2025-04-25@13:07:32 GMT
تلاش کی گنتی: 775
«خالد پرادھان»:
سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے بھاتی فوج میں موجود تمام سکھ سپاہیوں و افسران سے کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لیے اس کی پاکستان کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں آزاد خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، 30 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈال دیے اپنے ہم مذہب افسران و سپاہیوں کے نام ایک پیغام میں سکھوں کے رہنما نے ان سے کہا کہ آپ کی اصل دشمن نریندر مودی کے اشاروں پر کام کرنے والی بھارتی فوج ہے لہٰذا آپ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں اور اس میں حصہ لینے سے صاف انکار کردیں۔ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بی جے پی...
اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ دی گئی اور بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں قائم مختلف سفارتی مشنز کے سربراہان اور سفارت کاروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو اہم نکات سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہتھیار بنانا خطے کے امن و استحکام کے...
رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم و آئینی برابری کےخواہاں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں پرمشتمل کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ ایک عورت کے تعلیم حاصل کرنے سے پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے: شازیہ مریرہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا...
ایک بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی نے کہا کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں، بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں اشتعال انگیزی پیدا کر رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے بھارت کی جانب سے دے جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی...
مولانا فضل الرحمٰن— فائل فوٹو سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کے اس جارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔بھارتی رویے کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے بعد پاکستان کا بھارت کو ایک اور جوابسینیٹ میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں حالیہ واقعات پر قرارداد پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے پوری قوم ایک صف میں ہے، بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر...
سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے بھارت کو دیے گئے مؤثر اور منہ توڑ جواب کی بھرپور حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وطن کی بات ہوگی، ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کے تمام شہری ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے متحد ہیں، اور ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے۔ ایمل ولی خان نے بھارت کے حالیہ اقدامات اور بیانات کو ’شرمناک حرکت‘ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے کسی بھی ڈرامے یا چال کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا...
امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری صورتحال کو بہت قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے امریکا اس وقت کوئی واضح پوزیشن اختیار نہیں کر رہا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حساس وقت میں امریکا انتہائی احتیاط سے کام لے رہا ہے اور کسی بھی فریق کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ٹیمی بروس نے بھارت میں حالیہ دہشت گردی...
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لن کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔ صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتصدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعہ...
مقبوضہ جموں و کشمیر کا صحت افزا مقام پہلگام، جو سیاحوں کے لئے جنت تصور کیا جاتا تھا 22 اپریل 2025 ء کی دوپہر 2بج کر 50منٹ پر اچانک جہنم بن گیا، 6 سے 7 مسلح افراد نے پہلگا م کے علاقے بیسرن میں ایک اونچے پہاڑی میدان میں موجود ٹورسٹس کو نشانہ بنایا، اس حملے میں 26 سیاح مارے گئے اور 15 زخمی ہو ئے۔ ابتدا میں کہا گیا کہ مرنے والوں میں ایک اسرائیلی اور ایک اطالوی بھی شامل تھا، لیکن بعد میں یہ دعوی سامنے آیا کہ ہلاک شدگان میں ایک نیپالی اور باقی تمام ہندوستانی ہیں۔ بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ یہ حملہ لشکر طیبہ کے نئے گروپ دی ریزسٹنس فرنٹ نے کیا ہے،...
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وفاقی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جہاں انہیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک نظم و ضبط اور سڑکوں پر حادثات میں کمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔عبدالعلیم خان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی۔محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق بریف کیا۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین فتح اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ اور بھابھی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ قومی ویمن ٹیم کی سابق...
کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد ہے، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی، بھارت جھوٹے الزامات سے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے، پاکستان امن کا داعی ہے اور بھارت اشتعال انگیز، بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہا ہے، عالمی برادری بھارتی الزامات کا نوٹس لے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کشمیر میں دہشت گرد بننے کے بعد اب آبی دہشت گرد بننا چاہتا ہے۔ میئر کراچی...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پہلگام واقعہ کے تناظرمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزیدبڑھ گئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے واہگہ بارڈر، بھارت کیلئے فضائی حدود اور زمینی راستے کے ذریعے تجارت فوری طور پر بند کرنے جیسے بڑے فیصلے کئے گئے جب کہ بھارت کو شملہ معاہدہ بھی ختم کرنے کاعندیہ دیاگیاہے ،پاکستان کے جوابی اقدامات مودی سرکار کے لئے غیرمتوقع ہیں ،ان فیصلوں پر بھارتی میڈیابھی چلااٹھاہے،یقیناًقومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے بھارت کو سخت جواب دیناوقت کاتقاضاتھا،خاص طور پربھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ طورپرمعطلی ناقابل قبول ہے،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت نے...
اسلام آباد( نیوزڈیسک)بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کے بعد بھارت کوبڑے پیمانے پر بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کیلئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا بھارت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنیوالی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 جبکہ بعض اوقات 100 سے تجاوز کرجاتی ہے۔بھارت سے پاکستانی فضائی حدود کے ذریعے یورپ، امریکہ، مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا کیلئے دو طرفہ پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے والی بھارتی ائرلائنز میں ائر انڈیا، ائر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائر اوت آکاسا ائر شامل ہیں ، بھارت...
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت چانکیہ ڈاکٹرائن، بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پہلگام واقعے میں بھارت کا جھوٹا بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کرنے کی جرات نہیں تاہم اگر ایسا ہوا تو بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت چانکیہ ڈاکٹرائن، بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پہلگام واقعے میں بھارت کا جھوٹا بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوا ہے۔...

بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام
اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ پاکستان کا پانی روکنے سے باز رہے ورنہ بھارت کا پلان تباہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑا ایکشن پلان تیار کرلیا ،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا یا پانی موڑا گیا تو پاکستان اس مقام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔ جب پاکستان سفارتی زبان میں کہتا ہے کہ’’پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے‘‘تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی...
انڈیا میں تعینات رہنے والے پاکستان کے سابق ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ مودی کے حالیہ بہار میں کئے گئے خطاب کے لہجے سے سرحد پار فوجی حملے یا دیگر ٹھوس اقدامات کا اشارہ ملتا ہے، یہ کارروائی کنٹرول لائن پر ہو سکتی ہے، ہمارے حصے میں، اور پھر وہ بڑے دعوے کریں گے کہ انہوں نے لانچ پیڈز اور دہشتگرد کیمپوں کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے انڈیا میں تعینات رہنے والے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد نئی دہلی کچھ دنوں کے اندر پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ عبدالباسط نے 2016 کے اُڑی اور2019 کے پلوامہ حملوں کے بعد بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات...
حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ضرورت پڑی تو حر فورس فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے بارڈر پر کھڑی ہوگی، اور ہو سکتا ہے بارڈر بھی کراس کر جائیں۔ انھوں نے یہ بات موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا کہ کوئی بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، حر جماعت کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف ان کا کہنا تھا کہ کہیں سے بھی ایڈونچر ہوا تو...

وادی لیپا، پاک فوج نے بھارتی فوج کا حملہ پسپا کردیا ، دونوں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال
وادی لیپہ(اوصاف نیوز) دشمن بھارت نے رات گئے کیانی سیکٹر پر فائر کھول دیا .پاک فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے بھارتی فوج کا حملہ پسپا کردیا ، بھرپور جواب ، دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا . تفصیلات کے مطابق دشمن بھارت نے وای لیپہ کیانی سیکٹر میں رات ڈیرھ بجے کے قریب فائرنگ شروع کردی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے کیانی سیکٹر میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور بروقت جواب دیا اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام تائمز۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی "را" نے کروایا، سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی "را" نے کروایا، اس سے قبل پٹھان کوٹ اور دیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے،...
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام تائمز۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی "را" نے کروایا، سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی "را" نے کروایا، اس سے قبل پٹھان کوٹ اور دیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے،...
وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے قائد خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان و بھارت کے درمیان تیزی سے بدلتی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کر رہے ہیں، ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔ ڈمی تنظیمیں نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے اسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی...
احمد منصور: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس, پہلگام واقعہ کے حوالے بھارت کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد قرار,پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا. قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی، تحریک انصاف بھی شریک ہوئی،قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔کمیٹی نے کہا پاکستان دہشتگردی کا شکار رہا، عالمی برادری الزامات کا نوٹس لے، کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تشویش ظاہر کی۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی واہگہ و اٹاری بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے کی واپسی کو کشیدگی میں اضافہ قرار...
100سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں بھارتی پروازوں کے اخراجات میں یومیہ لاکھوں ڈالر اضافہ، نوٹم23مئی تک موثر پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال...

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر مظاہرہ، اندر داخل ہونے کی کوشش: پہلگام واقعہ ’’را‘‘ نے کرایا، مشعال ملک
لاہور، فیصل آباد، میانوالی، اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی دہشت گرد، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، سمیت تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ شرکاء نے بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی مظاہرے سے مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر حارث ڈار، ذوالفقار اولکھ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس دلخراش واقعہ میں جانی نقصان پر چیئرمین سینیٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بد نیتی پر مبنی ہیں۔ بھارت بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور پاکستان پر الزامات عائد کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بھی قابل مذمت فعل قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات...
لاہور: بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔ اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔ تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام...
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پرہونے والے حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اگلے روز میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلگام حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور واقعہ میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ادھرمیڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے روز ہی پہلگام واقعہ پردہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی (CCS) کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اس ہنگامی اجلاس کے بعد...
اپنے جاری ایک بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا موقف بھی آ گیا۔ اپنے جاری ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھارت کی جانب سے پاکستان پر دشمنی پر مبنی، بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتی ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق اور صلاحتیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھارت کے جارحانہ بیانات کے پیش نظر متفقہ جواب دینے کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرنے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلانا چاہیے، مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت کو آج رات یا کل ہی مشترکہ اجلاس بلا لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اس اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، حکومت کو کہوں گا کہ اجلاس بلائیں، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انگیج کریں۔ علی محمد خان کا...
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورا ریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن کھولیں۔ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات اور اقدام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ ایک بیان میں آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند...
اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے عالمی برادری پر خطے میں بھارتی جارحیت اور غیرذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لینے پر زور دیتے ہوئے بھارت کی کسی بھی مہم کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری کی تصدیق کردی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام حملے کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے سفارت کاروں کو پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارت کاروں کوآگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے خلاف...
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) بھارت میں امریکا سفارت خانے نے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کاسفرنہ کریں۔امریکی سفارت خانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔خیال رہے کہ امریکی سفارت خانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے انڈیا میں تعینات رہنے والے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد نئی دہلی کچھ دنوں کے اندر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ عبدالباسط نے 2016 کے اُڑی اور 2019 کے پلوامہ حملوں کے بعد بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بہار میں دیے گئے خطاب کے لہجے سے سرحد پار فوجی حملے یا دیگر ٹھوس اقدامات کا اشارہ ملتا ہے۔ "یہ کارروائی کنٹرول لائن پر ہو سکتی ہے، ہمارے حصے میں، اور پھر وہ بڑے دعوے کریں گے کہ انہوں نے لانچ پیڈز اور دہشت...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پہلگام حملے کو سکیورٹی کی خامی قرار دیدیا،تحقیقات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پہلگام حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی اور سکیورٹی کی خامی قرار دیدیا۔کانگریس نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی اور خراب سکیورٹی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی اور سکیورٹی کی خامی کا جامع تجزیہ ہونا ضروری ہے، عوامی مفاد میں اس انٹیلی جنس ناکامی اور سکیورٹی خامیوں پر سوالات اٹھانے چاہیئیں۔کانگریس کی جانب سے اس سکیورٹی ناکامی کا ذمہ دار بھارت کی نریندر مودی حکومت کو قرار دیا گیا۔کانگریس کے بیان میں کہا گیا کہ...
پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں پانی معمول کے مطابق چل رہا ہے، دریائے نیلم آزاد کشمیر میں ٹاؤ بٹ پر بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔جیو نیوز کے مطابق دریائے جہلم پر اڑی ون 480 میگا واٹ پراجیکٹ سے بھی پانی کا اخراج معمول کے مطابق ہے، اڑی ٹو 240 میگا واٹ پروجیکٹ سے پانی کا اخراج معمول کے مطابق جاری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں منگل کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے...
بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز مظفر آباد (سب نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کرنے کی جرات نہیں تاہم اگر ایسا ہوا تو بھرپور دفاع کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت چانکیہ ڈاکٹرائن، بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پہلگام واقعے میں بھارت کا جھوٹا بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بدامنی پھیلانے کے لیے آزاد کشمیر کے اندرچھپ کر تیسری قوت کو...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اپریل 2025 ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26اپریل (ہفتہ) کی ہڑتال اسرائیل، بھارت اور امریکا پر مشتمل مثلث کے خلاف ہے، قوم متحد ہو کر پیغام دے کہ وہ ان تینوں سے نفرت کرتی ہے اور اہل غزہ کے ساتھ ہے، شیطانی ٹرائی اینگل پوری دنیا میں بدامنی کا سبب ہے۔ پشاور میں آل تاجران غزہ یکجہتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے آبی جارحیت کی، پاکستان عالمی عدالت سے رجوع کرے، معاہدہ کے آرٹیکل 12کے مطابق ایک ملک اسے ختم نہیں کر سکتا، عالمی برادری مودی حکومت کے یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے، ہندوتوا سرکار مسلمانوں،...
لاہور: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا،سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس اور بعد ازاں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ ہٹانا ہے، بھارت کے اقدامات کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے۔اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی جھوٹے مکارانہ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش علاقائی امن کےلیے خطرہ ہے۔ بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے... وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سبوتاژ کرنےکی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں،...
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ۔ نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بندکی ہیں۔ پاکستانی فضائی حدودکی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک مؤثر ہوگا۔ نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں۔ بھارتی ائیر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔ بھارت کے لیز پر لیےگئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا۔ ایوی ایشن ذرائع کے...
جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر زیر استعمال طیاروں کےلیے بھی پابندی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانہ فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا، جس کے مطابق بھارت کی رجسٹرڈ ائیر لائینز پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طور پر بھارتی ایئر لائنز کیلئے ایک ماہ کی فضائی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر...
بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانہ فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارت کی رجسٹر ڈ ائیر لائینز پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طور پر بھارتی ایئر لائنز کیلئے ایک ماہ کی فضائی پابندی عائد کی گئی۔ جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر زیر استعمال طیاروں کےلیے بھی پابندی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات...
اسلام آ باد: بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی بند کرنے کا اعلان کیا اور بھارت کا یہ وطریہ نیا نہیں ہے حالانکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ایسا ممکن نہیں ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تاریخی سندھ طاس معاہدہ 1960 میں عالمی بینک کی نگرانی میں ہوا، جس کے تحت مشرقی دریا بھارت جبکہ مغربی دریا پاکستان کو دیے گئے اور یہ معاہدہ پانی کی تقسیم کا ضامن ہے، تاہم بھارت کی بعض آبی سرگرمیوں پر پاکستان نے متعدد بار اعتراضات کیے ہیں۔ سندھ طاس معاہدے پر 19 ستمبر 1960 کو کراچی میں پاکستان کے اس وقت کے...
ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے 9ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہے، سلمان امین چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں، وہ وزارت خزانہ میں بھی...
عالمی یوتھ چیمپئین پاکستان کے عثمان وزیر نے اپنی 16ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کردیا۔ عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔ 11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔ گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سیکرٹری واٹر کمیشن شیراز میمن نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں معطلی کی کوئی شق موجود نہیں ہے اور اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو معاہدے پر دوبارہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔شیراز میمن نے نجی ٹی وی آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس معاہدے میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں چاہتا ہے اور ممکن ہے وہ پاکستان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت پہلے ہی تین دریا اپنے قبضے میں لے چکا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پہلگام واقعے کے بعد حکومت اور اپوزیشن سے یکجا ہوکر بھارت کو جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاکھ اختلاف صحیح لیکن ملکی بقا کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، اپوزیشن کو کسی سے بھی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن پاکستان سے اختلاف نہیں ہوسکتا، بھارت کو مکمل یکجہتی کےساتھ جواب دیا جائے، حکومت بھی جرات کا مظاہرہ کرے۔ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل تاجران غزہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر میں پیش آنے والے سانحے میں بھارت کے خفیہ ادارے ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں...
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ اور دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر اور پورے ہندوستان میں مسلمان و سکھ اقلیتوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کو چھپانے اور جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام سازشیں کرتی رہی ہے، پہلگام دہشت گردی کی پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و...
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ اور دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر اور پورے ہندوستان میں مسلمان و سکھ اقلیتوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کو چھپانے اور جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام سازشیں کرتی رہی ہے، پہلگام دہشت گردی کی پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و...
سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو کھلی جارحیت اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ...
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پرعالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی سفارتی،آبی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظور کرلیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اعلی سول وعسکری قیادت، وفاقی وزرا اوردیگرسینئر افسران شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے وزارتِ خارجہ نے بھارت کی غیرذمیدارانہ اقدامات کیخلاف تجاویزپیش کیں اور بھارت کے غیرذمیدارانہ اقدامات پرموثراورقانونی...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں سپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا جائے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے کہا کہ پہلگام واقعے کے باعث سفارتی کشیدگی سے آگاہ ہیں، قومی وقار کے تحفظ کےلیے سخت اور مؤثر جواب ناگزیر ہے۔انکا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پلوامہ کی طرح کا فالس فلیگ آپریشن ہے، پاکستان پر بھارتی الزمات مضحکہ خیز، جھوٹ کا پلندہ اور بےبنیاد ہیں۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں...
شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دہشتگردی کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بہت قیمت ادا کی، بد قسمتی سے بھارتی حکومت دہشتگردی کے واقعات کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتی ہے حالانکہ خطے میں ہر ہونے والی دہشتگردی کے...
پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقاء کی جنگ میں ملک کا بچہ بچہ اپنے فرائض جانتا ہے، پاکستانی قوم ملکی سالمیت کے لیے ایک ہے اور اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور عالمی میڈیا کو بھارتی ہٹ دھرمی اور جارحیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں پی پی رہنما نے پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا...
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہے۔انہوں نے پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کے قتلِ عام میں شریک ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے۔ چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، نظام بدلنا ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کے تناظر میں ممکنہ جوابی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی، واہگہ بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے میں کمی جیسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اور پاکستان کے ردعمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد ملکی داخلی و خارجی، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، سرحدی کشیدگی، اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آئے واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ حملے کی آڑ میں بھارت کی آبی جارحیت کو سیاسی رہنماوں اورقانونی ماہرین نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراردے دیا۔پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عالمی معاہدے اس طرح یک طرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں ہوتے، سندھ طاس معاہدہ جنگیں ہونے کے باوجود فعال رہا ہے۔سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان کا یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔بین الاقوامی قوانین کے ماہر احمر بلال صوفی نے کہا کہ بھارت کے...
مشعال ملک— فائل فوٹو سماجی رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔ بھارت کو جواب، پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار...
شازیہ مری — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں پی پی رہنما نے پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان فوبیا سے باہر آئے اور عالمی خارجہ پالیسی کا احترام کرنا سیکھے۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نہتے لوگوں کے قتل پر پڑوسی ملک پر الزام لگانے کے بجائے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی، پاکستان ایک ذمے دار اور مضبوط ملک ہے۔ بھارت کو جواب، پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی...
---فائل فوٹو مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ تکلیف ہے کہ معاشی طور پر پاکستان کیوں اوپر آ رہا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے قومی یک جہتی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پوری قوم آج فلسطین کے حق میں احتجاج کر رہی ہے، دشمن کے ایجنڈے اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی املاک، بلڈنگ اور شخص کو نقصان پہنچانا ہمارے ملک کا نقصان ہے۔مولاناعبدالخبیرآزاد نے یہ بھی کہا کہ پیغامِ پاکستان کے بیانیے پر 10 ہزار علماء نے دستخط کیے ہیں۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال حسین ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کارستانی ہے، جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا اور پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہے۔ مشعال ملک نے الزام عائد کیا کہ پٹھان کوٹ، جعفر ایکسپریس اور گجرات جیسے واقعات میں بھی بھارتی ایجنسیاں ملوث رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کر رہا ہے، اور اب امریکی نائب صدر کے دہلی میں موجود ہونے کے دوران پہلگام حملہ کروا کر ایک بار پھر جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: یاسین ملک...
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے، بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے لیکن بھارت کے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو اب دنیا جان چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے ’دنیا کا کوئی بھی مذہب انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، مقبوضہ کشمیر میں بے...

پہلگام فالس فلیگ کے بعدپاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی منصوبہ بے نقاب، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا خدشہ
اسلا آباد(نیوزڈیسک)پہلگام فالس فلیگ کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنا لیا، ذرائع کے مطابق اس سے قبل ضیا مصطفی نامی پاکستانی شہری کو جنوری 2003 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیر قانونی حراست میں رکھا تھا، ذرائع ضیاء مصطفیٰ کو اکتوبر 2021 میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا،ذرائعاِسی طرح محمد علی حسن کو بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیر قانونی قید میں رکھا تھا، ذرائعمحمد علی حسن کو بھی اگست 2022 میں میجر فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا گیا،ذرائع2003ء سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابلِ مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو دا پر لگایا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے ،پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے ،پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے ،بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان کی چپہ چپہ زمین کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے ،وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔
پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈراما رچانے کا منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق 2003 سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت میں قید56 بے گناہ پاکستانیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شامل ہیں، بھارت تشدد کے ذریعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعے زبر دستی پاکستان کیخلاف زہر اگلوا سکتا ہے۔ ان قیدیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں دہشتگرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے۔ ذرائع نے بھارت قید پاکستانیوں کی فہرست جاری...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک معاہدہ نہیں،سندھ طاس معاہدے کی ثالثی ورلڈ بینک نے کی، عالمی ضمانتیں موجود ہیں،معاہدے میں واضح ہے کوئی فریق معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،بہتر ہوتا بھارتی حکومت الزام تراشی کے بجائے پاکستان کو شواہد پیش کرتی،ان کاکہنا تھا کہ دیرینہ تنازعات کاحل بات چیت کے ذریعےہی ممکن ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا،لیگی رہنما نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ریاستی...
پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی آج واپسی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آج واپسی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔ اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی...
عالمی یوتھ چیمپئن پاکستان کے عثمان وزیر اور ان کے بھارتی حریف کے درمیان ہفتہ کو بنکاک میں فائٹ ہوگی۔ ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونےوالی فائٹ میں پروفیشنل باکسر 25 سالہ عثمان وزیر کو بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کے خلاف فیوریٹ قرار دیا گیا ہے۔ فائٹ سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 15 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔10 فائٹس میں عثمان وزیر ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔ گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ عثمان وزیر...
لاہور: بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آج واپسی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔ اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔ تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں...
ویب ڈیسک:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے،یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابل مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے...
بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کوئی نئی بات نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے بارہا جھوٹے الزامات کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی۔ ایسے کئی واقعات تب پیش آئے جب بھارت کو اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانی تھی یا اہم سفارتی لمحات درپیش تھے۔ جنوری 1971 میں انڈین ایئرلائنز کا ایک طیارہ اغواء کر کے لاہور لے جایا گیا تو بھارت نے فوراً پاکستان پر الزام لگا کر اس کی مشرقی پاکستان کے لیے فضائی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔ اسی طرح 20 مارچ 2000 کو امریکی صدر بل کلنٹن کے بھارتی دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 36 سکھوں کا قتل عام ہوا، جس پر ابتدا میں الزام...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابلِ مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ پہلگام حملہ، کشیدگی بڑھ گئی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشانکراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ... چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 48 گھنٹےمیں بھارتی سفارتکاروں کے ملک چھوڑنے کا حکم دینے کا مطالبہ کردیا۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائے اور 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے۔ صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف نے کہا کہ پہلگام واقعےکے باعث سفارتی کشیدگی سےآگاہ ہیں، قومی وقارکے تحفظ کے لیے سخت اورمؤثر جواب ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات مضحکہ خیز جھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد ہیں ، پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت چھپانےکی ناکام کوشش ہے، بھارتی فوج کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں اور بھارت مقبوضہ...
ادکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مایوں کی خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔ پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ گزشتہ برس معاذ خان کا نکاح صبا کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں انجام پایا تھا اور اب ان کی مایوں کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ہے۔ مایوں کی تقریب نہایت رنگا رنگ اور خوشیوں بھری تھی، جس میں خاندان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ ایمن...
پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز خطرے میں پڑگئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کا ٹیزر یکم اپریل کو جاری کیا گیا تھا، یہ فلم جو پہلے ہی تنقید کی زد میں تھی اب اس کی ریلیز اور کامیابی متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ فلم کیخلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کا آغاز...

بھارت کے سوشل میڈیا دہشتگرد گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ...
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار (ر)میجر جنرل زاہد محمود کا کہنا ہے کہ بہت افسوس ناک سچویشن ہے اور یہ نہ صرف پاکستان کے لیے، ہندوستان کے لیے یہ پورے خطے کے لیے بہت خطرناک سچویشن ہے، یہ کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں، ریجن ہمارا جب ڈی سٹیبلائز ہو گا تو پورے ورلڈ کی چیزیں ڈی سٹیبلائز ہوں گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ کوئی عام ریجن نہیں ہے یہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے، دو نیوکلیئرکنٹریز ہیں انڈیا، پاکستان، پھر چین یہاں پر ہے، روس یہاں پر ہے تو یہ پورے ریجن کو امپیکٹ کرے گا، انڈیا جو ہے اس وقت اس کو اب بلیم میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی رہنما اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے بہانا بنایا، سکیم کے تحت بھارت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔ "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ سندھ طاس پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے، یو این سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا جائے کہ بھارت کی جانب سےجھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا، بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی، ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر...
احمر بلال صوفی نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں کہ وہ سندھ طاس کے عالمی معاہدے کو یکطرفہ ختم کردے۔جیو نیوز سے گفتگو میں احمر بلال صوفی نے کہا کہ سندھ طاس کا عالمی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان پرانا معاہدہ ہے، معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ اس میں کوئی تبدیلی کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ایسے معاہدہ معطل کرسکتا ہے تو پھر کوئی اور پڑوسی ملک بھی ایسا کرسکتا ہے۔احمر بلال صوفی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قانون ہے کہ تمام ممالک دہشتگردی ختم کرنے کے پابند ہیں۔
سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا، بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی، ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے۔ بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے، 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے...