2025-05-19@13:22:41 GMT
تلاش کی گنتی: 1284
«جسٹس محمد اعجاز سواتی»:
جوڈیشل کمیشن اجلاس ،جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی گئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کام کر رہے تھے۔جسٹس محمد اعجاز سواتی6جون1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم...
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان بنانے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلے کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیاجسٹس شاہد بلال حسن کی آئینی بینچ کے جج کے لیےمنظوری دے دی گئی، جسٹس عدنان کریم اور جسٹس آغا فیصل کی سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کیلئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی۔ جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا۔
پولیس نے قتل کے واقعے کا سراغ لگاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں مدعی خود ہی قاتل نکلا۔ ترجمان سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملت ٹاؤن فیصل آباد کے علاقے میں ہونے والی قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا، جس میں مقتولہ اقصیٰ بی بی کے دیور نے شوٹرز کے ساتھ مل کر بھابی کو قتل کیا۔ ملزم نے خود قتل کرکے اپنے مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کروادیا تھا۔ سی سی ڈی فیصل آباد نے پیشہ ورانہ مہارت سے اصل ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اقصیٰ بی بی (مقتولہ) کی والدہ سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے رقم بھی ہتھیالی تھی۔ گرفتار ملزمان میں علی...
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی۔ اس ضمن میں کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کثرت رائے سے جسٹس اعجاز سواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے، اس ضمن میں کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ جسٹس اعجاز محمد سواتی نے 6 جون 1963 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آنکھ کھولی۔ اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تعمیر نو پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی بعدازاں انہوں نے اعلی تعلیم جامعہ بلوچستان سے حاصل کی اور وہی سے انگریزی میں ماسٹرز کیا۔ جسٹس اعجاز سواتی نے 1988 میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی مکمل کیا اور 28 نومبر 1991 میں عدالت عالیہ اور 18 اپریل...
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی، اس ضمن میں کمیشن نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں کثرت رائے سے جسٹس اعجاز سواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔ جسٹس اعجاز سواتی کون ہیں؟ 6 جون 1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہونیوالے جسٹس اعجاز سواتی نے بلوچستان یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے اور 1988میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے ایل ایل...
کراچی: سندھ اسمبلی نے ایکسپلوزو بل 2024 اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بل کی منظوری دے دی جبکہ ایوان کی کارروائی کے دوران آغا خان پراپرٹیز سے متعلق بل بھی متعارف کروا دیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ بلوں کی منظوری سے قبل وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے بلوں پر متعلقہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں، ایوان کی کارروائی کے دوران آغا خان پراپرٹیز سے متعلق بل متعارف کروا دیا گیا جس کا مقصد آغا خان کی پراپرٹیز کے متعلق قانون میں تبدیلی ہے۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ ایوان کی کارروائی کے...
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کام کر رہے تھے۔ جسٹس اعجاز سواتی جسٹس محمد اعجاز سواتی6جون1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تعمیر نو پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی اور ایم ۔ اے جامعہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے تین ناموں پر غور کیا گیا، جسٹس اعجاز سواتی کی تقرری کیلئے منظوری دی گئی۔ جسٹس محمد اعجاز سواتی بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں پہلے بھی سنبھال چکے ہیں، وہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 2015 سے ہیں۔ مزید :
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں...
لاہور: اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔ جیل حکام کی رپورٹ کے بعد...
اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ رپورٹ...
پشاور: 2 خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فریقین کے مابین خٹکو پل کے علاقے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں ملزمان نے کلاشنکوف کا استعمال کیا اور فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہیں۔ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ دونوں خاندانوں کے گھر قریب ہیں۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ طبی ذرائع کے...
صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس پر قابض اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملوں کے دوران ''خواتین کے بھیس میں'' انجام پانیوالے غاصب صہیونی رژیم کے ایک ''خصوصی فوجی آپریشن'' کی ناکامی کی اطلاع دی ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی جانب سے عالمی برادری خصوصا انسانی حقوق کے ''علمبردار'' عالمی اداروں و ''اکابر'' اسلامی ممالک کی منافقانہ خاموشی کے سائے میں غزہ کی پٹی کے خلاف کھلم کھلا جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس دوران اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ خان یونس میں ''سنگین ہوائی بمباری کے دوران'' انجام پانے والا قابض اسرائیلی فوج کا ''خصوصی آپریشن'' ناکام ہو گیا ہے...
تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد لاہور ٹریفک پولیس کی نئی آنے والی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد افسران کے شانہ بشانہ لاہور شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔ موسم کی شدت کو پس پشت ڈال کر نئے جذبے کے ساتھ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 49 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟ ان کا کہنا ہے کہ تمام لیڈی اسسٹنٹس کو فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مختلف امور کی انجام دہی کی تربیت...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی: رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز: ہندوستان و پاکستان دونوں طرف کے عوام اور عالمی برادری کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا مطلب صرف زمین کی آزادی نہیں، بلکہ کشمیر میں بسنے والے انسانوں کی عزت، آبرو اور زندگیوں کا بھارتی فورسز کی دہشتگردی سے تحفظ ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد صرف کشمیر کی جغرافیائی خود مختاری کیلئے نہیں، بلکہ انسانی حقوق اور کرامت کے تحفظ کیلئے ہے۔ بھارت سے بات چیت اب صرف دہشت گردی کے موضوع پر ہونی چاہیئے، تاکہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم کا خاتمہ ہو اور کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق مل سکیں۔ عالمی برادری کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیئے، تاکہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم انسانیت کیخلاف بھارتی دہشتگردی کو روکا...
پشاور میں 2 خاندانوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے خٹکو پل میں پیش آیا ہے جہاں پرانا خاندانی تنازعہ ایک ہولناک واقعے میں تبدیل ہوگیا اور بات لڑائی جھگڑے سے بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی۔ پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان اچانک تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی مسلح تصادم میں بدل گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد کو گولیاں لگیں، جن میں سے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد:بچوں کی لڑائی خونریز...
مسلم پروفیسر نے سوال اٹھایا تھا کہ کچھ ہندوتوا کے حامی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کیسے کرسکتے ہیں جبکہ وہی لوگ ملک میں ہورہے ہجومی تشدد، بلڈوزر کارروائیوں اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو "آپریشن سندور" سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اشوکا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو آج ہریانہ پولیس نے آپریشن سندور سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری خواتین کمیشن کی...
بھارتی ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر کو آپریشن سندور سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کیخلاف آپریشن سندور سے متعلق فورسز کی پریس کانفرنس پر تنقید کرنے پر ہریانیہ کی اشوکا یونیورسٹی کے پروفسیر علی خان محمودآباد کو گرفتار کرلیا گیا، وہ شعبہ سیاسیات کے سربراہ ہیں۔ بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے یووا مورچا نے ان کیخلاف درخواست دی تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔ اشوکا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’ہمیں بتایا گیا کہ پروفیسر علی خان محمودآباد کو صبح کے وقت حراست میں لیا گیا، ہم کیس کے حوالے سے تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں‘۔ ...

اسلام آباد:اتفاق ٹائون میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج ،پولیس کی پراسرار خاموشی، شہریوں کا جینا دو بھر، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد:اتفاق ٹائون میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج ،پولیس کی پراسرار خاموشی، شہریوں کا جینا دو بھر، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ beggars WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے اتفاق ٹائون میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج، پولیس کی پراسرار خاموشی ، شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، اعلی حکام سے صورتحال کا نوٹس لے کر کریک ڈائون کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نان ڈویلپڈ سیکٹر G12 کے علاقے اتفاق ٹائون جو سیکٹر جی الیون سے بالکل جڑا ہوا اور جی 13 سے قریب واقع ہے میں پیشہ ور بھکاری جن میں 8 سال تک کے بچے بچیوں سے لے کر 70 سال...
پاکستان نے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو کم کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے، جی ایس ایم اے ، موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان نے ’موبائل انٹرنیٹ صنفی فرق‘ میں عالمی سطح پر سال بہ سال بڑی کمی حاصل کی، جو 2023 میں 38 فیصد سے کم ہو کر اب 2024 میں 25 فیصد تک رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 پاکستان میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے لیے ایک پیشرفت کا سال تھا۔ یہ تبدیلی بنیادی طور پر دیہی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کو اپنانے میں اضافے کی وجہ...
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دو خواتین سمیت تین افراد کا مبینہ غیرت کے نام پر قتل زندہ رہنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایچ آر سی پی حکام بالا سے واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ کمیشن چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قصور وار قانون کےسامنے جوابدہ ہوں اور ریاست خود اس مقدمے میں فریق بنے۔

وہ غلطیاں جو واٹس ایپ ہیک کرواتی ہیں! پرائیویسی بچانے کے اہم اقدامات،جو آپکے لیے جاننا بہت ضروری ہیں
اس دور میں واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطے کا مقبول ترین ذریعہ ہے، نا صرف پیغامات بلکہ صارفین روزانہ کی تعداد میں اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھی واٹس ایب کے ذریعے ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ البتہ اب یہی ایپ لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہے، حالیہ مہینوں میں پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، یکم جولائی 2024 سے اب تک ہیکنگ سے متعلق 1,426 سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 549 اکاؤنٹس کو کامیابی سے بحال کر لیا گیا ہے جب کہ باقی کیسز پر تفتیش جاری ہے۔ ...
پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں یوم تشکر، سیز فائر کا خیر مقدم خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا، قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز سے قبل شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ چیلنجرز اور اسٹارز کے درمیان میچ سے قبل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں یوم تشکر پر دعائیہ تقریب ہوئی، اس کے علاوہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں بھی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص : 16 مئی 2025ء کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کی بلند درجات کے لیے دعا...
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین کی اموات ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے ماطبق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات و جوابات میں پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ 2023 میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی اموات ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زچگی کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ اسی طرح نومولود بچوں کے حوالے سے نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ زچگی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 675 نومولد کی بھی اموات ہو جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی...
پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گذشتہ سال 2024 کے دوران 12فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈرگیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 45 فیصد خواتین موبائل انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 39 اور بنگلہ دیش میں 26 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران ملک میں مردوں کے انٹر نیٹ استعمال کی شرح میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں 93 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 71 فیصد اور بنگلہ دیش میں 68 فیصد ہے۔ جی ایس ایم اے نے پاکستان کے...
پاکستان میں خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے، حتیٰ کہ پاکستانی خواتین نے اس معاملے میں پڑوسی ممالک کی خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیلولر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے عالمی ادارے جی ایس ایم اے (GSMA) نے اپنی ’موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025‘ میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جسے پاکستان کا ’ڈیجیٹل بریک تھرو‘ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی اور مرد و خواتین کے...
ویب ڈیسک:اسلام آبادمیں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے علی پور میں گیس سلنڈرکے دھماکے میں دو خواتین جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سےپیش آیا جس کے نتیجے میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں. فیصل مبارک اور ان کی بچی عائزہ فیصل کوزخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جب کہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش...
تہمینہ شیخ، جو لاہور میں نجی نیوز چینل کے کرائم شو کی میزبان ہیں، کہتی ہیں کہ ‘مجرموں سے سوالات کرنا سب سے مشکل لمحہ ہوتا ہے۔ اس وقت نہ صرف ہماری حفاظت بلکہ ہماری ذہنی مضبوطی بھی آزمائی جاتی ہے۔’ تہمینہ شیخ بتاتی ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ اطمینان اس وقت حاصل ہوا جب انہوں نے ضلع شیخوپورہ سے 70 مزدوروں کو بازیاب کروایا، جنہیں زبردستی مشقت پر مجبور کیا گیا تھا۔ مگر یہ کامیابی آسان نہ تھی، اس آپریشن کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور اداروں سے مدد مانگنے کے باوجود کوئی تعاون نہیں ملا۔ اس کے باوجود، تہمینہ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈٹی رہیں اور رپورٹنگ مکمل کی۔ دعا مرزا، جو...
میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ والیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ والیریا کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر فائرنگ کر دی، یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے،...
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو ناکو چنے چبوا دیے، جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر چھاگئے اور حالیہ دنوں میں پاکستان بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے۔ ان کی مقبولیت اُس وقت مزید بڑھ گئی جب پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ 6 بھارتی طیارے مار گرائے۔ اورنگزیب احمد کا پیشہ ورانہ اعتماد، دلچسپ اندازِ گفتگو اور مزاحیہ لہجہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔ کئی خواتین ان کی انسٹاگرام...
کراچی: پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خواتین کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا انکشاف ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سیلولر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جی ایس ایم اے نے اپنی سروے رپورٹ موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025" میں پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کے رجحان میں تیز رفتار اضافہ کا اعتراف کرتے ہوئے اسے پاکستان کا ڈیجیٹل بریک تھرو قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن سال 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے بعد پہلی بار...
پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا۔ حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں ترمیم کردی، جس کے تحت اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت تبادلہ کروا سکیں گی۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کا اعلان خواتین اساتذہ شادی کے بعد ایک سال میں تبادلے کی درخواست دےسکتی ہیں، ہارڈ شپ کی بنیاد پر شادی شدہ خواتین اساتذہ کا تبادلہ ترجیحی بنیادوں پر کردیا جائےگا۔ ہارڈ شپ کی بنیاد پر تمام تبادلے سیس پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے، اوپن میرٹ پر تبادلوں کے دوران ہارڈ شپ درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ شادی کے بعد تبادلے کے لیے نکاح...
پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف محاذ کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی کی رہنما اور اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق پارٹی زوم میٹنگ کی کنول شوزب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنول شوزب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟۔کنول شوزب نے کہا کہ...
فرانسیسی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ اداکار جیرار دیپارڈیو کو جنسی ہراسانی کا مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے عالمی شہرت یافتہ اداکار جیرار دیپارڈیو کو دو خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں 18 ماہ قید کی ’معطل‘ سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں حیرانی کا اظہار کیا کہ اداکار نے اپنے کیے پر ندامت یا پشیمانی ظاہر نہیں کی۔ اس لیے وہ متاثرہ خواتین کو گیارہ گیارہ سو ڈالر ہرجانہ بھی ادا کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ 76 سالہ جیرار دیپارڈیو کو جنسی مجرم کے طور پر بھی رجسٹرڈ کیا جائے اور نگرانی کی جائے۔ اداکار جیرار دیپارڈیو فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔ اداکار کے وکیل نے اعلان کیا...
مشہور شاعر جون ایلیا نے کہا تھا ، ’ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک، بات نہیں کہی گئی بات نہیں سنی گئی‘۔ ایسے ہی معاملہ عورت کے ساتھ بھی ہے، یہاں کوئی نہیں جو عورت کو سنے، سمجھے اور اس کے دکھوں کا مداوا کرے۔ کچھ خاموش صدائیں عدالتوں میں نہیں گونجتیں، نہ ہی تھانوں کی فائلوں میں محفوظ ہوتی ہیں۔ یہ وہ چیخیں ہیں جو انسان کے اندر ہی دب جاتی ہیں، یہ دھیرے دھیرے انسان کو ایک پراسرار دنیا میں پہنچا دیتی ہیں۔ کتنا افسوسناک ہے کہ ایک ہنستا کھیلتا شخص چپ سادھ لے، اس شخص کے چہرے کی رونق گھٹتے گھٹتے ختم ہوجائے، یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی چراغ آہستہ آہستہ...
عرفان ملک :خواتین پرجنسی وجسمانی تشددکی روک تھام کےدعوےپولیس نےہوامیں اڑادیئے,لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 3لاکھ سےزائدکیسزبغیرکارروائی کےہی ختم کردیئے گئے. تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی،جسمانی تشدد،ریپ اوراغواجیسےسنگین کیسزبھی رفع دفع پالیسی کی نظر کردیئےگئے۔ ریکارڈکے مطابق گزشتہ ایک سال کےدوران 4لاکھ 2082خواتین نے پولیس سے رابطہ کیا ۔ْ صوبہ بھرمیں خواتین کی درخواستوں کےباوجودصرف49ہزار83مقدمات کااندراج کیاجاسکا۔پولیس نے3 لاکھ 53ہزاردرخواستوں پرکارروائی کرنےکی بجائےمعاملہ رفع دفع کروادیاگیا۔تیزاب گردی ، ریپ و اغواسمیت سب سےزیادہ اطلاعات جسمانی تشددکی پولیس کو موصول ہوئیں۔ بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) بحرانی حالات میں خواتین اور لڑکیوں کو مدد پہنچانے والی ایسی نصف غیر سرکاری تنظیمیں امدادی وسائل کی قلت کے باعث آئندہ چھ ماہ میں غیرفعال ہو جائیں گی جنہیں خواتین چلاتی ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' نے بتایا ہے کہ خواتین کی 90 فیصد امدادی تنظیموں کا کام مالی مسائل کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ اس حوالے سے ادارے کی جانب سے 44 مختلف بحرانوں میں خواتین کے زیرانتظام کام کرنے والی حقوق کی 411 تنظیموں کا جائزہ لیا ہے جن کی بڑی تعداد مالی وسائل کی شدید کمی کا سامنا کر رہی ہے۔ ان حالات میں یہ تنظیمیں خواتین اور لڑکیوں کو ضروری مدد...
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی سے لگ بھگ 120 کلومیٹر دور واقع ریاست راس الخیمہ میں معمولی ٹریفک تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جھگڑا راس الخیمہ کے رہائشی علاقے میں اُس وقت شروع ہوا جب گاڑی کے راستے سے متعلق معمولی تلخ کلامی ہوئی، اچانک ملزم نے پستول نکالا اور 3 خواتین پر فائرنگ کر دی۔ راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ حکام کے مطابق زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا...
سابق وزیر اعلٰی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان حکیمہ سلطانہ نے ویمن ونگ ضلع گلگت کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون ضلع گلگت خواتین ونگ کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ یاسمین افضل کو صدر مقرر کیا گیا۔ سابق وزیر اعلٰی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) وومن ونگ گلگت بلتستان حکیمہ سلطانہ نے ویمن ونگ ضلع گلگت کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یاسمین افضل کو صدر، مریم رانی کو جنرل سیکرٹری اور ساجدہ کو سینئر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں،مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان موجودہ صنفی فرق 7.39 فیصد ہے۔فہرستوں میں عورتوں کی نمائندگی کم ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے ایوان کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے ہمیشہ انتخابی فہرستوں میں خواتین کی شمولیت کو ترجیح دی ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب، فواد چوہدری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی ہے۔ مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نومئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کردی۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے عدالت میں فواد چودھری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر...
بھارتی حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ حملوں میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، بھارتی افواج نے بلااشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔...
اعظم سواتی— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جس طرح افواجِ پاکستان نے ملک کو بچایا بچہ بچہ ان کے لیے دعاگو ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کےلیے ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔
ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
—فائل فوٹو امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے دوران منتقل ہونے والے ہزاروں افراد اپنے گھروں کو لوٹ نہیں پائے۔امریکی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے پر بعد سامنے آنے والی کشیدگی کے بعد سے سرحدوں پر غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے، بھارتی بارڈر پر خواتین کا احتجاج بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ امریکی میڈیا نے پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی نے ڈیٹرینس پھر سے قائم کردیا ہے۔دوسری جانب بھارت کا خیال ہے کہ تعلقات کا اصول ہمیشہ کےلیے تبدیل کردیا...
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے دارالحکومت میں معمولی بات پر ایک کار سوار نے سامنے سے آنے والی دوسری کار پر فائرنگ کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب آمنے سامنے سے آنی والی کاریں ایک چھوٹی گلی میں پھنس گئے۔ ایک کار میں 3 خواتین سوار تھیں جب کہ دوسری گاڑی ایک مرد چلا رہا تھا۔ دونوں کے درمیان راستہ دینے پر بحث اور پھر تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر مرد کار سوار نے اسلحہ نکال کر دوسری کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ کار میں سوار تینوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزم کو اسلحہ سمیت...
شاہین عتیق :فری لیگل ایڈپروگرام کے تحت مستحق مردوخواتین کو مفت قانونی امداد کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ آج سے ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق فری لیگل ایڈ کے لیے اب تک50ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرا دی گئیں،حتمی شکل دینے کے لیے فہرستیں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوا دی گئیں،ماہانہ آمدن 50ہزار سے کم کے حامل افراد کو مفت قانونی امداد دی جائے گی،لیگل ایڈ ایجنسی کی تمام ذمہ داری پراسیکیوشن کو دے دی گئیں۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے ڈسٹرکٹ پبلک پرا سیکیوٹر وقار عابد بھٹی نےدرخواستوں کی سکروٹنی شروع کر دی،خواتین طلاق، خرچے ،حق مہر، جہیز واپسی کے کیسوں میں فری...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاؤس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں 15 سے زائد خواتین اور 40 سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی...
لاہور: لاہور میں متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں۔ انچارج ناصر امین کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 15عدد موبائل فونز، 14 عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور...
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسی خواتین افسران جنہوں نے شارٹ سروس کمیشن کے تحت 14 سال یا اس سے زائد مدت کی خدمت انجام دی، وہ عبوری طور پر پنشن کی مستحق ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 9 مئی کو اپنے ایک اہم فیصلے میں اُن خواتین افسران کو عبوری ریلیف فراہم کیا جو شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) پر فوج میں خدمات انجام دے چکی ہیں، مگر جنہیں پنشن کا فائدہ نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ان افسران نے کم از کم 14 سال کی خدمت مکمل کر لی ہے، تو وہ پنشن کے حقدار ہوں گی، چاہے ان کا مستقل کمیشن نہ بھی ہوا ہو۔ اس فیصلے...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 9 ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار 687 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار 322 ہے۔پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 53.68 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.32 فیصد ہے۔دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 407 ہو گئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 21 ہزار 979 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ...
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ہٹیاں بالا میں کُچھاکے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں گاڑی حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جیپ میں گاوں سم گڑنگ سے چناری آ رہی تھی، حادثے کے باعث جیپ میں سوار 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کیا جا رہا ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آزاد کشمیر میں بلیک آوٹ ہونے کی وجہ سے ہر...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر 2 خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔ گلشن اقبال میں فائرنگ کا پراسرار واقعہ، ایک شخص جاں بحق، پولیس نے خودکشی قرار دیدیاکراچی گلشن اقبال بلاک 10 رحمانیہ مسجد کے قریب واقع... پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
— فائل فوٹو آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5 شہری شہید، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیابھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے 6 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے جبکہ 7 اپریل کو ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 17 افراد شہید ہوئے۔ایس ڈی ایم اے کا بتانا...
آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ میگن کیمبل کا تعلق کلب ’لندن سٹی لائنیسز‘ (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.55 میٹر تک ہے۔ میگن کیمبل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی...
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پیش آنے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں ایک فائرنگ کا واقعہ اور دو مختلف حادثات شامل ہیں۔ شیر شاہ کے علاقے اٹک پمپ والی گلی میں موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، مقتول کی شناخت 22 سالہ خیل نواز کے طور پر کی گئی، جبکہ شدید زخمی ہونے والے 20 سالہ گل زیب کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے...
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد خالی کرنے کا حکم دے کر قریبی پناہ گزین اسکول پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 2صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ دوسری جانب لبنان پر حملہ کرکے حماس رہنما کو قتل کردیا جب کہ قحط زدہ غزہ کے بچے غذائی قلت سے نحیف ہوگئے۔ ورلڈ سینٹرل کچن نے امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان کردیا جس کے بعد امریکی کانگریس کے 94 ڈیموکریٹ اراکین...
ویب ڈیسک: موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
اعظم سواتی—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں 15 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دیدیاپی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دے دیا۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس میں کہا کہ سیکریٹری داخلہ نے عدالتی آرڈر کی...
پاکستان میں ہر 4 میں سے ایک جوڑا بانجھ پن جیسے سنگین مسئلے سے دوچار ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ خواتین میں تیزی سے بڑھتا ہوا مرض ’پولی سسٹک اووری سنڈروم‘ Polycystic Ovary Syndrome (PCOS) ہے، جو تولیدی عمر کی تقریباً 52 فیصد خواتین کو متاثر کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین امراضِ نسواں کے مطابق پی سی او ایس اب خاموشی سے پاکستانی خواتین میں ہارمونل عدم توازن، بانجھ پن اور حمل ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر زبیدہ مسعود نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی ’پی سی او ایس، ایڈولیسنٹ اینڈ ری پروڈکٹیو ہیلتھ سوسائٹی‘ کی جانب سے منعقدہ ایک آگاہی سیمینار میں کیا، جسے ایندومیٹریوسس اینڈ ایڈینومائیوسس سوسائٹی...
ہمارے معاشرے میں جو تربیت بچے یا بچی کو بچپن سے دی جاتی ہے، پھر وہ ان کی شخصیت میں اچھی طرح رچ بَس جاتی ہے۔ یہی وہ تربیت ہوتی ہے، جو لہوبن کر پھر ہماری رگوں میں مرتے دم تک دوڑتی ہے۔ ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں، وہاں عورت کو گھر کی عزت مانا جاتا ہے، جو کہ حقیقت بھی ہے۔ بلا شبہ قوموں کی عزت ’ہم‘ ماؤں بہنوں بیٹیوں سے ہی ہے، لیکن عزت کے نام پر کبھی کبھی اس مان سمان کی آڑ میں خاندان کی ’جھوٹی عزت، نام، شہرت اور مقام‘ کو بچانے کی خاطر عورت کو خاموش رہ کر ظلم اورذلت سہنا بھی سکھایا جاتا ہے۔ ہمارے کی معاشرے کی عورت سالہا سال اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مئی 2025ء) امدادی وسائل کی شدید قلت کے باعث جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) کو بحران زدہ علاقوں میں دائیوں (مڈوائف) کے لیے ضروری مدد کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر کمی کرنا پڑی ہے۔ادارہ رواں سال بحرانی حالات سے دوچار آٹھ ممالک میں 3,521 دائیوں میں سے 47 فیصد کے لیے ہی وسائل مہیا کر سکے گا جس سے وہاں حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت و زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ Tweet URL 'یو این ایف پی اے' کے مطابق، رواں سال امدادی وسائل کی قلت کے پیش نظر افغانستان میں 974 میں سے 565، بنگلہ...
لاہور ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کی ہاتھا پائی لاہور ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کی ہاتھا پائی لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے سندھ حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت کی شرائط کیا ہیں؟ سندھ حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت کی شرائط کیا ہیں؟ کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب قرار کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب قرار ...
قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے! قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے! وجائنا کا علاج کیسے کرنا ہے؟ وجائنا کا علاج کیسے کرنا ہے؟ پی آئی ڈی: ایک موذی بیماری! پی آئی ڈی: ایک موذی بیماری! شرلاک ہومز کی گتھی ! شرلاک ہومز کی گتھی ! آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش کی مذہبی جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا، جو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی عوامی طاقت کا مظاہرہ تھا۔ حکومتِ شیخ حسینہ کے خاتمے کے بعد مذہبی حلقے مزید سرگرم ہو گئے ہیں۔ حفاظتِ اسلام بنگلہ دیش کے بینر تلے مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں، مدارس اور علماء کرام نے ریلی میں شرکت کی۔ مقررین نے حکومت سے کئی مطالبات کیے، جن میں خواتین کمیشن کی تحلیل بھی شامل ہے، جس کا مقصد خواتین کے مساوی حقوق کو فروغ دینا ہے۔ ایک خواتین مدرسہ کی معلمہ محمد شہاب الدین نے کہا: "مرد و عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے، قرآن مجید نے ہر جنس کے لیے الگ اصول بیان کیے ہیں، ہم...
کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کو بغیر کسی مقدمے کے صرف ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا۔ حکمران ان سے خوفزدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ظالم ہمیشہ بزدل ہوتے ہیں۔ جس طرح فرعون اور یزید بزدل تھے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کو بغیر کسی مقدمے کے صرف ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا ہے۔ ہم اس ظلم کو قبول نہیں کرتے کہ تم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو پابند سلاسل کر دو۔...
شہرِ قائد میں کبوتروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک خاص قسم کی پھیپھڑوں کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بیماری کو ’برڈ فینسرز لنگز‘ کہا جاتا ہے اور اس کے متاثرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ ماہر امراضِ تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق، اسپتال میں ہر ہفتے 15 سے 20 نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو کبوتروں سے پیدا ہونے والی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں میں الرجی، سوجن اور مستقل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ذرات گھروں...

یانگو (Yango) پاکستان کی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری
لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے، خواتین نے بھارتی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے۔پاک بھارت سرحد پر شہریوں کی بھیڑ لگی ہے، گاڑیوں کی قطاریں ہیں، پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنسآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط... خواتین کا کہنا ہے کہ کس قانون کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) اقتصادی اور سائنسی شعبوں کی بہت بڑی کمپنیوں کے سپروائزری بورڈز میں قائدانہ پوزیشنوں پر فائز خواتین کی طرف سے 2005ء میں قائم کیے گئے ایک انیشی ایٹیو FidAR e.V (فیدار ای وی) کی جانب سے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو مہیاکردہ ایک تازہ ترین تجزیے اور اس میں شامل ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ جرمنی کی سب سے بڑی نجی کمپنیوں میں سپروائزری بورڈز کے اراکین میں خواتین کی شرح اس سال یکم اپریل تک 37.5 فیصد کی ریکارڈ حد تک زیادہ ہو چکی تھی۔ یہ شرح صرف ایک عشرہ قبل 19.9 فیصد تھی۔ جرمنی میں لیڈرشپ کوٹے سے متعلق ملک کا پہلا قانون مئی 2015 ء...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 14 مکانات کی مالکانہ دستاویز خواتین کے حوالے کردیں۔بلاول بھٹو میرپورخاص کے گاؤں گھمبڑی اور واگھریجی پہنچے، اُن کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بے نظیرخواتین کی ترقی کی خواہشمند تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ ہر ایک کو روٹی، کپڑا اور مکان ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا گھر بن چکا ہے، ان گھروں کی دستاویزات پر آپ کے نام اور تصاویر لگی ہوئی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ یہ گھر اب قانونی طور پر آپ کا ہے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ گھر آپ...

سوشل میڈیا پر بزرگ شخص کی متنازعہ ویڈیو پر شدید ردعمل، خواتین سے متعلق غیر اخلاقی گفتگو پر عوام سراپا احتجاج
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک معمر شخص، جو داڑھی اور پیشانی پر محراب کے نشان سے مذہبی شناخت رکھتے ہیں، پاک بھارت ممکنہ جنگ کے تناظر میں ایک بھارتی اداکارہ سے متعلق نامناسب اور غیر اخلاقی تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ ایک کمسن لڑکا، مبینہ طور پر ان کا بیٹا، بھی موجود ہے۔ ویڈیو میں بزرگ شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان جیتے گا اور مادھوری میری ہوگی۔ اپنے بیٹے کو گواہ بنا رہا ہوں۔” اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا، اور متعدد افراد...
— فائل فوٹو کوہستان کے علاقے لوئر کرم میں گزشتہ روز گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہونے والوں کی آج نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔کوہستان حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی نماز جنازہ گاؤں سہال میں ادا کردی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے گلگت جانے والی آصف اقبال کی گاڑی کوہستان مٹہ بانڈہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں، 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحقمانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے...
بھارتی ہندو شخص نے کشمیری خواتین کو اکسانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔ مقبوضہ کشمیر کے باشندے ہمیشہ سے خود اور وادی کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکاری رہے ہیں، تاہم بھارتی حکومتیں اپنے تمام ادوار میں لاکھوں فوجیوں اور پولیس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑتے رہے ہیں۔ بھارت کی ہندوتوا پالیسی اور پاکستان مخالف ایجنڈے کے تحت حال ہی میں ہونے والے پہلگام فالس فلیگ کے بعد سے بھارت کی جانب سے خطے کی صورت حال کو مزید کشیدہ کرنے کے لیے کئی متنازع اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسی صورت حال کے دوران بھارت اور مقبوضہ...
لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) حال ہی میں ایک جاننے والے صاحب سے ملاقات ہوئی، میں نے پوچھا، ''آپ کی بیگم آج کل کیا کر رہی ہیں؟‘‘ تین کم عمر بچوں کے والد نے جواب دیا، ''وہ تو فارغ ہوتی ہیں۔ وہ گھر پر رہتی ہیں۔ ان کی کوئی خاص مصروفیت نہیں ہے۔‘‘ کچھ دنوں بعد چند دوستوں سے خبر ملی کہ ان صاحب کے گھر چوتھے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ میں نے خوشخبری کی مبارکباد کے لیے فون کیا، تو وہ صاحب کہنے لگے کہ ان کی بیگم نومولود بچے کے ساتھ مصروف ہیں۔ وہ میرا پیغام انہیں پہنچا دیں گے اور جب وقت ملا، ان کی بیگم مجھے کال بیک کر لیں...
شاہراہ قراقرم پر لوئر کوہستان میں مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی راولپنڈی سےگلگت جا رہی تھی۔
سٹی 42 : پنڈی سے گلگت جانیوالی موٹر کار شاہرائے قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو اہلکار مقامی رضاکاروں کے ہمراہ لاشیں کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنڈی سے اورایک ہی خاندان کےافراد ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لوئر کوہستان حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے، کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، انسانوں جانوں کے ضیاع کا مجھے بہت دکھ ہے ۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیراعلیٰ سندھ نے...
فرشی شلوار بھی ملتانی کڑھائی والے سوٹ کو مات نہ دے سکی فرشی شلوار بھی ملتانی کڑھائی والے سوٹ کو مات نہ دے سکی ملتانی پراندہ، جو نئی نسل میں آج بھی مقبول ہے ملتانی پراندہ، جو نئی نسل میں آج بھی مقبول ہے ویمن نرسنگ کالج جو تعمیر ہونے کے 19 برس بعد فعال نہیں ہوسکا ویمن نرسنگ کالج جو تعمیر ہونے کے 19 برس بعد فعال نہیں ہوسکا ملتانی جیولری جو برسوں سے مقبول ہے ملتانی جیولری جو برسوں سے مقبول ہے ’والدین اپنی بیٹیوں کو ہم سے دور رہنے کو کہتے ہیں‘ جم ٹرینر ہانیہ ناصر ’والدین اپنی بیٹیوں کو ہم سے دور رہنے کو کہتے ہیں‘ جم ٹرینر ہانیہ ناصر چھوٹی...
لاہور میں نوسربازی کی انوکھی واردات، معمر شخص دم کرنے کے بہانے سونا اور نقدی لے اُڑا۔ وحدت کالونی لاہور میں ہوئی اس واردات کی ایف آئی آر کے مطابق ایک 60 سے 65 سالہ شخص نے پہلے خود کو پیاسا ظاہر کرکے پانی طلب کیا اور پھر باتوں ہی باتوں میں گھر کی خواتین کو قائل کر لیا کہ ان کے گھر پر کسی نے بندش کروا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار گھر میں موجود بزرگ خاتون سمیت دیگر خواتین بھی اس شخص کی باتوں میں آگئیں اور اپنی مال پر دم کروانے کے لیے گھر میں موجود سونے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی اس کے سامنے ڈھیر کردی۔اور وہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے، ان کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے۔(جاری ہے) پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس عوامی اور مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے، الائنس کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کریں۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے، ان کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس عوامی اور مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے، الائنس کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کریں۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دیدیاپی ٹی...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدرِ مملکت نے عالمی یومِ مزدور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کےلیے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول، سماجی تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ صدرِ مملکت نے بتایا کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے اور مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں مزید کہا ہے کہ مزدور صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا ہے کہ افغانستان سماجی معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے جہاں 75 فیصد آبادی کو بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے وسائل میسر نہیں ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر 'یو این ڈی پی' کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق افغان لوگوں کو درپیش انتہائی پریشان کن مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ انہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک شدید بدحالی کا سامنا رہا ہے۔ Tweet URL 2019 کے بعد پہلی مرتبہ 24-2023 میں ملکی جی ڈی پی میں 2.7 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی جو قدرے بہتر اشاریہ ہے لیکن معاشی بحالی کی صورتحال بدستور نازک ہے۔(جاری...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ نے بی جے پی کی حکومت سے اس فیصلے پر نظرثانی اور ہمدردانہ رویہ اپنانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کے حکم کے چند روز بعد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے اور اسے غیر اِنسانی عمل قرار دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) کے سینیئر رہنما اور کولگام ضلع سے رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کہا "یہ بے دخلی مہم غیر انسانی ہے، یہ خواتین کشمیری مردوں سے شادی کے بعد یہاں آباد ہوئیں، یہاں خاندان بسائے اور پُرامن زندگی گزار رہی ہیں، وہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے معاشرے کا حصہ...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات، نیشنل بینک کے اہلکاروں اور دیگر کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی تعمیراتی کمپنی...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات، نیشنل بینک کے اہلکاروں اور دیگر کی مبینہ...

خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی بابر سواتی
خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی بابر سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاونٹس سے 36ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلی کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن...
راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ گی، زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہروز کالونی بڑکی کی رہاہشی مسماتہ شمائلہ عروج کے گھر مسماتہ حلیمہ سعدیہ مسماتہ فوزیہ کے ہمراہ ملنے آئی۔ پولیس نے بتایا کہ گفتگو کے دوران مسماتہ حلیمہ سعدیہ اور مسماتہ فوزیہ میں تلخ کلامی ہوئی، مسماتہ فوزیہ نے پرس سے پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے سے مسماتہ شمائلہ عروج اور مسماتہ حلیمہ سعدیہ ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگی۔ پولیس نے کہا کہ دونون زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تحقیقات جاری ہیں۔
بالی ووڈ فنکاروں کی کمائی کا ایک بڑا ذریعہ انٹرنیشنل لائیو کنسرٹس بھی ہیں۔ آسٹریلوی ایونٹ آرگنائزرز نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان کی مقبولیت خواتین میں بہت زیادہ ہے۔ ان کے شوز میں سب سے زیادہ خواتین ہی شریک ہوتی ہیں۔ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر شاہ رخ خان جیسے ہی اپنے مشہور زمانہ اسٹائل میں دونوں ہاتھ پھیلاتے ہیں تو خواتین دیوانی ہوجاتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں مقبول ترین ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔ جنھیں مداح اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کے ساتھ...