2025-05-07@15:55:16 GMT
تلاش کی گنتی: 744
«خاور مانیکا کے»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور خبردار کیا ایسی مہم جوئی خطےکےامن واستحکام کیلئےخطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ رات بھارت کے حملے کے بعد بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور بتایا کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بلااشتعال حملے کیے، بھارتی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید و زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے،...
ویب ڈیسک:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کرکے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔ مارکو روبیو نے دونوں ملکوں کے عہدیداروں سے رابطے کرکے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں، کشیدگی کے حل کے لیے دونوں ممالک...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکمران دہائیاں دے رہے ہیں کہ قومی خزانہ خالی ہے جبکہ دوسری طرف عوامی مینڈیٹ کے برعکس فارم 47 کے تحت قوم پر مسلط اپنے منظور نظر وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ریکارڈ 188 فیصد اضافے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ریکارڈ 188 فیصد اضافہ ملک میں خط غربت کے نیچے انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والے 47 فیصد عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکمران...
یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ کی بندرگاہ پر چھ فضائی حملے کیے۔ حوثی میڈیا "المسیرہ" کے مطابق، یہ حملے باجل ضلع میں بھی کیے گئے۔ حوثیوں کے سرکاری خبررساں ادارے "سبا" کے مطابق، صنعاء اور ہوائی اڈے کی سڑک کو بھی امریکی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔ المسیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ صنعاء میں مزید تین اور شمالی گورنری الجوف میں سات فضائی حملے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب حوثی باغیوں نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے بین گوریون پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ...
مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ہفتہ کے روز ایک غیر معمولی اور طویل پریس کانفرنس کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو لگ بھگ 15 گھنٹے جاری رہی۔ صدر معیزو نے یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع کیا جو آدھی رات سے بھی آگے تک جاری رہا۔ اس طویل ترین پریس کانفرنس میں صدر نے لگاتار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے، جن میں سے متعدد سوالات عوام کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔ طویل کانفرنس کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا صدر کے دفتر کے مطابق، معیزو کی یہ پریس کانفرنس دنیا کی طویل ترین صدارتی پریس کانفرنس بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے 14 گھنٹے...
امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے لیے نیا سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کیا ہے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی وقت دہشتگرد حملوں کا خدشہ موجود ہے۔ خاص طور پر عوامی مقامات جیسے کہ سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز اور بازاروں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ انتباہ میں جموں و کشمیر اور لداخ جیسے علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے حملے ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو...
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اپنی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کو ناقابلِ شکست سمجھتا رہا ہے۔ چین کی یہ کامیابی نہ صرف الیکٹرانک وار فیئر میں طاقت کا توازن بدل سکتی ہے بلکہ امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک واضح خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی دفاعی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے کمرشل آلات کو کامیابی سے تیار کیا ہے جو امریکی اسٹیلتھ ریڈارز کو غلطی کے صرف 10 سے 13.5 ملی میٹر کے مارجن کے ساتھ ٹریک کر سکتے ہیں، چاہے وہ ریڈارز الیکٹرانک جامنگ (رکاوٹ) کے ماحول میں ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انکشاف چین کے معروف 38ویں ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جو کہ چین الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ...
امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکا کی وفاقی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 سے زائد ملازمین کی بحالی کو عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ادارے کی بحالی کا عمل غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی اس سابقہ حکم کو معطل کرنے کے لیے دیا گیا ہے، جس میں بائیڈن انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وائس آف امریکا اور اس کی مدر ایجنسی USAGM کو سابقہ حیثیت میں بحال کرے۔ عدالت کے دو جج، نومی راؤ اور گریگری کٹساس نے کہا کہ نچلی عدالت کو اس کیس میں دائرہ...
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی پی ایل میں...
امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ Post...
آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لی ہیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ میں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا مؤقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل ان اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ جاری بات چیت کی تفصیلات پر...
اسلام آباد: دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا...
جنوبی بھارتی اداکار اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے منبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے دیورکونڈا حال ہی میں اپنی فلم کنگڈم کے حوالے سے خبروں میں رہے، تاہم اب وہ ایک قانونی تنازع میں بھی الجھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر تھانے میں وجے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ یہ شکایت فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیے گئے اداکار کے بیان پر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی تنازعات سے کیا تھا۔ ان کے بیان میں آدیواسیوں سے معذرت کی بات کی گئی...
