2025-07-26@12:25:49 GMT
تلاش کی گنتی: 2633

«کی سنیارٹی»:

(نئی خبر)
    سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کرنل طلال بن شلہوب نے بتایا کہ مناسکِ حج کے دوران حجاج کرام کی مقدس مقامات کے سفر کی تکمیل اور طوافِ افاضہ و رمیِ جمرہ عقبہ کے بعد منیٰ واپسی بحفاظت اور پُرسکون ماحول میں کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔ یہ بات انہوں نے حج میڈیا آپریشن سینٹر میں منعقدہ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کہی، جس میں وزارت داخلہ، حج وعمرہ، صحت، اور ٹرانسپورٹ ولاجسٹک سروسز کے ترجمانوں نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کرنل طلال بن شلہوب نے کہا کہ حج سیکیورٹی فورسز ضیوفِ الرحمن کے تحفظ اور مناسک کی ادائیگی کے دوران اُن کی سلامتی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) ٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کنٹینر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کنٹینر نے کیری ڈبہ، لوڈر رکشہ اور مزدا گاڑی کو بھی اپنی زد میں لے لیا، حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
    — فائل فوٹو کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے 5 مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات ہے۔ کراچی: بوہرہ برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے ملک بھر کی طرح کراچی میں بوہری برادری آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔  بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشتبہ افراد اور صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکننگ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں عیدگاہوں اور مساجد کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دیا گیا...
    بلوچستان  کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے   ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، علاقے کی کلیئرنس اور مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
    قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ میں درپیش چیلنجز اور توقعات سے پردہ اُٹھادیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ہیڈکوچ کا عہدہ قبول کرنے کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں، میری سابقہ کوچز سے بات ہوئی ہے، تاریخ سے واقف ہوں اور آنکھیں کھلی رکھ کر آیا ہوں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ میری کوشش ہوگی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ اس بات کو یقینی بناؤں کہ ہم ایک صف میں کھڑے ہوں اور گرین شرٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں، پھر چاہے ہمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی خدمات درپیش ہوں، چیئرمین، سلیکٹرز یا سینئر کھلاڑی کی، انہیں بروئے...
    گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کی بات جو کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے اور صوبے کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرے گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کی رائٹ آف کلیمز کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مالی سال 2017 تا 2023 کے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) کنٹرول پیریڈ سے متعلقہ 76 ارب روپے کے کلیمز میں سے 50 ارب روپے کے جزوی کلیمز کی اجازت دے دی ہے۔ کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ گزشتہ کنٹرول پیریڈ کے بیشتر معاملات اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ کے۔الیکٹرک کی نظر اب مستقبل کے ملٹی ایئر ٹیرف کی طرف ہے جو مالی سال 2024 سے 2030 پر محیط ہیں۔ جس کے زریعے اپنے دائرہ کار علاقوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے...
    اپنے بیان میں بلوچستان بار کونسل کے رہنماء راحب بلیدی نے کہا کہ سینارٹی کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر سینئر کی جگہ محض سیاسی بنیادوں پر جونیئر جسٹس کو عارضی طور پر قائمقام چیف جسٹس کی تقرری سے وکلاء کو تشویش لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان میں ایک بار پھر مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی بجائے ایکٹنگ بنیاد پر چیف جسٹس کی تقرری سازش ہے۔ اس سے قبل بھی سینئر ترین جج کو ایکٹنگ لگا کر ایک ہفتہ قبل مستقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے جوڈیشری کے اندر سینارٹی کے بنیادی اصولوں پر چیف جسٹس کی...
    محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تفصیلات کے مطابق مون سون سےمتعلق فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرآبی وسائل میاں معین وٹو نے کی ، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین فلڈکمیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں مون سون سے قبل تیاریوں اورخطرات کا جائزہ لیا گیا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارش کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر میں زیادہ بارش متوقع ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں کم بارش کاامکان اور ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے موسمی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شہری...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلیے مقرر ہوا، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا لہٰذا امید ہے کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں ہوئی تھی روٹین میں ایک مہینے کے اندر فیصلہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں 70 دن بعد ان کی رہائی ہوگئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 51 دن...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی  ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے کہا کہ‏جمہوریت اور عوامی خدمت  کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے  ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور‏نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ‏ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور‏ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو قربانی کے گوشت سے متعلق ہدایت جاری کردی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ نہیں کریں کیونکہ گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے، شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف اور خشک کرکے فریز کریں، بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے جس سے بیکٹیریا بنتا۔ عاصم جاوید نے مزید کہا کہ ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے، 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں، شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال کریں۔
    نیو یارک :”دنیا میں امریکہ کے بارے میں منفی رائے بڑھ رہی ہے جبکہ چین کی طرف مثبت جذبات میں اضافہ ہوا ہے” — امریکی سروے ادارے مارننگ کنسلٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، مئی کے آخر تک امریکہ کا عالمی نیٹ مثبت اسکور  منفی 1.5  تک گر گیا جبکہ چین کا اسکور 8.8 تک بڑھ گیا۔ اگرچہ یہ صرف ایک ادارے کا سروے ہے، لیکن 40 سے زائد ممالک اور خطوں پر محیط ہونے اور زیادہ تر امریکہ کے اہم اقتصادی و فوجی اتحادیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس کے نتائج معتبر اور انتباہی اہمیت کے حامل ہیں۔ جیسا کہ ادارے کے سربراہ نے کہاکہ یہ “امریکی سافٹ پاور  پر ایک ضرب” ہے۔ یہ ایک واضح رجحان...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کوچ کی حیثیت سے ان کا اولین فرض کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا ہے، ان کی فلاسفی ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھا جائے اور پھر ان سے استفادہ کیا جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈکاسٹ میں میزبان بازید خان سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو احساس دلانا ضروری ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہوتی ہیں اور اس ضمن میں مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل میٹنگز کی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ’میں یہ کام 6 ماہ کے لیے نہیں کرنا بلکہ دیرپا بنیادوں پر کرنا چاہتا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
    سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔ مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔ سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔ باسط...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 300 ملین (30 کروڑ) ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ اس قرض پروگرام کا بنیادی مقصد اصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے متحرک کرنا اور بروئے کار لانا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کی پالیسی بیسڈ گارنٹی (پالیسی پر مبنی ضمانت) دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ 800 ملین ڈالر کا پروگرام ہے۔ پروگرام پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں  ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی  بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمڑیال پی پی 52 ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شکست پر پارٹی عہدیداران سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت اصف علی زرداری کی لاہور گورنر ہاوس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات میں آصف علی زرداری نے سیالکوٹ پی پی 50 ضمنی الیکشن پر شکست پر پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی پر تنقید کی اور شکست پر جھاڑ پلائی۔ صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے مرکزی اورصوبائی قیادت کو ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور ملک کی موجودہ صورتحال پربات چیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) انڈونیشیا کے مطابق ملکی افواج کو جدید بنانے کے سلسلے میں کاوشیں جاری ہیں اور وہچینی ساختہ جے ٹینجنگی طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔ انڈونیشیا کے مطابق یہ نسبتاً سستے اور جدید صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ساتھ ہی انڈونیشیا امریکی ساختہ ایف پندرہ ای ایکس طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے حالیہ برسوں میں اپنی پرانی فوجی مشینری کو جدید بنانے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ 2022 میں، انڈونیشیا نے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 فرانسیسی رافیل طیارے خریدے، جن میں سے چھ طیارے آئندہ سال فراہم کیے...
    اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)  تجزیہ نگار وصحافی انصار عباسی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے نئی کوششیں کر رہے ہیں لیکن تاحال کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔   نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں کردار کے حوالے سے گنڈا پور کی ایک اہم شخصیت کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ بھارت کیخلاف پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ یک زبان ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی تعریف ہوئی لیکن گنڈا پور کو عمران خان کے حوالے سے کسی نرمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور نہ کسی سیاسی...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہونے کے باعث آج کی کاز لسٹ سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پیٹرن انچیف، عمران خان کے فوکل پرسن نیازاللّٰہ نیازی نے 24 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنی تھی۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ تھے۔
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ’ٹیمو ورژن‘ قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورت حال پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ایک طرح سے نیتن یاہو کا ٹیمو ورژن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انڈین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بدترین مثالوں سے متاثر نہ ہوں۔ بد قسمتی سے انڈیا انتہائی غلط انداز میں متاثر ہوا ہے۔ نریندر مودی نیتن یاہو کی سستی کاپی اور اسکا ٹیمو ورژن ہے۔ بلاول بھٹو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2025ء) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے حالیہ برسوں میں غیرمعمولی ترقی کی ہے، جس کا سہرا اُن وژنری آئی ٹی رہنماؤں کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی جدت، سرمایہ کاری اور قائدانہ صلاحیتوں سے اس صنعت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان رہنماؤں نے نہ صرف کامیاب کمپنیاں قائم کیں بلکہ نئے اسٹارٹ اپس کی سرپرستی کی اور پاکستانی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے لیے بین الاقوامی منڈیاں کھولیں۔ ذیل میں اُن نمایاں شخصیات کی فہرست پیش ہے جنہوں نے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کو نمایاں طور پر تشکیل دیا۔1۔ Burhan Mirza، آئی ٹی کے معروف صنعتکار، سرمایہ کار اور کاروباری شخصیتBurhan Mirza ایک نمایاں آئی ٹی ٹائیکون اور سرمایہ کار ہیں، جو اپنی حکمت عملی،...
     حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری  سے سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی و دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
    لاہور(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ منظور مانیکاخاندان کا پاکپتن کی سیاست میں اہم مقام ہے۔پیپلز پارٹی کے لئے بشری منظور مانیکا کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد مانیکا کی رہائش گاہ ای ایم ای کالونی میں ان کی عیادت کے بعد اہلخانہ سے گفتگو کر رہے تھے۔گورنر پنجاب نے میاں منظور مانیکا اور ان کے خاندان کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات کا اعتراف کیا اور پاکپتن کی کسان تحریک و ضلع میں تنظیم سازی پر خصوصی مشاورت کی۔
    پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست سے اپنے خطاب میں کور کمانڈر لاہور نے حالیہ پاک، بھارت جنگ کے دیرپا اثرات اور پاکستان کو حاصل ہونے والے ثمرات پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو عیاں کر دیا۔  اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی ہے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے پنجاب یونیورسٹی میں معرکہ حق کے تناظر میں طلبہ کی بنائی ہوئی خوبصورت پینٹنگز کا مشاہدہ کیا اور بھارت...
    بھارت کے وفاقی وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز ایچ ڈی کمارسوامی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی کمپنی ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بات بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے والے اداروں کے لیے ایک نئی ترغیبی سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی، جسے ابتدا میں ٹیسلا کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا تھا۔ کمارسوامی کے مطابق، ٹیسلا نے بھارت میں صرف دو شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ گاڑیاں بنانے کی کوئی پیش رفت یا منصوبہ سامنے نہیں آیا۔ دی وائر کے مطابق، اس سکیم کے تحت وہ کمپنیاں جو بھارت میں کارخانہ لگانے کے لیے 4,150 کروڑ روپے (تقریباً 500 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کریں گی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو بہادری سے ہلاک کیا، یہ دہشتگرد بھارت کی پراکسی ہیں،بھارت پوری کوشش میں ہے کہ اس خطے کا ماحول خراب ہو، فتنتہ الہندوستان ہمارے ملک کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔(جاری ہے) روبینہ خالد نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،اس ملک سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے ۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دھشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیل بتادی۔ اڈیالہ جیل میں بانی  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  نے بتایا کہ بانی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے ان کے لیے سارے دروازے بند کیے گئے،  جس کے بعد اب  احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے بتایا  کہ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ بانی نے مزید کہا کہ احتجاجی...
    سٹی42:سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کامیاب کارروائیوں میں7 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔  ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی  دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندستان“ کا ایک اور خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا۔ کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔  آپریشنز کے دوران...
    بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق جنتا دل (سیکولر) کے رکن ممبر گوڑا کمارا سوامی نے مودی کی انتہا پسند پالیسیز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور یہ منصوبہ ترک کر دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے دی وائرز کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کا بھارت میں مودی سرکار کی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ دی ہندو  نے کہا کہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش ٹیرف اور پیچیدہ قانونی ضوابط کی وجہ سے ٹیسلا نے فیکٹری لگانے سے گریز کیا، بھارت...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جون  کو بلوچستان میں دو مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کی گئی،  دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیوں میں 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں آپریشن کے دوران5بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے،مچھ میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ  بنایا گیا،آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ڈربری میں پنجابی مہینے کی سترہ جیٹھ کی مناسبت سے ڈولجناح کا ماتمی جلوس نکالا گیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگردوں کے...
    درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔ ساجد تارڑ...
      لندن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب...
    شہریار شر : فائل فوٹو  سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شہریار شر پر حملے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ  نے گرفتار انسپکٹر عبدالشکور لاکھو کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔ کچے کے علاقے میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق ایس ایچ او رونتی شکور لاکھو کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سابق ایم پی اے اور رہنما پیپلزپارٹی سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پیپلزپارٹی کے رہنما شہریار شر پر رونتی کے کچے میں حملہ ہوا...
    اسکرین گریب وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے لوگ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، ان لوگوں کا رونا دھونا آج بھی جاری ہے، پی ٹی آئی کو یہاں انصاف کی توقع نہیں تو مریخ پر چلے جائیں۔عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سمبڑیال میں مریم نواز کی خدمت کو ووٹ ملے، پی ٹی آئی سمبڑیال میں پہلے 10 ہزار اور پھر 30 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئی، کل کے ضمنی الیکشن سے قیدی نمبر 804 کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی ادروں کے خلاف سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ پی پی 52 سیالکوٹ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ن لیگ...
    صوابی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ جیسے بھارت کا جنگی جنون ناکامی سے دوچار ہوا، ویسے ہی پی ٹی آئی کا “فسادی جنون” بھی شکست کھا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دیا گیا “فائنل احتجاج” کا نعرہ بھی ناکامی کی ایک اور داستان رقم کرے گا اور یہ احتجاج پارٹی کے “تابوت میں آخری کیل” ثابت ہوگا۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نہ سوچ بدلی ہے، نہ موڈ، اور نہ ہی ایجنڈا۔ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں...
    وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے قائم سیف سٹی منصوبہ سال 2025 میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹتا رہا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی پولیس آپریشن ہال کی مدد سے 570 مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا، جبکہ 87 کیسز میں ویڈیوز اور تصاویر کی صورت میں شواہد جمع کیے گئے جو تفتیش کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بغیر نمبر پلیٹ والی 4,500 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں، 142 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی سیف سٹی کی نگرانی میں پکڑی گئیں۔...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جون 2025 کو سری لنکا میں شروع ہونے والا تھا۔ اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایکس پر لکھا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شممی سیلوا کی طرف سے بھیجے گئے خط میں سری لنکا میں موسمی حالات کی ناسازگاری اور چکن گونیا مرض کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کی تاریخ کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سعدیہ اقبال ٹی20 کی نمبر ون بولر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پذیرائی اے سی سی کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے...
     پاکستان کے صدر آصف علی زادری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘۔ آصف زرداری نے پاکستانی اور بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑیوں سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے سیاست چھوڑیں۔ یہ ہم جیسے لوگوں کا کام ہے جو 14 سال قید کاٹ سکتے ہیں۔ آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ ان کی اس بات پر کھلاڑیوں نے قہقہہ لگایا۔ ‘Leave politics out, plz leave politics for us’ ???? President Asif Zardari folds hands in front...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ IX کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد کی جیت اس پوری ٹیم کی جیت ہےجو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کی قیادت میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی رہی جس پر یہ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگی امیدوار حنا ارشد کی رہائش گاہ پر جا کر وہاں موجود (ن) لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور سمیت پورے پنجاب سے یہاں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنا 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا۔ بنگلا دیش نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور بنا ڈالا۔ لٹن داس کی قیادت میں بنگال ٹائیگرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، جو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی جانب سے پرویزحسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے 2012...
    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ پی سی بی چئیرمین نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی رہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے۔ لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی دن رات...
    سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 419 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حنا ارشد وڑائچ کی شاندار کامیابی پر کارکنوں کا جشن، آتش بازی، ہوائی فائرنگ بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس سے قبل ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر پولنگ...
    لاہور: مصنوعی ذہانت پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہ کیجیے ورنہ ممکن ہے، امریکی ریاست، اتہا کے ممتاز وکیل، رچرڈ بیڈنر کی طرح مشکل میں پھنس جائیں۔ موصوف نے ایک مقدمے کے سلسلے میں ChatGPTسے مدد لی اور اپنا جواب مکمل کرکے ریاستی کورٹ آف اپیلز میں پیش کیا۔ فریق مخالف کے وکیل نے جواب پڑھا تو اس میں کئی غلطیاں پائیں۔ سنگین غلطی یہ تھی کہ جناب ChatGPTنے حوالہ دینے کی خاطر اپنی طرف سے ایک مقدمے کا فیصلہ گھڑ لیا۔ حقیقتاً اس کیس و فیصلے کا کوئی وجود نہ تھا۔غلطیاں قدرتاً عدالت کو ناگوار گذریں۔اس نے کہا’’مقدمہ لڑنے کی تیاری میںChatGPT سے مدد لینا جائز مگر یہ وکیل کی ذمے داری کہ وہ معلومات...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
    بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں سچ ثابت ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کریں گے۔ بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور پریا سروج کی منگنی کی افواہیں رواں سال کے آغاز میں وائرل ہوئیں تھی تاہم ممبر پارلیمنٹ کے والد نے خبروں کو غیر مصدقہ قرار دیا تھا۔ مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی؟ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج کے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت  گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو "سفیرِ کھیل" قرار دیتے ہوئے ان کے جذبے اور کھیل کے معیار کی تعریف کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ وہ اس نسل سے تعلق رکھتے...
    ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (IDDDs) نے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں محی الدین اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (IDDDs) نے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں محی الدین اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب 6 اور 7 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں منعقد کی گئی جب بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا اور اس کی خودمختاری اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس کے جواب میں پاکستان نے 10مئی کو چھ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جس سے بھارت کو ملکی اور عالمی...
    مرد اساتذہ ہوجائیں ہوشیار، جنسی ہراسگی کی شکایت پرثبوت فراہم کرنا اسٹوڈنٹس نہیں بلکہ ملزم ٹیچر کی ذمہ داری ہے ، وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی کا اہم فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی نے اپنے حکم نامہ میں قرار دیاہے کہ ایسے معاملات میں جہاں ایک طالب علم جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت درج کرواتا ہےتو ثبوت فراہم کرنے کی قانونی ذمہ داری استاد پرہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرے ۔ وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار نے اسلام آباد کی ایک وفاقی چارٹرڈ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے لیکچرر کی اپیل نمبر 143 مسترد کرتے ہوئے تحریری...
    اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پُرتشدد مظاہروں کے مقدمے میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 کارکنوں اور ایک رکنِ قومی اسمبلی کو دہشت گردی کا مجرم قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت جج طاہرعباس سِپرا نے 9 مئی کیس میں تھانہ رمنا پر حملہ جلاؤ گھیراؤ کیس میں اپنے 42 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ یہ واقعات دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں اور ملزمان نے ریاستی اداروں پر حملہ کر کے حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان سیاسی جماعت کے رکن ہیں جو بانی پی ٹی...
    اسلام آباد پولیس نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مویشی منڈیوں کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عیدالاضحی کے پیش نظر مویشی منڈیوں کے لیے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریفک کے مثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 100 ٹریفک افسران کو مختلف مویشی منڈیوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے ضیا مسجد کے قریب قائم مویشی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع پشاور کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔ ریجنل جنرل سیکرٹری شیر علی ارباب نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تنظیمیں تحلیل ہونے کے بعد تمام عہدیداران کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی تنظیمی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے تاکہ آئندہ مرحلے میں تنظیم نو کو آسان اور مؤثر بنایا جا سکے۔ شیر علی ارباب کے مطابق اس اقدام کا مقصد ضلع پشاور میں پارٹی کی مستقبل کی کارکردگی اور رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلد ہی نئی تنظیم سازی کے لیے مشاورت کا آغاز کر...
    — فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاجی تحریک...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان سی ٹی ڈی کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں، لاہور سے 2 جبکہ بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں حال ہی میں کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین سکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے تیار کیے گئے ”ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز“ میں ذہنی صحت کے مسائل کو یا تو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے یا ان کے لیے مناسب اور موثر اقدامات شامل نہیں کیے گئے.(جاری ہے) تحقیق کے دوران 24 ممالک کے 83 ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز...
    پیپلزپارٹی بلتستان کے عہدیداروں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے جو قانون دیامر میں نافذ ہے وہ بلتستان میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔ کچھ ناکام عناصر ایک صوبے میں دو الگ قوانین کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی بلتستان کے تمام اضلاع کی تنظیموں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، بشارت ظہیر، سید محمد علی شاہ اور سید توقیر نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے لینڈ ریفارمز کی منظوری پر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ لینڈ ریفارمز سے سب سے زیادہ بلتستان کے عوام مستفید ہونگے۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ عید سے پہلے عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل، ڈھیل نہیں ہو رہی۔ 3 سال قبل بانی چیئرمین کو آفر کی گئی کہ 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا تو بانی کا جواب تھا کہ 3 سال نہیں، 3 منٹ چپ نہیں رہوں گا ۔ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی نے 3 نکات ’بھارت کی جارحیت،دہشت گردی اور معاشی معاملات‘ پر مذاکرات کی ہامی بھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی کے سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور اہم عہدیداروں سے ملاقات کیلئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے دورے پر آئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز اور تاجروں کا وفد اسلام آباد میں 4 روز گزارنے کے بعد بغیر کسی بریک تھرو کے لاہور پہنچ گیا۔  نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق یہ وفد ہفتے کے روز پاکستان پہنچا تھا اور اسے امید تھی کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوگی اور خاموش سفارتکاری کا آغاز ہوگا تاکہ عمران خان کو درپیش قانونی اور سیاسی مسائل میں ریلیف مل سکے تاہم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور حالیہ امریکی ٹیرف پر بات چیت کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف برقرار، امریکی اپیلز کورٹ نے عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ مؤخر کردیا پاکستان کو امریکی برآمدات پر ممکنہ طور پر 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے، جو کہ 3 ارب ڈالر کے تجارتی سرپلس کے باعث عائد کیا گیا ہے۔ یہ ٹیرف واشنگٹن کی جانب سے دنیا بھر کے کئی ممالک پر گزشتہ ماہ نافذ کیے گئے تھے، تاہم مذاکرات کے لیے انہیں 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر...
    امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور کاروباری افراد پر مشتمل ایک وفد، جو پاکستان کے دورے پر ہے، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقات کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیں:آخری بال تک لڑیں، مطالبات پورے ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام انگریزی روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 4 دن گزارنے کے بعد یہ وفد کسی بریک تھرو کے بغیر واپس لاہور لوٹ آیا ہے۔ اب تک کوششیں بے سود رہی ہیں یہ وفد گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِاعظم عمران خان سے...
    ای سی پی نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریری گزارشات جمع کروادیں 12 جولائی فیصلے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم دیا گیا، الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریری گزارشات جمع کروادیں۔ای سی پی نے تحریری گزارشات میں کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مخصوص نشستوں کی استدعا نہیں کی، اس نے کسی فور م پر مخصوص نشستیں نہیں مانگیں۔تحریری گزارشات میں کہا گیا کہ 12 جولائی کے فیصلہ میں سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف سے بدل دیا گیا، مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن پروگرام کے مطابق پولنگ سے قبل جمع ہوتی ہے۔ای سی...
    اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات کریں، فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریوں کا پول کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریاں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات چیت کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنے کی کوئی فوری ضرورت یا دباو محسوس ہوتا ہے اور...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں نہ صرف کم لاگت بلکہ اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کر رہا ہے، جو امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک کے مقابلے میں 70 فیصد تک کم خرچ ہیں۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ ٹریڈ سینٹر واشنگٹن میں امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہی۔ سفیر پاکستان نے امریکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں موجود وسیع معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں، خاص طور پر زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور معدنی وسائل جیسے شعبے امریکا کے لیے غیر معمولی سرمایہ کاری کے امکانات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان آئی...
    فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریاں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات چیت کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنے کی کوئی فوری ضرورت یا دباؤ محسوس ہوتا ہے اور اگر ایسا موقع آیا بھی تو یہ بات چیت اُن کی اپنی شرائط ہی پر ہوگی۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے حال ہی میں ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے بھارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری  نے کہا ہےکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں  اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں ساتھ میں کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہےکہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کےبعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر...
    واشنگٹن: امریکا کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی طلبا کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ابتدائی عدالتی جنگ جیت لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک وفاقی جج نے اس فیصلے کے خلاف عارضی حکم امتناع جاری رکھا ہے، جس کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طالب علموں کے داخلے پر پابندی فی الحال معطل رہے گی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اینڈ وزیٹر ایکسچینج پروگرام سرٹیفکیشن منسوخ کر دی تھی اور ادارے کو غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا تھا۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے اس فیصلے کو "غیر قانونی" اور "ادارے اور ملک کے لیے نقصان دہ" قرار دیا تھا۔ یونیورسٹی نے...
    امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سی ایف آر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے، جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق چین کی سرمایہ...
    فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کے مقدمے میں ارجنٹینا کی عدالت نے ٹرائل کالعدم قرار دے دیا، اس کی وجہ ایک خاتون جج کی ایک دستاویزی فلم میں شرکت بنی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟ جج جولیئیتا ماکِنتاچ، جو 7 طبی ماہرین کے خلاف چلنے والے مقدمے میں 3 رکنی عدالتی پینل کا حصہ تھیں، ایک ایسی دستاویزی فلم میں بارہا نظر آئی ہیں جو میراڈونا کی موت کے متعلق ہے۔ اس پر سوالات اٹھنے کے بعد انہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں خود کو مقدمے سے علیحدہ کر لیا۔ ماکنتاچ کی اچانک علیحدگی کے بعد عدالت نے مقدمے کو کالعدم (مِس ٹرائل) قرار دے دیا۔ 2 ماہ...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشتگرد مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ...
    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میںبھارتی اسپانسرڈ شدہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 28 اور 29مئی کی درمیانی شب بھارتی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے...
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا،کارروائی کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔اسی طرح کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد این70 پر دہشتگردی کے واقعےمیں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کےعزم کااظہارکیا اور کہا قوم کی سپورٹ سے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی۔صدر مملکت نے 5دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ، انہوں نے...
    سٹی 42 : تاجکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔  وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات، طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہیں ۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ تاجک وزیراعظم قاہر رسول زودہ نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال...
    فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لورا لائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔  لورالائی میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ۔ یہ دہشتگرد این 70 کے قریب ہونے والے راراشم حملوں میں ملوث تھے، 30 بےگناہ شہریوں کے قاتل آج اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔   سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی...
