2025-07-07@16:18:12 GMT
تلاش کی گنتی: 222
«پی ٹی آئی والے»:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کردیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں کارکنوں کو بری کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران...
اسلام آباد( صغیر چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سانحہ نو مئی میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار مجرمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گری نے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو 10۔10 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو اور جسٹس اعظم خان نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا ،سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ بابر اعوان...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )سپیکر پنجاب اسمبلی نے فلور پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے جو آج الیکشن کمیشن پاکستان میں دائر کر دیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ریفرنس دائر کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے...
نیپرا کے فیصلہ کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے، فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 14پیسے کمی کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کی درخواست کی تھی،بنیادی ٹیرف 31وپے 59پیسے فی یونٹ مقررہو گیا،لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے نرخ45روپے 43پیسہ ،صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 33روپے 48پیسے ہو گئے۔ 100یونٹ تک بنیادی ٹیرف 10روپے 54پیسے ،101ست 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ13روپے مقررہو گئے۔ ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا 100یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے فی یونٹ22روپے 44پیسے ،101تا200یونٹ نان پروٹیکٹڈپر بجلی کا نرخ28روپے 91پیسے ،201سے 300یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے بنیادی ٹیرف...

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف لیا جائیگا
پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف لیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت...
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے مطالبے پر مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف 2022 میں پہنچ گئے اور تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر بھی مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔جوش جذبات میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف یہ کہہ گئے کہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ سوات واقعہ: سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے کا اعلان گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کی۔ درحقیقت...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستان مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کی مدت تک سنبھالیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، اب ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند اظہر محمود اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور ٹیم کی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں نمایاں تجربہ موجود ہے، جہاں وہ 2 بار کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ رہے۔ مزید پڑھیں: اظہر محمود کوچنگ کے اہل نہیں...
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کر دی گئی۔ اس ریکارڈ کی پیشگوئی کھلاڑیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے کیونکہ ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی سے پریشان ہیں۔ انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی کے سبب پسینے سے شرابور ہوگئے ہیں۔ لندن میں ومبلڈن کا آغاز آج گرم ترین دن سے ہو گا جہاں درجۂ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجۂ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ Post Views: 3
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور منیجر کسٹمر آپریشنز سعید احمد نے پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرز تقسیم کیے۔ وحید حیدرشاہ نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین سجاد بھٹی، بابر عزیز، ممتاز عالم اور یونس خان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ CBA ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ پورے ملک میں ملازمین کی ترقیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے اپنی جہدوجہد کررہے ہیں۔ اسی طرح ملازمین کے حق میں آنے والے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں نے بھی ہمیں بہتری کی امید دلائی ہے۔...
اپنے آبائی حلقے میں گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا، آج بھی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ریاست، فوج کے خلاف زہر گھول رہا ہے، ہندوستان کو آج رسوائی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے عزائم سے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اپنے آبائی حلقے میں گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے، ہمیں ملکی معیشت کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد، ہزارہ امام بارگاہ حسین آباد، امام بارگاہ بھٹائی نگر اور محفل حسینی اسٹیشن روڈ حیدرآباد کا دورہ کیااس موقع پر متعلقہ ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام مقامات پر موجود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود پولیس افسران سے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ لیایس ایس پی حیدرآباد نے نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے معلومات لی، منتظمین نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا، بعض نے اپنی چند گذارشات پیش کی جس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو قانونی لحاظ سے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کیس بہت کمزور تھا اور پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پونے 2 سال قبل جب یہ مقدمہ دائر ہوا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ اس مقدمے میں تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی اور یہ نشستیں ان کو نہیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کیس قانونی لحاظ سے بہت ہی کمزور تھا، جس طرح یہ مقدمہ دائر ہوا تھا...
سٹی کورٹ کراچی—فائل فوٹو پی ای سی ایچ ایس کراچی کے گھر میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے ملزمان کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو کل دوبارہ پیش کیا جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی۔ملزمان 13 کڑور روپے نقدی، گھڑیاں، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان میں 2 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بہت عرصہ ہوگیا ،بانی پی ٹی آئی پر 300مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے بانی پی ٹی آئی 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، 5 دن کے اندر عمران خان کو 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی بیوی...
لاہور میں کھانے کے پیسے مانگنے پر نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے محمد اسمٰعیل نامی شخص پر کھانے کے پیسے مانگنے پر تشدد کیا تھا، پولیس نے ملزمان کو ڈھونڈ کر حراست میں لے لیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے حراست میں لیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب، لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں 12سالہ بچے کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا...

