2025-08-16@04:37:06 GMT
تلاش کی گنتی: 6544
«مشتاق علی»:
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور مشہور کوچ بوب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا اور مقامی میڈیا اداروں نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا سمپسن نے اپنے کیریئر میں 62 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 4,869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں۔ وہ 1960 اور 70 کی دہائی میں اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار فیلڈنگ کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کا سب سے یادگار لمحہ 311 رنز کی تاریخی اننگز تھی، جس نے انہیں کھیل کے بڑے بیٹسمینوں میں شامل کیا۔ کپتانی کے بعد بوب سمپسن نے کوچنگ کے شعبے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تعلیم کے شعبہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کائنات اور سارے جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ دنیا کی تمام مشکلات و مسائل کا حل سیرت نبوی کی پیروی میں ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ امام الاولیاء حضرت علی ہجویریؒ کی دین اسلام کیلئے خدمات تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سیدنا علی ہجویریؒ فخر الاولیاء، عالم باعمل اور ولی کامل تھے۔ آپ کی صفات سے بندگان خدا کو فیض پہنچا۔ آپ نے خطے کو اسلام کے نور سے منور کیا۔ آپ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ...
سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جین میرٹ نے کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سلطنت عمان نے پاکستانی طلبہ سمیت بین الاقوامی امیدواروں کے لیے مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جو عمانی پروگرام برائے ثقافتی و سائنسی تعاون کے تحت فراہم کی جائیں گی۔ گلف نیوز کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپس انجینئرنگ، ہیومینیٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز (میڈیکل شعبہ مستثنیٰ) میں بیچلر ڈگری کے لیے عمان کی معروف نجی جامعات میں دستیاب ہیں۔ پاکستانی طلبہ کے لیے مراعات مکمل ٹیوشن فیس معافی ماہانہ وظیفہ 200 عمانی ریال (بغیر رہائش) یا 140 عمانی ریال (مفت رہائش کے ساتھ) ہر تعلیمی سال ایک ریٹرن ایئر ٹکٹ 3 تک یونیورسٹیز اور 2 تعلیمی مضامین کا انتخاب اہلیت کے لیے معیار امیدوار پاکستانی شہری ہوں، عمر 23 سال یا اس سے کم...

سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل تعاون کا اعادہ، صحت و توانائی منصوبوں کیلئے 121ملین ڈالر کے معاہدے
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل تعاون کا اعادہ، صحت و توانائی منصوبوں کیلئے 121ملین ڈالر کے معاہدے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صحت اور توانائی کے شعبوں میں تین بڑے منصوبوں کے لئے 121 ملین ڈالر کے معاہدے کئے ہیں۔جمعہ کو سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تعاون سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مشاورتی خدمات کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے، معیشت کو مضبوط بنانے اور پاکستانی عوام...
جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی جبکہ پاکستان نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں 46 ملکوں نےمصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ پاکستان کو صدارت ملنے پر بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔ کالاباغ ڈیم بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ قدرتی آفات انسان کے اختیار سے باہر ہیں،یہ کڑا وقت ہے، سانحات بہت تکلیف دہ اور آزمائشی ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاسانحے نے متاثرہ خاندانوں اور پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے،بلوچستان کے عوام خیبر پختونخوا کے بھائیوں بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں،انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کی تکلیف ہمارے لیے مشترکہ درد کی مانند ہے۔ سرفراز بگٹی نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر...
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے۔اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی سکول کے طالب علم کیلئے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ماہ نور کو طب (میڈیسن)کی تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل...

وفاقی وزیر اویس احمد لغاری اور وفاقی سیکرٹری محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پرہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے) پاور ڈویژن کے مطابق انہیں 23 مارچ 2026 کو اعزاز عطا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی، 191 ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی،...
وزیر داخلہ سے اعلی سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، انسداد دہشتگردی، بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا...

صدرمملکت آصف علی زرداری کا یوم آزادی کے موقع پرمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اورکامیابیوں پر263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اﷲ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز...
پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے گریٹر اسرائیل سے متعلق حالیہ اسرائیلی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی بیانات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی طرف اشارہ کیا گیا۔ پاکستان اسرائیلی قابض طاقت کے حالیہ بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ عالمی برادری بھی ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال...
حکومت نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں اور صحافیوں کو قومی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسپورٹس کے شعبے میں ایوارڈز حاصل کرنے والے: شاہد خان آفریدی (ہلالِ امتیاز) — کرکٹ شہروز کاشف (ہلالِ امتیاز) — ماؤنٹینئرنگ ملک محمد عطا مرحوم (ہلالِ امتیاز) — گھڑسواری ثناء میر (ستارۂ امتیاز) — کرکٹ حیدر علی (ستارۂ امتیاز) — ڈسکس تھرو محمد سجاد گجر (PAPP) — کبڈی شہزایب رند (PAPP) — کراٹے کامبیٹ محمد حمزہ خان (تمغۂ امتیاز) — اسکواش محسن نواز (تمغۂ امتیاز) — شوٹنگ راشد ملک (تمغۂ امتیاز) — ٹینس یہ بھی پڑھیں:صدر آصف علی زرداری نے 263 شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو سول اعزازات دینے کی...
شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔حکومت کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید...

بلوچستان ہائیکورٹ: ٹرانسپورٹ پر پابندی کا حکم فوری واپس لینے اور محفوظ علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم
بلوچستان ہائیکورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے صوبائی حکومت کو ہدایت دی کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی سے متعلق جاری حکم نامہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ عوام کو سفری مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سماعت، سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے افسران طلب عدالت نے مزید حکم دیا کہ صوبے کے وہ علاقے جہاں سیکورٹی خدشات نہیں...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )امریکی ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ (اسٹاک مارکیٹ) نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے جبکہ بھارت کی ایکویٹی مارکیٹ کو واضح تنزلی کا سامنا کرنا پڑاہے رپورٹ کے مطابق ایک شاندار معاشی کامیابی کے طور پر پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران امریکی ڈالر میں عالمی سطح پر بہترین ایکویٹی کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا جو کہ ایک نمایاں کامیابی ہے.(جاری ہے) دوسری جانب بھارت کی ایکویٹی مارکیٹ کو ٹیرف میں اضافے کے براہِ راست ردعمل کے طور پر واضح تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جو مختلف شعبوں میں حصص کی فروخت، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی واپسی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی صورت میں ظاہر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے گارمنٹس گروپ ’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ مزید پڑھیں: امریکی ماہرِ معیشت کی مودی کو تنبیہ: چین مخالف امریکی ایجنڈے کا مہرہ نہ بنیں انہوں نے چیلنج فیشن گروپ کی جانب سے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور وفد کو رخصت کیا، جس کے بعد وہ سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ بن گئی ہیں، وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ملک صہیب بھرتھ، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ کا یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا...
لاہور (ویب ڈیسک) لندن میں مقیم 18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ اس سے قبل جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔ ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے، جو ان کے مطابق ان کے بچپن کا خواب تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والدین کی قربانیوں کو...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ہے۔ پی آر ایل کے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق 17 اگست 2025ء سے ری جنریشن شٹ ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن تقریباً 15 دن جاری رہے گا، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کے لیے کیا جارہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و دیگر مصنوعات کی سپلائی چین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) جمعرات کو پاکستانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں کچھ افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مہاجرین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں جرمنی منتقل ہونا تھا۔ پاکستان کن لوگوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جرمن پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں، جیسے سابق مقامی عملہ اور دیگر ایسے لوگ جنہیں 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ایسے افراد ان گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ افغانستان...
ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔ لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی سکول کے طالب علم کیلئے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا ہے، جسے وہ...
کراچی: سابق بیٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا۔ قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز سے شرمناک شکست اور سیریز 1-2 سے ہارنے پر سابق کرکٹرز کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ باسط علی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دم ہے نہ ٹیلنٹ ہے، سب دکھاوے والی کرکٹ کھیلتے ہیں، ان لوگوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا۔ پاکستان کو اب نیپال اور اٹلی جیسی ٹیموں سے کھیلنا چاہئے، کورٹ مارشل نہ کیا تو ہم اٹلی اور نیپال سے بھی ہاریں گے۔ باسط علی نے محمد رضوان اور بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اب تک اپنے کیریئر کے ابتدائی...
باجوڑ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب ںے تباہی مچا دی، 16 افراد جاں بحق، 7 لاپتا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے جبراڑئی اور سلارزئی میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کے کنٹرول روم کو تحصیل سلارزئی کے گاؤں جبراڑئی میں شدید بارش (کلاؤڈ برسٹ) کے نتیجے میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 باجوڑ نے ڈیزاسٹر، میڈیکل اور غوطہ خور ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیں۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے مقامی افراد کے تعاون سے اب...
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہو گئی۔ گراری پل کے قریب بڑے پتھر گرنے سے ایک لین بند کر دی گئی، جبکہ ٹریفک سنگل لین پر چلائی جا رہی ہے۔ کلویاں موڑ پر بھی چھوٹے پتھر گرنے سے ٹریفک جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کہوٹہ سٹی ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر موجود ہے، جبکہ مسافروں کو بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد محمد عباس پہلی مرتبہ کیوی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب، کین ولیمسن نظر انداز اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے ماہ نور چیمہ کو ’قوم کی بیٹی‘ قرار دیا۔ ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے...
تعلیم کسی بھی مہذب اور ترقی پذیر قوم کی بنیاد ہے۔ یہ نہ صرف فرد کو شعور، مہارت اور اخلاقیات دیتی ہے بلکہ قومی معیشت، سماجی ترقی اور عالمی شناخت کا تعین بھی کرتی ہے۔ آج کی دنیا میں جس قوم نے تعلیم کو اولین ترجیح دی، وہ معاشی خوشحالی اور فکری قیادت کے منصب پر فائز ہوئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تعلیمی مرکز کراچی میں یہ ذمے داری کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (BSEK) اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (BIEK) پر عائد ہوتی ہے، جو ہر سال لاکھوں طلبا کے تعلیمی مستقبل کے فیصلے کرتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے نتائج اور معیار واقعی اس وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو ہم نے...
سائبر مجرموں کی تازہ ترین چالوں میں سے ایک جعلی کیپچا (CAPTCHA) اسکیم ہے۔ یہ آن لائن پرامپٹس بظاہر مانوس اور بے ضرر لگتے ہیں، لیکن اصل میں آپ کے سیکیورٹی دفاع کو دھوکہ دینے اور نقصان دہ سافٹ ویئر آپ کے ڈیوائس میں داخل کرنے کے لیے بنائے گئے ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر ایک بے ضرر سی ویب سرچ سے شروع ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کسی ایسی پروڈکٹ کی ویب سائٹ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں جو آپ کو بہت پسند آئی تھی، اور جیسے ہی آپ لنک پر کلک کرتے ہیں، ایک مانوس سا ڈبہ سامنے آتا ہے جو آپ سے کہتا ہے کہ یہ ثابت کریں کہ آپ روبوٹ نہیں ہیں۔ آپ کو...
افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار’ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی بھارتی کھلاڑی سب سے آگے ، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، ٹی20 بیٹنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما، ون ڈے میں بھارت کے شبمن گل اور ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے جوروٹ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر رکھی ہے۔ٹی20 بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 6 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں، ان کا نمبر 10واں ہے جبکہ کیمرون گرین 6 درجے ترقی کے بعد 17 نمبر پہنچے ہیں۔ٹی20 کی ٹاپ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں، بابر اعظم...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم...
پاکستان میں جرائم کی ایسی ہولناک خبریں آتی ہیں جو ہر باشعور اور حساس دل رکھنے والے انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں۔بلوچستان، خیبر پختون خوا، دیہی سندھ اورجنوبی پنجاب کے قبائلی و نیم قبائلی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ شہروں میں بھی سفاکانہ جرائم تواتر سے ہورہے ہیں، خصوصاً خواتین اور معصوم بچوں کے ساتھ ایسے ایسے بہیمانہ مظالم اور درندگی کی خبریں آتی ہیں کہ روح کانپ جاتی ہے۔ پاکستان کا لیگل سسٹم ایسے بھیانک اور بہیمانہ جرائم کے منابع بند کرنے میں مسلسل ناکام چلاآرہا ہے۔ آئین بھی موجود ہے ، قوانین نافذ ہیں، ادارے قائم ہیں، اس کے باوجود ہتھیار بند جھتے ڈبل کیبن ڈالوں اورکروڑوں روپے مالیت کی ایس یو ویز پر بیٹھے دندناتے...
بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا پہلا ورکنگ سیشن سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں 11-12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اس کانفرنس کے انقعاد کا مقصد، عالمی امن و سلامتی کے قیام، نیز مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی راہنماؤں کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے ایران کی قومی اسمبلی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو اسلام آباد کا دورے اور بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے پہلے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر کی مشیر محترمہ مصباح گوہر اور اسلام آباد میں متعین ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر نبی شیرازی کے درمیان ہونے والی ملاقات...
معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں...
سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور دنیا کو ایک پرامن، ترقی پسند اور مثبت پاکستان سے روشناس کروایا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے مثبت انداز میں سراہا بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک...
پاکستان کے مہاد خان اور سارہ امین خان نے قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ 2025 میں بوائز اور گرلز ٹائٹل جیت لیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئنز کا تاج اپنے نام کرنے والے ابھرتے ہوئے گالف اسٹارز نے زیلجاو گالف کلب، الماتی میں منعقدہ قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی پیش کی۔ مہاد خان نے بوائز اور سارہ امین خان نے گرلز کیٹیگری میں فتح حاصل کی، بوائز ایونٹ میں مہاد خان نے غیر معمولی مہارت اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر کے دیگر کو پیچھے چھوڑدیا۔ پاکستان ہی کی نمائندگی کرنے والے زید عمر ارشد رنر اپ رہے، گرلز ایونٹ میں سارہ امین خان نے اپنی سبقت دکھا کر وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔ مہاد خان...
مریم نواز—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر صوبائی و ضلعی اعلیٰ حکام بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں طلباء کی جانب سے ملی نغموں کی گونج میں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر سال اسی جوش و جذبے سے جشن آزادی مناتے ہیں، اس بار 14 اگست کا جوش و جذبہ ہی کچھ اور ہے، آج کا دن خصوصی طور پر شہداء کے نام ہے، پاکستان کے ان بیٹوں کے نام جنہوں نے اپنی جانوں...
کیڈٹس کی جانب سے شاندار مارچ پاسٹ اور پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ نیول کیڈٹس ہر...
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر چیئرمین سینیٹ، وزرائے اعلیٰ سندھ، بلوچستان و دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جمہوریت کے علمبردار اور نوجوان قیادت کی روشن علامت ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی جرأت مندانہ ترجمانی بلاول بھٹو کا نمایاں کارنامہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا،انہوں نے دنیا کے سامنے معرکۂ حق میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو نمایاں کیا۔یوسف رضا گیلانی...
—جنگ فوٹو ترک دارالحکومت انقرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی نہایت وقار اور شایانِ شان پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ منایا گیا۔پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید نے قومی ترانے کی گونج میں قومی پرچم بلند کیا، جس میں سفارت خانے کے افسران اور پاکستانی برادری کے اراکین نے شرکت کی۔تقریب میں صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔اپنے پیغامات میں قومی قیادت نے حالیہ معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کو تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیا، جو بھارتی جارحیت کے مقابلے میں قومی طاقت، یکجہتی اور پیشہ ورانہ مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔قیادت نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو قائدِاعظم محمد...
اسلام آباد: سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام”نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام “نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کی۔ انہوںنے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق ایوارڈ کی حق دار ہے ، انہوں نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا اور جو...
اسلام آباد: پاکستان کی78ویں سالگرہ کے موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں پہلی بار پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی.جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم بلند کیا۔تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ سپریم کورٹ کے معزز ججز، عدالتی عملے اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی. تاہم تقریب کا ماحول قومی جذبے، وقار اور یکجہتی کا عکاس رہا۔یہ پہلا موقع تھا جب اعلیٰ عدلیہ کے احاطے میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی.جسے تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے تقریب کے دوران قومی اتحاد، عدالتی آزادی اور آئین کی پاسداری کے عزم کو دہرایا۔یہ تقریب نہ صرف ادارے کے اندر حب...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس سال یہ دن اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہم نے ایک ایسے دشمن کو شکست دی جو طاقت میں سات گنا بڑا اور تکبر و غرور سے بھرپور تھا۔ بلوچستان سے دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ قریب ہے۔ امن کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ 78ویں یوم آزادی کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہماری بہادر افواج نے جواں مردی اور عزم کے ساتھ دشمن کے دانت کھٹے کیے جو پوری قوم کے لیے فخر...
وزیراعظم شہباز شریف نے سول و عسکری ایوارڈز کمیٹی کی جانب سے ’نشان پاکستان‘ کے لیے اپنی نامزدگی منظور کرنے کے بجائے اپنا فہرست سے نکال دیا۔ اسی طرح اس موقع پر سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی اور کہاکہ یہ اعزاز پوری قوم کا حق ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام ’نشان پاکستان‘ کے لیے تجویز کیا تھا، تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال دیا اور باقی تمام ناموں کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف، وفاقی وزرا اور بلاول بھٹو کو اعلیٰ اعزازات...
جشن آزادی پر جاری سرکاری اشتہار سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر غائب، سیاسی حلقوں کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جشن آزادی کے موقع پر قومی اخبارات میں سرکاری اشتہار جاری کیا جس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تصاویر شامل نہیں کی گئیں۔جاری کردہ اشتہار میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت پاک بحریہ اور پاکستان ائیرفورس کے سربراہان کو دکھایا گیا۔اشتہار میں وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ قومی پرچم، منارِ پاکستان، مختلف ثقافتوں کے لوگ اور...
وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا یہ اعزاز بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کو آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ معروف نیوز چینل کے رپورٹر سلیمان سعادت خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر...
فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجا ئے گا۔ توقع ہے یورپی یونین بھارت پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات نہ کرنے زور دے گی، بلاول بھٹو زرداریچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانگے سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت پر...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔ 78ویں یومِ آزادی کی قوم کو پُرجوش مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمد للہ رب العالمین! پاکستان جیسی بے مثال نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، آزادی کی نعمت، باوقار زندگی کا موقع اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے پر ہمیں فخر بھی ہے اور شکر بھی۔ شہرمیں کہاں اورکتنی بارش ہوئی؟رپورٹ جاری انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا جگمگا رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان اور شان...
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی...
پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج...
اسلام آباد: پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔ وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود...

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ، ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا، محسن نقوی کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں آج78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کےآغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان کا 78واں یومِ آزادی قوم کو مبارک ہو! رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن شروع ہوگیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت...
پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم، بالخصوص صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جشنِ پاکستان وطن عزیز کی بقاء، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں حقیقی آزادی سمیت کئی جنگیں لڑنی باقی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کو عظیم ملک بنانے کے لیے ان نظریات پر کاربند...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء)ملک بھر میں آج 78واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سال کو "معرکۂ حق کی عظیم فتح" کے طور پر منسوب کیا گیا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فضا نعرۂ تکبیر "اللہ اکبر" کے نعروں سے گونج اٹھی، جبکہ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کے شہروں اور گلیوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، جبکہ سرکاری و نجی عمارتیں، شاہراہیں اور مختلف مقامات برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے ہیں۔...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء ) ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں...
لاہور(نیوز ڈیسک) چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد بڑا اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ جبکہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آج کا دن اہمیت کا حامل ہے، ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دیں۔سرفراز بگٹی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب جب پاکستان پر مشکل وقت آیا، بلوچستان کے لوگ پیچھے نہیں ہٹے۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے جشن آزادی منایا ہے، بہت مٹھی بھر لوگ ہیں جو ملک کو توڑنے کی بات کرتے ہیں، ہماری روایات کو بے دردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشنجناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے لیکن امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی۔78 ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔دوسری جانب تقریب میں راحت فتح علی خان ، سجاد علی، حدیقہ کیانی، عاطف اسلم اور کیفی خلیل سمیت نامور گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہو گیا۔مراد...
فائل فوٹو یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں خلیجی میڈیا ٹیم سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور اور یورپی سطح پر میڈیا تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے میڈیا ٹیم کو جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر مثبت رپورٹنگ کو سراہا اور یورپ کی سطح پر پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔

پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے، شہری جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ دن کا آغاز وطن عزیز کیلیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد یادگار پہنچی جہاں آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے لبرٹی چوک میں انتہائی پروقار تقریب منعقد کی...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہوا۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزا چکھا سکتے تھے، امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے،سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔
نامور پاکستانی گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد کا جشن آزادی کے حوالے سے نیا ولولہ انگیز ملی نغمہ ریلیز ہوگیا۔ برابری پاکستان پارٹی کے سربراہ نے ملی نغمہ منفرد انداز سے بنایا جس میں پاکستان میں موجود تمام لوگوں کی وطن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ملی نغمے میں جواد احمد نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی ہدایت کاری دل ویز علی خان نے کی جبکہ موسیقی کو ساجد حسین اور فیصل اقبال نے ترتیب دیا ہے۔ نغمے کا آغاز جرأت، ہمت، قوت، طاقت، جذبہ، محنت ہے جن کی علامت ، ہے ایسا میرا دیس، ہیں ایسے میرے لوگ سے ہوا۔ اس نغمے کی شاعری میں وطن کے پُراسرار بندوں کو عقاب کی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، اب صوبے میں امن چاہتے ہیں، دیگر صوبوں کے ساتھ ملکر ملک میں قیام امن و ترقی میں کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اب صوبے میں امن چاہتے ہیں تاہم پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی ہیں جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جشن ازادی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے مئی میں بھارت کا غرور...
پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اب صوبے میں امن چاہتے ہیں تاہم پاکستان کے اندر ابھی کئی جنگیں لڑنا باقی ہیں جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جشن آزادی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے مئی میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو زمینی فضائی اور...

پاکستان اور ترکیہ لازم و ملزوم ہیں،ترک پارلیمانی رہنما علی شاہین کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام
پاکستان اور ترکیہ لازم و ملزوم ہیں،ترک پارلیمانی رہنما علی شاہین کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز انقرہ/اسلام آباد (شبانہ ایاز سے) ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے پارلیمانی لیڈر، ترک اور نیٹو اسمبلی کے رکن، اور پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے والے علی شاہین نے 14 اگست کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے محبت اور یکجہتی کا اردو زبان میں خصوصی پیغام جاری کیا۔ علی شاہین نے اپنے پیغام میں کہامیں علی شاہین، ترکیہ، انقرہ سے اور ترکش اسمبلی کا نمائندہ، تمام ترکیہ کی جانب سے پاکستان، پاکستانی دوستوں اور عوام کے لیے اپنے دل کی محبت، احترام اور سلام پیش کرتا ہوں۔”انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، لیکن اب وہ پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ تاہم پاکستان کے اندر کئی جنگیں ابھی باقی ہیں، جن میں حقیقی آزادی کی جنگ بھی شامل ہے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ قومی سطح پر ہم معرکہ حق منا رہے ہیں، مئی میں افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ ان کے مطابق افواجِ پاکستان نے دشمن کو زمینی، فضائی اور بحری محاذوں پر شکست دی، پاکستان کے بارے میں کسی کو غلط فہمی نہیں رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر دہشتگردی کے خاتمے، غربت سے نجات اور انصاف کی فراہمی...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ نے کہا ہے ہک حب ڈیم سے پانی کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر کراچی کو 40 ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا اور سال کے آخر تک پانی کی سپلائی 140 ایم جی ڈی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی چیمبر آف کامرس میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام محب وطن پاکستانیوں کو وطن عزیز کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعدحاصل ہوا ہے، آج کا دن ان قربانیوں اور جدوجہد کو اپنے دلوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں حکومتی فوج اور حوثی ملیشیا کے مابین حالیہ جھڑپوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قدرے مایوس کن حالات کے باوجود پائیدار امن معاہدے کی امیدیں اب بھی باقی ہیں۔ یمن کی صورتحال کا مستحکم حل نکالنا ممکن ہی نہیں بلکہ ضروری بھی ہے۔ Tweet URL 12 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث یمن میں غذائی قلت خطرناک حدود کو چھو رہی ہے۔(جاری ہے) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ 70 لاکھ...
امریکا کے کامیاب دورے اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی جس میں فیلڈ مارشل کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا، بلکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفیٰ دے دیں، عمران خان نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس بات کے خواہاں ہیں کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہ کیا جائے، اور صوبائی حکومت بھی اس مؤقف کی حامی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح طور پر کہا...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)امریکا کے کامیاب دورے اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی جس میں فیلڈ مارشل کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا دہشت...
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لبنان حکومت خود اسلامی مزاحمت سے صلاح مشورے کے بعد فیصلہ کر سکتی ہے، کہا کہ ایران کی پالیسی علاقائی ممالک کو طاقتور اور خودمختار دیکھنے پر استوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری جنرل علی لاریجانی نے لبنان پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد بیروت میں ہونے والی مشاورت کے حوالے سے لبنانی میڈیا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا: "مجھے خوشی ہے کہ لبنان کے عزیز عوام سے ملاقات کا موقع ملا ہے، لبنان ہمارا دوست ملک ہے اور ایران اور لبنان کے درمیان تعلقات کی...
سٹی 42 : فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر دی۔ قرارداد کے متن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی20 بیٹرز رینکنگ کے مطابق بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے شاندار کارکردگی کے باعث 6 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی اور اب وہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ٹی20 بیٹرز کے ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی20 بولرز رینکنگ بولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اس...
آزادی کا 78 سالہ سفر اور خواتین کا کردار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز تحریر: سدرہ انیس پاکستان کی آزادی کا مقصد صرف ایک خطۂ زمین حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا بھی تھا جہاں مرد و خواتین دونوں برابر کے شہری ہوں، اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔ 14 اگست 1947 کو جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا، اُس وقت خواتین کی تعلیم، معاشی شمولیت اور سماجی حیثیت محدود تھی، مگر جذبۂ حب الوطنی اور قربانی میں وہ کسی سے پیچھے نہیں تھیں۔ تحریکِ پاکستان میں مادرِ ملت فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بے شمار گمنام خواتین نے ناقابلِ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت آئی ٹی، ایچ ای سی، پی ای سی، نیوٹیک، پی ایم ڈی سی، پی این ایم سی اور ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستانی نوجوانوں کی بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تسلیم شدہ مہارتوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اہم فیصلوں میں نیوٹیک نے مہارتوں کے انضمام کا جامع منصوبہ پیش کیا، پی ایم ڈی سی کو میڈیکل یونیورسٹیوں میں لازمی ٹیکنیشن کورسز شروع کرنے کی ہدایت، ایچ ای سی کو تمام یونیورسٹیوں میں اسکل ٹریننگ اور غیر ملکی زبانوں کی تدریس لازمی قرار دینے کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے جبکہ آصف علی زرداری ہی پاکستان کے صدر ہیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے۔ یہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اور نا ہی آصف علی زرداری کو ہٹایا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر ہیں اور صدر ہی رہیں گے۔ مزید :
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق نے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی مزید :
---فائل فوٹوز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نفیسہ شاہ نے پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا، جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید 23 بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش پر 20 سے 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق حالیہ بیان پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان میں تیل کے بڑے ذخائر کی بات کی ہے، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے، عوام اس معاملے...
ویب ڈیسک: معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کی عظمت اور عوام...
ندیم مانڈوی والا نے پاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو بھارت کی مشہور فلم "شعلے” قرار دے دیا۔ پاکستان کے بڑے فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا نے بھارتی میڈیا کے ادارے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح 1975 میں "شعلے” نے بھارتی فلم انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا تھا، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے بھی پاکستان کے فلمی بازار کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "شعلے” نے بھارت میں باکس آفس کی کمائی کو 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے تک پہنچایا تھا، جبکہ پاکستان میں صرف 60 محدود سینما ہالز کے باوجود "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے 125 کروڑ...
بلوچستان ہائیکورٹ نے موبائیل انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اہم سماعت کی اور سیکرٹری داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل کو ان پرسن پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور سردار حلیم احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں پٹیشنر کی جانب سے مکمل تفصیلات 15 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ پٹیشن کنزیومر سول سوسائٹی کے چیئرمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موبائیل انٹرنیٹ کی بندش کے قانونی اور صارفین پر اثرات سے متعلق اقدامات پر عدالت کی توجہ مبذول...
پاکستان کی قومی اسمبلی نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس میں قومی بانی قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر بانیانِ پاکستان کی جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی کی تیاریاں، شہری یوم آزادی کیسے منائیں گے؟ قرارداد میں پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی نے مارکہِ حق کی شاندار فتح کو بھی تسلیم کیا، جس میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی بلا جواز فوجی ایکشن کا جواب دیا۔ اس موقع پر مسلح افواج،...
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔انہوں...
ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی، جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس میں مزید...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی...
ٹاروبا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرا ون ڈے میچ مایوس کن رہا جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کو افسردہ کردیا۔ ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم295رنز کے تعاقب میں92رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ٹاروبا میں پاکستان کے 5 بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق نے کھاتہ بھی نہ...