ژوب اور شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ژوب اور شیرانی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مزید 8 دہشت گرد مارے گئے۔ آج صوبے میں مختلف کارروائیوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور شیرانی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں "فتنہ الخوارج" کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں بھی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