وزیراعظم کا ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) وزیر اعظم نےورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں،سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج پروگرام (جونیپر کیمپس) کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل سکول، لاہور کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر ان سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے...
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے 2014 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔ معروف صحافی اور یوٹیوبر منصور علی خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے تھا، اُس وقت ہمیں لگتا تھا یہ دھرنا آرگینک ہے لیکن آج سمجھ آیا پاکستان میں کوئی چیز آرگینک نہیں ہوتی بلکہ پیچھے بہت سارے محرکات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی حق یا باطل بھی نہیں ہوتا، یہ ایک پاور پالیٹکس ہے جس میں اگر ہم لڑائی کے بغیر چلیں گے تو فائدے میں رہیں گے۔ تحریک انصاف کی...
دنیائے کرکٹ کا سب سے باوقار و شاہانہ ٹیسٹ میچ کل (بدھ) سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے جہاں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا یہ محض ایک ٹیسٹ میچ نہیں بلکہ دنیا بھر میں 2 سال کے سخت مقابلے کا اختتام ہے جس میں دنیا کی 2 بہترین ٹیسٹ ٹیمیں کرکٹ کے حتمی انعام کے لیے لڑیں گی۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا اوول میں ہونے والے گزشتہ مقابلے کا فاتح تھا جس نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر یہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، بجٹ کے لیے منصوبہ بندی طے کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے اہم اجلاس بھی آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائے گا۔ بجٹ...
فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے رہیں۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بات کہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے وزیراعلیٰ علی امین کو پہلا خط لکھ دیاگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پہلا خط لکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیرِ...
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں سولر پینل کی تنصیب کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے تحت سولر سسٹم کی تنصیب متبادل توانائی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعہ ہی ممکن ہوسکے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سولر سسٹم صرف متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ سے منظور شدہ ماہرین کے ذریعے نصب کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 26-2025: سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا کتنا امکان ہے؟ پی ڈی ایم اے کے سربراہ نے اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر سمیت حساس سرکاری عمارتوں پر پہلے سے نصب سولر سسٹم کے فوری جائزے کا بھی حکم دیا تاکہ حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کسی بھی ممکنہ نقصان...
ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔ ساجد تارڑ...
لندن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب...
پیسوں کی خاطر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن ادھورا چھوڑ جانیوالے سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو ایلیمیٹر میں کیچز چھوڑ فائنل کی دوڑ سے باہر کروادیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میں واپس لوٹنے سے انکار کرکے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کو جوائن کرنیوالے کوشل مینڈس کیلئے لیگ ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی۔ مینڈس گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے تاہم پہلے ہی میچ میں انکی ناقص کارکردگی نے ٹیم کو فائنل سے ہی باہر کروادیا۔ گزشتہ روز ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوشل مینڈس نے پہلے فیلڈنگ...
9 مئی کیس سے متعلق اسلام آباد میں درج مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی جب کہ اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا یافتہ پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عبد الطیف سمیت 7 مجرمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ 11 مجرمان کو سزا سنائی 4 کمرہ عدالت سے گرفتار ہو گئے، 7 مجرمان کی عدم حاضری پر ان کی سزا کے وارنٹس ایس ایچ او تھانہ رمنا کے حوالے کئے جاتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ رمنا 7 مجرمان گرفتار کرکے جیل حکام کے حوالے کریں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلے...
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے پیغام دیتے ہوئے کہا پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی نےکہا اب کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے ملک میں تحریک کی کال دوں گا۔علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والاہوں۔ ہمشیرہ نے مزید بتایا کہ انھوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن یزیدی اورفرعونیت کے...
فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبر پختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں...
زمبابوے کے نوجوان آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی محنت اور عزم کی مثال قائم کی ہے جس کی کرکٹ شائقین نے بھرپور ستائش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ایک طویل اور تھکا دینے والا سفر کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی اور انہیں چیمپیئن بنانے کے لیے میچ سے 10 منٹ پہلے لاہور پہنچے۔ نوٹنگھم میں ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہوئے ہی سکندر رضا ایک دوست کی کار سے برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں انہیں بزنس کلاس کی سیٹ نہ مل سکی تو انہوں نے اکانومی کلاس میں ہی دبئی کے لیے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیںمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی...
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گفتگو میں کسی بھی قسم کے غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کا ارادہ نہیں تھا، معزز سینیٹر کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں جملے کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر سینیٹر کی دل آزاری ہوئی ہے تو کمیٹی اجلاس میں معذرت کر چکے ہیں، سینیٹر ایمل ولی اور ان کے خاندان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سینیٹ فنکشنل کمیٹی اجلاس: چیئرمین پی ٹی اے کا ایمل ولی پر چرس پینے کا الزام سینیٹ فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے...
کراچی: کیماڑی جنگل شاہ یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی ضیاء الدین اسپتال کے قریب جنگل شاہ یارڈ میں چوری کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کر دیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے ملزم کو جیکسن پولیس نے موقع پر پہنچ کر حراست میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان ایم ڈی یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کر رہے تھے، ملزمان نے پی ایم ٹی اتار کر پول سے نیچے گرا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جب چاہے عمران خان بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ’ ہم اس حوالے سے کچھ نہ بولیں تو یہی اچھا ہے۔‘ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کا پیغام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں البتہ وہ ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں کریں گے۔...

بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا ۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔’’سیاسی سیز فائر‘‘ کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو...
آسٹریلیائی فاسٹ سپیئر ہیڈ مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچوں کے لیے ہندوستان واپس نہ آنے کا انتخاب کیا ہے ، جس سے دہلی کیپٹلز کی پلے آف کی امیدوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے حق میں بیان دینے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسٹارک 17 مئی کو دوبارہ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے والے سب سے ہائی پروفائل آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے بعد 8 مئی کو آئی پی ایل کو معطل کردیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پشاور میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا۔تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد تحریک دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے، ان کی اعلیٰ معیار کی تعمیر، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت دانش اسکولز و یونیورسٹی کی حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں 15 نئے دانش سکولز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ملک کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر دانش اسکولز اور دانش یونیورسٹی، اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دانش اسکول، اسلام آباد کا 41 فیصد کام مکمل کر لیا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی تھی اور کرپشن کے متعدد کیس اجاگر کئے تھے۔اس حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پارٹی قائد کا حکم ہوا تو چیئرمین پی ٹی ا?ئی بیرسٹر گوہر خان کو استعفیٰ دے دیا۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور پی...
ویٹی کن سٹی میں سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ نئے پوپ امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ رابرٹ پریوسٹ ہوں گے۔ اعتدال پسند نظریات اور لاطینی امریکا میں مشنری تجربے نے رابرٹ پریوسٹ کو نئے پوپ بننے میں مدد دی۔ نئے پوپ کا انتخاب 133 کارڈینلز نے صرف دو دن ہی میں مکمل کرلیا گیا جو حالیہ تاریخ کے مختصر ترین کونکلیو میں سے ایک ہے۔ رابرٹ پریوسٹ 14 ستمبر 1955 کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے لیے پوپ لیو (چودھواں) کا لقب پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی لقب سے پکارا جائے گا۔ وہ کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ بن چکے ہیں۔ اُن کی زندگی اور خدمات کا سفر...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھرمشالا میں جاری آئی پی ایل کا میچ اسٹیڈیم میں تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر ختم کر دیا۔ جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ہونے والے میچ میں صرف 10.1 اوورز کرائے گئے تھے کہ اسٹیڈیم کی لائٹیں بند کر دی گئیں اور لائٹیں بند کرنے کے 11 منٹ بعد تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر میچ کے ختم کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں بجلی کی بندش کی وجہ سے ایک لائٹ ٹاور خراب ہوگیا ۔ بھارتی بورڈ میچ دیکھنے آئے شائقین کو زحمت پہنچانے پر شرمندہ ہے۔ واضح رہے پنجاب کنگز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی. شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے. شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق گھر سے نکلتے وقت 20 منٹ کا اضائی ٹائم رکھ کر نکلیں اور دوران سفر رہنمائی کے لیے 1915پر رابطہ کریں۔

پی ٹی آئی مخصوص نشستیں؛ درخواستیں مسترد کرنے والے ججز بینچ میں نہیں بیٹھیں گے لیکن فیصلہ شمار ہوگا؛ آئینی ماہرین
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 مزید جج اگر مخصوص نشستوں کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کر دیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں مل جائیں گی؟ 12 جولائی 2024 سپریم کورٹ اکثریتی فیصلے کی رو سے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمانی جماعت تسلیم کرتے ہوئے اُسے مخصوص نشستیں دیے جانے کا حکم جاری کیا تھا لیکن اُس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ اُس فیصلے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام اور الیکشن کمیشن نے نظر ثانی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن کی سماعت آج 13 رکنی آئینی بینچ کے سامنے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس، نیا بینچ تشکیل...
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے ان کے بھائی ہیں۔نجی ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق پیر کوآزاد کشمیر میں بین الااقوامی اور مقامی میڈیا کے ایک گروہ سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’پی ٹی آئی والے اپنے ہی بھائی ہیں اور جب پاکستان کی بات آئے گی تو سب اکٹھے ہو کر لڑیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں اور آپس میں ہم بعد میں لڑ لیں گے۔ ہم اپنی لڑائی دو تین مہینے بعد لڑ لیں گے۔‘عطا اللہ تارڑ میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ پاکستان اور انڈیا کے بیچ لائن آف کنٹرول سے...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بھی ہمارے بھائی ہیں، پاک انڈیا کشیدگی کی اس صورتحال میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کے دورے کے دوران وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انکے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے سیاستدانوں کو اچھی بریفنگ دی گئی ہے تاکہ ہمارے سیاستدان اچھا کردار ادا کرسکیں تاہم اس میں پی ٹی آئی نہیں آئی ان کا آنا چاہیے تھا۔ انڈین یوٹیوب چینلز پر پاکستانی فوج کے ترانے چلانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمارے یوٹیوب چینلز بلاک کیے تو ہم سوچ رہے تھے کہ ہم کیا کریں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کیساتھ اینٹیگریٹی آفیسرز کا تقرر نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پی سی بی کی جانب سے اینٹی کرپشن کے سخت ترین اقدامات کیے جاتے ہیں، آغاز میں چند واقعات کے بعد ایونٹ میں اب تک اس حوالے سے کوئی بڑا کیس سامنے نہیں آیا۔ پی ایس ایل میچز کے ابتدائی برسوں میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی ساتھ رکھا گیا تھا مگر اب یہ پریکٹس ترک کی جا چکی، ذرائع کے مطابق اس بار بھی ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی افسران کو نہیں رکھا گیا۔ قبل ازیں کھلاڑیوں کو مشکوک عناصر سے بچانے کیلئے ہر ٹیم کے ساتھ ایک آفیشل ہوتا...
ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون خوا میں آمن امان کے حوالے سے تنادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سے امریکا کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ نے ملاقات کی جس کے دوران امریکی عہدیداروں کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ...

سینئر پی ٹی آئی رہنما کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات، عمران خان کیخلاف ’جعلی‘ مقدمات سے آگاہ کیا
حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سے امریکا کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ نے ملاقات کی جس کے دوران امریکی عہدیداروں کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں امن امان سمیت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے، مخصوص سیٹوں کے کیس میں 8 ججوں کی وضاحتاکثریتی فیصلہ دینے والے ججوں نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اکثریتی فیصلہ لکھنے والے جسٹس منصور علی شاہ نظر ثانی سننے والے بینچ میں شامل نہیں، جسٹس منیب اختر کو بھی...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں گرفتار ملزمہ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔عدالت نے سماعت کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے اپنی موکلہ کو رہا کرنے...
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں گرفتار ملزمہ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔عدالت نے سماعت کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر...
بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔ عمران خان کے اگر انسٹا اکائونٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکائونٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکائونٹ ہے۔دوسری جانب عمران خان کے اکائونٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔ فالوورز کی اس دوڑ میں دیکھا جائے...
---فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے، وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی، اور اس ہندسے پر پہنچنے والے وہ پہلے پاکستانی سیاستدان ہیں۔عمران خان کے اگر انسٹا اکاؤنٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو وہ صرف ایک اکاؤنٹ کو فالوو کر رہے ہیں جو کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ اسکرین شاٹ دوسری جانب عمران خان کے اکاؤنٹ سے تاحال 15 ہزار691 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں۔فالوورز کی اس دوڑ میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کی ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی، اس معاہدے کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔ تقریب میں وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک،...
اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، انتظار پنجوتھہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل سپریڈنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں لکھا کہ ایس او پیز کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی لوگوں نے جیل حکام پر غیر ضروری پریشر ڈالا کہ ان کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت اپنی اندرونی گروپنگ کی وجہ سے ڈسپلن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، سلمان اکرم راجہ اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھارت کے جارحانہ بیانات کے پیش نظر متفقہ جواب دینے کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرنے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلانا چاہیے، مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت کو آج رات یا کل ہی مشترکہ اجلاس بلا لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اس اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، حکومت کو کہوں گا کہ اجلاس بلائیں، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انگیج کریں۔ علی محمد خان کا...
لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوشش ہے پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو واپس اسی سطح پر لے آئیں جہاں مشترکہ امور پر بات چیت ہوسکے، ہمارا اختلاف پیپلز پارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامی سے بھی ہے لیکن لڑائی نہیں ہے۔ یہ بات انہوں ںے لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کافی عرصہ سے ارادہ تھا کہ جب لاہور آؤں تو منصورہ بھی آؤں تاکہ باہمی رابطے بحال ہوں، آج کی ملاقات میں پروفیسر خورشید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے، 27 اپریل کو مینار پاکستان میں غزہ کے حوالے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی 14 سال کی عمر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ لکھنو سپر جائینٹس کے خلاف راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ڈیبیو میں پہلے بال پر ہی چھکا مار کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے اس میچ میں 20 بالز میں 34 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور چھکے بھی شامل تھے۔ اسی میچ کے بعد وہ ٹی ٹونٹی کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔اس سے قبل نومبر 2024 میں آئی پی ایل کے لیے بولی میں فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم...
پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔ زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔
پی ٹی آئی کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل پہنچنے والے کارکن کو حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔ زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والے ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کے بجائے کہیں اور کرلیا کریں۔ ان کے لوگ خود ہی پولیس کی وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر خود ہی اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں۔ خبروں میں رہنے کے لیے تھرڈ کلاس پولیٹکل سٹنٹ کیے جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا۔ جیل...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنے اندرونی اختلافات کا ملبہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کسی کو کوئی پابندی نہیں لگائی۔ پی ٹی آئی والے خود ہی ملاقات کرنے والوں کی فہرستیں تبدیل کرتے ہیں اور بعد میں ملبہ پنجاب حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سہولت دیتے ہوئے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات ملاقاتوں کی اجازت دی۔ ہمیں علیمہ خان یا کسی اور سے مسئلہ نہیں، مسئلہ خود پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو لتاڑ دیا، انہوں نے عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لفظ استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی اپنے دور میں دریائے سندھ سے 2 کینالز بنانے کی منظوری دی تھی، لیکن ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں 17 یتیم سیاسی پارٹیوں کو شکست ہوئی، اور حیرت کی بات...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والے ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کے بجائے کہیں اور کرلیا کریں۔ ان کے لوگ خود ہی پولیس کی وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر خود ہی اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں۔ خبروں میں رہنے کے لیے تھرڈ کلاس پولیٹکل سٹنٹ کیے جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا۔ جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ...
لندن پی ٹی آئی سپورٹر کو لیگی قائد کی آمد کے روز گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی سپورٹر کو آج یا ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ پیش کیا جائے گا، پی ٹی آئی سپورٹر پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایون فیلڈ کے سامنے مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین کی گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گلفام حسین کا ہیمرسمتھ سٹیشن میں انٹرویو کیا گیا، گلفام حسین کو لیگی راہنما خرم بٹ کی شکایت پر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، گلفام حسین نے دوران ضمانت خلاف ورزی کی اور ایون فیلڈ کی طرف گئے۔ ...
پشاور(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی کے متعدد صوبائی و ضلعی عہدیداروں کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی کےعہدیداروں کو سپورٹ نہ کرنے والے عہدیداروں سے زمہ داریاں واپس لی جائیں گی،۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہر وں، دھرنوں اور جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا، پارٹی احکامات کے باوجود خاموش رہنے والے عہدیداروں کو بھی ہٹایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوارں کے خلاف الیکشن لڑنے والوں سے بھی عہدے واپس لیے جائیں گے، پارٹی ڈسپلن، فیصلوں و منشور...

’عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا‘، 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والے محمود خان پھر سامنے آگئے
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ میں کبھی عمران خان کے ساتھ غداری نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ بانی تحریک انصاف اور پارٹی کے مفاد میں تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کمپرومائزڈ ہے، خیبرپختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے اس کی پیشکش مجھے بھی ہوئی تھی۔ محمود خان نے کہاکہ مجھے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی اپنی پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی تھی، اگر اقتدار کا بھوکا ہوتا تو آج وفاقی وزیر ہوتا، لیکن میں نے ایسی پیشکشوں کو مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ محمود خان کو 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی والے جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اس سے ان کو کوئی منزل نہیں ملے گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ہم نے اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر کے حل کرنے ہیں، یہ مسائل ایسے حل نہیں ہوں گے ، جب سیاسی قیادت سر جوڑے گی تب ہی حل ہوں گے لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں جو گفتگو...
فوٹو: فائل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی جماعت یا گروہ کو نظام حکومت معطل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کسی کی ذات کی وجہ سے نہیں رکتے، امریکا کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط اور قائم و دائم ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ آنے کے بعد بھی کئی وفود پاکستان آچکے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ...
لاہور: ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسی متنازع شخصیات کو نکالنے کے لئے مشاورت جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے پارٹی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مجوزہ تبدیلیوں پر پارٹی کے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، جن کی منظوری کسی بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کے لئے ناگزیر ہے۔ایک متعلقہ پیشرفت میں پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی رواں سال 28...
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ سوال یہ ہے کہ آخر کراچی کے تین کروڑ شہری اپنی ہی ٹیم کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں آتے؟ معروف کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر نے اس مسئلے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اسٹیڈیم میں ’جیتو پاکستان‘ کی طرز پر تین موٹرسائیکلیں رکھ دی جائیں، تو گراؤنڈ کھچاکھچ بھرجائے گا۔‘‘ یہ بات انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہی، لیکن اس میں ایک کڑوا سچ بھی چھپا ہے۔ حقیقت...
کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ جج نے حیدر سعید سے استفسار کیا کہ کیا آپ 26 نومبر احتجاج میں شریک تھے جس پر حیدر سعید نے جواب دیا کہ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہوں پی ٹی آئی کے احتجاج کور ضرور کرتا ہوں۔ تفتیشی افسر کی جانب سے حیدر سعید کے 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ وکیل شمسہ کیانی نے...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ جج نے حیدر سعید سے استفسار کیا کہ کیا آپ 26 نومبر احتجاج میں شریک تھے جس پر حیدر سعید نے جواب دیا کہ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہوں پی ٹی آئی کے احتجاج کور ضرور کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور تفتیشی افسر کی جانب...
اسلام آباد: وزیراعظم کے کوارڈی نیٹر اختیارولی خان نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت رخصت کی گئی تو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ملک بچانے اور اٹھانے کیلیے اپنے تحفظات تندور میں جھونک دیے تھے۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ منرل کانفرنس کے تحت سرمایہ کاری اسی لیے ہو رہی ہے جس سے پی ٹی آئی کو کے پی کے میں تکلیف ہوگی کیونکہ وہ زمرد ،سونا اور کوئلہ کی کانیں 12برسوں سے نوچ نوچ کرکھاگئی ہے، وہ منرل بل منظور ہونے دے پتہ چل جائے گا کس نے کتناکھایا؟، پی ٹی آئی میں اپنے حصے کا کیک اٹھانے والے بیٹھے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت...
کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر سے پہلے مؤقف ضرور لے لیا کریں۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے بھی خبر کی...
وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی مشترکہ ہے. جس میں بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔درخواست گزاروں میں بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس شامل ہیں جن میں چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، یونٹ تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت قائم ہونے والے دو آئی پی پیز، اٹک جین اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی نے بھی...
ہمیں بارودی سرنگوں کا طعنہ دینے والے اپنی کامیابیاں بھی بتائیں، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہم پر الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت ناکام ہو کر ہمیں الزام دیتی ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بگاڑے۔ انہوں نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف کی کون سی ڈیل کو ختم کیا گیا ہے؟ پی ڈی ایم کے جوانوں نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔...

بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے ، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر و وکیل بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ جب ملاقات کی کوشش کی گئی، تو کئی بار انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان پر افسوس ہوا ہے اور ایسے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والا کوئی غدار نہیں بن جاتا۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم سب کولیگ ہیں اور اگر کسی کو شکایت ہو تو وہ فون کر کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے، بانی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے۔رانا ثناء نے یہ بھی...
دبئی(نیوز ڈیسک)عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا, اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے...
وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پاؤں یا پھر گریبان پکڑتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں دانیال چوہدری نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے سب کی ملاقات ہو لیکن نام اندر سے بانی پی ٹی آئی خود دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بھی کہا ہے جو نام اندر سے آئیں گے انہیں ملنے دیا جائے گا، جو نام اندر سے آتے ہیں ان کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اور آگے بھی ہوں گی۔پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا شکوہ یہ ہے کہ جن بیساکھیوں کے پیچھے بھاگ رہے تھے اب مل نہیں رہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پی...