حکومت کی تشکیل کیلئے بنائی گئی کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہوں گے۔ اس...
    (عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج یعنی 19 سے 24 نومبر تک ہوگی۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل کے پاس دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر ہے، ان پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو اور دست برداری و حتمی فہرست 5 دسمبر کو کو شائع ہوگی ،انتخابی نشان کی شیڈول کے تحت امیدواروں کو الاٹمنٹ 6 دسمبر کو ہوگی جبکہ پولنگ اتوار 28 دسمبر 2025ء کو اور نتائج کی تکمیل 31 دسمبر 2025ء کو کیجائے گی ۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اتفاق رائے سے پاکستان کی ایک قرارداد منظور کر لی جس میں ان اقوام اور عوام کے حق خود ارادیت کے جامع عزم کو دوبارہ اجاگر کیا گیا ہے جو اب بھی نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبی تسلط کے تحت ہیں۔ پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ اقوام متحدہ اپنے مقاصد اور اصولوں کے مرکز میں اس حق کو رکھتی ہے۔ 65 ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی یہ قرارداد پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عاصم افتخار احمد نے پیش کی جسے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی جو سماجی، انسانی اور ثقافتی امور سے متعلق ہے میں اتفاقِ رائے سے منظور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ان کے مطابق کینیڈین حکومت کی اجازت کے تحت 23 نومبر کو اوٹاوا کے بلنگز اسٹیٹ میں ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ منظوری اظہارِ رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی واضح علامت ہے۔ ان کے مطابق خالصتان ریفرنڈم مسلح جدوجہد کے بجائے ووٹ کی طاقت سے اپنے مطالبات کے حصول کا پُرامن راستہ ہے۔انہوں نے سکھ برادری پر زور دیا کہ وہ پنجاب کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں۔ادھر خالصتان تحریک...
    عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نےکہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو ، یہ مطالبہ درست ہے ۔ رائمونڈس کاروبلس کے مطابق افغان طالبان کے دوحہ کے وعدوں پر رائے کے لیے معلومات درکار ہیں، ترکیے کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت جاری رکھی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی...
    بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ ختم کرانےکا کریڈٹ لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے،بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پرفخر ہے،پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ میں نےختم کرائی۔ امریکی صدر نےبھارت کا نام نہ لیتےہوئےکہا ایک اور جنگ ہونےوالی تھی جسےمیں نے رکوایا،دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت...
    پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں 2025 کے دوران حیران کن تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، جس میں سب سے نمایاں کردار عام شہریوں اور چھوٹے سرمایہ کاروں کا ہے۔ یہ وہ طبقہ ہے جو روایتی طور پر رسک لینے سے گریز کرتا تھا، مگر اس بار مارکیٹ میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی بَینچ مارک کےایس ای-100 انڈیکس رواں سال اب تک تقریباً 40 فیصد بڑھ چکا ہے، جس نے اسے ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی استحکام اور بہتر منافع کی توقعات نے عوام کا اعتماد بڑھایا ہے۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں جمود اور بینک منافع میں کمی...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔ پانی کی شدید قلت کے باعث بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے صوبے میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کر دیا گیا ہے، اس کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجہ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا حاصل ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کسان اب موسمی ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کا شیڈول بہتر طریقے سے بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل نظام کی بدولت پانی کے ضیاع میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گیا، صوبہ اب سیلاب اور خشک...
    بنگلہ دیش کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔ ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اُن کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب میں سابق کپتان حبیب البشر نے مشفق الرحیم کو یادگاری ٹیسٹ کیپ پیش کی، جب کہ سابق کپتان اکرم خان نے انہیں بطور محبت ایک خصوصی تحفہ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایک ہی میچ میں مشفق الرحیم کے کئی ریکارڈز، یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کپتان نجم الحسین شانتو بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے پلیئنگ11...
    ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کا آغاز ہوگیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اسکالرشپ پروگرام یو ایس-پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اسکالرشپس کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں ٹاپ 50 جامعات کو رکھا گیا ہے جس میں اسکالرشپ پانے والوں کو ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ دوسری کیٹگری میں 51-100 نمبر کی یونیورسٹیز شامل ہیں اور اس میں اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن بمع اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا معیار بڑھ گیا ہے۔ مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو ایک مہینے میں جنگی اور سفارتی محاذ پر جو شکست دی اُس کے بعد پاکستان کا معیار بلند ہوا اور مودی ہر جگہ سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، اسی وجہ سے مودی دنیا سے اپنا منہ چھپا رہا ہے اور ہم دنیا کے کسی بھی فورم سے اُسے بھاگنے نہیں دیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو رکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران کہی۔ اوول آفس میں ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں، اور مزید کہا کہ ایک اور باقی ہے، جو پوٹن کے ساتھ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازع کو بہت جلد حل کر لیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں ٹرمپ نے عالمی تنازعات میں اپنی انتظامیہ کے کردار کا حوالہ...
    (ویب ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں دو گھنٹے کمی کر دی۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق اب بلوچستان میں گیس کی فراہمی رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک معطل رہے گی، جبکہ اس سے قبل گیس لوڈشیڈنگ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہتی تھی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں شیڈول کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے، اور نئے شیڈول پر فوری عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری سوئی سدرن گیس کمپنی نے امید ظاہر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں شاندار استقبال کیا اور انہیں ’دنیا کے سب سے زیادہ محترم رہنماؤں میں سے ایک‘ قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کو دوطرفہ تعلقات کا ’نیا باب‘ قرار دیتے ہوئے دفاعی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مزید پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار تاریخی پیشرفت کے طور پر امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی، جس سے سعودی دفاع مضبوط ہوگا اور مملکت پہلی عرب ریاست بن جائے گی جو یہ ٹیکنالوجی حاصل کرے گی۔ وائٹ...
    سعودی ولی عہد کیساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی، جو دوبارہ شروع ہونیوالی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی خدشے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی، جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کے قریب تھا، تاہم ان کی بروقت مداخلت کے باعث یہ ٹکراؤ ٹل گیا۔ وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے دنیا میں آٹھ بڑی ممکنہ جنگوں کے آغاز کو روکنے میں کردار ادا کیا۔ٹرمپ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکی تھی اور جنوبی ایشیا میں ایک بڑا بحران جنم لے سکتا تھا، لیکن ان کی سفارتی کوششوں نے حالات کو قابو میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ صرف...
    راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف اور ترکیہ سے آئے مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جبکہ امیگریشن عملے کے رویے کے خلاف دیگر مسافر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل ترکیہ سے آنے والی پرواز ٹی کے 750 اسلام آباد پہنچی۔ مسافر سامان وصول کرنے کے بعد امیگریشن کاؤنٹرز پر پہنچے تو انہیں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران تجمل بھٹی سمیت تین مسافروں نے امیگریشن اسٹاف سے جلدی کلیئرنس کا مطالبہ کیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ جھگڑے تک پہنچ گیا۔ ایف آئی...
    6  نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں تعطل آ گیا ہے جس میں دہشتگرد ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اہم رکاوٹ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام مذاکرات میں تعطل کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیام امن کے لیے علاقائی ممالک خصوصاً ایران متحرک ہے جس کی وزارت خارجہ کی جانب سے علاقائی ممالک کا اجلاس بلائے کی اعلان اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اسی طرح سے برادر اسلامی ملک ترکیہ بھی اس حوالے سے سرگرم اور اس کے اعلیٰ سطحی وفد کی...
    سنہ 2021 میں افغان طالبان کی کابل واپسی کے بعد گزشتہ 4 برسوں میں پاک افغان تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب 48 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 99 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران پاکستان کی افغانستان کو ایکسپورٹ زیادہ رہی اور افغانستان کی پاکستان کو ایکسپورٹ  نسبتاً کم رہی۔ باہمی تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں 196 ملین ڈالر سے بڑھ کر 574 ملین ڈالر تک رہا ہے۔ پاکستان کے حق میں تجارتی توازن کی  کمترین سطح سنہ 2022 میں نوٹ کی گئی۔ اس سال پاکستانی سر پلس صرف 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گیا تھا  اس سال پاکستان نے افغانستان سے بڑی مقدار میں کوئلہ منگوایا تھا تو افغانستان کا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی...
    دبئی (نیٹ نیوز) دبئی ائیر شو میں پاکستان نے بھارت کو عوامی مقبولیت میں چاروں شانے چت کردیا۔ پاکستان کے طیارہ جے ایف 17 بھی دبئی ائیر شو میں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کو ائیرشو میں نئی مقبولیت مل رہی ہے۔ پاکستان نے چند میزائل بھی جہاز کے چاروں طرف نصب کیے ہیں جو ائیر شو کے شرکاء میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی جہاز تبحیس 500 میٹر دور ’’سناٹے‘‘ میں تن و تنہا کھڑا نظر آتا ہے۔ بھارتی جہاز عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ائیر شو کے شرکاء بھارتی جہاز کے اطراف شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم سے سجے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار  بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مسابقتی ٹیرف نظام، توانائی کے شعبے کی پائیداری اور نجی شعبے کی زیادہ شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری اور وفاقی اخراجات کو معقول بنانے پر توجہ دی جاری ہے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار پیٹر تھیل اور آورِن ہافمین کی قائم کردہ عالمی لیڈر شپ پلیٹ فارم ڈائیلاگ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کی۔ وفد میں بین الاقوامی سطح کی ممتاز شخصیات شامل تھیں جن میں برطانوی دارلامراء کے رکن سائمن سٹیونز، آسٹرین پارلیمان کے...
    باکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ملائیشیا کے وزیر مواصلات سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ملائشیا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ شزا فاطمہ نے دونوں ملکوں میں ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ شروع کرنے کی پیش کش کی۔ وفاقی وزیر نے اے آئی‘ ڈیٹا سائنس میں ٹیلنٹ موبیلسٹی اور سکل الائنمنٹ کی تجاویز دیں۔ سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل مواد میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور 6لاکھ سے زائد پروفیشنلز ہماری قوت ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ آذربائیجان کے آسیان خدمت سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ای۔ گورننس ‘ شہری سروس ڈلیوری اور ڈیجیٹل...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ 21 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو میں محمود  اچکزئی نے کہا کہ جمعہ کو پورے پاکستان میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کریں گے۔ ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں ہوگی اور پر امن احتجاج ہوگا۔  علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کی، پاکستان میں عوام کے لیے انصاف کے تمام راستے بند ہوگئے، اب ظلم کا راستہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر شیری رحمان نے کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی پر بلوچستان حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شیری رحمان نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں چائلڈ میرج کے خلاف نیا قانون بڑی کامیابی ہے۔ اہم معاملے پر قانون سازی کرنے کیلیے حکومتِ بلوچستان اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔
    جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کرینگے،ہمارا قانون ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جو اسلام کیخلاف ہو، ترمیم نے قانون کو غیر مؤثر کر دیا،ہر کوئی سیاہ پٹیاں باندھے گا،اپوزیشن اتحاد ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں ہوگی اور پر امن احتجاج ہوگا،محمود اچکزئی،مشتاق احمد ودیگررہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ 21 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔سپریم کورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمعہ کو پورے پاکستان میں یومِ سیاہ منایا جائے گا،...
    واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکہ سے تقریباً 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا جبکہ اس دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتیں  طے پاگئی ہیں جن میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا تاریخی معاہدہ بھی شامل ہے۔ مزید برآں دونوں ممالک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس  کے شعبے میں بھی ایک تاریخی ایم او...
    ریاض احمدچودھری کیڈٹ کالج وانا پر حملے کرنے والے دہشت گردوں اور حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے اور حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا – دہشت گرد پوری کاروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے، حملے کی منصوبہ بندی خارجی "زاہد” نے کی اور خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند” کے نام سے قبول کیـ خارجی نورولی فتنہ الخوارج (TTP ) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لئے حملے کے دوران بنائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(2) پاکستان کے آئین میں 27 ویں ترمیم نے پاکستانی عدلیہ کو تو ڈھیر کر ہی دیا ہے، اور اس پر بہت کچھ شائع ہو رہا ہے اور وکلا اور میڈیا میں زیر بحث ہے۔ لیکن جس بات پر کم بات ہو رہی ہے، وہ ملٹری ڈکٹیٹر شپ کو آئین طور پر تسلیم کر لینا ہے۔ پاکستانی میڈیا اور صحافیوں میں فوج پر بات کرنے کی جرأت کم ہو گئی ہے۔ اب تنقید بھی ممکن نہیں رہی ہے۔ یہ بل جس سرعت کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہوا ہے، وہ دنیا کی پارلیمانی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ پاکستان میں حکومت اکثریت میں نہ بھی ہو تو کوئی بھی بل پاس کرانے کے لیے اپوزیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی سیاست دہائیوں سے دو خاندانوں عوامی لیگ اور بی این پی کے درمیان طاقت کے کھیل میں الجھی ہوئی ہے۔ ایک طرف عوامی لیگ کا سیکولر نیشنلزم ہے، جسے ریاستی اداروں اور بین الاقوامی لابیز کی حمایت حاصل رہی۔ دوسری طرف بی این پی ہے، جو کبھی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی پشت پر کھڑی ہوئی، کبھی عوامی جذبات سے وابستہ مذہبی شناخت کا سہارا لیتی رہی۔ اس خاندانی تقسیم نے بنگلا دیش کی سیاسی فضا کو دائمی عدم استحکام، ادارہ جاتی کمزوری اور سماجی تقسیم میں دھکیل دیا۔ مگر اس ماحول میں ایک قوت ایسی بھی رہی جس نے کبھی خاندانی سیاست نہیں اپنائی، کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی، اور نہ ہی اقتدار کی ہوس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے بدلتے ہوئے سیاسی و دفاعی منظرنامے میں فوجی طاقت کا توازن تیزی سے نئی جہتیں اختیار کر رہا ہے۔ گلوبل فائر پاورکی 2025ء کی تازہ رپورٹ کے مطابق، امریکا ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ بھارت چوتھے اور جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست کے مطابق برطانیہ، فرانس، جاپان، ترکیے اور اٹلی چھٹے سے دسویں نمبر تک ہیں۔ قابل ِ ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان نے 0.2513 کے ساتھ دنیا کی طاقتور ترین افواج میں بارہواں مقام حاصل کیا ہے، جب کہ اسرائیل پندرہویں نمبر پر ہے۔ یہ درجہ بندی کسی...