2025-09-18@17:04:29 GMT
تلاش کی گنتی: 208
«دبا ڈالا»:
ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔ کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔ جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ...
شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس...
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مائو نواز)کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماونواز جنگجووں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے...
بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماؤنواز جنگجوؤں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ اس آپریشن میں بھارتی فوج کی سربراہی میں چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، ضلعی...
ایشیا کپ 2025 کا رنگ جم چکا ہے، اور دوسرے ہی میچ میں بھارت نے یو اے ای کو ایسی یکطرفہ شکست دی کہ میدان میں یکطرفہ مقابلے کا سماں بندھ گیا۔ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے ایونٹ میں اپنا فاتحانہ سفر شروع کر دیا۔ دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ یو اے ای کی بیٹنگ لائن بھارتی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم صرف 13.1 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یو اے ای کے اوپنرعلیشان (22) اور کپتان محمد وسیم (19) کے علاوہ کوئی بھی بلے بازڈبل...
پڈعیدن : قومی شاہراہ پر صدوجا تھانہ کے قریب خوفناک روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کی خواتین بچوں سمیت 7 افراد جاںبحق، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نیئر ٹوٹل پارکو کے قریب ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے...
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سرینگر کی مشہور درگاہ حضرت بل کے احاطے میں موریہ خاندان کے آخری عظیم حکمران اشوکا کا نشان نصب کر دیا، جس پر شدید تنازع کھڑا ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے جھیل ڈل کے کنارے واقع اس درگاہ کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کیا، جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا موئے مقدس محفوظ ہے۔ اطلاعات کے مطابق درگاہ کے صحن میں نصب کیے گئے بورڈ کے اوپر اشوکا کا نشان بھی شامل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے کشمیری مسلمان یہ نشان دیکھ کر...
ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن کے پاس ڈمپر نے اسکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا جس کے باعث 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے جبکہ 5 بچے شدید زخمی ہیں۔ حادثہ ایف بی آر آفس کے ساتھ لیڈی گارڈن کے سامنے پیش آیا، کنٹونمنٹ بورڈ اسکول کے بچے سڑک عبور کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچوں کے جسد خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس لیڈی گارڈن کے سامنے ایک ڈمپر نے نجی اسکول کے بچوں کو سڑک پار کرتے ہوئے کچل دیا۔ دلخراش حادثے میں 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 سالہ ریحان ولد طیفل، 14 سالہ منال ولد ایاز اور 13 سالہ سواد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا، 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کے جسد...
عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا اور مل مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب چینی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرکے نائب وزیرِ اعظم کو چیئرمین بنایا گیا تو اسی دن 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق کابینہ نے بھی اسی روز اس فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ملک میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں فہرست...
سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں محمد حارث نے جلدی آؤٹ ہونے پر غصے میں اپنا بلا توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جس میں پاکستان نے 31 رنز سے فتح حاصل کی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ تاہم محمد حارث صرف ایک رن ہی بناسکے۔ محمد حارث جو سیریز کے پہلے میچ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے تھے، جلد آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور بلا توڑ دیا۔ This was silly bud...really silly. pic.twitter.com/WK9zB3h3xK — Aatif Nawaz (@AatifNawaz) August 30, 2025 ان کے بلا توڑنے...

ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو! وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والو! وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ پہاڑ پور اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، لیکن میرے عوام کو حقوق کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر...

راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ، ملزم کیخلاف 2 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے 6 ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی...
کراچی: آسٹریلیا نے ٹی 20 فارمیٹ میں لگاتار 9 فتوحات حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈارون میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر 178 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔ آسٹریلیا کی ٹاپ آرڈر یکسر ناکام رہی، مچل مارش 13 کے بعد ٹریوس ہیڈ 2 اور ون ڈاؤن جوش انگلس کھاتہ کھولے بغیر میدان بدر ہوگئے، تاہم چوتھے نمبر پر آنے والے کیمرون گرین (35) اور ٹم ڈیوڈ نے چوتھی وکٹ کے لیے 40 رنز کی ساجھے داری بنائی۔ تاہم 75 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ نے 52 گیندوں پر شاندار...
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2025ء) پاکپتن میں پنجاب پولیس کے مرد اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون منظر عام پر آ گئی، اردو پوائنٹ کے تمام معاملے کی حقیقت بتا دی۔ پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے ہوشربا انکشافات کیے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا، سیڑھیوں سے گھسیٹ کر تھپڑ اور ٹھڈے مارے گئے، وہاں خاتون پولیس اہلکار بھی موجود تھی لیکن اس نے کچھ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن میں ایک...
معروف فلمی جوڑی ریمبو (افضل خان) اور صاحبہ کے بیٹے احسن افضل خان نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ اسٹار جوڑی کے نووارد اداکار احسن ان دنوں ڈراما لاڈلی میں نظر آ رہے ہیں۔ اُن کے والدین بیٹے کی اداکاری سے مطمئن نظر آتے ہیں لیکن مداحوں کا ردعمل کچھ الگ ہے۔ ناظرین نے احسن افضل کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ، کمزور مکالمہ ادائیگی اور صاف جھلکتے مصنوعی جذبات پر سوالات اٹھا دیئے۔ تاہم اکثر صارفین نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ احسن میں اچھے اداکار کے جوہر موجود ہیں۔ وہ کم عمر ہیں انھیں سیکھنے، سمجھنے کا موقع دینا چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ احسن کی جین میں اداکاری ہے اور وہ جلد اپنا مقام حاصل...
امریکا میں ایک خاتون کے پالتو کتے نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پلاسٹک کی بوتلوں سے ایک منٹ میں 11 ڈھکن ہٹا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی خاتون ستھیا پریا ایسورن کے کتے ’جیری‘ نے اپنی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اپنی صلاحیتیں دکھاتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا۔ ستھیا پریا ایسورن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے جیری نے کوئی پریکٹس نہیں کی۔ یہ اس کی ایک صلاحیت ہے اور جب بھی جیری کو بوتل دی جائے تو وہ اس سے محظوظ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو چیلنج کرتا ہے اور جب اس کو کوئی کام دیا جاتا ہے تو وہ...
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی کی کال پر احتجاج کرتے ہوئے والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈارنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا۔ عثمان ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میری بہادر والدہ ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔80سالہ بزرگ خاتون کو جس طرح پنجاب پولیس نے گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا، وہ عمل شرمناک، گھٹیاں اور قابل مذمت ہے۔ مزید :
بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا...
سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
دہلی پولیس نے ایک خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے شوہر کو قتل کر کے اس کی لاش ہریانہ کے سونی پت میں نالے میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 34 سالہ سونیا اور 28 سالہ روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کا ایک اور ملزم وجے ابھی مفرور ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا قتل کی وجہ سونیا اور روہت کا ناجائز تعلق اور مقتول پریم پرکاش کا مجرمانہ اور ظالمانہ رویہ بتایا گیا ہے۔ پریم پرکاش کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، اور عدالت...
ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ملتان کے سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سے بھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجس کے نتیجے میں 3 کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کے موڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بے قابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو1122نے کہا کہ جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہے ،ریسکیو ٹیم نے لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ۔
ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا,کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوملتان کےمطابق سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سےبھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجسکے نتیجےمیں تین کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کےموڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بےقابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔ کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوملتان کاکہنا تھا جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہےریسکیو ٹیم نےلاشیں نشتر اسپتال منتقل کردی،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 جولائی 2025ء ) مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی، پی ڈی ایم کی کونسی کانفرنس عمران خان کے دور میں روکی گئی؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکھر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی۔ کل جماعتی کانفرنس کو کینسل کرنے کے لئیے ٹیولپ ہوٹل پر اسلام آباد انتظامیہ کا دباؤ۔ کیا ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں جہاں اپوزیشن کا وجود ہی نہ ہو؟ پی ڈی ایم کی کونسی کانفرنس عمران خان کے دور...
محمد عمران: اٹک میں حسن ابدال برساتی نالےمیں ڈبل کیبن ڈالا بہہ گیا،گاڑی میں1ہی فیملی کے 10افرادسوارتھے ،5افرادکوزندہ نکال لیا گیا ،5کی تلاش جاری،لاپتاافرادمیں 4خواتین اور 1بچہ شامل ہے۔ اٹک کی تحصیل حسن ابدال کےعلاقہ جھادی کس کے قریب پیش ایاجہاں برساتی نالہ میں پلی کےاوپر پانی زیادہ ہونے سے ویگوڈالہ پانی میں بہہ گیا بہہ جانے والی گاڑی میں ایک ہی فیملی کے دس افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو زندہ بحفاظت نکال لیاگیاجںکہ پانچ افراد جن میں چارخواتین اور ایک بچہ شامل ہےتاحال لاپتہ ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں آپریشن میں مصروف عمل ہےاپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹایمرجنسی آفیسر علی حسین خودکررہے ہیں۔متاثرہ فیملی کاتعلق واہ کینٹ سے...
حسن ابدال(نیوز ڈیسک) حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب ویگو ڈالا برساتی نالے میں بہہ گیا،پانچ افراد لاپتہ ہوگئے،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے پانچ افراد کو زندہ نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا،لاپتہ افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ویگو گاڑی میں 10 افراد سوار تھے،ریسکیواہلکاروں سمیت غوطہ خوربھی موقع پرموجود ہیں۔ Post Views: 4
پنجاب کے ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں اوباش نوجوانوں نے 2 سگی بہنوں کو نشہ دے کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکیاں وقوعہ کے وقت گھر میں اکیلی موجود تھیں، ملزمان محمد حسنین، عبدالرؤف، عمر فاروق اور محمد ایوب نے لڑکیوں کو نشہ دے کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نورپور تھل پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار لڑکیوں کی عمریں 19اور 22 سال ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مبینہ زیادتی کا واقعہ نواحی گاؤں پیلو وینس میں پیش آیا۔
شکیل خان—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رکنِ خیبر پختونخوا اسمبلی شکیل خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں تیار پرچیاں دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شکیل خان کیخلاف انکوائری کی گئی، گڈ گورننس کمیٹی ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی شکیل خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تیار ووٹ ملا جو بیلٹ بکس میں جا کر ڈالا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ دیگر ووٹرز کو بھی تیار بیلٹ پیرز دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ...
ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایک نام بھی عمران خان کی مشاورت کے بغیر نہیں ڈالا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی کےساتھ ہوئے، تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کےلیے تمام نام پہلے ہی فائنل کرلیے تھے اور ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 6 سیٹیں ملی ہیں، مارچ 2024 میں خیبرپختونخواسینیٹ انتخابات کامعاملہ فائنل ہو گیا تھا، مخصوص نشستوں...

سینیٹ الیکشن میں "پھسلن سے بچاؤ فارمولا" کامیاب، ارکان نے دوسروں کا ووٹ باکس میں ڈالا ، مقامی صحافی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن کا 6-5 کا فارمولا کام کر گیاہے لیکن اس دوران ووٹ ڈالنے کا جو طریقہ کار اپنا یا گیا وہ نہایت حیران کن تھا تاکہ اراکین اسمبلی کو پھسلنے سے روکا جا سکے ۔ مقامی ویب سائٹ کے رپورٹ لحاظ علی نے بتایا کہ 21 جولائی 2025 کو کے پی کے اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے دوران اراکین کی پھسلن کو روکنے کیلئے ایک طریقہ اپنایا گیا ، جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے عمل درآمد کیا ، جس شخص نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا اس نے اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے کی بجائے ایک خالی سفید کاغذ ڈالا، پھر...
کم سن مگر باصلاحیت مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ سفیان نے محض 30 سیکنڈ میں 45 اسٹیپ اپس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نئی تاریخ رقم کردی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ 30 سیکنڈ میں 30 اسٹیپ اپس کا تھا، مگر سفیان نے نہ صرف اس حد کو عبور کیا بلکہ 15 اضافی اسٹیپ اپس کے ساتھ ایک نیا عالمی معیار بھی قائم کردیا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد سفیان محسود 4 عالمی ریکارڈز رکھنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر مارشل آرٹسٹ بن چکے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھارت کے 2 عالمی ریکارڈز سمیت...
حیدرآباد میں سفاک شوہر نے کدال کا وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتانا کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو بھی قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ڈبلن میں جاری آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے 23ویں میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان اور آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف کھیلتے ہوئے کیمفر نے 2.3 اوورز میں محض 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے اور تیسرے اوور کی مسلسل گیندوں پر یہ کمال کیا۔ 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر وکٹیں لینے کے بعد وہ ہیٹ ٹرک پوزیشن پر آ گئے، جسے انہوں نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر مکمل کیا۔ پھر اگلی دو گیندوں پر بھی نئے بیٹرز کو آؤٹ کر...
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈسکوز نے سال 2023/24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا، اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی، پوری حکومت اور کابینہ نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151...
جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 236 رنز سے شکست دے دی۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔ فالو آن کے شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ اننگز اور 236 رنز سے جیت لی۔ جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کپتان ویان ملڈر کو میچ میں 367 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 328 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی اور اس دوران انہوں نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، ایجنٹس پر بلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے، مفرور ایجنٹس کو دیگر...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کےخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب...
آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں واقع چڑیا گھر ’’ڈارلنگ ڈاؤنز‘‘ میں 50 سالہ خاتون شیر کے حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون چڑیا گھر کھلنے سے قبل ہی وہاں پہنچ گئی تھیں اور عملے کو خون خوار جانوروں پنجرے میں کام کرتا دیکھ رہی تھیں۔ خاتون شیر کے پنجرے کے نہایت قریب پہنچ گئیں اور اس دوران بھپرے ہوئے شیر نے ان کا باوز پکڑ کر چبا ڈالا۔ عملے نے بمشکل خاتون کو شیر کے شکنجے سے بچایا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں چڑیا گھر کے عملے نے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاستی دارالحکومت برسبین منتقل کیا جہاں ہنگامی بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں ان کا بازو کاٹنا پڑا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا...
بھارت کے جنوبی بنگال کے علاقے سداگونٹے پالیا میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 42 سالہ انجینئر بھاسکر کی اس کی اہلیہ شروتی کے ہاتھوں ڈنڈوں سے پٹائی کے بعد موت ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: وی لاگر ’ڈکی بھائی‘ کی بیگم کے ہاتھوں پٹائی والی ویڈیو کڑی تنقید کی زد میں بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب بھاسکر، جو گزشتہ 2 ماہ سے اپنی گھریلو ملازمہ محبوبہ کے ساتھ رہ رہا تھا، 27 جون کی رات شدید نشے کی حالت میں گاڑی کے کاغذات لینے اپنے گھر آیا۔ شروتی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے شوہر کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے سے منع کیا، جس پر دونوں کے درمیان...
لاہور: نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ لاہور پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیْ پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا: افریقا کے ایک ملک زیمبیا کے معروف ساؤت لوانگوا نیشنل پارک میں ہتھنی نے حملہ کرکے 2 غیر ملکی خواتین سیاحوں کو مارڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقائی پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بتایا ہے کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین سیاحوں کی شناخت برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں کہ اپنے بچے کے ساتھ موجود ایک مادہ ہاتھی نے انہیں پیچھے سے آکر کچل دیا۔قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کرکے ہتھنی کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ہتنھی...

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے اسے جواب دیا،وزیراعظم شہباز شریف
تاشقند(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا،پاکستان نے بھارت کو پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے جواب دیا،بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ کسی بھی صورت بھارت کو اس خطرناک راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش تھی۔ پہلگام...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03جولائی 2025)شہر قائد کراچی میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، جاں بحق افراد کی شناخت غوث الدین ، گل بت خان اور امین کے نام سے ہوئی ہے،ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 3 افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد چوک میں خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے اپنے والد اور رشتہ داروں سے مل کر فائرنگ کرکے اپنے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی...
دنیا کی ہر ثقافت اور مذہب نے انسانیت کے بہترین مفاد میں اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ اقدار ہمیں نہ صرف دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تعلیم دیتی ہیں بلکہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی بہتر انسان بننے کی راہ دکھاتی ہیں۔ اخلاقیات انسانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، انصاف، محبت، ایمانداری، اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں، جو کسی بھی معاشرتی ڈھانچے کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ مختلف مذاہب میں ان اخلاقی اصولوں کو مقدس کتابوں اور تعلیمات کی صورت میں واضح کیا گیا ہے، جو انسانوں کو زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ سکھاتی ہیں۔ اسلام، ہندو ازم، عیسائیت، اور دیگر مذاہب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ راجہ تنویر کالونی میں سگےباپ کے ہاتھوں بیٹا قتل کردیا، ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بیٹے کو خواجہ سراوں کے ساتھ بیٹھنے پر منع کرنے پر کرنٹ لگا کر اور بیلچے کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 21 سالہ بیٹے علی خان کو خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے منع کیا، اور بات نہ ماننے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔ تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او شیر محمد سانگی نے میڈیا کو بتایا کہ باپ بیٹے کے درمیان تنازع کئی دنوں سے جاری تھا۔ وقوعہ کے روز باپ نے پہلے بیٹے کو بجلی کا کرنٹ لگایا اور پھر بیلچے...
کراچی: اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ راجہ تنویر کالونی میں سگےباپ کے ہاتھوں بیٹا قتل کردیا، ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بیٹے کو خواجہ سراوں کے ساتھ بیٹھنے پر منع کرنے پر کرنٹ لگا کر اور بیلچے کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 21 سالہ بیٹے علی خان کو خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے منع کیا، اور بات نہ ماننے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔ تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او شیر محمد سانگی نے میڈیا کو بتایا کہ باپ بیٹے کے درمیان تنازع کئی دنوں سے جاری تھا۔ وقوعہ کے روز باپ نے پہلے بیٹے کو بجلی کا کرنٹ لگایا اور پھر بیلچے کے پے در...
معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جو سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے اکثرخبروں میں رہتے ہیں ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کاشف ضمیر کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا۔ ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد حراست میں لیا گیا جس میں ان کے پرائیویٹ مسلح گارڈز کو عوام کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی...
کراچی: پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈز ہولڈر راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے۔ راشد نسیم نے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچرانگلینڈ کے کھلاڑی جوشے لییالا سے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچ ایکسپرٹ اعزاز چھین لیا۔ راشد نسیم نے ایک منٹ میں 374 باکسنگ پنچ کے مقابلے میں 386 مرتبہ مکوں سے ہدف پر ضرب لگائی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کرکے ریکارڈ کو ویب سائٹ پر آویزاں کردیا، راشد نسیم نے اپنا 154 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔ راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل وہ ایک گھنٹہ میں بتیس ہزار چھ سو چھیاسی مکے مارنے کا ریکارڈ...
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس کا ایک پس منظر ہے، ملک میں آئین اور انصاف نہیں ہے، مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، یہ وہ پاکستان ہے جس میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا ایک مینڈیٹ 8 فروری 2024ء کو چوری ہوا، ہمارے باقی کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارا ایک مینڈیٹ 8 فروری 2024 کو چوری ہوا، ہمارے باقی کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس کا ایک پس منظر ہے، ملک میں آئین اور انصاف نہیں ہے، مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پوری قوم کی امنگوں کو گھونٹ دیا گیا ہے، یہ وہ پاکستان ہے جس میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے، ہم ایسی ریاست میں ہیں جہاں نظام مفلوج ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں بے ضمیروں کی منڈیاں لگیں، خرید و فروخت...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی...
صوبے میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال نگلیریا فاؤلری کے سبب چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوگئی، کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ دماغ خور جرثومے کا شکار ہو کر جان سے گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، دماغ خور امیوبا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ نگلیریا فاؤلری کا شکار ہو کر انتقال کر گیا، جو صوبے...
سندھ میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال نگلیریا فاؤلری کے سبب چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوگئی،کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ دماغ خور جرثومے کا شکار ہوکر جان سے گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،دماغ خور امیوبا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ نگلیریا فاؤلری کا شکار ہو کر انتقال کر گیا، جو صوبے میں رواں برس اس بیماری سے جاں بحق ہونے والا چوتھا مریض ہے۔ محکمہ صحت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نوجوان...
ڈاکٹرقندیل عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےایران بارےتمام اندازےغلط ثابت ہوئے، اسرائیل چاہتا ہےکہ امریکا جنگ میں شامل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پردباؤڈالا جارہا ہےلیکن جھکنےکوتیارنہیں، ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد نظرآرہی ہے ماہرامورمشرق وسطیٰ ڈاکٹر قندیل عباس نے کہا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن جھکنےکو تیار نہیں۔ دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرقندیل عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےایران بارےتمام اندازےغلط ثابت ہوئے، اسرائیل چاہتا ہےکہ امریکا جنگ میں شامل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پردباؤڈالا جارہا ہےلیکن جھکنےکوتیارنہیں، ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد نظرآرہی ہے، مسلم ممالک میں بھی اسرائیل کےخلاف نفرت بڑھ رہی ہے،ایران کے خلاف ساری پلاننگ امریکا کی ہے۔ ماہرامورمشرق وسطیٰ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے زمیندار پر بوجھ نہیں ڈالا، کوئی ٹیکس نہیں لگنے دیا۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کا پاکستان کے معاشی ٹیک آف میں کردار یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام صوبوں کے بغیر ممکن نہیں، معیشت ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے اس میں اپوزیشن بھی اپنا حصہ ڈالے۔ مسلم دنیا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے، خواجہ آصف کا مطالبہوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف جس طرح ہم یکجا ہوئے اسی طرح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد بھارت میں ایک غیر معمولی اشتعال انگیزی کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔جنوبی ایشیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعوے دار ملک میں مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکی دلچسپی کے خلاف منفی ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفارتی آداب سے متصادم ہے بلکہ شدت پسندی کے اس رجحان کی عکاسی بھی کرتا ہے جس نے بھارتی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔ٹرمپ کے اس بیان کے فوری بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کی قیادت انتہا پسند ہندو تنظیموں نے کی۔ ان...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ سال 499 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا، مگر اس طبقے کو اب بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، لیکن خواجہ آصف جیسے وزراء اس پر خاموش ہیں، موجودہ حکومت اور اپوزیشن مل کر صرف اپنی تنخواہیں اور مراعات بڑھاتے ہیں، جبکہ غریب اور مڈل کلاس کی زندگی کو اجیرن بنا دیا گیا ہے۔ ہاروی وائنسٹن...
تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، شہباز شریف اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اظہار اطمینان وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میںکہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے، شہباز شریف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا،ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے محنت کرنا ہے، مہنگائی...
اسلام آباد‘ کراچی (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔ وزیرِ اعظم نے سٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر عام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں عام آدمی پر کسی قسم کا اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، جب کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔ وزیرِاعظم نے اسٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا 124,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچنا کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آ چکا ہے، اور یہ ایک معاشی معجزہ ہے۔ شہباز شریف...
ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔ وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے. یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ بجٹ میں دوطبقے پھر پسے جائیں گے ،تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں اپنی بہنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ خیبر پختونخواکابجٹ ٹیکس فری ہوگا۔ منگل کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والی اپنی دوبہنوں کے ہمراہاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ با نی پی ٹی آئی پارٹی سربراہ ہیں انکے بغیر بجٹ کی ایلوکیشن نہیں ہوسکتی آج سلمان اکرم راجہ سمیت کسی وکیل کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی،مجھے آج بھی باہر بٹھائے رکھا گیا ملاقات نہیں دی گئی۔ علیمہ خان کاکہناتھاکہ بانی نے کہا...
بجٹ میں معمولی بچت والے گھرانوں کو مگرمچھوں کے آگے ڈالا گیا: سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں معمولی بچت کرنے والے گھرانوں کو بڑے مگر مچھوں کے آگے ڈال دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کیرہنماں عمرایوب،شبلی فراز،شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پچھلیسال تنخواہ دارطبقیپر100فیصد بوجھ بڑھایا گیا تھا، تنخواہ دارطبقیکوملنیوالا ریلیف کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریب کومزید غریب کر دے گا، کاربن لیوی،پٹرولیم لیوی کا براہ راست بوجھ غریب آدمی پر پڑے گا، بدقسمتی سے بجٹ ہمیشہ اشرافیہ کے لیے...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہماری جماعت نے کہا ہے اس دفعہ حکمران قربانی دیں، عوام میں یہی تاثر جاتا ہے کہ ہم تو کر رہے ہیں حکمران کچھ نہیں کر رہے، ایم کیو ایم اچھے برے حالات میں ملک کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اگلے بجٹ میں عوام پر کم سے کم ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ عید قرباں کے بعد بجٹ آئے گا، 77 سال سے یہی سن رہے ہیں ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور عوام کو قربانی دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت...
کراچی (آئی این پی) امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے، عام عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں پھر خوف پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے، پانچ ماہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، مصنوعی دعوں سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، عملی اقدامات سے ہوتی ہے، تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس کی مد میں 400 ارب روپے جمع کرائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بڑے جاگیرداروں کی شوگر ملیں ہیں، یہ حکومتوں میں ہوتے ہیں، مخصوص طبقے کو لوٹ...
---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے، عام عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں پھر خوف پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے، پانچ ماہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، مصنوعی دعوؤں سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، عملی اقدامات سے ہوتی ہے، تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس کی مد میں 400 ارب روپے جمع کرائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بڑے جاگیرداروں کی شوگر ملیں ہیں، یہ حکومتوں میں ہوتے ہیں، مخصوص طبقے کو لوٹ مار کرنی ہے،...
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی سوا سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں بدھ کی شام بچی اپنی بڑی جڑواں بہنوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتہ ہوگئی تھی۔ والدین نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد بدھ کی شام اغوا کا مقدمہ تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تاہم جمعرات کی شام لاپتہ سوا سالہ بچی کی نعش نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور علاقے میں نقب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے بچی کے پاس اسکے دس سالہ کزن کو پایا۔...
غزہ : جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، اس واقعے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔ حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا: “وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا۔” ناصر اسپتال کے صحن میں حسام کی بیوہ اور...
عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 8 فروری کے بعد کل دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ سمبڑیال میں پولنگ کے دوران ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔ اس ظلم کیخلاف ہماری تحریک جاری ہے اور رہے گی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ریاست اورعام آدمی کے درمیان ووٹ...
---فائل فوٹو تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سمبڑیال کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمبڑیال میں پولنگ کے دوران ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔ آج کے عدالتی فیصلے نے آئینی عمارت کو منہدم کردیا، سلمان اکرم راجاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج ہمارے آئین پر حملہ ہوا، عدالتی فیصلے کے تحت فوجی افسران سویلین کا ٹرائل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اصولوں کی جنگ کے لیے جیل میں ہیں، انتخابی عمل...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور طالبعلم افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت، لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کیلئے فولادی دیوار بن گئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہاکہ معرکہ حق کی...
کراچی: شہر قائد میں ظالم سفاک شخص نے اپنی دو کم عمر سوتیلی بیٹیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نارتھ کراچی شاہنوازبھٹوکالونی میں سفاک شخص نے 2 کم عمربہنوں (سوتیلی بیٹیوں) کوبدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچیوں کے ماموں عمران شفیع کی مدعیت میں سوتیلے باپ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری نارتھ کراچی سیکٹر 14 اے شاہنوازبھٹوکالونی میں مدعی مقدمہ کے مطابق میری بھانجیوں مقدس اوربشریٰ کواس کے سوتیلے باپ شہریارعرف شیری نے بدترین تشدد کانشانہ بنایا ہے اورتشدد کرنے کے بعد سوتیلا باپ فرارہوگیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے بہنوئی تابش علی کا2019ء میں انتقال ہو گیا...
اسلام آباد(وقائع نگار )وزیر اعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی بہت جمہوری حکومت بنتی ہے، آئی ایم ایف نے خیبرپختونخواہ کی تعریف کی ہے،ہم نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں،ہماری حکومت کا 200 بلین سے زائد کا سرپلس ہے،سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی ہیں وہاں سر پلس کیوں نہیں آیا،خیبر پختونخوا نے کوئی قرضہ نہیں لیا،ہمارا ویژن ہے احتجاج کا حق سب کا ہے،پیپلز پارٹی نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، ریڈ زون کے اپنے ایس او پیز ہوتے ہیں جس کے تحت شیلنگ کی گئی،بانی پی ٹی آئی نے ہمیں سوچ دی ہے سیاسی جماعتوں کو احتجاج کرنے...
راولپنڈی: تھانہ چکلالہ کے علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ملزم واقعے کے بعد اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت عنائیت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بچی کی والدہ آسیہ کوثر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اُس کا شوہر حسن اقبال آٹھ سال قبل دوسری شادی کے بندھن میں بندھا، اور ان کے چار بچے ہیں۔ مزید پڑھیں: شقی القلب...
انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ زمبابوے کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے تاریخ رقم کردی، وہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ انگلش کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے وکٹر نیاچی کی جانب سے 80ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر یہ کارنامہ انجام دیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے انگلینڈ کے پہلے کرکٹر بننے کے علاوہ تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے لیجنڈ جیک کیلس کے پاس...

خضدار میں بھارتی حمایتی دہشتگردوں نے بچوں کی بس کو نشانہ بنا ڈالا، بم دھماکہ میں 3 ننھے پھول، 2 جوان شہید، 53 زخمی
خضدار+ اسلام آباد+ لاہور+ کلر سیداں (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیوز رپورٹر+ این این آئی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیروپوائنٹ کے قریب سکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 53 زخمی ہوگئے۔ سکول کی بس تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے سکول بس میں سوار3 بچے شہید ہوئے۔ پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں...
حماس کے خلاف آپریشن کے دوران غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں ایک ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے اور دونوں ہی اپنے ساتھیوں کی کوتاہی کے باعث مارے گئے۔ ایک فوجی کے مارے جانے کا پہلا واقعہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اُس وقت پیش آیا جب فوجی ٹیم ایک عمارت میں حماس کے جنگجوؤں کی تلاش میں اندر داخل ہوئی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جیسے ہی اسرائیلی فوج کے اہلکار عمارت میں داخل ہوئے۔ زور دار دھماکا ہوگیا اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ڈینیلو موکانو...
پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی...
پبی: مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی۔ مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، ملکی سلامتی کے لیے سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، یہ زمینیں ہیں، خوشحالی ہے، نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارے بارے میں باتیں ہو رہی تھیں کہ یہ آپس میں لڑ رہے ہیں، ان کی معیشت بھی تباہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا بلا سود قرض دینے کا اعلانوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ...
نجف : عراق کے شہر کوفہ کے علاقے البراکیا میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص اپنے ہی پالتو شیر کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔ الصدر اسپتال کے میڈیکل ذرائع کے مطابق، شیر نے اچانک حملہ کیا اور متاثرہ شخص کے سر کو جبڑوں میں لے لیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ متوفی کے دوست نے موقع پر موجود کلاشنکوف رائفل سے شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں سکول کی 2کمسن طالبات سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ،حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس نے 3رکشوں اور 2موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، بتایا گیا ہے جی ٹی روڈ پر آخری منٹ اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3رکشوں اور 2موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، رکشہ سواریوں سمیت ڈمپر کے نیچے دب گیا، حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیااور حادثے کا باعث بننے والا ڈمپر ایل ڈبلیو ایم سی کا ہے، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے نجی حج سکیم سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے خط کے ذریعے وزیراعظم کی فوری توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے جس سے 67ہزار پاکستانیوں کے رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں، اس سے مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔ حکومت اعلیٰ سطحی کمیٹی فوری طور پر سعودی عرب بھیجے جو سعودی حکومت کے ساتھ...
سرکس کی ایک پیشہ ورانہ پرفارمر (جو کہ بالوں سے لٹکنے میں کمال رکھتی ہیں) نے 25 منٹ اور 11.3 سیکنڈ تک بالوں سے لٹک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 39 سالہ لیلہ نون نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے ریڈووڈ نیشنل اینڈ اسٹیٹ پارک کی ایک خوبصورت جگہ پر انجام دیا۔ لیلہ نون کا کہنا تھا کہ انہوں نے 23 منٹ اور 19 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے دو برس تک پریکٹس کی اور اپنی برداشت بڑھائی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک آسٹریلوی سُتھاکرن سواگننتھورائی نے 2011 میں بنایا تھا۔
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں بااثر افراد نے ایک نوجوان پر موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ ڈسکہ کے تھانہ موترہ کے علاقہ میں پیش آیا، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ کاشف مسیح پر مالکان نے موبائل چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا، تشدد اس قدر ہوا کہ ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اس کے جسم میں کیلیں بھی ٹھوکی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف جامکے چوک میں لاش رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈسکہ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی،...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارت کو ٹرول کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کی بحالی کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محسن نقوی نے پاکستان کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران 6 بھارتی طیارے گرانے اور پاکستان کا کوئی طیارہ نہ گرنے کا تذکرہ یوں کیا کہ "لیگ پھر سے وہاں سے شروع ہو رہی ہے جہاں سے رُکی تھی۔ 6 ٹیمیں، 0 خوف۔" انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10کے باقی میچز کا شیڈول جاری محسن...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔ امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں ہی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت پر تابڑ توڑ حملوں نے ہندوستان کو جنگ بندی...

غیر ذمہ دار بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے:سابق پاکستانی جنرل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا ہم نے کل کی سٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کئے، بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں...
پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا، یہ امریکی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے وژن اور بصیرت پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے کئی مرتبہ ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔ ترجمان امریکی محکمہ...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ توحید محلہ میں کمسن بچہ ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توحید محلے میں گھر کے پاس کھیلنے والا بچہ بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوا۔ حادثے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 3 سالہ احمد ولد رئیس کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید اختر نے بتایا حادثے کے الیکٹرک کے منی ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں متوفی اور ٹرک ڈرائیور دونوں ایک محلے ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا...
سٹی42: آدم پور ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر ڈالا۔ آدم پور سے آج رات بزدل نے اپنے ہی شہر امرتسر پر پانچ میزائل گرائے تھے، اسی ائیر فیلڈ سے پاکستان اور افغانستان پر بھ میزائل گرائےگئے تھے۔ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے آگاز کے ایک ہی گھنٹے میں کئی اہم فوجی تنصیبات کو ملیا میٹ کرنے کے بعد اب آدم پور اڈے کو بھی برباد کر دیا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کے جی ٹاپ انڈین آرمی کا نرو سنٹر ہے جسے پاکستان نے تباہ کر دیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ادھم پور کشمیر مین انڈیا کی اہم ترین ائیر بیس ہے ، یہاں سے رفائل جہازوں نے بھی پاکستان پر...