2025-07-26@07:03:50 GMT
تلاش کی گنتی: 307
«ملکی تاریخ کا سب»:

فیصل آباد،ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) ملکی تاریخ کے سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا ملزم کودوبارہ 28جولائی کو عدالت پیش کیا جائے تفصیلات کے مطابق 8جولائی کو این سی سی آئی اے اور حساس ادارے نے سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ نیٹ ورک پکڑا تھا اور وہاں سے 149ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز' لیپ ٹاپس' ڈیسک اور دیگر سامان برآمد کر کے سابق چیئرمین فیسکو سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف 7مقدمات درج کیے۔تاہم ملک تحسین اعوان نے 7مقدمات میں...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہے ہیں، انہیں 5 اگست کی تحریک کا مومینٹم نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اختلافات میں پڑنے والوں کو تحریک انصاف سے نکال دیں گے۔ اڈیالہ جیل سے جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا "پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی سیاسی رہنما کی بے گناہ غیر سیاسی اہلیہ کو کبھی ایسے جیل میں نہیں ڈالا گیا جیسے بشرٰی بیگم...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ پاکستان کو مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 2.45 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو چین سے 1.22 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی، چین کی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 90 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ سرمایہ کار دوست ماحول کی بدولت چین پاکستان کی کل سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد کے ساتھ نمایاں شراکت دار رہا۔ ہائیڈل پاور میں نمایاں حصے کے ساتھ توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ 1.17 بلین ڈالر کی...
اسلام آباد: پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران ریکارڈ 26.7 ارب ڈالرکے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جن میں سے تقریباً نصف حصہ پرانے قرضوں کی مدت میں توسیع (رول اوور) پر مشتمل ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ قرضے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 3.4 ارب ڈالر (یعنی کل قرضوں کا 13 فیصد) ترقیاتی منصوبوں کیلیے وصول ہوئے جبکہ باقی قرضے بجٹ خسارے کو پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلیے لیے گئے۔ یہ صورتحال قرضوں کی واپسی کو مزید مشکل بنا رہی ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کو نہیں جانتا، کارکردگی کی بنیاد پر جانچ کا پیمانہ ہی نئی تبدیلی ہے، اگر ہم ملکی خدمت میں ناکام ہوجائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہونگے، عوامی خدمت سے ہی ہم اپنا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ’اڑان پاکستان‘ سمر اسکالرز کے لیے منتخب طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں ملک کے ہر کونے سے نوجوانوں کی نمائندگی شامل ہے، نوجوان سپر اسٹارز کی کہکشاں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے چیلنجز پر قابو پانے کا کٹھن سفر طے کیا ہے، عوام...
معروف کاروباری رہنما اور سابق وزیر مملکت محمد اظفر احسن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سنجیدہ خطرات سے دوچار ہے، جس کی بڑی وجہ پاکستانی بیوروکریسی اور ریگولیٹری اداروں کا غیر لچکدار اور منفی رویہ ہے۔ اظفر احسن کے مطابق سعودی حکومت اور نجی سرمایہ کار پاکستان میں دس ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں، مگر کے-الیکٹرک میں سعودی گروپ ال جومیع کو درپیش مسائل حل نہ ہونے کے باعث اُن کے اعتماد کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم پاکستان کی اعلیٰ سطحی یقین دہانیوں کے باوجود ال جومیع گروپ کے مسائل حل نہیں ہو سکے، جس کے باعث سعودی حکومت اور سرمایہ کاروں میں...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان نے چین میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کے سلسلے میں نان ڈیل انویسٹر روڈ شو (Non-Deal Roadshow) کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے نمائندوں نے 7 جولائی سے 11 جولائی 2025 تک بیجنگ میں سرمایہ کاروں سے قبل از مارکیٹنگ مشاورتی ملاقاتیں کیں۔ اس دورے کے دوران پاکستانی وفد نے ممکنہ سرمایہ کاروں، انڈر رائٹرز، ضامن اداروں، چینی ریٹنگ ایجنسی اور قانونی مشیروں سے تکنیکی بات چیت کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال، قرضوں کے انتظام سے متعلق اصلاحات، اور پانڈا بانڈ کے مجوزہ ڈھانچے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اجلاسوں میں ریگولیٹری تقاضوں، کریڈٹ گارنٹی انتظامات، اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 69 مرجرز اور ایکوزیشنز کی ٹرانزیکشنز مںظور کیں، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں میں انضمام اور شراکت داری کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کی ان ٹرانزیکشن کے نتیجے میں تقریباً 50 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔ یہ ٹرانزیکشنز خوراک، مالیات، لاجسٹکس، ایرو اسپیس، میڈیا اور ای کامرس کے شعبوں میں ہوئیں۔اہم غیر ملکی ٹرانزیکشنز جن کے ذریعے ڈائریکٹ انوسٹمنٹ آئی، ،ان میں نیشنل لاجسٹکس سیل ( این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس دبئی کے مابین مشترکہ منصوبہ شامل ہے، جو کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے...
