2025-05-13@19:27:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2352

«جامعہ کراچی میں شجرکاری مہم»:

    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔(جاری ہے) نماز شکرانہ ادا کرنے...
    امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم، پانی چوروں کے خلاف کارروائی اور کے فور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے، بصورت دیگر عوام کا اشتعال اور بے چینی سنگین صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں جاری پانی کے سنگین بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی اور بے حسی کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ منعم ظفر خان  نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں کراچی کے شہری پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے...
    شجرکاری مہم کی تقریب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ذیشان اقبال، پادری ایمانوئیل، ڈاکٹر معروف احمد، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر ندا علی، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما محفوظ یار خان، جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما مسلم پرویز، ڈاکٹر صالحہ، ڈاکٹر حمیرا اور دیگر معززین شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو یومِ نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، جامعہ کراچی میں شجرکاری مہم یومِ نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، جامعہ کراچی میں شجرکاری مہم یومِ نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، جامعہ کراچی میں شجرکاری مہم یومِ نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے...
    کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں کا عمل بتدریج معمول پر آ رہا ہے۔ ترجمان پی اے اے نے کہا کہ 11اور 12 مئی کو کراچی ائیرپورٹ سے بین الاقوامی اور اندرون ملک کی متعدد پروازیں آپریٹ کی گئیں، دو روزکے دوران 18 بین الاقوامی پروازوں کی آمد کو شیڈول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو روزکے دوران 10 پروازں کی روانگی ہوئی جبکہ 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی روانگی کے لیے 16پروازیں شیڈول کی گئیں، اس دوران 7پروازیں چلائی گئیں جبکہ 9پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومسیٹک آپریشن کے دوران کراچی سےاسلام آباد، لاہور، ملتان...
    سینٹرل جیل کراچی—فائل فوٹو انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل کراچی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو نے اس حوالے سے آئی جی جیل قاضی نذیر احمد کے خلاف چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔ ڈی آئی جی نے خط میں آئی جی قاضی نذیر احمد کے خلاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی: جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پرکراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند... ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو کا مؤقف ہے کہ آئی جی جیل نے میرے متعلق نامناسب زبان استعمال کی۔خط میں ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔ نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی...
    مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کیلئے افسر (کیپٹن)بنادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسزکے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین...
    کراچی: آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلوۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی۔ ڈی جی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔ نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر...
    پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُسے ایک دن کیلیے افسر بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔ عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اُسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔ کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔ عثمان عقیل کو پاک...
    اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کیلئے یوم تشکر آج شام منایا جائے گا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق تقریب میں ملی نغمے پیش کیے جائیں گے اور شاندار آتش بازی ہوگی۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری شرکاء میں اپنے ہاتھوں سے مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔ دریں اثنا اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
    فائل فوٹو۔ آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کے لیے یوم تشکر منایا جائے گا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق تقریب میں ملی نغمے پیش کیے جائیں گے اور شاندار آتش بازی ہوگی۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری شرکاء میں اپنے ہاتھوں سے مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔ دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعطل کا شکار ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے۔ کراچی کنگز اس دن اپنی مہم کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی سے مقابلے سے کرے گی۔ کراچی کنگز اپنا اگلا اور پہلے راؤنڈ کا دسواں و آخری میچ اسی مقام پر 19 مئی کو دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پلے آف کا شیڈول کے تحت کوالیفائر 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں طے ہے۔ ایلیمینیٹر ون 22 مئی اور ایلیمینیٹر ٹو اگلے روز 23 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 25 مئی کو ہونے والے فائنل کا بھی میزبان ہوگا۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔ 18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔ 19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔ پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی...
    کراچی: لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔ عید قربان کے قریب آتے ہی شہر میں مویشی چھیننے کی واردات شروع ہوگئیں، بھینس کالونی سے خریدے گئے مویشی لیاقت آباد کے قریب چھین لیے گئے، واردات تعاقب کرتے کار سوار ملزمان نے انجام دی۔ متاثرہ شہری محمد نعیم قریشی ٹرک میں 3 مویشی لاد کر اورنگی ٹاوٴن کی جانب جارہا تھا، ڈاکوٴوں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ٹرک سے اتارکر اپنی  گاڑی میں سوار کیا۔ ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک خود لیکر روانہ ہوگئے، کچھ فاصلے پر جاکر ٹرک ڈرائیور کو بھی اتاردیا، خالی ٹرک نیپا چورنگی کے قریب سے مل گیا۔ مویشی چھیننے کی واردات 9 مئی کوانجام دی گئی،...
    — فائل فوٹو  شہرِ قائد کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی اور کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی چھاپہ مار کاروائیاں نے حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائیاں جمشید روڈ کراچی اور طارق روڈ کراچی پر کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ سلیم اور عقیل عباس کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا ملزم عقیل عباس حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پایا گیا جبکہ مذکورہ نیٹ ورک مصدق اور حسنین نامی ایجنٹوں کے ذریعے دبئی سے آپریٹ کر رہا تھا۔ ملزم حمزہ سلیم کرنسی کی غیر قانونی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس سے متعلق جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کیس ڈسچارج کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے آغاز پر جسٹس آغا فیصل نے واضح کیا کہ یہ کیس میرے روسٹر میں شامل نہیں ہے، لہٰذا اس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کو متعلقہ بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے کیس میں جاری حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔ قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے یاد رہے کہ یہ مقدمہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی...
    حیدر آباد دکن (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔ انتہا پسندوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، پہلگام واقعہ کے بعد کراچی بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بی جے پی انتہا پسندوں نے ڈنڈوں سے بیکری پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ نام تقسیم ہند کے وقت ان کے خاندان کی ہجرت سے جڑی پہچان کی علامت ہے۔
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دفاع وطن کونسل کے زیراہتمام باغ جناح میں "بنیان مرصوص" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے مفتی تقی عثمانی، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، مفتی طارق مسعود، ملی یکجہتی کونسل کے رہنما حافظ محمد انور، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی، صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین، ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی، شیخ الحدیث جامعہ الرشید مفتی محمد، رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن، رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی، رہنما اہلسنت والجماعت شکیل الرحمن، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری و دیگر جید علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم تھام کر افواج پاکستان کی زبردست کامیابی پر انہیں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، مقتول نجی کمپنی کا ملازم اور تین بچوں کا باپ تھا تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای غوثیہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد نارتھ ناظم آباد میں واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 38 سالہ محمد کاشان ولد ارشاد حسین کے نام سے کی گئی ، کاشان کے...
    ظفر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ ظفر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے...
    کراچی میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹرکارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ظفیر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے 9 مئی کو نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نا ہوسکی تو واٹر بورڈ نے...
    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 6 نے چھالیہ کے 2 اسمگلرز کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے چھالیہ اسمگلنگ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا جس میں چھالیہ کے دو اسمگلرز کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے ملزمان امین اللہ اور سمیع اللہ کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار فی کس جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے کے فوراً بعد دونوں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف کسٹم حکام نے یکم اپریل 2024ء کو موچکو تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق حب...
    ---فائل فوٹو کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں تفتیشی افسر نے عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں جمع کروادیا۔چالان کے متن میں کہا گیا کہ کیس میں ملزم ارمغان اور شیراز گرفتار ہیں، مصطفیٰ عامر کے اغواء کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج ہے، 14 فروری 2025ء کو ملزم شیراز کو اختر کالونی سے گرفتار کیا، ملزم شیراز کا بیان بھی عبوری چالان میں شامل ہے، ملزم شیراز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔متن کے مطابق ملزم ارمغان اور شیراز نے جائے وقوعہ کی نشاندہی بھی کروائی، ملزم نے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اس کے ویٹر کا بیان بھی لیا گیا، لاش سے حاصل ڈی این اے سے...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی پر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کو ٹریفک اہلکار نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمیکراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔ وزیرِ داخلہ سندھ...
    بھارت کراچی نہ پہنچ سکا تو اس کے انتہا پسند شہریوں نے حیدرآباد دکن میں "کراچی بیکری" پر حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع مشہور کراچی بیکری پر بے جے پی کے انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور بیکری کو نقصان پہنچایا۔  انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔  پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔ بیکری مالکان نے کہا کہ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، بیکری کا یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت...
    فوٹو: فائل کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد  ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کے کزن عبدالرحیم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد ناردرن بائی پاس سے گلشن معمار کےلیے جارہے تھے۔ کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکرکراچی میں لیاری...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔ ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
    شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ Post Views: 3
    بھارتی شدت پسند اب پاکستان کے شہروں کے نام سے بھی خوفزدہ ہونے لگے، بھارتی شہر حیدرآباد میں کراچی بیکری پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔ ہندوتوا کے پیروکاروں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نفرت کی آگ میں جلتے چند شدت پسندوں نے بیکری کے باہر جمع ہو کر کراچی کے نام والے بورڈ کو ڈنڈوں سے توڑ ڈالا۔ پہلگام حملے کے بعد کراچی بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔ بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع مشہور کراچی بیکری پر بے جے پی کے انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور بیکری کو نقصان پہنچایا۔ انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔ بیکری مالکان کا کہناہے کہ اُن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم سیاہ 12 مئی 2007ء کی یاد میں منایا جا رہا ہے، وکلاء آج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آزاد عدلیہ کی جدوجہد کی تاریخ میں 12 مئی ایک سیاہ باب ہے، سندھ ہائی کورٹ بار آزاد عدلیہ کےلیے پُرعزم ہے۔ سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے، ذمہ دار آج تک قانون کی گرفت سے باہر12 مئی 2007ء کو کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ 12 مئی کے ذمہ داروں...
    کراچی: ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق  ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔  پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے ڈرائیونگ لائسنس کی مدد سے 22 سالہ فراز قلندرانی ولد سکندر قلندرانی ، 60 سالہ سلمان اور 35 سالہ اسامہ کے ناموں سے کی...
    تقریب سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں جرأت مندانہ کردار ادا کیا ہے اور حالیہ کامیاب کارروائی دشمن کے عزائم کے لیے واضح پیغام ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر...
    اجلاس میں کھیل کے میدانوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی ڈویژن میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور کے لیے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس وزیر منصوبہ بندی و توانائی ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناصر حسین شاہ نے کی جبکہ سینئر رہنماؤں خورشید شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، سینیٹر وقار مہدی اور اعجاز جاکھرانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سے...
    ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت حقِ خود ارادیت دیا جانا چاہیئے، پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حالیہ سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کو ترجیح دی ہے، جبکہ بھارتی جارحیت اور جنگی عزائم کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نہ صرف قوم بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، اور کراچی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، اور ان کا جوش و جذبی دیدنی تھا۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ بھارت جنگی جارحیت پر اتر آیا ہے، ہندوستان میں کمیونٹیز...
    ---فائل فوٹوز کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ کراچی: کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکانمحکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم خشک اور معتدل ہے، صوبے کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم...
    کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا مطلع صاف ہے اور تیز دھوپ کے باعث موسم نہایت گرم اور مرطوب ہو چکا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ ادھر مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا...
    کراچی: ایسٹ زون میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گلستان جوہر میں خالی پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب رینجرز کی خالی چوکی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر اشرف المدارس پولیس چوکی والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے...
    شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت درحقیقت پاکستان کی فلسطین پر مجرمانہ خاموشی کا تاوان ہے، اگر پاکستان نے وقت پر غزہ و فلسطین کے مظلوموں کیساتھ کھڑے ہو کر اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت کی ہوتی، تو آج بھارت اتنی جرأت نہ کرتا، مودی اسرائیل کا تابع فرمان ہے اور ہماری بے حسی اس کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، تحریک بیداری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کراچی، تحریک بیداری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کراچی، تحریک بیداری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا۔کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے لسبیلہ برج، لیاری ندی، ناظم آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ پانی کی فراہمی اور چوری سے متعلق صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا۔ کراچی کا ٹریفک مسئلہ، مرتضیٰ وہاب نے حنیف عباسی کو خط لکھ دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد شہر میں پانی چوری کے خلاف...
    بھارتی جنگی جنون کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بںدرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ 77 ہزار ٹن امپورٹ اور 40 ہزار ٹن ایکسپورٹ کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 5 جہازوں کی آمد اور 4 کی روانگی متوقع ہے، جس میں بلک کریئرز، 6 کنٹینرز بردار بحری جہاز اور 2 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔
    بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے کامیاب آپریشن بُنیان مرصُوص کے باوجود کراچی بندرگاہ پرمعمول کا کام جاری ہے۔ پورٹ ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بندرگاہ پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے، تاہم بندرگاہ پر تجارتی مال سے لدے جہازوں کی آمدورفت معمول کے تحت جاری ہے۔  بھارت کے متعدد اہم فوجی اہداف تباہ، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ کی ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ کو بھی مکمل طور...
    پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر کراچی کے قریب آریا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ بھارت کی ہر قسم کی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پوری طاقت واستعداد رکھتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاک فوج کا ایل اوسی پرگولہ باری کا دندان شکن جواب؛ بھارتی پوسٹیں...
    بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات، برطانوی اخبار کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں...
    بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے، بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    اسلام آباد: بھارت کا جارحانہ اقداما ت،کراچی پورٹ کونشانہ بنانے کے لئے بحری بیڑاتعینات کردیا۔برطانوی اخبار’’ٹیلی گراف ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے بحری بیڑاشمالی بحیرہ عرب میں  پاکستانی ساحل سے 300سے400 میل فاصلے پر تعینات کیاگیاہے ،ایئرکرافٹ کیریئر،ڈاسٹرائزر،فریگیٹس اور اینٹی سب میرین میزائل موجود ہیں جب کہ بیڑے کے کچھ کچھ جہازوں میں براہموس سپرسونک کروز میزائل بھی نصب ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہردوڑگئی ہے یہ اقدام سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو کو ئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ Post Views: 5
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں  کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ پی او اے کے وفد کی قیادت صدر عارف سعید نے کی جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سندھ کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی وفد میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے “فالس فلیگ آپریشنز” کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں معروف ویب سائٹ “دی وائر” تک رسائی بھی روک دی گئی ہے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے نہ آسکے۔ بھارتی بزنس مین کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر مبنی تصدیق کے بغیر کیے گئے ٹوئٹس کو وہ خود ڈیلیٹ کر رہا ہے۔ ذرائع...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ: فوٹو فائل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی  میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا ہے کہ آج سے کراچی میں پانی کی سپلائی ہر صورت شروع کریں اور شہر کی تمام پرانی پانی کی لائنوں کی مرمت کی جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کی توسیع کا کام اپریل 2027ء تک مکمل کیا جائے۔ فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں سندھ حکومت تمام ضروریات پوری کرے گی۔ انہوں نے کراچی میں پانی کی سپلائی کی معطل کا بھی نوٹس لیا۔ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام پرانی لائنیں تبدیل کرکے شہر میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو اس حوالے سے خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ ریلوے اراضی پر پارکنگ پلازے بناکر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔خط میں میئر کراچی نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج کے قریب اراضی پارکنگ کے لیے موزوں ہے، سٹی اسٹیشن کے سامنے ریلوے گراؤنڈ پارکنگ میں تبدیل ہو۔مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر ریلوے کو خط کے ذریعے بتایا کہ غیر منظم پارکنگ سے ٹریفک بدترین صورتحال میں داخل ہوچکی۔انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہ سرگرمیوں سے دباؤ مزید بڑھےگا، جس کا حل پارکنگ پلازے ہیں، ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے ریلوے اراضی کا...
    ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں بھارت معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، وہی بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کا بازار بھی گرم ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے تحت یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کلعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم (بی ایل اے ) نے مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے اور اس کو نقصان پہنچایا ہے، کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر پھیلائی کہ بھارت نے کراچی...
    — فائل فوٹو  لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد پھر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد سے پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو 2 بجے مختصر دورانیے کےلیے بند کیا گیا تھا۔ جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحاللاہورکی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی بندش کے دوران مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 728 کو کوئٹہ بھیجا گیا، ریاض سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی پرواز ایکس وائی 317 کو...
    اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے "فالس فلیگ آپریشنز" کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں معروف ویب سائٹ "دی وائر" تک رسائی بھی روک دی گئی ہے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے نہ آسکے۔ بھارتی بزنس مین کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر مبنی تصدیق کے بغیر کیے گئے ٹوئٹس کو وہ خود ڈیلیٹ کر رہا ہے۔...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت  اقتصادی امورنے بھارتی ہیکر کی جانب سے ہیک کئے جانے والا ایکس اکاؤنٹ ریکور کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے کے پی ٹی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کیا جو فوری ریکور کرلیاگیا کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچگانہ حرکت ہے،ترجمان کاکہنا تھا کہ وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے،ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی،وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔ وہ آدمی جس نے ایک ہفتہ پہلے ہی رافیل طیارے کو چینی میزائل سے گرائے جانے کی پیشنگوئی کردی تھی ...
    کراچی: کراچی میں آج موسم کیسا ہے اور کن علاقوں میں بارش متوقع ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر  کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آج شہر قائد کامطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے مزید بتایا کہ بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کل بھی ہلکی بارش اور آندھی کا امکان رہے گا۔ اس کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بیشترعلاقوں کومتاثر کررہی...
    — فائل فوٹو  محکمہ موسمیات نے کراچی کے مضافات میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات...
    ملک کے تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال کردیا گیا تاہم انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8، کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ آپریشن بحالی سے اب تک کراچی ایئرپورٹ سے صرف 6 پروازیں آپریٹ کی جاسکی ہیں۔ ایئرپورٹس کی بندش کے باعث گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل منتقل کی گئیں۔ Post Views: 2
    کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری jinnah international airport karachi WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جناح ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نئے نوٹم کے مطابق کراچی کے فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا، آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔قطر، جزیرہ ائیر، ائیر عربیہ اور فلائی دبئی کی پروازیں...
    کراچی: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے تمام اسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ سڑکوں پر حادثات کا شکار زخمیوں کی جانیں بچانے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور  زخمیوں کو لانے والوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں روڈ سیفٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی اور منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی اور لاپرواہی سے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کی حوصلہ شکنی...
    احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں بندیا رانا نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہوئی تو سب سے پہلے خواجہ سرا انہیں ماریں گے، یہ سال 2025ء کا پاکستان ہے، لہٰذا مودی کو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی خواجہ سرا برادری نے بھارت کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سرا کمیونٹی نے بندیا رانا کی قیادت میں مسلح افواج کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ خواجہ سراؤں نے  قومی پرچم اٹھا رکھا تھا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر خواجہ سرا بندیا رانا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    کراچی: صدر میں پولیس افسر سمیت 2 اہلکاروں کے ہاتھوں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ ریڑھی بان نے پولیس کے روڈ انسپکشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ کراچی کے علاقے صدر میں ایک شہری نے پولیس افسر سمیت دو اہلکاروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ ریڑھی بان کی بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرادی ہے، جس میں پولیس گردی کا نشانہ بنائے جانے والا بزرگ ریڑھی بان موقع پر موجود افراد کو پولیس کے تشدد کی وجہ بتا رہا ہے۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ روزانہ 50 روپے، 100 روپے بھتہ لے کر جاتا ہے، آج میں نے کچھ نہیں فروخت کیا تھا اس لیے انہوں ںے تشدد کا...
    کراچی: کراچی کی خواجہ سرا برادری نے بھارت کے خلاف جمعرات کو کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سرا کمیونٹی نے بندیا رانا کی قیادت میں مسلح افواج کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ خواجہ سراؤں نے  قومی پرچم اٹھارکھا تھا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر جیا فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خواجہ سرا بندیا رانا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا مودی صرف ڈرون حملوں پر اتر آیا ہے، بھارتی فوج سرحد پار...
    کراچی ایئر پورٹ—فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھادیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ کی فضائی حدود بحال، کراچی ایئرپورٹ کا آپریشن تاحال معطلپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ قطر، جزیرہ ایئر، ایئر عربیہ، فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے...
    پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری...
    کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آج (بروز جمعرات) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ، پنڈال کے قریب بھارتی ڈرون کے گرنے کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اہم حکام بھی شامل ہوں گے، اجلاس میں اس بات کا تعین کیا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی بندش میں مزید 6گھنٹے کی توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے اے کے نوٹم کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے،پی اے اے کا کہناتھا کہ آپریشنل وجوہات کے باعث ایئرپورٹس بند ہوں گے۔ مزید :
    کراچی: سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر...
    کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے صدر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بزرگ ریڑھی والے پر تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ واقعے کی ویڈیو ایک شہری نے موبائل فون سے بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ کو صدر تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کچھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک ریڑھ والے پر مبینہ تشدد کیا گیا۔  ترجمان کے مطابق معائنے کے دوران ریڑھی والے کو راستے سے ریڑھی ہٹانے کے لیے کہا گیا جس پر اس نے بدتمیزی کی...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں مسلم پرویز، علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا محمود الحسینی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، حسین رضوی، علامہ اصغر درس، مفتی مرتضیٰ رحمانی، بیرسٹر آصف ابڑو، مولانا زین رضا، مولانا باقر شجاعی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا محسن قمی، راؤ کامران و دیگر نے شریک کی اور خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ پاکستان کے تحت آی ایچ برنی کانفرنس ہال کراچی پریس کلب میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی مسئول تحریک بیداری مولانا محمد تقی نے کی۔ کانفرنس میں رہنما جماعت اسلامی مسلم پرویز، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، مرکزی رہنما شیعہ...
    کراچی: جی ڈی اے نے ملکی حالات کے پیش نظر 18 مئی کو باغ جناح کراچی میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام کا اہم مشاورتی اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا جس میں جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولانا راشد محمود سومرو، جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، سید زین شاہ، مظہر راہوجو، معظم عباسی، مظفر بروہی جبکہ جے یو آئی کے مولانا عبدالکریم عابد، قاری عثمان ، غلام سرور بلیدی، رفیق احمد سومرو،  حسین آصفی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاکستان پر رات کے اندھیرے میں...
    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کا...
    جناح اسپتال کے ماہر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بیماریوں میں اس اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ موسمی پھلوں کو موٹا بنانے کیلئے انجکشن لگائے جا رہے ہیں، جن میں کاسمیٹک انجیکشن شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی فوڈ پوائزننگ، آنتوں کے انفیکشن اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی صحت مزید خراب ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرمیوں میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے بالخصوص ایک تربوز ان پیچیدگیوں کی بڑی وجہ بن گیا ہے۔ اگرچہ اسے ایک غذائیت بخش پھل سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر گرمی کی شدید گرمی میں، تاہم اب مریض اسپتالوں میں یہ دعویٰ...
    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے صرف نام کی بنیاد پر تاریخی ’کراچی بیکری‘ پر دھاوا بول دیا، جب کہ کراچی بیکری 1953 سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں قائم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پر حملے کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر بھارت میں انتہاپسند ہندو جنون میں مبتلا ہوگئے ہیں، پاک فوج کی جانب سے بھارت کے 5 طیارے مار گرانے کے ساتھ ہی خبر سامنے آئی ہے کہ ہندو انتہاپسندوں نے ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وشاکا پٹنم میں صرف نام کی بنیاد پر کراچی بیکری پر دھاوا بول دیا، اور وہاں توڑ پھوڑ کرکے تاریخی بیکری کو نقصان پہنچایا۔ جے جے ایس کے وینکوجیپلم نے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
    آی ایچ برنی کانفرنس میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" کے عنوان سے منعدہ کانفرنس کی صدارت مرکزی مسئول تحریک بیداری مولانا محمد تقی نے کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام غزہ کانفرنس کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام غزہ کانفرنس کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام غزہ کانفرنس کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام غزہ کانفرنس کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام غزہ کانفرنس کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام غزہ کانفرنس کا انعقاد کراچی،...
    مقررین نے کہا کہ فلسطین جیسے عظیم انسانی و اسلامی مسئلے پر مؤثر اور بامقصد آواز بلند کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں مکاتبِ فکر باہمی اعتماد، خلوصِ نیت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ پاکستان کے تحت آی ایچ برنی کانفرنس ہال کراچی پریس کلب میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی مسئول تحریک بیداری مولانا محمد تقی نے کی۔ کانفرنس میں رہنما جماعت اسلامی مسلم پرویز، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ ناظر عباس تقوی، رہنما جمعیت علمائے اسلام مولانا...
    منگھوپیر کے علاقے الغازی ولاز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 56 سالہ نذیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ بفرزون کے بی آر سوسائٹی کا رہائشی تھا اور پولیس سیکیورٹی ٹو سے 2019 میں ریٹائر ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے بھانجے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ماموں کا پلاٹ کے مسئلے پر کسی سے تنازع چل رہا تھا اور انہیں کسی نے فون کر کے منگھوپیر نورانی ہوٹل بلایا تھا۔ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر عقب...
    کراچی کے علاقے ٰکورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ریپڈ رسپارنس فورس (آر آر ایف) کی پولیس موبائل ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل باسط اور کانسٹیبل دانش کے نام سے کی گئی جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
    نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بدھ کے روز سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹیر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے پہلےروز 2 میچز کھیلے جائیں گے، قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کا مقابلہ اسٹرائیکرز سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ اوول گراؤنڈ پر کانکررز کا مقابلہ انونسیبلز سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان ہوں گی ٹورنامنٹ میں شریک 5 ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ہیں۔ ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم 8 میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں...
    کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں شاہ لطیف تھانے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز آرائیں کی مدعیت میں اغوا اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس نے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے تاہم پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار مدعی مقدمہ ٹرانسپورٹر سرفراز آرائیں کے مطابق 28 مارچ کو پولیس اہلکار امام بخش زرداری، شکیل فیروز جٹ، افتخار مانی، خاور یوسف جبکہ دیگر ملزمان عاطف، عرفان...
    اسکرین گریب سینیٹ کی نشست کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو گاؤں بنا دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر سب پیپلز پارٹی کے ڈر سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروعپیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج...
     وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگاسیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
    سعید احمد:وزیر ریلوے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر کا سیلونز کو عام مسافروں کے لیے دستیاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے تمام لگژری سیلونز مسافروں کی بکنگ کے کرایوں کا اعلان کر دیا،وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور یکطرفہ کرایہ 6 لاکھ روپے ، اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ ہوگا۔ دیگر سلونز میں کراچی تا لاہور چار لاکھ جبکہ اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ ہوگا۔  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی شدید گرمی اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔ شہر میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم انتہائی گرم رہے گا، جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ ہوا شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ہوامیں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے جس کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی...
    —فائل فوٹو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی سماعت ملتوی، گواہوں کو نوٹسز جاری کراچی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12... پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں 2007ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے ملزم زاکر کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔
    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...