اسلام آباد: ملک میں ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں رواں سال اپریل کا مہینہ ملکی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل 2025ء ملک کے 65 سالہ موسمیاتی ریکارڈ میں دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران درجہ حرارت اوسطاً معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ماہ (اپریل میں) دن کے وقت گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.66 ڈگری زائد رہا۔ اسی طرح راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا، جو معمول...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جنگ اس لیے ہوتی نظر نہیں آرہی کیونکہ دشمن ملک بھارت پاکستان کی صلاحیت کو جانتا ہے، دوسرا یہ کہ بھارت کو جنگ کے لیے امریکا سے این او سی بھی نہیں ملا، تیسرا یہ کہ بھارتی معیشت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی سٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے،چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی...
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 140 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث سوات اور ملحقہ علاقوں کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ Post Views: 1
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان دونوں نے واشنگٹن کے اقتداری حلقوں میں اپنے اپنے موقف کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرمپ کے سابق اتحادیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں. رپورٹ کے مطابق جیسن ملر، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طویل عرصے سے مشیر رہے انہوںنے بھارتی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران ان کا پہلا باضابطہ لابنگ کردار ہوگا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے پاس فائلنگ کے مطابق، جیسن ملر نئی دہلی کو اسٹریٹجک مشورے، حکمت عملی کی منصوبہ...
چین، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :2 مئی “عالمی یوم مزدور” کی تعطیلات کا دوسرا دن ہے۔ تعطیلات کے پہلے دن ، نقل و حمل کیلئے اعلی سطح کا آپریشن برقرار رکھاگیا ، اور ملک بھر میں ایک ہی دن میں ریلوے سے بھیجے گئے مسافروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔یکم مئی کو ریلوے مسافروں کا بہاؤ ریکارڈ رہا۔ قومی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے، جو ایک دن میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ ہے۔ 2 مئی کو ریلوے سے 19 اعشاریہ 3 ملین ٹرپس کی توقع ہے جبکہ 1 ہزار 636 مزید مسافر گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔...
TEHRAN/ WASHINGTON: امریکا اور ایران کے درمیان شیڈول مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کردیا گیا ہے اور ایرانی عہدیدار نے امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخ کا انحصار امریکا کے رویے پر ہوگا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہفتے کو روم میں شیڈول مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کردیا گیا ہے اور اگلی تاریخ امریکا کے رویے پر منحصر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوہری مذاکرات کے دوران امریکی پابندیاں دونوں ممالک کو جوہری تنازع سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے میں معاون نہیں ہو رہی ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ مذاکرات کی اگلی تاریخ کا اعلان امریکا کے رویے کی بنیاد پر کیا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا واشنگٹن اور کیف نے یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیںکئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کیے گئے اس معاہدے کے تحت یوکرین اپنی نادر معدنیات تک امریکا کو ترجیحی بنیادوں پرڈیل کیلئے رسائی دے گا.(جاری ہے) یوکرین کی اول نائب وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے معدنیات معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور دعوی کیا کہ یوکرین فیصلہ کرے گا کہ کون سی معدنیات کہاں سے نکالنا ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ نادر معدنیات کو نکالنے کا کام شروع کرنے کیلئے 2 ارب ڈالر کی...
پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بھارت کے ساتھ امریکا نے 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق خطے میں ایک جانب پاک بھارت کشیدگی جاری ہے جب کہ دوسری طرف امریکا نے بھارت کے ساتھ ایک بڑا دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس کی منظوری امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے دی ہے۔ معاہدے کی منظوری سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 13 کروڑ ڈالر کے معاہدے میں جدید نیول ویژن سافٹ ویئر اور تکنیکی تربیت شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دفاعی تعاون خطے میں کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد جنوبی ایشیا...
ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مجوزہ فروخت سے امریکہ اور بھارت کے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے اور انڈو پیسیفک اور جنوبی ایشیا کے خطے میں سیاسی استحکام، امن اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ”انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین اویئرنیس“ اور اس سے متعلقہ سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 13 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو اس مجوزہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت نے ”سی ویژن“ نامی سافٹ ویئر، اس میں تکنیکی بہتری، ٹیکنیکل اسسٹنس فیلڈ ٹیم کی تربیت، ریموٹ سپورٹ، اور دستاویزی رسائی سمیت دیگر...
امریکا نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد یوکرین کے ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے مشترکہ استعمال کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد تک رسائی کے لیے یہ معاہدہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے موجودہ نایاب ذخائر سے متعلق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ زوروں سے جاری ہے۔ معاہدے سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ میں فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کو دی جانے والی ’اہم مالی اور(جنگی) ساز و سامان‘...
گنز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے کتے کے درمیان تاریخی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے، ڈین نسل کے 3 فٹ اور 3 انچ لمبے 7 سالہ کتے ریجنالڈ کی ساڑھے 3 انچ قد کے 4 سالہ چیہواہوا نسل کے کتے پرل کی ملاقات اڈاہو میں واقع ریجنالڈ کے مالک کے گھر ہوئی، ریجنالڈ کے مالک سام نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ دنیا کا سے لمبا کتا ’صرف ایک بڑا بچہ‘ ہے جو انسان کے چھوٹے بچے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کروز شپ کمپنی نے لیگو بوٹس بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ’میں اس بات سے پریشان نہیں ہوں کہ ریجی پرل کے بارے میں محتاط نہیں...
یوکرین اور امریکا نے واشنگٹن کو قیمتی نایاب معدنیات تک رسائی فراہم کرنے اور جنگ زدہ ملک میں تعمیر نو کی کوششوں کو فنڈ دینے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں کئی مہینوں کی بھرپور بات چیت کے بعد معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے بعض پہلوؤں کو تبدیل کرنے کے لیے آخری لمحات میں موصول تجاویز کے سبب غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔ رواں برس فروری میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والے بدمزگی کے بعد یہ معاہدہ امریکا اور یوکرین کے تعلقات میں ایک پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ بھی...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کہا ہے کہ امریکا بدلتی ہوئی صورت حال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے کی ملاقات کی جہاں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر امریکی ناظم...
امیگریشن کے نفاذ کے ایک حیرت انگیز اقدام میں، امریکی حکومت نے واضح انفرادی جائزوں کے بغیر ہزاروں بین الاقوامی طلبا کی قانونی حیثیت کو منسوخ یا ختم کرنے کا اعتراف کیا ہے- کالج کیمپس میں خوف، الجھن اور قانونی چارہ جوئی کے بعد یہ فیصلہ اب قانونی جانچ کے مرحلے سے گزر رہا ہے، پچھلے مہینے کے دوران، امریکا بھر میں غیر ملکی طلبا حیران رہ گئے کہ اچانک ان کی قانونی حیثیت کو امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ یعنی آئس کے زیر انتظام وفاقی ڈیٹابیس میں باطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ، طلبا خوف و ہراس کا شکار تھوڑی سی وضاحت یا تنبیہ کے ساتھ، کچھ طلبا چھپ گئے،...
چین نے 2020 میں اپنی بغیر انسان کے بھیجی گئی چانگ ای-5 (Chang’e-5) مشن کے ذریعے حاصل کی گئی چاند کی چٹانیں پاکستان سمیت 6 ممالک کو سائنسی مطالعے کے لیے فراہم کر دی ہیں۔ چینی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے نائب سربراہ شان ژونگ دے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چاند کی یہ چٹانیں پوری انسانیت کا مشترکہ خزانہ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا نے ان چٹانوں کا مطالعہ کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے، لیکن خود چین کے ساتھ خلائی تعاون پر اب بھی پابندیاں قائم ہیں، کیونکہ امریکی کانگریس نے ناسا کو چین کے ساتھ اشتراک سے روک رکھا ہے۔ چینی خلائی ایجنسی نے ان تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں چاند...
جنوبی امریکا کے ملک یوراگوائے کے ایک شخص نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ میلان میں مقیم ولیم مارٹن سینچز لوپیز نے بتایا کہ انہوں نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنا تقریباً آٹھ یا نو برس کی عمر میں سِیکھا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز تب ہوا جب وہ چھوٹے تھے۔ وہ آنکھ کے گرد پٹھوں کے اوپر اور نیچے کے حصوں کو حرکت دے سکتے تھے اور وقت کے ساتھ انہوں نے اس کام میں تب تک مہارت حاصل کی جب تک وہ آنکھ کو مکمل طور پر ساکٹ سے باہر حرکت دینے کے قابل نہیں ہوگئے۔ ولیم کے ڈاکٹر نے ان کی...

وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی
وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے عائد اضافی ٹیرف سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے اعلی سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے، جس میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق امریکا کو پاکستان کے ساتھ تجارت میں تین ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، جس کو کم کرنے کے لیے پاکستان امریکا سے درآمدات بڑھانے...
وفاقی حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے عائد اضافی ٹیرف سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے، جس میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کو پاکستان کے ساتھ تجارت میں تین ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، جس کو کم کرنے کے لیے پاکستان امریکا سے درآمدات بڑھانے کی تجویز پیش کرے گا۔ تجویز کے تحت ہر ایک ارب ڈالر کی کمی پر ٹیرف میں 9 فیصد کمی ممکن ہے، تجویز میں امریکا سے پوما کپاس، مشینری، اور سویا بین...
پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ “ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ “یہ...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ "ذمہ دارانہ حل" کے لیے کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ "یہ بدلتی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم کئی سطح پر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل، بھارت اور امریکا کے خلاف متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے اگر کسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو بھی دہشت گرد سمجھتے ہیں، جہاں جہاں قتل عام ہوتا ہے وہاں امریکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کی نسلیں اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں اور دنیا سے فریاد کررہے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کےلیے جائیں، کیا مسلمانوں...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ کے بٹ خیلہ اور سوات سمیت گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 رہی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے حبیب سیکیورٹیز کے زاہد حبیب اور نعیم انور کو ایف آئی اے میں پیشی کے نوٹس جاری کیے تھے۔ عاطف خان سے لاکھوں وصول کرنے والے دونوں افراد نے پیش ہونے کےلیے مہلت مانگ لی۔ دوںوں افراد کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے بالترتیب 22 اور 24 اپریل کےلیے نوٹس جاری ہوئے تھے۔ زاہد حبیب نے ریکارڈ حصول اور نعیم انور نے طبعیت خرابی کے باعث مہلت طلب کی۔ دونوں افراد نے اگلے ہفتے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ اگلے ہفتے ہپیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ عاطف خان سے رقم...
روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور عمان میں اختتام پذیر ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مسقط میں عمانی ثالثوں کے ذریعے قریباً 6 گھنٹے تک بات چیت کی۔ اور دونوں فریقین نے گفتگو کو تعمیری قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق عمانی وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے کہاکہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، آئندہ کی اعلیٰ سطح میٹنگ 3 مئی کو شیڈول ہے۔ ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات سے قبل ممکنہ جوہری معاہدے کی خاطر ایک...
کراچی: ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔...
سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ محصولات کا معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، اور چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں فون کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن صدر نے جمعے کے روز شائع ہونے والے ٹائم میگزین کو انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کب فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے کیا بات چیت کی، ٹرمپ نے کہا کہ وہ شی کو فون نہیں کریں گے۔ شی جن پنگ نے فون کیا ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کی طرف سے کمزوری کی...

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2025ء) "فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹکو فیصل آباد میں جاپانی امداد سے مکمل ہونے والے منصوبےاپریل 2025-23 اور پانی کی تقسیم کے نظام کی بہتری" کی رسمی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔اس منصوبے پر جاپان کی طرفسے 4.094 بلین ین کی گرانٹ فراہم کی گئی۔جائیکاپاکستان کے چیف نمائندے جناب ناؤاکی میاتا ، فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسیواساکے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب عامر عزیز اور جاپان کےپاکستانمیںسفیر آکاماتسو شوئچینےتقریبمیںشرکت کی۔فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے، جہاں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے موجودہ پانی کی فراہمی ناکافی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو مناسب پانی کی سہولت دستیاب نہیں۔(جاری ہے) اس مسئلے کے حل...
امریکا نے کہا ہے کہ بھارت حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعاگو ہیں جن کے عزیز اس واقعہ میں مارے گئے اور دعاگو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ اس سوال پر کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے کردار کی خواہش ظاہر کی تھی، ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ہم اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ’بھارت میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، اس مشکل وقت میں امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔‘ یہ بھی پڑھیں: ٹیمی بروس نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعاگو...
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) بھارت میں امریکا سفارت خانے نے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کاسفرنہ کریں۔امریکی سفارت خانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔خیال رہے کہ امریکی سفارت خانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک...
کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔ کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ...
امریکا کی 12 ریاستوں نے غیر قانونی محصولات پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع اے پی پی کے مطابق ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مینے، مینیسوٹا، نیواڈا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگون اور ورمونٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیرف نافذ کرنے سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ قانونی چارہ جوئی میں کہا گیا ہے کہ پالیسی نے قومی تجارتی پالیسی کو ٹرمپ کی قانونی اختیار کے صحیح استعمال کے بجائے خواہشات کے تابع چھوڑ دیا ہے۔ عدالت سے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے اور سرکاری ایجنسیوں اور افسران کو ان کے نفاذ سے روکنے کی...
ایرانی جوہری پروگرام پر جاری بات چیت کے درمیان امریکا نے ایران کے مائع پیٹرولیم گیس یعنی ایل پی جی کے ادارے اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایرانی مائع پیٹرولیم گیس میگنیٹ سید اسد اللہ امام جمعہ اور ان کے کارپوریٹ نیٹ ورک کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ Targeted in the new measure was "Iranian national and liquified petroleum gas (LPG) magnate Seyed Asadoollah Emamjomeh and his corporate network, which is collectively responsible for shipping hundreds of millions of dollars’ worth of Iranian LPG and crude oil to foreign… — Iran International English (@IranIntl_En) April 22, 2025 امریکی محکمہ خزانہ...
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہو گئے ہیں۔ دونوں اطراف کہہ رہے ہیں کہ معاہدہ ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ایران اپنا نیو کلئیر پروگرام بند کرنے اور امریکا معاشی پابندیاں ختم کرنے کے اشارے دے رہا ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اس کے ساتھ ا چھی ڈیل کی جائے تو وہ ایٹم بم نہیں بنائے گا۔ اگر ڈیل نہ کی گئی توپھر اس کے پاس ایٹم بم بنانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ اب کیا یہ ڈیل ہو جائے گی۔ ویسے تو یوکرین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ یوکرین کے پاس تو ایٹمی صلاحیت موجود تھی۔ اس وقت یوکرین پر بھی ایسے ہی دباؤ ڈالاگیا۔اس سے اس کی ایٹمی صلاحیت واپس...
ٹیکساس میں "ایپک سٹی" (EPIC City) نامی ایک مجوزہ مسلم ہاؤسنگ اسکیم کو ریاستی حکومت نے شریعت کے نفاذ کے خوف سے روک دیا ہے۔ "ایپک سٹی" ایک 402 ایکڑ پر مشتمل منصوبہ ہے جسے عالمی سطح پر مشہور اسلامی اسکالر یاسر قاضی کی مسجد ایسٹ پلینو اسلامک سینٹر (EPIC) اور اس کے ذیلی ادارے کمیونٹی کیپیٹل پارٹنرز کے ذریعے ٹیکساس کی کاؤنٹیز کولن اینڈ ہنٹ میں تعمیر کیا جانا تھا۔ اس منصوبے میں 1,000 سے زائد رہائشی یونٹس، ایک اسلامی اسکول، مسجد، کمیونٹی کالج، پارکس، دکانیں، اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔ تاہم ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور اٹارنی جنرل کین پیکسن نے اس منصوبے پر انتہا پسندی کے الزامات عائد کرکے اسے روک دیا ہے۔ الزمات میں ٹیکساس فیئر ہاؤسنگ ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی...
چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) چینی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ ٹیرف اور تجارتی جنگوں میں کوئی فریق فاتح نہیں ہوتا۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے دروازہ پوری طرح کھلا ہے اور چین امریکاکے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہو جائے تو چین پر عائد...
امریکی میڈیا کے مطابق عام حالات میں ٹیکساس کے شہر جوزفین کے باہر 400 ایکڑ زمین پر رہائشی منصوبہ کوئی غیر معمولی بات نہ ہوتی لیکن حالیہ مہینوں میں گورنر گریگ ایبٹ نے اس مجوزہ منصوبے کو روکنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ ٹیکساس کے شہر پلانو میں ایسٹ پلانو اسلامک سینٹر (EPIC) نے 400 ایکڑ پر مشتمل ایک منصوبہ پیش کیا، جس میں مسجد، مکانات، اسکول اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔ ریاستی گورنر گریگ ایبٹ اور اٹارنی جنرل کین پیکسن نے اس منصوبے کو روکنے کی کوشش کی، جس پر EPIC نے اسے...
افغانستان کی خاتون صحافی فرشتہ سدید کا تعلق ’ کیسا ‘ صوبہ سے ہے، وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ جب افغانستان میں حالات بہتر تھے تو وہ ایک ریڈیو بہار میں کام کرتی تھیں۔ جب طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا اور کابل میں ان کی حکومت قائم ہوگئی تو طالبان حکومت نے خواتین اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا۔ طالبان کی شوریٰ نے فتویٰ دیا کہ خواتین بغیر محرم گھر سے نکل نہیں سکتیں ، خواتین کے لیے ملازمت کرنا مشکل بنا دیا گیا ، یوں فرشتہ سدید کے برے دن شروع ہوگئے۔ انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ کسی طرح جان جوکھوں میں ڈال کر سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوگئیں۔ یہاں فرشتہ اور ان کے اہلِ...
آنجہانی پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بعض پالیسیوں کے شدید ناقد رہے ہیں۔ وہ ٹرمپ اس پالیسی کے سخت مخالف تھے جس میں وہ امریکا میں مقیم لوگوں سے ملک سے نکال باہر کرنا چاہتے تھے اور میکسیکو اور امریکا کے درمیان دیوار تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ اس تناظر میں فروری 2016 میں پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عیسائیت پر سوال اٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ان دنوں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار تھے اور زور شور سے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ دراصل ان دنوں پوپ فرانسس میکسیکو کے دورہ پر تھے، وہاں سے روم واپسی کے دوران پرواز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، پوپ نے کہا کہ ایک شخص جو...
امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کا معاملہ، وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کے حوالے سے اپنے انٹرویو میں اہم بیان دے دیا۔عالمی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا۔ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا۔ڈان نیوز کے مطابق عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لئے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں، انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتا ہے اور خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: گرین انرجی کے لیے استعمال ہونے والی معدنیات پاکستان میں وافر ہیں، ڈاکٹر گوہر رحمان امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے تعمیری انداز میں آگے بڑھے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جائے گا اور معاشی روابط بڑھانے کے سلسلے میں جلد ہی...
چین کا کہنا ہے کہ وہ چینی مفادات کو ضرر پہنچانے میں امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کے خلاف بھی جوابی کارروائی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ دوسرے ممالک صاف اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں اور جب بات امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ہو تو اقتصادی اور تجارتی قوانین کا دفاع کریں۔ ترجمان نے کہا کہ 2 اپریل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئے محصولات کے حوالے سے امریکا اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف کا غلط استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننا اب کوئی نئی بات نہیں لگتی لیکن عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے برتاؤ میں تسلسل نہیں دیکھا گیا، ایک جانب ہائی ریکارڈ بنا تو دوسری جانب پوائنٹس میں ریکارڈ کمی بھی دیکھی گئی۔ تاہم اس وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان کے زیر اثر ہے، بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 1114 پوائنٹس اضافے کے بعد 118429 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، 4 اپریل کو اسٹاک مارکیٹ نے 1 لاکھ 20 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ...
کراچی: ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں زیادہ ففٹیز بنانے کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر سے چھین لیا۔ کوہلی اب تک 260 میچز میں 67 بار نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پنجاب کنگز کیخلاف انجام دیا۔ ان سے قبل آئی پی ایل سے 15 برس منسلک رہنے والے سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دہلی اور سن رائزرز کی جانب سے 184 میچز میں 66 ففٹیز بنائی تھیں۔ شیکھردھون (53)، روہت شرما (45)، لوکیش راہول (43) اور اے بی ڈی ویلیئرز (43) بھی فہرست میں شامل ہیں۔
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی وتجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے چین کے خرچے پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پرعزم ہے۔
امریکا میں پاکستانی طلبہ کو درپیش حالیہ چیلنجز کے بعد واشنگٹن جانے کے خواہشمند طلبہ اب دیگر ممالک میں تعلیم کے مواقع تلاش کررہے ہیں۔ طلبہ کا رجحان کچھ عرصے سے ویسے بھی یورپ کے ایسے ممالک کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں طلبہ کی تعداد ان بڑے ممالک کی نسبت بہت کم ہے جس کی وجہ سے وہاں تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی طلبہ بھارتیوں پر سبقت لے گئے واضح رہے کہ صرف امریکا ہی نہیں بلکہ طلبہ کے لیے یورپ میں بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع موجود ہیں، لیکن اس کے بعد سوال ذہن میں آتا ہے کہ آخر یورپ کے کس ملک میں جاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کی جا سکتی...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔اسلام آباد میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی نے مارچ کا اہتمام کیا، اس دوران 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گيا ہے، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدے کر آئے، بتایا جائے انہیں کس نے تل ابیب بھیجا تھا؟انکا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں...

جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، اسرائیل کی دوستی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبہ سے سبق سیکھیں جو فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علما کرام نے فلسطین میں جہاد کا فتویٰ دیا ہے لیکن حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، تاہم ہم اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کریں گے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار انہوں...
بیجنگ :بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے زیر اہتمام برکس کے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فورم نے “تجارتی ترقی اور معیارات کے تعاون کے انیشی ایٹو (2025-2026) پر برکس ایکشن پلان” جاری کیا۔ ایکشن پلان کا مجموعی ہدف برکس ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے فریم ورک کو مضبوط کرنا، مشترکہ طور پر معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار قائم کرنا ، باہمی معیار کو تسلیم کرتے ہوئے تکنیکی رکاوٹوں کو کم کرنا اور برکس ممالک کے درمیان اشیا، خدمات، ثقافت اور ڈیجیٹل تجارت کی سہولت کو بڑھانا ہے۔پلان میں بین الاقوامی معیارات، تکنیکی ضوابط، رضاکارانہ پائیدار معیارات وغیرہ کو تکنیکی بنیاد کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، برکس ممالک کے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔یہ مظاہرے ‘50501 تحریک’ کی طرف سے ‘ڈے آف ایکشن’ کے دوسرے روز ہوئے، واشنگٹن میں سینکڑوں مظاہرین وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوکر ‘شیم’ کے نعرے لگاتے رہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے۔ ‘50501 تحریک’ کی طرف سے اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جو ان اقدامات کو غیرجمہوری اور غیرآئینی سمجھتی ہے۔ اس تحریک کے ممبران کا ٹرمپ کی معاشی اور ایمیگرینٹ پالیسیز سے اختلاف ہے جبکہ وہ سرمایہ دار ایلون مسک کی بطور مشیر تعیناتی اور ان کے صدارتی فیصلوں پر اثراندازی کو بھی درست نہیں...
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔ یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں...
امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بارہم مستقبل میں معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر متفق ہو گئے ہیں۔ اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہو گا جبکہ ماہرین کی سطح پر ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگ 23 اپریل کو عمان میں ہو گی۔ اس حوالے سے عمانی وزارت خارجہ درالبوسیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ...
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کیخلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تا حکم ثانی روک دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر جاری کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کے...
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں...

افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی...
ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے، اور کہا ہے کہ روم میں ہونے والی بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔ اور دونوں ممالک نے جوہری معاہدے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ روم میں ہونے والے ایران امریکا جوہری مذاکرات میں ایران کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سربراہی کی، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے امریکی مندوب برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے اپنی حکومت کی نمائندگی کی۔ یہ بھی پڑھیں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم ایک ہفتہ قبل عمان کے دارالحکومت مسقط میں دونوں فریقین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے۔ امریکا اور...
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے اور وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملتان کے کچہری چوک پر غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کررہے ہیں، 20 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ امریکاکسی کا نہیں، امریکاسب کو استعمال کرکے پھینک دیتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے،وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔ اسحاق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سرٹ نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365 پر 2FA بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،جعلی HTML5 CAPTCHA اور اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاؤڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ...
پاکستان کے شمالی مغربی علاقوں سمیت افغانستان اور تاجکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن ہے ۔ زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔ ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکا کے...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔ امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری...
امریکا میں صہیونی ریاست اسرائیل کی قابض فوج کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا جرم بنا دیا گیا اور اس پاداش میں حکومتی سختیوں کے نتیجے میں سیکڑوں غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کا الزام لگا کر تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ، کیے گئے ہیں، جو کہ غیر ملکی طلبہ کے لیے ایک نئی پریشان کن صورت حال بن گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام نے تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ ہوئے ہیں، جن میں اکثریت اُن طلبا کی ہے جو حالیہ دنوں میں فلسطینی عوام کے حق میں ہونے والے...
امریکا کی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں زیرتعلیم بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ، طلبا خوف و ہراس کا شکار اے پی پی کے مطابق امریکی حکومت نے ایک ماہ سے کم دورانیے میں لگ بھگ 160 کالجز اور یونیورسٹیز کے کم از کم 1024 طلبہ کے ویزوں کی قانونی حیثیت ختم کر دی ہے۔ قانونی درخواستیں دائر اس اقدام سے متاثر ہونے والے بعض طلبہ نے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی میں قانونی درخواستیں بھی دائر کی ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ ایک تو یہ اقدام ضابطے کے مطابق نہیں کیا گیا، دوسرا...