ملکی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے کیے گئے موثر اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیرِاعظم شہباز شریف کو ایف بی آر اور آئی بی کی جانب سے ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیر اعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی بی اور ایف بی...
گزشتہ کچھ دنوں سے اس خبر پر بحث ہورہی ہے کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کردیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے سابق چیئرمین محمد زوہیب خان نے کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ مائیکروسافٹ پاکستان چھوڑ کر جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مائیکروسافٹ کبھی بھی پاکستان میں بطور باقاعدہ رجسٹرڈ اور ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی موجود ہی نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے: فیکٹ چیک: مائیکروسافٹ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ زوہیب خان کے مطابق مائیکروسافٹ کے زیادہ تر پاکستانی ملازمین مقامی تنخواہ دار نہیں تھے بلکہ انہیں ریموٹ یعنی بیرونِ ملک سے آن لائن کام پر رکھا گیا تھا۔...
بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ ترجمان پاک فوج...
افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 30 دہشت گرد مارے گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے موثر...
چلاس کے قریب واقع بونر بیس کیمپ میں ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 4 بجے بیس کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کلارا کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے اور وہ 15 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔ 16 جون کو انہوں نے بونر بیس کیمپ کی طرف روانگی اختیار کی، اور 17 جون کو ٹیم بیس کیمپ پہنچی۔ پولیس کے مطابق، کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان ٹریکنگ کے دوران کلارا کی آکسیجن گیس پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ حادثے کا شکار ہوئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز بنے کا سلسلہ جاری، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی رواں مالی سال کے دوسرے روز بھی اونچی اڑان ،آج انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 704 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 904 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/اسلام آباد(کامرس رپورٹر+ اے پی پی) مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں ساتھ دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا زبردست آغاز ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ڈھائی ہزار سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔...

وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پچھلے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کے پہلی بار 128,000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ...
کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آنے کے بعد تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔ غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں ہے،...
کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں...

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا مشن جاری، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ لون پروگرام شروع کیا ہے۔رانا مشہود احمد خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ،پاکستان کی نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،نوجوان آئی ٹی اور کھیل سمیت دیگر میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ،یوتھ ہب پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اکیڈمک ایسوسی ایشن اور لاہور چیمبر کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر...
ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا...
سٹی 42 : ملک کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کی گئی ۔ این ایچ اے کی طرف سے نیلامی کا انعقاد جناح کنونیشن سنٹر پر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ کل 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کیلئے پلان کیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، جہاں شفافیت اور شرکت میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نیلامی میں کثیر تعداد میں خواہشمند حضرات نے شرکت کی۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر...
پاکستان پر عالمی اعتماد کی بحالی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کا ثبوت ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہے۔ معیشت میں بحالی اور پاکستان کی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ اس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنے دوسرے سال میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے میدان میں متعدد نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں، جن کے مثبت اثرات قومی اور بین الاقوامی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 مہینوں میں بیرونِ ملک سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ترسیلات...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مالیاتی اسکیم کی منظوری دے دی، 1275 ارب کے گردشی قرض کو ختم کرنے کے لیے قومی بجٹ پر دباؤ ڈالے بغیر نجی بینکوں سے کم شرح پر قرض لیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا کے دوران وہاں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی۔ وزیرِاعظم نے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب میں فیلڈ مارشل کو پاکستان کی سرحدوں و مفادات کے دفاع کیلئے پختہ...

اسرائیل ،ایران جنگ:2 روز میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ،غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-11 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پرواز منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائر پورٹ متاثر ہوا ہے جب کہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، شامل کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جب کہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائر پورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ائرپورٹس کی...
رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بندش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد...
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور متعدد ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کا رخ پاکستان کی فضائی حدود کی جانب موڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمریٹس سمیت متعدد غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزارنا شروع کر دی ہیں، یہ پروازیں مغربی پاکستان کے راستے افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، ترکی اور دیگر یورپی و ایشیائی ممالک کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود جاری تنازع کے باعث بند ہیں۔ اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق، تل ابیب کا بین گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ مسلسل تیسرے...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کاٹنوں میں چھپائی گئی 13,000 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شراب ملک کے اندر اسمگل کی جانی تھی۔ برآمد شدہ شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (صباح نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کو موجودہ حکومت سے رابطے نہیں رکھنے چاہئیں، حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب کو مل کر موجودہ حکومت کو گرانا ہے۔ پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ جن افراد کے وسائل ان کی آمدنی سے زیادہ ہیں ان کے اثاثے ضبط کیے جائیں اور قوم کو لوٹی گئی دولت واپس دلائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت کو گرانا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔ یہاں...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت کو گرانا اب ناگزیر ہوچکا ہے، ورنہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔ کوئٹہ میں پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو اور سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان جب سے بنا ہے، مسلسل بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ 25 کروڑ عوام کا مینڈیٹ زر اور دہشت کے ذریعے چھینا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کو بے اثر اور میڈیا کو پابندیوں میں جکڑ دیا گیا ہے جبکہ آئین کی کھلم کھلا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400ارب ڈالر کی حد عبورکرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معاشی ٹیم کے ارکان نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت جی ڈی پی میں 10.5فیصد اضافہ ہوا۔ ایف بی آر کے محصولات میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ معیشت کے اعتبار سے ملکی قرضوں میں کمی اور پہلی دفعہ...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026 کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے کو ملکی معیشت کی بحالی اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی عوام دوست بجٹ پر سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔ “بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا، جبکہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، شہباز شریف نے کہا کہ “الحمدللہ! ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پاکستانی عوام نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بے پناہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمٰن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔شہباز شریف نے تاجک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دوشنبے کے حالیہ دورے میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم نے تاجک صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
اسلام آباد: وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پائیدار سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کار وں کو پاکستان میں تحفظ کا احساس ہو۔ سرمایہ کاری کی واپسی اور سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کی دو اہم کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاسوں کے نتائج کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم کے سامنے مزید پالیسی اقدامات کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بجٹ میں عوام اچھی خبریں سنیں گے، پیٹرول، بجلی کی قیمت، شرح سود میں کمی ہوگی، ، ہارون اختر اجلاس کا...
حکومتی پالیسیز پر پاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ ہوگیا، ملکی سمت اور معیشت پر بھروسہ کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔42 فیصدپاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا، جبکہ سمت کو غلط کہنے والوں کی شرح 21 فیصد کمی کے بعد 58 فیصد ہوگئی۔اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، ملکی سمت پر سب سے زیادہ اعتماد خیبرپختونخوا سے 48 فیصد افراد نے کیا۔سروے میں ملکی معیشت کو مضبوط کہنےوالوں کی شرح بھی 9 فیصد اضافے کے بعد 29 فیصد ہوگئی، جبکہ ملکی معاشی مستقبل سے پُرامید پاکستانیوں کی شرح پہلی بار مایوس افراد سے بڑھ گئی۔ سروے میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر پریشانی کا اظہار کرنے والوں کی شرح میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل کر کے تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ، ایران، آذربائیجان کے بعد اپنے چار ملکی دورے کی آخری منزل تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا تھا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔2روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دو طرفہ ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے تاجک...
— فائل فوٹو صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ ملکی ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کے لیے جمہوری قوتیں ساتھ چلتی رہیں۔صدر آصف زرداری سے راجا پرویز اشرف کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں حسن مرتضیٰ، شہزاد چیمہ، اسلم گل، مہر ارشاد اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، آئندہ بجٹ اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد نے صدر کو مختلف علاقوں کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں۔صدر زرداری نے کہا کہ جمہوری قوتیں ساتھ چلیں گی تو عوام...
لکی موٹر کارپوریشن نے سندھ بھر کی بڑی شاہراہوں پر جاری سڑکوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں گاڑیوں کی ترسیل میں تاخیر کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے اپریل میں طے شدہ تمام گاڑیوں کی ترسیل مکمل کر لی ہے۔ پیداواری کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں، اور لکی موٹر کارپوریشن اپنے وعدوں کے مطابق مئی کے تمام زیر التوا آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کمپنی کے مطابق، موجودہ مظاہروں اور سڑکوں کی بندش سے گاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن متاثر ہو رہی ہے، خاص طور پر ان گاڑیوں کی ترسیل میں خلل پڑرہا ہے جن کے آرڈر شمالی اور وسطی علاقوں کی جانب...
وزیراعظم شہباز شریف اپنا چار ملکی دورہ مکمل کرکے تاجکستان سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکی، ایران، آذربائیجان کے بعد اپنے چار ملکی دورے کی آخری منزل تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ دوشنبے ائیرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ 2روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دو طرفہ ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے تاجک صدر سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا گلابی نمک ملک کے قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے سرکاری دورہ کے دوران ایکسپو 2025 اوساکا کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں 43 سے زائد ملکی و غیر ملکی میڈیا اداروں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس دن بھر طویل مصروفیات کے بعد منعقد ہوئی جس میں جام کمال خان نے جاپان ایسوسی ایشن برائے 2025 ورلڈ ایکسپوزیشن کے نمائندگان سے ملاقات کی اور کئی قومی پویلینز کا دورہ بھی کیا۔ایکسپو میڈیا روم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے عالمی تجارتی جدت، پائیداری اور...
ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
پاکستانے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہیں دو سال کے لیے کوچنگ ملی ہے، ان کا مشن ہے کہ پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ میں کامیابیاں دلائیں۔ ہیڈ کوچ مائک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے حوالے سے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے۔بنگلا دیش کی ٹیم اس کنڈیشنز میں کافی مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران کافی پاکستانی کرکٹرز سے شناسائی ہو چکی ہے۔پاکستان ٹیم میں بہت ٹیلنٹ، پلان بنا لیا ہے کہ کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے۔
ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک)بنگلہ دیشی فوج نے کہا ہے کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد ناظم الدولہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ فوج ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ راہداری سے متعلق معاملات انتہائی حساس ہیں، میانمار کے ساتھ سرحدی صورت حال اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ حساس ہے۔ ’کوکی چن نیشنل فرنٹ‘ کے لیے 30 ہزار یونیفارم تیار کیے جانے کی رپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوکی کمیونٹی کی آبادی 12 ہزار کے قریب ہے، تو پھر 30 ہزار یونیفارم کیوں تیار کیے جارہے ہیں، فوج اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں آج ترکیہ سے ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج سہ پہر تہران پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات طے ہے، جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان، ایران کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال سے بھی اعتماد میں لیں گے۔ پاکستانی وفد آج رات تہران میں قیام کرے گا اور مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد دورے کے اگلے مرحلے کی جانب روانہ ہو گا۔ حکومتی...
احمد منصور : پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کردی، وزارت خزانہ کا کہنا تھا یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں لانے کی حکومتی حکمت عملی، پاکستان کرپٹو کونسل اس منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد اس منصوبے کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان کی جانب متوجہ کرنا ہے، یہ منصوبہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے، حکومت معیشت کو جدید بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام لا رہی ہے۔ بٹ کوائن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی اے نے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملکی سلامتی کے لئے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور لاکھوں ویب سائٹس کے ساتھ ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔تفصیلات کے مطابق اس آپریشن میں پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کردیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کردیے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بند...
اسلام آباد: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت لاس اینجلس میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل خانے کی جانب سے منعقدہ اس اعلیٰ سطح بزنس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں امریکی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اوربزنس ایگزیکٹیوز کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات کے لئے مدعو کیا گیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت حکومت کی جانب سے وضع کی جانے والی ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی مراعات کے نتیجے میں پاکستان کے سرمایہ کاری منظر نامے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کریں گے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے جو 30 جون کوختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 194 ارب روپے زیادہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت بھی عوام پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کی زد میں ہیں اور ایسے میں آئندہ مالی سال میں شہریوں پر ملکی کا تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، گلوبل انویسٹرز توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان اپنے حالیہ پالیسی اقدامات کو جاری رکھے گا جس میں ٹیکسوں کو بڑھانے کی پالیسی، شعبہ توانائی میں اصلاحات، رائیٹ سائزنگ اور قومی اداروں میں پیشرفت شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس کی نشاندہی ہو رہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک سے خطاب کرتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس کی نشاندہی ہو رہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جا رہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14فیصد بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منا رہا ہے، سیز فائر کے بعد اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی...
لاہور:آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پنجاب پولیس نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہدائے بنیان مرصوص کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے ان شاہینوں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا کر عظیم فتح ممکن بنائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس یومِ تشکر...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹرز کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کو متحد کیا۔ اور پاکستان نے نظریات اور جذبے کی جنگ میں سب کو پچھاڑ دیا۔ قوم کو عظیم فتح پر مبارکباد دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف کامیابی اللہ کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اور پوری قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کا دفاع کیا۔ نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔ اور نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔مریم نواز نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ یہ زمین...
ایک جنگ میں مسلمانوں کو فتح نہیں حاصل ہورہی تھی جس پر تمام صحابہ کرام نے مشورہ کیا کہ آخر کون سی سنت رسولؐ ہم سے چھوٹ گئی ہے۔ بالآخر چھوٹی ہوئی سنت مبارکہ کو اپنایا گیا اور فتح حاصل ہو گئی الحمدللہ۔ پاک افواج نے محض چند گھنٹوں میں ہی دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، پاک فوج کئی دنوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی تھی کہ ہفتے کی علی الصبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اسلامی روایات کے مطابق دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جوابی کارروائی کا آغازکردیا گیا اور چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو دھول چٹا دی اور پاکستان فاتح بن کر عالمی سطح پر نمودار ہوا۔ اس کے مثبت...

قوم ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدرمملکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداکی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا...

ہمارے شہریوں فوجیوں کی بہادری قربانیا ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں : آرمی چیف : سی ایم ایچ رولپنڈی کا دورہ زخمی فوجیوں شہریوں کی عیادت
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے گزشتہ روز کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق ‘ آپریشن بنیان مرصوس کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی غیر معمولی بہادری اور فرض کے لیے ثابت قدمی کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے زخمیوں کی مسلسل دیکھ بھال، بحالی اور بہبود کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سپہ سالار نے کہا ہمارے شہریوں اور فوجیوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر...
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا۔ ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم کا مظاہرہ کر کے بھارت کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا۔ افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا، الحمدللہ!پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف نے اور...
—فائل فوٹو پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق 8 غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں فوری شروع کر دی ہیں۔حکام کے مطابق فلائی دبئی نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ کی نصف سے زائد پروازیں آپریٹ کیں جبکہ امارات ایئر لائن نے بھی کراچی اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں اڑائیں۔ پاکستان بھر میں آج بھی 150 پروازیں منسوخپاکستانی فضائی حدود کھلنےکے کئی گھنٹوں بعد بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہے، ایوی ایشن حکام کے مطابق اتحاد، ایئر عربیہ، گلف ایئر کی پروازوں کی بھی پاکستان آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایتھوپین اور افغان ایئر لائن کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق...
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر نے بتایا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کواب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا اور بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھاچکی ہے۔ پرافٹ مارٹ سیکیورٹیز کے سربراہ اویناش گورکشکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں”۔ جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.5...
اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردی گئی۔ امریکا سمیت دیگر ممالک کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر کا اطلاق ہوگا۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے فضائی حدود بند کی تھی، جسے اب ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول...
---فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی صورتحال کے پیشِ نظر سیاسی لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، حافظ نعیم الرحمان، خالد مگسی، چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللّٰہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا، پہلگام واقعے پر حقائق جاننے کےلیے غیرجانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا...
سٹی42: پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لئے پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو حفاظت کے ساتھ رخصت کر دیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن ٹین میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سے واپس چلے گئے ہیں۔ بھارت کی بزدلانہ سازشی جارحیت کے سبب پاکستان کرٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی 7 میچ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔ پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پاکستان مین موجود غیر ملکی کھلاڑیوں اور براد کاسٹنگ کریو کو ر آج پاکستان سے وانہ کر دیا گیاہے ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں ار براڈ...
سٹی42: پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 2956 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق اس رجسٹریشن کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 99 فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہوئیں جس سے کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کی کامیاب حکمت عملی کی عکاسی ہوتی ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں...
پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10 ارب 33کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ 2 مئی تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 48کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
بھارت کے ساتھ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر سول ڈیفنس کے نظام کو متحرک کرنے اور نوجوانوں کو اس میں شامل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کے پاس موقع ہے کہ وہ سول ڈیفنس میں بطور والنٹیئر شامل ہو سکتا ہے۔ اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد دفتر تشریف لائیں اور وطن کے محافظوں میں شامل ہو جائیں۔۔۔ pic.twitter.com/8O211abTpr — DC Islamabad (@dcislamabad) May 7, 2025 بیان میں کہا گیا کہ جو شخص بھی ملک پاکستان کا محافظ بننا چاہتا ہے وہ شناختی کارڈ لے کر ڈپٹی کمشنر آفس تشریف لائے اور سول...
اسلام آباد:وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، بھارتی جارحیت نے علاقائی امن واستحکام کو خطرے میں ڈالا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے۔ اسحاق ڈار نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کا کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں ہے، ہندوستانی...
پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزارت خارجہ نے اہم سفارتی اقدام اٹھاتے ہوئے غیرملکی سفرا کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آج شام 6 بجے وزارت خارجہ میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارت کی حالیہ جارحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، بریفنگ میں بھارتی اقدامات کے خطے پر ممکنہ اثرات، پاکستان کے مقف اور ردعمل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ذرائع...
تصویر بشکریہ اے ایف پی وزارت اطلاعات ملکی اور غیرملکی میڈیا کو بھارتی جارحیت سے متاثرہ مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ کا دورہ کروا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی میڈیا کو اُن جگہوں کا دورہ کروایا جارہا ہے جہاں بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے...
عالمی اور ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔ زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ...
ویب ڈیسک: ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورہ میں سہولت فراہم کی، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے دوران بریفنگ دی۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضروری تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جاتی۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی...

ملکی ‘ غیر ملکی صحٓفیوں کا دورہ کنٹرول لائن ‘ وزیراطلاعات ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر تمام سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دینگے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ آج بھی کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا گیا جن کا جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کرتا ہے...
شیخ رشید— فائل فوٹو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے، پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ملکی حفاظت کرنا جانتا ہے۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم اکٹھی ہے اور اپنے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، رضوان سعید شیخامریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو گھروں سے نکال...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے اختلافات بالائے طاق رکھنا اچھی روایت اور تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات سربراہ مسلم لیگ ( ن ) نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اختلافات بالائے طاق رکھ کر یک زبان ہونا خوش آئند اور ایک اچھی روایت ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، پارلیمنٹیرینز کے مثبت کردار سے قومی...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بھارتی جارحانہ رویے اور...

پہلگام واقعہ؛ پاکستان نے کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی
پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل سے انترویو میں کہا کہ پہلگام واقعہ کی یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنادیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا، بھارت تحقیقات کے مطالبہ کو اس لیے قبول نہیں کررہا ہےکہ اسے خوف ہےکہ کچھ اور نہ نکل آئے، بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیر...
خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے نوٹس لے لیا ہے۔ 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اسکینڈل کی خبر پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈا پور نے 40 ارب روپے کے مبینہ اسکینڈل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو فوری...
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور خردبرد کی رقم مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جیونیوز کے مطابق اس سکینڈل کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے, 50کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گیے ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مبینہ طورپر ایک حیران کن انکشاف ہوا کہ ایک ڈمپر ڈرائیور ممتاز کے اکاؤنٹس میں تقریباً ساڑھے چار ارب روپے موجود تھے، جنہیں فوری طور پر نیب نے منجمد کر دیا، مذکورہ ڈرائیور نے ایک فرضی کنٹسٹرکشن کمپنی بنا رکھی تھی۔ شواہد کے مطابق کل ملا...