2025-05-10@20:24:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1703

«سینیٹر کا»:

    نیویارک:امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، نائب صدر وینس اور میں نے بھارتی اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے، جن میں وزیرِاعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور عاصم ملک شامل ہیں۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مختلف اہم معاملات پر مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ہم وزرائے اعظم مودی اور شریف کی دانائی، دور اندیشی، اور امن کے...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہوگئی ہے، دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی ہوگئی، پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے سے عمل درآمد ہو چکا ہے، پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن 12 مئی کو بات چیت کریں گے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ فوری طور پر روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم ملٹری آپریشنز کے درمیان آج بات چیت ہوئی تھی، بات چیت میں دونوں طرف سے آج شام سے بری، بحری اور فضائی فائر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ (ڈی پی ایم/ایف ایم) سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان پر بھارتی حملوں اور پاکستان کے ردعمل کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتہ کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورت حال ، کشیدگی کو کم کرنے کے لیے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ نےبھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ بھی بات کی اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے کو دوبارہ قائم کرنے پر زور دیا۔(جاری ہے) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش بھی کی۔پاکستان...
    سعید احمد: ائیرسپیس بندش سے بین الاقوامی ائیرلائینز کی جانب سے پروازیں منسوخ کر دی گئی،تھائی ائیر نے بنکاک سے لاہور، اسلام آباد فلائیٹ آپریشن 15مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت ائیرویز نے 13مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل کردی،کویت ائیرویز 14مئی سے پروازوں کو بحال کرے گا۔ سلام ائیر کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قطر ائیرویز کی جانب سے 14مئی تک کراچی کے علاوہ پاکستان بھر میں فلائیٹ آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ایمریٹس ائیرکا بھی اگلے 48گھنٹوں کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فلائی دبئی کا 11مئی تک فلائیٹ آپریشن بند رکھنے...
    احمد منصور: پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سائبر میدان میں بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی دفاعی نظام اور اہم اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا حساس ڈیٹا منظر عام پر لا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل،ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل،انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ اور متعدد دیگر سرکاری ویب سائٹس شامل ہیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ہیکرز نے انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ سے حاصل شدہ حساس معلومات کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ ان...
    پاکستان کا بھارتی جارحیت خلاف جوابی وار جاری ہے،  ہیک کی گئی بھارتی ویب سائیٹس کا ڈیٹا منظر عام پر آ گیا۔پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا۔ ان بھارتی ویب سائٹس پر انڈین دہشتگردی کے ثبوت اور بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے لکھا جا چکا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت کے بلند و بانگ دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے۔
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج جاری کردیئے،محکمہ صحت، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں بھرتی کی جانی ہے، محکمہ لیبر، ایس اینڈ جی اے ڈی کی آسامیاں بھی پُرکرنا ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کی مختلف اسامیوں کےتحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں اینالٹیکل کیمسٹ کی 15 اسامیوں کیلئے 66 امیدواروں کامیاب ہوئے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی کیلئےانگلش شارٹ ہینڈ ٹیسٹ کے بعد 2 امیدواروں کو ٹائپنگ و پروفیشنسی ٹیسٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا...
    بھارت پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد ظرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ زمین سے زمین پر مارکرنے والا یہ میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس سسٹم میں ایک وقت میں 8 میزائل شامل ہوتے ہیں اور انکو کہیں بھی باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔ تاریخی پس منظر 7 جنوری 2021 ء کو پہلی بار آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر گائیڈڈ ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم تیار کرلیا گیا ہے۔ اس میزائل سے قبل پاک آرمی چینی ساختہ اے-100 سسٹم استعمال کر رہی تھی، جس کی رینج 100...
    بھارتی عسکری تجزیہ کار اور فورس میگزین کے ایڈیٹر پراوین سواہنی نے نریندر مودی کی پاکستان پر حملے کی پالیسی پر ویڈیو بنائی تو بھارتی حکومت نے اُسے بلاک کردیا۔ پراوین سواہنی نے ایسا کیا کہا تھا کہ بھارتی حکومت کو اُن کی ساڑھے 11 منٹ کی ویڈیو اپنے ہی ملک میں بلاک کرنا پڑگئی۔ ویڈیو میں دراصل بھارتی عسکری تجزیہ کار نے فارن سیکریٹری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا، اور بھارتی حملے کے نقصانات واضح طور پر بیان کیے۔ عسکری تجزیہ کار نے کہا کہ فارن سیکریٹری نے میڈیا کے روبرو بھارتی فضائیہ کا ذکر نہیں کیا، اس کی وجہ جموں و کشمیر میں 3 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کا ملبہ موجود تھا جسے بھارتی کمانڈوز نے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ یو این چارٹر کے تحت ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ علاوہ ازیں  پی پی پی جنوبی پنجاب اور خیبرپی کے  کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چیئرمین بلاول کو بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین  پیپلز پارٹی نے کہا  پاکستان کے عوام  صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان اان لائن ) پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں ۔  تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا،بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو  بھی ہیک کر لیا گیا ،ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے،ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔...
    لاہور (نیوز رپورٹر،  نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے اور مودی حکومت کے تلوے چاٹنے میں آخری حد تک جا پہنچا ہے۔ ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ہے اور سو جھوٹ بھارتی میڈیا ان میں اضافہ کر کے پھیلاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ وہ پاکستان کے شہروں پر قبضے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔گودی میڈیا کے نزدیک تو بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا ہے۔ جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے تمام شہر محفوظ اور معمولات زندگی بالکل معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ بھارتی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے؟ پاکستان میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) ایک اعلیٰ ترین سول اور عسکری ادارہ ہے جو ملک کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور اسٹریٹجک اثاثوں کے کمان، کنٹرول اور عملی فیصلوں کا ذمہ دار ہے۔ این سی اے تمام اسٹریٹجک جوہری افواج اور اسٹریٹجک تنظیموں کے لیے پالیسی وضع کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئرافسروں کے ہمراہ عالمی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی اور بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا. پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دس منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں عورتوں ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر...
    سٹی 42 : چیئرپرسن  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو انڈیا کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے پہ  خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی جرات و استقامت کی تعریف کی ۔  سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور بیرونی جارحیت کے خلاف جاری جنگ میں ہماری افواج کی بے مثال قربانیوں اور شجاعت کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے...
    مولانا عبدالغفور حیدر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہے، اب اسے سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔اسلام آباد میں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انتخابات میں فائدہ اٹھانا تھا تو فالس فلیگ آپریشن کیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تحقیقات کی پیشکش کردی، تاہم بھارت نے تاحال اس پیشکش کوسنجیدہ نہیں لیا، سیاسی جماعتوں نے تمام اختلافات بھلا دیے، ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے، یہ جنگ شروع بھارت نے کی ہے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں  کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ پی او اے کے وفد کی قیادت صدر عارف سعید نے کی جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سندھ کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی وفد میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا...
    ماسکو : عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے نئے دور  میں  کوآرڈینیشن کی اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا۔ دونوں فریق  اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی  تیاری اور ترقی کو   اقوام متحدہ کی  قیادت  میں  دنیا کی  کثیر القطبی  کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں  اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے دیگر بنیادی اصولوں پر مکمل عمل درآمد کا اعادہ  کیا گیا ہے ۔ تمام ممالک  کو بین الاقوامی قانون کی تشکیل، تشریح اور اطلاق میں مساوی بنیادوں پر حصہ لینے کا حق ہے اور نیک نیتی سے بین الاقوامی قانون کو نافذ کرنے کی ذمہ داری ہے.عوامی جمہوریہ چین اور روسی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی چوری اور کارپوریٹ سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیسپرسکی ماہرین نے تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز:روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر لیک ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطاً 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس لیک ہوئے تھے، ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال...
    — فائل فوٹو پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔جائزہ اجلاس میں وسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کےلیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔اس سے قبل ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگاپاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔ آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے...
    صیہونی میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں مائیک ھاکبی کا کہنا تھا کہ جب تک ہماری فورسز اور وسائل، یمنی افواج کے حملوں سے محفوظ ہیں ہم کوئی جوابی کارروائی نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے یمن پر حملے بند کرنے کے اعلان بعد صیہونی رژیم نے شدید اظہار ناراضگی کیا جس پر واشنگٹن نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ اسی ضمن میں مقبوضہ فلسطین میں تعینات امریکی سفیر "مائیک ھاکبی" نے کہا کہ واشنگٹن کو "انصار الله" کے ساتھ جنگ بندی کے لئے اسرائیل کی رضامندی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ جب تک ہماری فورسز اور وسائل، یمنی افواج کے حملوں سے محفوظ ہیں ہم کوئی جوابی کارروائی نہیں کریں...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، جو مودی سرکار کے جھوٹ کو سو گنا بڑھا کر دنیا میں پھیلاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے حالیہ پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے جیسے پورا پاکستان فتح کر لیا ہو حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا گودی میڈیا اور مودی سرکار کے دعوؤں کا تمسخر اڑا...
    عابد چودھری : عباس لائنز میں تعینات پولیس اہلکار کانسٹیبل احمد کو جعلی بائیومیٹرک حاضری لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔  ابتدائی تحقیقات کے مطابق کانسٹیبل احمد سلیکون سے بنائے گئے جعلی انگوٹھے کی مدد سے اپنے اور اپنے ساتھی اہلکاروں کی بوگس حاضری لگا رہا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کانسٹیبل احمد کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب وہ ساتھی کانسٹیبل عقیل کی حاضری لگا رہا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں ڈیوٹی آفیسر اعجاز چھٹہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کانسٹیبل احمد...
    آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔    میگن کیمبل کا تعلق کلب ’لندن سٹی لائنیسز‘ (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.55 میٹر تک ہے۔ میگن کیمبل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی...
    چین اور روس کا اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو (سب نیوز) چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کریملن میں مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ انھوں نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے دوستانہ اور ثمر آور مذاکرات کیے ہیں، اور اس دوران بہت سے نئے اہم اتفاق رائے حاصل ہوئے ہیں۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ روس وہ ملک ہے جہاں میں نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر کی حیثیت سے سب سے زیادہ دورے کیے ہیں، اور یہ روس کا میرا گیارھواں دورہ ہے۔ گزشتہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے باقی میچز یو اے ای منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے باقی میچز یو اے ای کے معروف کرکٹ اسٹیڈیمز میں منعقد کیے جائیں گے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ ٹورنامنٹ کی روانی اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ منتقل ہونے والے میچز کی تفصیلات: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید...
    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی transparency international WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کارپوریٹ گورننس اور لسٹڈ کمپنیوں کے انکشافات کے طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلی سطحی کثیر الجہتی مذاکرہ کا انعقاد کیا۔ اس معلوماتی تقریب میں پاکستان کی سر فہرست کمپنیوں، ریگولیٹری اداروں بشمول کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان سٹاک ایکسچینج، وزارت خزانہ، وزارت انسانی حقوق، چیمبرز آف کامرس اور کارپوریٹ گورننس کے ماہرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے رکن جناب سلمان امین نے ٹی آئی پاکستان کی کارپوریٹ رپورٹنگ میں شفافیت (ٹریک)2024 کی تازہ ترین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سینٹ میں مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستا ن کے آپشنز نہایت محدود کر دیئے ہیں۔(جاری ہے) سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہی بھارت کی جانب سے شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کر دینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا...
    امریکی حکومت نے یمن مین موجود حوثی گروپ کے مالی وسائل اور فنڈنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حوثی گروپ کے مالیاتی نظام میں خلل ڈالنے والی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش اپنے ’ریوارڈز فار جسٹس‘ پروگرام کے تحت کی ہے، جو محکمہ خارجہ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اہم پروگرام ہے اور اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو بے نقاب اور ختم کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق حوثی گروپ نے تجارتی بحری جہازوں پر کئی حملوں سمیت انہیں ہائی جیک کرنے اور امریکی جہازوں پر اینٹی شپ میزائل داغنے کی کوشش کی ہیں۔...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق طویل فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہر کرنے والے روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت کیا جب بھارتی میڈیا میں انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کپتانی سے ہٹائےجانے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ روہت شرما کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کو آئی پی ایل کے اختتام پر وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون کو ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔ روہت شرما...
    سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اور نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ شب کیے گئے بھارتی حملوں کے حوالے سے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو بھارت کی حالیہ جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بھارت کی کارروائیاں اعلانِ جنگ کے مترادف ہیں، بھارتی حملوں سے معصوم شہری شہید ہوئے، خطے کا امن داؤ پر لگ گیا۔...
    سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کو سیکرٹری قومی صحت کا اضافی چارج بھی تفویض WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ندیم محبوب کو سیکرٹری، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا، ندیم محبوب 6سے 10مئی 2025 تک اضافی چارج سنبھالیں گے۔وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ندیم محبوب فی الوقت سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مراز نصیر الدین مشہود احمد کے بیرون ملک دورے کے دوران اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراحمد سلیم کی...
    میٹنگ میں کابینی وزراء تبادلہ خیال کرکے یہ طے کرینگے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کے درمیان جموں و کشمیر کی عوام کو محفوظ کیسے رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے "آپریشن سندور" کے بعد جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے آج سرینگر میں ایک ایمرجنسی کابینہ میٹنگ بلائی ہے، جس کی انہوں نے خود صدارت کی۔ اس سے پہلے 10 بجے انہوں نے افسران کے ساتھ ریویو میٹنگ کی۔ وزیراعلٰی عمر عبداللہ کے ذریعہ بلائی گئی اس اہم میٹنگ میں پاکستان سے متصل علاقوں میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور وہاں چل رہی فوجی کارروائی کے درمیان موجودہ صورتحال پر جموں و کشمیر وزیراعلٰی عمر عبداللہ کی نظر ہے۔ ...
    اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
    اے پی پی کے مطابق وزیراعظم کے دورہ این آئی ایف ٹی اے سی کے موقع پر، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مسلح افواج کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے قائم کیے گئے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر کا دورہ اور باضابطہ افتتاح کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئے قائم کئے گئے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر (این آئی ایف ٹی اے سی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مسلح افواج کے سربراہان بھی...
    الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ  کیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سے آخر میں ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ...
    لندن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم کے مشیر برائے نج کاری محمد علی نے برطانیہ میں اسٹریٹجک انویسٹمنٹ ڈرائیو کا آغاز کر دیا۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کے عالمی اقتصادی پروفائل کو بہتر بنانے کے لیے ایک جرات مندانہ اقدام کے تحت بین الاقوامی مالیاتی ماہرین کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور زیر اعظم کے مشیر برائے نج کاری محمد علی لندن پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر کا یہ دورہ پاکستان کے اعلیٰ درجے کے عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا دورہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور سروسز چیف بھی ہمراہ تھے۔سینٹر قومی انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کو مربوط کرنے کیلئے مرکز کا کام کرے گا، مرکز کو انٹیلیجنس جمع کرنے اور آپریشنل ردعمل کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، وسائل کے بہتر استعمال اور دہشتگردی کےخلاف مربوط اور بروقت ردعمل یقینی بنائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم کو روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں اورسلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی سلامتی...
    نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح، 50اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور قومی سلامتی کے معاملے پر بریفنگ لی۔بعدازاں وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نیفٹک)کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔یہ ادارہ 50 سے زائد وفاقی و صوبائی محکموں اور ایجنسیوں...
    سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقارمہدی کامیاب ہوگئے، انھوں نے ایک سو گیارہ ووٹ حاصل کیے۔ کل ایک 149 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ 9 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔سندھ اسمبلی میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کیا۔سیینیٹ میں سندھ سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹر منتخب ہوگئے۔وقار مہدی نے111 ووٹ حاصل کئے، ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے، 149ووٹ کاسٹ جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔وزیراعلی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور قومی سلامتی کے معاملے پر بریفنگ لی۔ بعدازاں وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نیفٹک) کا افتتاح کردیا۔ یہ سینٹر قومی انسداد دہشت گردی پالیسی کے مرکز کا کردار ادا کرے گا، نیفٹک 50 صوبائی اور وفاقی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
    پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کر دیئے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سےآخر میں ووٹ کاسٹ کیا،الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی111 ووٹ حاصل کئے جبکہ دو ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے، سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ...
    بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار کر لیا گیا۔ این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کر سکتا ہے۔ یہ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا، یہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔یہ ریڈار پاکستانی سائنسدانوں اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ایم کیو ایم کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی الیکشن ہوئے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے 111 ووٹ لے کر سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ وقار مہدی کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا تھیں جنہیں صرف 36 ووٹ ملے۔ ریٹرننگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان...
    سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب قرار پائے ہیں۔ وقار مہدی کو 111 ووٹ ملے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت کو 36 ووٹ حاصل ہوئے۔ واضح رہے کہ معروف سیاستدان اور دانشور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا تھا۔ پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹ انتخابات کا مرحلہ مکمل: کس جماعت کو کتنی سیٹیں ملیں؟ اس نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ برصغیر میں جاری حالیہ کشیدگی میں بھی صدر طیب اردوان نے کھل کر پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کا اعلان کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ پاکستانی نژاد ترک ہیرو ’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘ کی 100 سالہ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط اخوت اور بھائی چارے کے اٹوٹ رشتے استوار ہیں، ایک پاکستانی مرد آہن ’’عبدالرحمن پشاوری‘‘ اس برادرانہ تعلق کی روشن مثال ہے جس نے انگریز سامراج کے خلاف ترکوں کی...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ سندھ اسمبلی کے اب تک بیشتر ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی...
    ---فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج بدترین صورتحال ہے، فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن سے متعلق خاص اقدامات ہونے چاہئیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ برطانوی حکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں اور کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ اس دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کریں گے جن میں وہ پاکستان کے معاشی منظرنامے اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کریں گے۔دورے میں وزیر خزانہ جیفریز کے زیر اہتمام "پاکستان تک رسائی کے دن" کے عنوان سے ہونے والے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ہونے والے مذاکرے میں پاکستان...
    اسکرین گریب سینیٹ کی نشست کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو گاؤں بنا دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر سب پیپلز پارٹی کے ڈر سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروعپیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج...
    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سپریم کورٹ کے  3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: سپریم کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا فیصلے کے مطابق استغاثے کی جانب سے اندراج مقدمہ اور سپلیمنٹری بیان میں تاخیر کی وضاحت نہیں دی گئی، سازش کا الزام استغاثہ نے ٹرائل میں ثابت کرنا ہے۔ فیصلے کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری 12 مئی کو درج کی جانیوالی ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان نے پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد کرلیا جس کی مدد سے 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے این آر ٹی سی اور نجی کمپنی بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM 350 S ایجاد کرلیا گیا ہے، جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر...
    —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کر دیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک  بلا تعطل جاری رہے گا۔سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں...
    پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اور اسی وجہ سے مینوفیکچرر کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو ترقی دے کر اس شعبے سے نا صرف فائدہ لیا جائے بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان موٹرسائیکل کو غریب کی سواری کہا جاتا ہے، اور ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم موٹرسائیکل خرید لی جائے تاکہ روز مرہ کے امور میں سفر کرنے میں آسانی ہو۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ہر شخص کی کوشش ہے کہ الیکٹرک موٹرسائیکل خریدی جائے۔ ملک میں بہت سے...
    فائل فوٹو رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔پیپلز  پارٹی ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی 36 اور پاکستان تحریک انصاف کے 5 ارکان شامل ہیں۔سینیٹ کی نشست پر کامیابی کے لیے 81 ووٹ درکار ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ صبح 9 سے شام 4 تک ہوگی۔
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: ملتان سلطان : یاسر خان, محمد رضوان( کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، طیب طاہر، محمد عامر برکی، ایشٹن ٹرنر، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین، عبید شاہ پشاور زلمی: مچل اوون، صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، علی رضا
     ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف  علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا ۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کے بعد سوشل میڈیا پر دہشتگردی میں مصروف ہے،ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے “کھسیانی بلی کھمبا نوچے” کی مثال پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دینا کو دکھاتی رہے گی، مودی نے سوشل میڈیا کو بھی بی جے پی کی طرح نفرت اور مظلوم کی آواز دبانے کا آلہ سمجھ لیا ہے، بھارت کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں پہلگام میں مظلوم لوگوں کا خون کس...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے کمی کے بعد شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق ایم پی سی نے اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 11فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہے جو 6 مئی 2025 سے موثر ہوگا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کٹوتی اور غذائی گرانی میں...
    خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بھارت نے بلاک کردیا۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی اقدام کی شدید مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کے بعد سوشل میڈیا پر دہشتگردی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹر ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے “کھسیانی بلی کھمبا نوچے” کی مثال پر گامزن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دینا کو دکھاتی رہے گی۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مودی نے سوشل میڈیا کو بھی بی جے پی کی طرح نفرت اور مظلوم کی آواز دبانے کا آلہ سمجھ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں پہلگام میں مظلوم...
    ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کے لیے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے...
    مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج (پیر )سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے...
    شرح سود میں ایک فیصد کمی،11فیصد مقرر ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹ یا ایک فیصد کمی کردی، جس کے بعد بنیادی شرح سود 11 فیصد ہو گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کٹوتی ہوئی، مہنگائی تیزی سے کم ہوئی، مہنگائی کا منظر نامہ گزشتہ تخمینے کے مقابلے میں مزید بہترہوا۔کمیٹی نے محتاط زری پالیسی موقف برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا ۔  وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار, صنعتوں، زراعت ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2025 کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.30 تک آنا انتہائی خوش آئند ہے۔   اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مخلتف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے.  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک...
    سکردو، اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کے لئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثرانداز نہیں ہوں گی، نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سری لنکا تینوں فارمیٹس میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھی جبکہ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔ سالانہ اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے البتہ اس کی برتری اب صرف 13 پوائنٹس کی رہ گئی ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ جنوبی...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ مرحوم تمام مکاتب فکر کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، پروفیسر ساجد میر نے مدارس دینیہ کے اتحاد، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور متحدہ مجلس عمل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کے انتقال سے یقینی طور پر مسلک اہل حدیث کا بہت نقصان ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور وفاق المدارس السلفیہ کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین اور تنظیمی ساتھیوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی مراسلے میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی تعلیمی سماجی اور...
    ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا نیا میزائل پچھلے میزائلوں کے مقابلے میں بہتر حرکات و سکنات کا حامل ہوگا اور تھاڈ، پیٹریاٹ اور اسرائیل جیسے مختلف فضائی دفاعی نظاموں سے محفوظ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور غاصب اسرائیلی ریاست کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 1200 کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل ’قاسم بصیر‘ کی رونمائی کی ہے جس کا حال ہی میں تجربہ کیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز ناصر زادہ نے اتوار کی رات 8 بجکر 30 منٹ پر نیوز پروگرام میں نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران قومی ایرانی ٹی وی کو بتایا کہ...
    پاکستان کا 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز پاکستان نے ابدالی ویپن سسٹم کے بعد آج ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، “ایکس انڈس” مشق کے تحت فائر کیے گئے الفتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے، پاکستان آرمی، اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب...
    نیٹ فلیکس کی مشہور سیریزاسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا پہلا ٹیزر 6 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔  یہ اعلان نیٹ فلیکس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا گیا، جس نے مداحوں میں سیریز کے آخری سیزن کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس سیریز کا مکمل ٹریلر رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ اسکوئڈ گیم سیزن 3 عالمی سطح پر 27 جون کو ریلیز ہوگا اور اسے کہانی کا حتمی باب قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سیزن میں لی جونگ جے، وی ہا جون، لی بیونگ ہن، ام سی وان اور کانگ ہا نیول جیسے پہلے کے معروف کردار واپس آئیں گے۔         View this post on Instagram  ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی 2025ء ) پاکستان نے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الفتح میزائل زمین سے زمین پر 140 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ اس سے قبل پاکستان زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ابدالی ویپن سسٹم میزائل کا کامیابی سے تربیتی تجربہ کرچکا ہے، تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ، سٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، پاکستان کے سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق الفتح میزائل 120کلومیٹر تک زمین سے زمین پر 120کلومیٹر تک مارگرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مزید :
    انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئین شپ میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا جس کے بعد کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلش کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر کے بولر ٹام بیلی کا فون بیٹنگ کے دوران جیب سے گر گیا، انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہونے لگا۔ لنکاشائر کے باؤلر ٹام بیلی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، مگر اس دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو آج سے پہلے شاید ہی ہوا ہو۔ دو رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیلی کا موبائل فون ان کے ٹراؤزر کی جیب سے پچ پر ہی گر گیا۔ اس واقعے کے کئی سوال...
    لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج پیر کے روز کیا جائے گا۔ ماہرین معاشیات نے پالیسی ریٹ میں کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ حتمی فیصلہ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں سامنے آئے گا۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر پالیسی ریٹ جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنے کی وجوہات بھی بن سکتی ہے، تاہم بزنس کمیونٹی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔  مزید :
    تہران (اوصاف نیوز)ایران نے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس کے ہتھیار دیرینہ دشمن اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکا اور یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ’دفاعی‘ میزائل پروگرام کو مزید توسیع دے گا۔ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ ایران کے دشمنوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ ہم ملک اور اس کی کامیابیوں کا دفاع کریں گے، جبکہ ہمارے دوستوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ ہم علاقائی استحکام میں مدد...
    ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کمیٹی نے شرح سود 12 فیصد مقرر کر رکھا ہے، ایک سال میں شرح سود 10 فیصد کم ہوا ہے۔ مالیاتی اداروں نے شرح سود میں کمی کا عندیہ دیا ہے، ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس دسمبر 2025 تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑے سروے کے دوران 69 فیصد شرکا نے شرح سود میں کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کمی...
    کراچی/ اسلام آباد: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26میں روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر اور ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیو بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔  جبکہ اسی طرح سینئر نائب صدر کیلیے روزنامہ ایکسپریس کے  ایاز خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر روزنامہ غریب فیصل آباد کے تنویر شوکت، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری ضیا تنولی، نائب صدور میں قاضی اسد عابد، عدنان ظفر، یحییٰ خان سدوزئی، میاں حسن احمد، منیر احمد بلوچ، جوائنٹ سیکریٹریز میں طاہر فاروق، منزہ سہام، رافع نیازی، عارف بلوچ، وقاص طارق فاروق کا انتخاب کیا گیا۔  اسٹینڈنگ کمیٹی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے دیگر اراکین میں ڈاکٹر جبار...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کراچی کنگز اور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں مدمقابل ہیں، جس میں کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور نعیم نے شاندار آغاز فراہم کیا اور اسکور کو 90 تک پہنچایا تو محمد نعیم 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ اس کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ شفیق عباس آفریدی کا شکار بن کر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ،  ملک دشمن ٹولے سے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہی وہ جماعت ہے جو اپنے دور حکومت میں کسی سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پرآ کرشکوے کرتی تھی  کہ کیا کروں ۔۔ جنگ کر لوں ؟ برازیل میں لیڈی گاگا کا  کنسرٹ،  20 لاکھ  سے زائد...
    لاہور: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پرختم کرنے کا اعلان کیا اور جس کے بعد دریائے راوی میں بھارت کی طرف سے پانی آنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے دریائے راوی کی بحالی کا پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے۔ راوی ریور ٹریننگ ورکس منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ انتظار علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ منصوبے کے تحت راوی سائفن سے لے کر موہلنوال تک 46 کلومیٹر طویل دریائے راوی ایک کلومیٹر چوڑے کوریڈور میں محدود کیا جائے گا اور دونوں جانب اونچے پشتے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دریا کو اس طرح ری ڈیزائن کیا جارہا ہے کہ اس میں سے...
    ویب ڈیسک:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے کہا ہے کہ ثقافت، فن اور ورثے کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ثقافتی ورثہ کا تحفظ نسلوں کی آگاہی، تہذیب و تمدن اور معاشرتی اقدار کے لیے  انتہائی ضروری ہے۔    کلچرائز (CultuRise) کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کلچرائز ایک جدید اور انقلابی کاوش ہے جو ورثے کے تحفظ، تعلیم، بیداری اور مؤثر وکالت کے لیے وقف ہے،سفارتی برادری اور یونیسکو کی موجودگی ثقافتی ورثے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت ظاہر کرتی ہے،الحمرا، بودا قلعہ، موہنجو داڑو، لاہور قلعہ اور پرانی ملتان کے دروازے مشترکہ انسانی ورثے کا حصہ ہیں۔  پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز...
    سٹی 42: پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں  پرنٹ،سوشل میڈیا اور انفارمیشن گروپس کا اجلاس ہوااجلاس میں بیرسٹر عامر ،فائزہ ملک،ڈاکٹر ضرار یوسف،ڈاکٹر عائشہ شوکت،جہاں آراء وٹو،عبدالرزاق سلیمی،علی سانول،سبط حسن،شہریار چودہدی،اطہر شریف،حسن احمد،منیبہ فاطمہ ،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر،عثمان اعوان،خالد رانا ،محمد علی منہاس شریک ہوئے ،اجلاس میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پارٹی کے انفارمیشن بیورو کو ڈویژن سے تحصیل لیول تک انٹر لنک کرنے کی تجاویز تیار کی گئیں ،ڈاکٹر ضرار یوسف،فائزہ ملک اور ڈاکٹر عائشہ شوکت کو 1 ماہ میں لاہور کا ٹاسک مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی   پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
    مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجراء پر کام جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجراء جلد مکمل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حج آپریشن 2025ء کامیابی سے جاری ہے، 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجراء پر کام جاری ہے۔ ترجمان...
     پی ایس ایل سیزن 10 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے  ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی پی ایل میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربہ کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری سمیت ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔ تجربے میں میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر...
      زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق ’’انڈس ‘‘کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے...
    پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم   کا کامیاب  تجربہ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  یہ تجربہ مشق ایکس انڈس  کا حصہ تھا جس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بڑھائی گئی چالاکی کی خصوصیات کو پرکھنا تھا۔ تربیتی تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف...