2025-11-18@23:41:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1267
«تو جواب بھی»:
شوبز انڈسٹری کی چکاچوند جتنی مسرور کن ہے اتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ بھی ہے، کسی بھی اور شعبے کی طرح بھی یہاں عداوتیں، تلخیاں اور مخالفت کا زور زورا رہتا ہے۔ ایک نیا پینڈورا باکس سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کھول دیا جس میں انھوں نے اداکارہ مشی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کے بارے میں کچھ سخت باتیں کی تھیں جو شاید روبی انعم کو پسند نہ آئیں۔ روبی انعم نے مشی خان کے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا کا نکاح ہوا اور شادی کی رسومات چل رہی تھیں کہ صبح 6 بجے...
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار بنکرِنگ (جہازوں کو ایندھن کی فراہمی) کے لیے تاریخی لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کے ساتھ کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں یہ بڑا بریک تھرو ہے جس میں متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس منصوبے سے مستقبل میں اربوں روپے کی آمدنی آنے کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے نہایت اہم ہو گی۔ جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ یہ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر...
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی اور فاضل عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ تفصیل کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔ وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد...
(احمد منصور )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کرروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔ پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے...
معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک خاتون کو خود کو بھائی کہنے سے روک دیا۔ فہد مصطفیٰ پاکستان سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) میں شرکت کے لیے ہیوسٹن میں موجود ہیں۔ PCCL کی ہیوسٹن میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ندا یاسر، شائستہ لودھی، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، علی رضا، یاسر حسین، سمیع خان، کامران اکمل اور سابق کرکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر اداکار اور کرکٹرز بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اسے بہت سنبھال کر رکھنا‘، فہد مصطفیٰ کا ثمر جعفری کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندہ دیا مسعود نے سوال کیا کہ ان کی ٹیم...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پابندی 22 نومبر تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے ساتھ صوبے میں تمام احتجاجی سرگرمیاں، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی عوامی مقام پر 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال، اور کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ...
حکم نامے کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم و اشاعت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے ہفتہ (22 نومبر) تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے،...
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق پنجابی صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل قدغن برقرار رہے گی۔ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے تک محدود رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: احتجاج، جلسے اور ریلیاں ایک ماہ کے لیے ممنوع، سندھ میں دفعہ 144 نافذ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں بد زبانی اور گالی گلوچ کا کلچر سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں نے متعارف کرایا، مستقبل میں پاکستانی معاشرے کو اس رویے کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرونِ ملک مقیم کچھ پاکستانی بھی وہی رویہ اپنا رہے ہیں جو انہوں نے اپنے گھروں سے سیکھا، اور بیرون ملک رہنے کے باوجود انہیں تہذیب اختیار کرنے کا موقع نہیں ملا۔ سیاست میں بد تمیزی اور گالی گلوچ کی روایت عمران خان اور یوتھیوں نے ڈالی ھے مستقبل میں ھمارا معاشرہ اسکی بھاری قیمت ادا کریگا۔ بیرون ملک سابق پاکستانیوں نے باہر جا کر بھی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے۔ اتوار کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت روڈزانفراسٹرکچر کی بحالی ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بیوٹیفیکیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے، ٹریفک رش کم کرنا ، مجسموں کی تنصیب ، گرین ایریاز ڈویلپمنٹ بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا متنازع بیان، چیف خطیب خیبرپختونخوا کا ردِعمل بھی سامنے آگیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور صوبائی دارالحکومت ہے اور اس کی دیکھ...
مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا،ویڈیوز وائرل
پنجاب کے ضلع علی پور میں نجی اسکول کے مالک کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم طویل عرصے تک خواتین ٹیچرز اور طالبات کو بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے ایک متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کرلیا، ملزم زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیچرز اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا۔ مظفرگڑھ پولیس نے کہا کہ نجی اسکول کے سربراہ نے ٹیچرز اور طالبات کے ساتھ بنائی گئی نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ویڈیوز کے ذریعے مزید متاثرین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایف آئی آر...
توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف کا عالمی جریدے کے مضمون پر ردعمل
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے سیاسی اثرات سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، تاہم ان کے خیال میں پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی پوری سیاست اس بات پر ٹکی ہوئی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں تاکہ ان کی دکان چلتی رہے، رپورٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ عمران خان توہمات پر یقین رکھتے تھے، اور ایسے شخص کے اقتدار میں آنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹس منیر سے...
دیر لوئر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ 21.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی، جبکہ اس سے صوبے کو 2.4 ارب روپے سالانہ آمدن کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 18.5 کلومیٹر طویل تورمنگ رازگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے ذخائر کو معاشی ترقی کا بنیادی...
25 سالہ افغان شہری عدنان خان (فرضی نام) گزشتہ 2 دہائیوں سے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مقیم تھے۔ تاہم پنجاب میں افغان باشندوں کی واپسی کے حکومتی احکامات کے بعد ان کا خاندان افغانستان واپس چلا گیا، لیکن عدنان پشاور آگئے اور اب یہیں رہائش پذیر ہیں۔ صرف عدنان خان ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں افغان باشندے جو ملک کے دیگر حصوں میں رہتے تھے، واپسی سے بچنے کے لیے پشاور کا رخ کر چکے ہیں جہاں دیگر صوبوں کے مقابلے میں ان کی واپسی کی رفتار نسبتاً سست ہے۔ عدنان خان کہتے ہیں ’پشاور میں جلد شناخت نہیں ہوتی‘۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ...
سہیل آفریدی نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبر پختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبر پختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا جس میں وزیراعلی سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ کے پی کی اڈیالہ جیل آمد کی اطلاع ملنے...
راولپنڈی: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبرپختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا جس میں وزیراعلی سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ کے پی کی اڈیالہ جیل آمد کی اطلاع ملنے پر اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے پر اضافی نفری تعینات کردی گئی، پولیس نے ڈمپرز کھڑے کرکے ایک طرف کی ٹریفک کی روانی روک دیا۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ کے پی...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نہیں بلکہ مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں اور یہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک میرے بھائی ہیں اور اس وقت وہ میرے گھر میں ہیں، دونوں آج ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کوئی کامہ اور فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو انہیں درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے...
افغانستان سے آمد ورفت کم ہوگی تو پاکستان میں دہشتگردی بھی کم ہوگی، خواجہ آصف کا تجارت بند کرنے کے بیان پر ردعمل
افغانستان سے آمد ورفت کم ہوگی تو پاکستان میں دہشتگردی بھی کم ہوگی، خواجہ آصف کا تجارت بند کرنے کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان نائب وزیراعظم برائیاقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونی چاہیے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آجاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکیے، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں...
سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا، جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے، جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں امن جرگے کے...
فوٹو: سوشل میڈیا خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں پشاور میں تعینات امریکا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور پاک افغان سرحدی صورتحال بھی گفتگو بھی کی گئی۔ گورنر کے پی نے امریکی ناظم الامور کو خیبر پختونخوا کی روایتی شال پہنائی۔
خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت ، امن جرگے کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی میں پاس کی گئی امن و امان کے حوالے سے مجوزہ قوانین پر فوری عمل کیا جائے، پولیس اور سی ڈی ٹی داخلی سلامتی کی قیادت کرینگے۔آئینی طور پر پولیس اور سی ڈی ٹی باقی اداروں سے معاونت طلب کرسکتی ہے، غیر قانونی محصولات ،بھتہ خوری کے خلاف ایک مربوط پالیسی بنائی جائے تاکہ دہشت گردوں کا معاشی ناطہ ٹوٹ جائے۔اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا بالخصوص شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ جرگہ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور معاہدے کا حتمی مسودہ تقریباً تیار ہے، مغرب کی اذان کے بعد شرکا نماز ادا کر رہے ہیں، جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اس مسودے پر دستخط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ جرگہ صبح 10 بجے شروع ہوا اور دن بھر مختلف نکات پر مشاورت کے بعد اب تمام شرکا اتفاقِ رائے سے ایک نتیجے پر پہنچنے کے قریب ہیں۔ حتمی مسودہ میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کا تفصیلی 53 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور دو مشیروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کابینہ کے ایجنڈے میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا امکان ہے، جو حالیہ سیاسی صورتحال اور قبائلی علاقوں میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ اسی طرح سوات ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 20...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہو گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزراء، ایک معاون خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ...
آزادکشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے حکومتی نظام مکمل طور پر مفلوج ہے، جس پر اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں پر شدید تنقید کی ہے۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ دفاتر بند ہیں، اقتدار کی لڑائی عروج پر ہے اور عوام بے یقینی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پر زور دیا کہ یا تو سرنڈر کریں یا تحریکِ عدم اعتماد پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے جاری اقتدار کی جنگ ختم ہونی چاہیے کیونکہ عوام اس افراتفری سے تنگ آچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بڑا مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل مکمل طور پر...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا، جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے، جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ کابینہ اجلاس کے لیے جاری کردہ 53 نکاتی ایجنڈے میں متعدد کلیدی امور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو شواہد دیے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹریننگ کر رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا ، 12 لوگ شہید 27 زخمی ہیں، وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی۔ خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا، موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار...
وفاقی آئینی عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ ریمارکس دیے ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس میں دیے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ میرے موکل کو نظرانداز کرکے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں دستاویزات سے دیکھا دیں کہ جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے موکل کو نظرانداز کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ’اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بجھوا دیتے ہیں،...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ رکھنا ہمارا فرض ہے اور قوم کو اقبال کے کلام کی عملی تعبیر بننا ہوگی۔ یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج وہیں علامہ اقبال کی ولادت کا جشن منایا جا رہا ہے جہاں اُن کے بزرگ رہتے تھے اور اقبال کا کلام اردو و فارسی دونوں زبانوں میں امر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاعرِ مشرق کی شاعری اور فلسفہ پہلے بھی دنیا میں مشہور تھے اور آج بھی قابلِ ذکر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: علامہ اقبال کا یوم پیدائش، صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاعر مشرق کو خراج تحسین خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کیا...
ایران کی حکومت نے ملک کی بدترین خشک سالی کے باعث دارالحکومت تہران میں پانی کی فراہمی وقتاً فوقتاً بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق رواں سال تہران میں بارش کی مقدار گزشتہ ایک صدی میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک کے نصف صوبوں میں کئی ماہ سے ایک بوند بارش نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض علاقوں میں رات کے وقت پانی کی فراہمی پہلے ہی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ایران کے وزیرِ توانائی عباس علی آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ...
اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیرحسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیرحسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے گی، ہم پارلیمانی سیاست کرنے والی تمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے لیے رابطے میں ہیں، حتمی فیصلہ خطے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں کریں گے۔ میڈیا نمائندو ں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ہم نے ان کا موقف سنا...
چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان کو غیر محتاط اور خلافِ توقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، لہٰذا قیادت کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ مولانا طیب قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے لیے فوج نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ جب آئے دن مساجد میں دھماکے ہوتے تھے، تب یہی فوج صفِ اول میں کھڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فوج کی لازوال قربانیاں ہیں، ایسے بیانات سے قربانیاں دینے والے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوتی ہے۔ ’شہداء کے اہلِ خانہ ایسے معاملات...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز سے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان ملک و فوج کے وقار کے خلاف ہے، طاہر اشرفی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان دینا قومی جذبے کی توہین ہے۔ وطن کے امن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن شخص نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں...
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیا ہے۔ اعظم خان نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران کہی، جس میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر اور موجودہ کرکٹ کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے۔ ذکر کرٹ ہوگی تو بادشاہ ادھر بھی عمران خان ہوگا???? اینکر !! آپ کے خیال میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بہترین کرکٹر کون آیا ہے جس کا مثال تاریخ میں نہیں ملتا کرکٹر اعظم خان !! عمران خان اس میں شک ہی نہیں ہے کیونکہ باؤلنگ میں بھی بہترین ، کپتانی میں بھی چیمپین اور بیٹنگ میں بھی pic.twitter.com/8TXkFEdXfk — Mohammad...
صوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے 12نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، تیسری بار حکومت میں آئے ہیں جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا۔یہ اعلان اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے معان خصوصی اطلاعات شفیع جان، صوبائی سیکرٹری علی اصغر، جنرل سیکرٹری پشاور ریجن شیر علی،عرفان سلیم اور کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں امن وامان پر دو...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پریس کانفرنس میں کیا، جس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، صوبائی سیکریٹری علی اصغر، جنرل سیکریٹری پشاور ریجن شیر علی، عرفان سلیم اور سابق وزیر کامران بنگش بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی: سہیل آفریدی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہاکہ اسمبلی میں گزشتہ 2 ماہ سے امن و امان پر تفصیلی بات چیت ہورہی ہے۔ صوبے میں صورتحال تسلی بخش نہیں اور سیاسی قیادت نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے...
کریملن میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکا یا CTBT) Comprehensive Nuclear-Test-Ban Treaty) کے کسی دستخط کنندہ نے جوہری تجربات کیے تو روس بھی جواب دینے کا پابند ہوگا۔ اسلام ٹائمز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا کسی بھی ملک نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی "جوابی اقدامات" کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ پیوٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے محکمۂ دفاع کو ہدایت دی تھی کہ امریکا فوری طور پر 1992ء سے معطل جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے متعلق بین الاقوامی ادارے پر ایک خبر شائع ہوئی جسے غلط تناظر میں پیش کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا جیسے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پاکستان افغانستان میں دراندازی یا فوجی آپریشن کے لیے تیار ہے، حالانکہ خواجہ آصف نے واضح موقف اختیار کیا کہ پاکستان مذاکرات کی کامیابی کے لیے نہ صرف کوششیں کررہا ہے بلکہ دعاگو بھی ہے، لیکن اگر ناکامی کی صورت میں افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اگر افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا گیا یا سرحد پار سے کسی قسم کی دراندازی ہوئی تو ملک کا دفاع کرنا پاکستان کا بنیادی حق ہے، جیسا...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کے استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ردِعمل پر مبنی پالیسی سازی کے بجائے اصلاحات پر مبنی، مستقبل بین سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کراچی میں منعقدہ "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی نئی سمت متعین کرنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے، اور بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معاشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی سیاحتی علاقوں میں برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، بابوسر، نانگا پربت اور بٹوگاہ کی بلند چوٹیوں پر وقفے وقفے سے برف پڑ رہی ہے، جبکہ 12 سے زائد گاڑیاں برف میں پھنسنے کی اطلاعات ہیں۔ادھر خیبرپختونخوا کے سوات، دیر اور کالام کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اپر ہزارہ ڈویژن میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری کے بعد درجہ حرارت مزید گر گیا، اور دن کے اوقات میں بھی رات جیسی خنکی محسوس کی گئی۔ایوبیہ، نتھیا گلی اور چھانگلہ گلی سمیت گلیات کے بالائی علاقوں میں دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف یہ معاملہ حکمرانوں کے لیے بھی ایک لمحہ فکر بن گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطاب برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد اب تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد انگلش چینل کے راستے برطانیہ پہنچ رہی ہے، جس کے باعث امیگریشن حکام پر...
متحدہ عرب امارات کی سالانہ حکومتی اجلاس میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اہم اور انقلابی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد دبئی کو دنیا کے سب سے خوبصورت، قابلِ رہائش اور صحت مند شہروں میں شامل کرنا ہے۔ دبئی کے ولی عہد کے بقول ان منصوبوں کے ذریعے 15 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں جدید مگر سستے نجی اسکولز بھی کھولے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں عوامی پارکس، ایوی ایشن ٹیلنٹ پروگرام، مالیاتی دیوالیہ پن عدالت کے قیام، اور کینسر کی ابتدائی تشخیص کے نظام جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔ یہ اقدامات دبئی کی معیشت کو دگنا کرنے اور نجی شعبے میں 65 ہزار...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیشل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس سات گھنٹے تک جاری رہا جس میں صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضروریات اور تعاون کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم نے اجلاس کے دوران بتایا کہ کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن قائم کرنا، عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا اور مسائل کا حل افہام و تفہیم کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قوتیں امن و استحکام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ اراکین اسمبلی نے اس...
—فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-14 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو نوٹس جاری کردیا اورسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے۔ آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے کی، جس میں واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم 5 ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، ہفتہ 8 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زاید افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عاید ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی، البتہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرنے پر بھر توجہ دے رہی ہے ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے اسپرے کرائے جارہے ہیں ہم صرف باتیں نہیں کام کرنے پر بھی یقین رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام راول ہاوس میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انھوں نے میں اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہا ہوں اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم صرف باتوں پر نہیں کام پر بھی یقین رکھتے ہیں اور میرا حلقہ اس کامنہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ اگر نائیجیریا نے عیسائیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو ممکنہ طور پر فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے نائیجیریا کو دوبارہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس فہرست میں چین، میانمار، شمالی کوریا، روس اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا زیرِ زمین جوہری تجربات کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو چترال میں اسپاغ لشٹ کے قریب دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، انھوں نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولز میں ایچی سن کے معیار کی تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور غریب ، یتیم اور عام آدمی کے بچے بھی یہاں مفت تعلیمی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ کسی پر احسان نہیں، ریاست کا فریضہ ہے۔ انھوں نے گیس پلانٹ منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعلان کیا اور اپر چترال کے لیے بجلی کی یکسان ٹیرف مقرر کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو اگلے ہفتے چترال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بظاہر سطح آب پر کوئی زیرو بم نظر نہیں آتا، حالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ملکی حالات سے مطمئن مسلسل بیرونی دوروں میں مصروف ہیں اور سنا ہے کہ انہوں نے برادر بزرگ میاں نواز شریف کے بیرونی دوروں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں بڑی حوصلہ افزا باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن رزلٹ بالکل الٹ نکل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے حالات ناساز پا کر دھڑا دھڑا پاکستان چھوڑ رہی ہیں اور اب تک سترہ بڑی کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ کر پاکستان سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف مطمئن ہیں کہ حالات قابو میں ہیں اور معیشت...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کے حصے کی دولت چند سرمایہ دار دوستوں کو سونپ دی ہے، جو صنعتیں ملک کی تھیں، جن سے کروڑوں لوگوں کو روزگار ملتا تھا، وہ سب بیچ دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بِہار اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو بیگو سرائے کے بچھواڑا اسمبلی حلقے میں ایک پرجوش عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کانگریس امیدوار شیو پرکاش غریب داس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور ریاستی و مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بہار کے عوام آج ہجرت کے درد میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا، کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا...
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کی تشکیل پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 5 سے 8 رکھنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کابینہ سنگل ڈیجٹ سے زیادہ نہ ہو، تاہم کابینہ کی تعداد 13 رکھی گئی ہے کابینہ سے جمعہ کو گورنر کے پی نے حلف لیا۔پارٹی کے ایک ذمہ دار رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان، شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کی تھیں لیکن عمران خان کی ہدایات کو...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عفریت کی مانند ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ملک کے ہر شہری کو متحد ہونا ہوگا۔ چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن، اتحاد اور قومی ہم آہنگی کے ذریعے سیاست کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا تو انہوں نے انہیں فون کر کے مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق کی مکمل حمایت کی پیشکش...
خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کئی دنوں کی تاخیر کے بعد آخرکار اپنی 13 رکنی کابینہ تشکیل دی ہے، جس میں پرانے چہروں کے ساتھ دو ایسے وزراء بھی شامل کیے گئے ہیں جنہیں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے آخری دنوں میں کابینہ سے برطرف کیا تھا۔ عمران خان کی ہدایت اور کابینہ کا اعلان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، جنہوں نے 16 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کی تشکیل کے لیے عمران خان سے مشاورت کا اعلان کیا تھا، جیل ملاقات کی کوشش بھی کر چکے ہیں جو تاحال نہیں ہو سکی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ کا اعلان کر دیا، کون کون شامل ہیں؟ بعدازاں...
10وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔ خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔ ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات...
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کے حالیہ ڈرون اور میزائل تجربات ایٹمی نہیں تھے، بلکہ صرف ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ہتھیاروں کے نظام کی آزمائش تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو روس کے حالیہ تجربات کے بارے میں درست بریفنگ دی گئی ہوگی، کیونکہ ان تجربات کو کسی بھی صورت میں ایٹمی تجربہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر روس نے شدید ردعمل دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے وضاحت دی ہے کہ ہم نے 1990ء کے پہلے ایٹمی دھماکے کے بعد سے تاحال ایٹمی ہتھیاروں کا کوئی تجربہ نہیں کیا۔ روس نے...
فوٹو: اسکرین گریب۔ خیبر پختونخوا پولیس نے لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا۔ ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولے بھی نصب کیے جاسکتے ہیں۔ ڈرون تقریباً 10 کلو میٹر تک کے دائرے میں مسلسل ایک گھنٹے تک 36 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ڈرون پر نائٹ وژن اور حرارتی کیمروں سمیت ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جا سکتے ہیں۔ ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے، لمبائی دو میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور ایک ہزار میٹر کی بلندی تک آپریشن کر...
مذکورہ فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں اور فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ فہرست میں شامل 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور متعدد دہشت گردوں کی سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے اور صوبائی حکومت کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔ مذکورہ فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں مہنگائی کا سیلاب مسلسل عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ پہلے چینی اور ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کی جیبوں پر کاری ضرب لگائی، اور اب پیاز کی قیمت بھی 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر کے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ضروری اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی تاحال سامنے نہیں آئی۔کچھ عرصہ قبل جب چینی 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی تو عوام کی زندگی سے مٹھاس ہی ختم ہو گئی۔ اس کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور 500 روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جوہری پابندی توڑی تو روس بھی اسی کے مطابق اقدام کرے گا۔صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہاکہ روس نے اب تک کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا، تاہم اگر امریکا نے اس حوالے سے اپنی پالیسی بدلی تو ماسکو بھی جواباً قدم اٹھانے پر مجبور ہوگا۔یہ انہو ں نے جمعرات کو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل روس کو واشنگٹن کی جانب سے کسی نئی حکمتِ عملی یا مؤقف کی اطلاع نہیں ملی۔پیسکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا ہے، جبکہ باقی ارکان پر بھی غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کو بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے افغانستان سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ کابینہ...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور متعدد دہشت گردوں کی سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے اور صوبائی حکومت کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔ مذکورہ فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں اور فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ فہرست میں شامل 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر ہے، کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی نئی فہرست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی، جس میں کئی دہشت گرد کمانڈرز کے سر کی بھاری قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں کی جانب سے نئی فہرست مل کر تیار کی گئی۔ اس فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں۔ باجوڑ میں آج مارے گئے دہشتگرد کمانڈر امجد کا نام بھی 605 ویں نمبر پر موجود ہے۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فہرست میں کئی دہشت گرد کمانڈرز کے سر کی بھاری قیمت مقرر کی گئی۔ دہشت گردوں کے سر کی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں,مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ...
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں صوبائی حکومت کو 6 ماہ کی مزید مہلت دے دی ہے تاکہ محکمہ تعلیم عدالت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا سکے۔ آئینی بینچ کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا نے عدالت سے عملدرآمد کے لیے مزید وقت مانگا، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ’2005 کے زلزلے کو 20 سال گزر گئے، اسکول اب بھی نامکمل‘ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ’2005 کے زلزلے کو 20 سال ہو چکے، لیکن اب بھی کئی اسکول مکمل نہیں ہوئے۔...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 کارکنان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو وڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟مفتی منیب کے کہنے پر فہرست جاری کریں گے کہ لبیک والوں کے کتنے افرادزخمی ہوئے مگر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ 600بندے مارے گئے، اتنی لاشوں سے تو پہاڑ بن جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی...
لاہور:۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، چھ کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے نئے وزیراعلی سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے تشکیل دینے کی ہدایت کے باوجود ابھی تک کابینہ کی تشکیل نہیں ہوپائی۔ اس تاخیر کو کل ہونے والے سینٹ الیکشن سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا پی ٹی آئی کے ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے ناموں پر تفصیلی مشاورت کے بعد فہرست تیار کی ہے جبکہ ان کی کوشش تھی کہ عمران خان سے ملاقات کرکے منظوری لی جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود وہ ملاقات نہ ہو سکی۔ اس کے بعد عمران خان...
اپنی ٹوئٹ میں سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ پاکستانی عوام کا سکون اور احترام چاہتی ہے تو وہ اسے اب اور ہمیشہ مسترد کر دیگی۔ط اسلام ٹائمز۔ سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، معروف مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بقاء چاہتا ہے تو اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، کبھی نہیں، یہ ہمارے لیے ایک وجودی سوال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اگر یہ پاکستانی حکومت اپنی بقاء چاہتی ہے تو اسے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے مہں فوراً پیچھے ہٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ پاکستانی عوام کا سکون اور احترام...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
پاکستان میں عدلیہ یرغمال بن چکی، ایک حوالدار بھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتا، وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر عمل ہوا تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم مقدمات کا فیصلہ شفاف...
اسلام ٹائمز: یہ مانا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، تاہم ہمیں یہ بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ کشمیر کی تاریخ، تہذیب و ثقافت، تمدّن، آزادی و خود مختاری کی تمنّا اور جغرافیائی حیثیت میں سے جو کچھ بھی محفوظ ہے، وہ پاکستان کی وجہ سے ہی محفوظ ہے، ورنہ بھارت تو کب کا سب کچھ ہضم کرچکا ہوتا۔ کشمیر اور پاکستان کے درمیان ایک ایسا مقدس رشتہ ہے، جو دین کے دھاگے سے بندھا ہوا ہے، جہاں زمین، آسمان اور آزادی کا خواب ایک ہی رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ کشمیر کی تاریخ، اس کی تہذیب، اس کا تمدن اور اس کی آزادی کی آرزو۔۔۔ یہ سب پاکستان کی بدولت ہی زندہ و تابندہ ہے۔ کشمیر کے...
پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو آئین اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر کے پی کے نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبائی خودمختاری کے تصور کے خلاف ہیں بلکہ ملک کے معاشی ڈھانچے اور غذائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اس خط میں گندم کی ترسیل پر عائد مبینہ رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بین الصوبائی تجارت کی آزادی...
قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔...
کراچی میں کلاشنکوف کے زور پر کارروائیاں کرنے والے گینگ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے میڈیا ایڈوائزر سے گاڑی چھین لی۔ کراچی میں جرائم کی وارداتیں بتدریج جاری ہیں اور اب کار لفٹر کا ایک گروہ جدید اسلحے کے ساتھ کارروائیاں کررہا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کو 22 اکتوبر کی رات 9 بج کر 31 منٹ پر کلاشنکوف بردار گینگ نے لوٹا۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے علی ایوب نے بتایا کہ ’میں اپنے دوست کے ساتھ ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ طاہر ولا چورنگی کے قریب سے گزر رہا تھا، اس دوران ہماری گاڑی کو گھیرا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 4 لوگ واردات میں شامل تھے اور وہ خود بھی گاڑیوں...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیر کے اس موقع پر ہم 27 اکتوبر 1947 کے ان سیاہ واقعات کو یاد کرتے ہیں، کشمیری عوام کی حالتِ زار صرف توجہ ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بھی مستحق ہے۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے یومِ سیاہ کشمیرکے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے سری نگر میں داخل ہو کر ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل نے اپنی کئی تاریخی قراردادوں میں واضح طور پر اس بات کی توثیق کی کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔ اسپیکر نے کہا کہ ہم نے اس زبان کو بطور چھٹی زبان اسمبلی لیگینج میں شامل کرلی ہے، میں نئی زبان کی منظوری پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔
قائدِ حزبِ اختلاف آزاد جموں و کشمیر، خواجہ فاروق حیدرنے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ گئی تو پی ٹی آئی کے دروازے بھی بند ہوگئے، مگر اپوزیشن چیمبر سب کے لیے کھلا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے ساتھی ایک ایک کر کے ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، جنہیں وہ فخر سے اپنا کہتے تھے، وہ اب دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی بھی وزیراعظم کو اپنے ساتھ لینے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر اْس نعمت سے نوازا ہے جس سے اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں کوئی چیز حائل نہیں ہوسکتی۔ چاہے ہمارے باغات ہو یا چراہ گاہیں، معدنیات سے بھرے پہاڑ ہوں یا کھیت کھلیان ہوں، سر سبز و شاداب لہلہاتی فصلیں ہوں یا پھر بلند اخلاق ہنرمند اور مہمان نواز لوگ۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ 78 سال گزر جانے کے بعد بھی حالات قابو سے باہر ہیں اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کی صورتِ حال سوائے چند اداروں کے کافی نازک ہے۔ وجہ یہ کہ اداروں نے نہیں بلکہ ہر ادارے میں موجود کرپٹ افسران اور گھوسٹ ملازمین نے اس ملک کو سب سے بڑا نقصان پہنچایا ہے اور...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
دم نکل گیا تو پولیس والوں نے لاش پر بھی ڈنڈے مارے ، پولیس حراست میں نوجوان کے قتل میں نئے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی مبینہ حراست میں جاں بحق بہاولپور کے نوجوان عرفان بلوچ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے خلاف مقتول کے لواحقین نے سہراب گوٹھ پر تابوت اٹھا کر شدید احتجاج کیا جو سات گھنٹے بعد ختم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان عرفان مبینہ تشدد سے جاں...
بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز باڑہ (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی اضلاع میں ممکنہ فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، صوبائی اسمبلی میں بھی امن جرگہ بلا کر دہشتگردی کے خلاف نئی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔خیبر کے علاقے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم امن میں ریاست پاکستان کا ساتھ دینگے اور اس کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ لیکن ہم کولیٹرل ڈیمجز جیسے ناسور کا ساتھ...
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 13 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ حملہ آور جاتے ہوئے تعمیراتی مشینری اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر گئے۔ لیویز حکام کے مطابق مغوی مزدوروں کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے اغوا کیے گئے مزدور خضدار اور واشک کے درمیان سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران مزدوروں کے اغوا کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل...
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام اسکول سربراہان کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نتائج بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