واشنگٹن: امریکا نے اپنی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور اس شعبے میں چین کی بالادستی کو کم کرنے کی غرض سے چینی ساختہ اور چینی کمپنیوں کے بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے نئی فیسوں کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ بحری جہاز اور ترسیل امریکی اقتصادی سلامتی اور تجارت کے آزادانہ بہا کے لیے اہم ہیں، جن میں سے بیشتر اکتوبر کے وسط میں شروع ہوں گی۔ نئے اصول کے تحت، فی ٹن فیس چین سے منسلک ہر بحری جہاز کے امریکی سفر پر سال میں پانچ مرتبہ لاگو ہوگی، تاہم ایسا ہر بندرگاہ پر نہیں ہو گا۔ چین سے...
گھناؤنے اسرائیلی جنگی جرائم کے تسلسل کا ذکر اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں وحشیانہ "صیہونی بمباری" یا پھر عام لوگوں کو "بھوک" میں مبتلاء رکھنے پر مبنی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی دیدہ دانستہ پالیسی کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد بچے مَر جاتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم، اسکے ساتھیوں اور اسکا جواز پیش کرنیوالوں، سب کا احتساب کیا جانا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف کے ترجمان کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ "جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک روزانہ کی بنیاد پر جانبحق ہونے والے بچوں...
امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ نامی بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ہرپریت سنگھ کا تعلق سکھ علیحدگی پسند جماعت ببر خالصہ انٹرنیشنل ہے اور اس پارٹی کو بھارت میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ 2023 کے دوران چندی گڑھ میں ایک پولیس آفیسر پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں اس تنظیم کے ایک مقامی رہنما ہرپریت سنگھ کے ملوث ہونے کا الزام تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ہرپریت سنگھ بھارت میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کارکنوں کو مالی امداد، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ ادھر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہرپریت سنگھ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا اور...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آسمان چھونے کے بعد قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 49ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 811روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کے اضافے سے 3ہزار 417روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 2ہزار 929روپے...

چین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کا پہلا وزارتی اجلاس منعقد ہو گا
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین کے وزیر دفاع دونگ جون 21 اپریل کو بیجنگ میں چین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے وزارتی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو اور وزیر دفاع شوری چین میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے، اور “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )امریکہ نے اپنی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور اس شعبے میں چین کے غلبے کو کم کرنے کی غرض سے چینی ساختہ اور چینی کمپنیوں کے بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس متعارف کروادی ہے یہ اقدام بائیڈن انتظامیہ کے تحت شروع کی گئی تحقیقات کا نتیجہ ہے تاہم یہ ایسے وقت سامنے آیا جب امریکہ اور چین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات پر ایک بڑی تجارتی جنگ میں ملوث ہیں اور نئی پورٹ فیس کا معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے نئی فیسوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن نے افغانستان میں چھوڑے ہوئے امریکی اسلحے کا پاکستان کے خلاف استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ انخلا کے وقت اسلحہ ساتھ نہیں لے جانا سنگین فوجی کوتاہی تھی۔ امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری رچرڈ ڈوناڈیونے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان میں چھوڑنا غلط فیصلہ تھا، یہ اسلحہ بلیک مارکیٹ میں جانے پر تشویش ہے اور دہشت گرد یہ اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے اور افغان حکومت سے بات چیت اور یقین دہانیاں بھی حاصل کر سکتا ہے۔امریکی سیکرٹ سروس کے سابق رکن بیری رچرڈڈوناڈیونے...

بدقسمتی سے اسلامی ممالک کے حکمران امریکا سے خوفزدہ ہیں اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی کے امیر نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو موجودہ طاقت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے ملی ہے، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا، انڈونیشیا کی حکومتیں مل کر اسرائیل کو خبردار کریں اور افواج کی پیش قدمی کا اعلان کریں تو ٹرمپ بھاگ کر ان کے پاس آئے گا اور غزہ میں جنگ بندی کرائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے اور تاویلیں پیش کرنے والے دراصل مزاحمت مخالف اور امریکا کے تابع دار ہیں، استعمار کے آلہ کار کنفیوژن پیدا نہ کریں، حکمران اور اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے...