2025-09-18@06:40:31 GMT
تلاش کی گنتی: 826

«ہائیکورٹ کے جج»:

(نئی خبر)
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل تو بہت اہم جگہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جب کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے...
    اسلام آباد : ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔   اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر بات چیت کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 امیدواروں کے نام زیر غور ہیں، جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کے لیے 11 ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔
    لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز لاہور:بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے، انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانتیں مسترد کی۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ...
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے, دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت پر مقدمات ریکارڈ بھی طلب کر لیا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. ان درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور بانی پی...
    کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن)جائیداد تنازع کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تلخ کلامی پر وکیل کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جائیداد تنازع کیس  کی سماعت ہوئی، جسٹس اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت  سندھ ہائیکورٹ کے جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،جسٹس اقبال کلہوڑو نے وکیل کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کاحکم دیدیا، پولیس نے وکیل احتشام اللہ خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،عدالت نے وکیل کو جیل بھیجنے اور لائسنس معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ جسٹس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات   کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،درخواستگزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراضات کیا ہیں،سلمان صفدر نے کہاکہ مصدقہ کا پیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، تمام آرڈرز مصدقہ کاپیز کے ساتھ منسلک کردی ہیں،سب لوگوں کو سردیوں کی چھٹیاں ملیں ہمیں نہیں ملیں،ہفتہ میں ٹرائل کی تین سماعتیں ہورہی ہیں،عدالتی اوقات کار کے علاوہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے اس وقت 20 نام زیرِ غور ہیں۔ اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 17 جنوری کو ہوگا جس میں نامزدگیوں کا جائزہ لے کر کثرتِ رائے کی بنیاد پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اِن 20 ناموں میں ضلعی عدلیہ سے کچھ نام ایسے بھی ہیں جنہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے دے رکھے ہیں یا اُن کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر ہائیکورٹ کے جج بن جانے کے بعد یہی جج صاحبان اُن اپیلوں پر سماعت بھی کر سکتے ہیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف کو ایسی نامزدگیوں پر تحفظات...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ/ آئینی بینچ میںریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پینشن روکنے کے خلاف درخواست، عدالت نے ڈاکٹر پریتم داس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پینشن روک دی ہے، ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، محکمہ صحت کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر پریتم داس کے خلاف کرپشن کی انکوائری ہورہی ہے اس لیے 50 فیصد پینشن روکی ہے۔
    لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ چیف جسٹس مس عالیہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 جنوری کو بانی...
    سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے کہا ڈی جی کے ڈی اے گذشتہ سماعت پر بھی نہیں آئے، نہ ہی شوکاز کا جواب دیا، مرحوم ملازم پہلے ایم ڈی اے میں تھے، وہاں سے کے ڈی اے آ گئے تھے۔ ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کے...
    سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی شوکاز نوٹس کا جواب دیا، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، جبکہ ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدرکو لکھے گئے خط کا وائٹ ہاؤس سے جواب نہ ملنے پر وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا جواب نہ ملنے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کا جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز...
    ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے تحت ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کے لیے کمیونیکشن سکلز کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبر رائے اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر کی سربراہی میں ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں ایسوسی ایشن کے اراکین کی کمیونیکشن سکلز میں بہتری لانے کے لئے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سابق ڈائریکٹر ایس آئی ٹی اسلام آباد عنایت شاہ نے کمیونیکشن سکلز پر لیکچر دیا اور شرکا کی کمیونیکشن سکلز...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ججز کی تقرری کے رولز بننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں10ججز کی خالی آسامیوں کے لئے 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیئے گئے،جن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کے نام سر فہرست ہیں،کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 6 فروری کو ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں اسوقت ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 25 ہے جبکہ اس وقت صرف 35 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں،پہلے مرحلے میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی دس خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ججز کی تقرری کے لیے رولز بننے...
    پشاور ہائیکورٹ نے  کوہاٹ میں سونے کی کان کنی  کے لیے مرکری( کیمیکل) کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ کوہاٹ میں سونے کی کان کنی میں مرکری (کیمیکل) کے استعمال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں  دائردرخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار سابق ایم پی اے امجد خان آفریدی وکوہاٹ کے دیگر کی جانب سے کیس کی پیروی نعمان محب اللہ کاکا خیل نے کی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ کوہاٹ میں سونے کی کان کنی کے دوران مرکری (کیمیکل) استعمال کی جاتی ہے جس کے جلانے سے نہ صرف ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں بلکہ اس کا فضلہ دریائے سندھ میں گرایاجاتا ہے جس...
    اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک کی مہلت دے دی۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحا ق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں لیکن تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عدالت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک مہلت دیدی، عدالت نے ہدایت کی کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے، وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،فوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،عدالت نے کہا کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم...
    سلمان اکرم راجہ : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق تحفظات پیش کیے۔ 6 ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق جو تحفظات کیے تھے وہ سب واضح کرتے ہیں۔لاہور میں تھنک فیسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز کی تعیناتی کے مختلف طریقہ کار ہیں، جب ہم 26ویں ترمیم دیکھتے ہیں تو آئین کی روح کو دیکھنا ہے وہ کیا کہتی ہے۔ 26ویں ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وکلاء ترمیم میں ہونے والی آئین کی خلاف ورزی...
    لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 13 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی 8 درخواستوں پر سماعت سماعت کرے گا۔2 رکنی بنچ کی جانب سے بطور اعتراضی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج ہی بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں عمران خان نے مؤقف اپنایا تھا کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )سابق وزیر اعظم عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے عمران خان نے نو مئی سے متعلق کورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی ہیں. درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا مجھے سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے درخواست کے متن کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میں دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں اور میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کی...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ  9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 سال سے مقدمات کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ خیال رہے کہ لاہور کی...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال بحال کیا جائے۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پر عبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی، تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے اور وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں...
    لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل لیگی امیدوار...