    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لورالائی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردمارےگئے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشتگرد گزشتہ سال 26 اگست اور 18 فروری 2025ء کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ این 70 پر دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 30 شہری شہید ہو گئے تھے اور یہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ آئی ایس پی...
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لورالائی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگردمارے گئے۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشتگرد گزشتہ سال 26 اگست اور 18 فروری 2025 کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔این 70 پر دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 30 شہری شہید ہو گئے تھے...
    شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 7فوڈ پوائنٹس سیل، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ایف 8 مرکز میں آپریشن ،سینٹورس، اقبال ٹاون، گولڑہ روڈ، مری روڈ، بارہ کہو اور اطراف میں بھی آپریشن کیا گیا،45فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے عائد، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 7فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ 127کلو ممنوعہ ناقص اجزا اور دیگر ناقابلِ استعمال اشیا تلف کی گئیں، مقرر کردہ قوانین...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیاہے کہ بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟نجی ٹی وی دنیا نیور کے مطابق انہوں نے کہا کہ بانی کا موقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے وجوہات واضح کی ہیں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ لے کر آئی، عدلیہ نے اپنا کردار ایگزیکٹو کے ماتحت کردیا،...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے ۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔  محسن نقوی نے جعفر کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجے کے لئے  ہدایات دی گئیں، کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی   محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر کی عیادت کی، بلند حوصلے کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پمز ہسپتال میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر سے آج ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کے بہترین علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف فیض آباد احتجاج کے کیس میں پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔دورانِ سماعت گواہ نے کہا کہ میں موقع پر موجود تھا، پی ٹی آئی کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے آئے، کارکنان کو روکا تو انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن کے باہر جانا ہے، کارکنان نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔اگلی سماعت پر مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے،...
    اسلام آباد :سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اس مقدمے کی سماعت کی، وکیل صلاح الدین نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ کسی جج کے تبادلے سے متعلق آئینی نکات واضح ہیں، اور مستقل ٹرانسفر کی صورت میں آرٹیکل 175 اے غیر مؤثر ہو جائے گا، ماضی میں کسی جج کا ایک ہائیکورٹ سے دوسری میں مستقل تبادلہ کی کوئی مثال موجود نہیں ہے، اور آرٹیکل 200 کے...
    خواتین کی صحت سے جڑا ایک سنجیدہ اور تشویش ناک انکشاف حالیہ دنوں عالمی خبروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک ایسی مانع حمل دوا جس کا مقصد خواتین کو سہولت دینا تھا، اب ان کی صحت کےلیے ایک ممکنہ خطرے کے طور پر سامنے آرہی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ’’ڈیپو پروویرا‘‘ (Depo-Provera) نامی یہ دوا، جسے دنیا بھر میں لاکھوں خواتین استعمال کرچکی ہیں، دماغی رسولی یعنی مینی نیوما سے منسلک کی جارہی ہے۔ یہ انکشاف فرانس کی نیشنل ایجنسی فار میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس سیفٹی کی جانب سے 2023 میں شائع ہونے والی تحقیق کے ذریعے سامنے آیا، جس میں بتایا گیا کہ ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک یہ دوا استعمال کرنے والی خواتین...
    بین الاقوامی تجارت کی عدالت نے امریکی تجارتی شراکت داروں پر عائد 10 فیصد ٹیرف سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ بیشتر یکطرفہ ٹیرف کو خلافِ قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ مختلف عدالتوں میں متعدد مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود یہ پہلا موقع ہے جب کسی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف کو بلاک کیا ہو، محصولات نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کچھ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ دنیا کساد بازاری میں ڈوب سکتی ہے۔ نیویارک میں قائم بین الاقوامی تجارت کی عدالت کے ججوں کے 3 رکنی پینل نے 49 صفحات پر مشتمل ایک رائے میں کہا کہ بین الاقوامی ایمرجنسی اکنامک...
     اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدلیہ کو آزاد ہونا چاہیئے لیکن مخصوص ججوں کے ذریعے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں فارم 45 کے مطابق کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین عمران خان کے مقدمات کو فوری سماعت...