2025-10-05@05:41:11 GMT
تلاش کی گنتی: 29827
«کم بارشیں ہوئیں»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے پر پہلا مرحلہ پیر (6 اکتوبر) سے قاہرہ میں شروع ہوگا، جہاں تکنیکی نوعیت کے مذاکرات ہوں گے۔ الجزیرہ کے مطابق ایک باخبر سفارتی ذریعے نے بتایا کہ مذاکرات کے لیے حماس کا وفد اتوار کو دوحہ سے قاہرہ روانہ ہوگا، جبکہ ایک قطری وفد بھی امن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے شریک ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ ایک اسرائیلی وفد بھی قاہرہ جائے گا تاکہ قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی اور عملدرآمد کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اساتذہ کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، اساتذہ کے لیے دن مختص کرنا اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

احتجاج ختم، حکومت ، ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب، 25 نکاتی معاہدہ: بھارتی خواہش پوری نہیں ہو گی، حکومتی وفد: کشمیریوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف
مظفر آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔ سڑکیں اور بازار کھل گئے اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے طویل مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم میچ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمن ٹیم کی ہفتے کے روز طے شدہ ٹریننگ بارش کے باعث منسوخ کر دی گئی تھی، تاہم کھلاڑیوں نے ان ڈور سیشن میں بھرپور مشق کی۔ بیٹنگ، بولنگ اور فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں تیاری مکمل کی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ میچ کے آغاز سے قبل اور دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
وزیرِاعظم شہباز شریف آج ملائشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران ان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ہم پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ملائشیائی وزیراعظم اس موقع پر کئی موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینیئر حکام شامل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس پیش رفت کو سراہتا ہے، جس کے نتیجے میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امن کی بحالی کا موقع فراہم ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں پر امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی ہو اور دیرپا امن کے لیے ایک بااعتماد سیاسی...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وفاقی وزیر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے جس میں ان پر شراب اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جو اج 5 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ ہی حقیقی معنوں میں قوم کے معمار ہیں، جو علم، اقدار اور اْمید کے علمبردار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ صرف پڑھانے والے نہیں ہوتے بلکہ وہ رہنما، سرپرست اور ہماری اجتماعی مستقبل کے خاموش معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ان کی محنت، صبر اور بے لوث خدمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے ٹیچرز...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اور عرب و اسلامی ممالک سنجیدگی کے ساتھ فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنی قانونی و انسانی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ صیہونی فورسز، غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اپنے ظالمانہ جرائم اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ حملے تل ابیب کے رہنماؤں کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر رہے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لئے "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش کردہ منصوبے سے متفق ہیں۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" كے اس دعوے كو بھی مسترد كیا جس میں انہوں نے عام...
کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا، ووٹ لینا ہوتا ہے تو مائی کراچی، کام کرنا ہو تو کہتے ہیں بائے کراچی۔ایک تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شعبے کی طرح فنون لطیفہ بھی زوال پذیر ہے، آہستہ آہستہ ہم ادب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا تھیٹر فیملی کے ساتھ جاکر نہیں دیکھاجاسکتا، اردو کا کام سب سے زیادہ پنجاب میں ہورہا ہے، ہر ماہ گورنر ہائوس میں مشا عرہ ہوگا۔دوسری جانب ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا، ووٹ لینا ہوتا ہے تو مائی...
نادرا کے حالیہ اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وفات کے اندراج کے عمل میں نہ صرف شفافیت بڑھی ہے بلکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس رجحان میں چھ گنا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ شہری اپنے قریبی عزیزوں کی وفات کے بعد بروقت اندراج نہیں کراتے یا مرحوم کا شناختی کارڈ نادرا سے منسوخ نہیں کرواتے، جس کے باعث وراثت، پنشن اور دیگر قانونی معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے اس مسئلے کے حل کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ سب سے نمایاں قدم وفات کی صورت میں شناختی کارڈ کی منسوخی کی...
اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ میں مذہبی معاملات پر لوگوں کے سوالوں کا جواب دینا اہم نہیں سمجھتی اللہ دلوں کا حال بہتر جانتا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ یشما گل نے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وقفے میں وہ نماز ادا کرنے گئیں، اس وقت انہوں نے مغربی لباس پہن رکھا تھا اور ناخنوں پر نیل پالش بھی لگی ہوئی تھی۔ اس موقع پر کاسٹ میں شامل ایک جونیئر اداکارہ نے سوال کیا کہ ’’آپ کی نماز کیسے قبول ہوگی؟‘‘۔ یشما گل نے بتایا کہ انہوں نے اس موقع پر کوئی جواب نہیں دیا لیکن دل میں یہ سوچا کہ عبادت قبول کرنا انسانوں کا نہیں بلکہ اللہ کا اختیار ہے...
شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں یہاں آنے والوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ ایسے ہی کچھ کڑوے سچ سینیئر اداکارہ فائزہ حسن نے بولے ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی کٹھن دنوں کے تلخ تجربات اور سخت مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انھیں بار بار ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ڈیمانڈ کی گئی تھی کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ، وزن کم کرو حالانکہ میں تو دُبلی پتلی تھی، آج پرانے ڈرامے دیکھ کر لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔ فائزہ حسن نے شوبز کے حسن...
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ تنقید اور دباؤ کا شکار رہیں۔...
ویب ڈیسک: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، اگر نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں۔ انڈس کونکلیو کے دوسرے روز سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پر پینل ڈسکشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چہرے بدلے لیکن ترقی نہیں ہوئی، لاہور کے مال روڈ پر ہر جگہ تصاویر ہی نظر آتی ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر گورننس ٹھیک نہیں تو پھر تبدیلی لانی پڑے گی، پاکستان بہت عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہا، حکومت نے...
مظاہرین نے کہا کہ وہ بارہ برس سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ ایک سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کا عمل ہیرا پھیری اور بے ضابطگیوں سے متاثر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ملازمت کے خواہشمند افراد کی ایک بڑی تعداد نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھرتی کے عمل میں دھوکہ دہی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ دھوکہ دہی کا یہ معاملہ 12 برس سے زیر التوا ہے اور حکام تاحال انصاف کی فراہمی میں ناکام ہیں۔ انہوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور بھرتی کے عمل میں...
ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گھر میں مسلسل تین ہفتوں کی نظر بندی کے بعد گزشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پابندیوں، جائیدادوں کی ضبطگی اور ملازمین کی برطرفی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف جاری جابرانہ بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں بلکہ بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گھر میں مسلسل تین ہفتوں کی نظر بندی کے بعد گزشتہ روز سرینگر کی تاریخی جامع...
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ می پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا۔تاہم ٹاکرے کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ان ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی ، کھلاڑیوں نے ان ڈور نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں ویمن کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج میچ بارش سے متاثر...
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے پہلے 6 ماہ یعنی جنوری سے جون 2025 تک 2 لاکھ 42 ہزار 337 پاکستانی ملازمتوں کے حصول کے لیے سعودی عرب گئے۔ بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی کل تعداد کا یہ 70 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر اِس وقت 26 لاکھ 40 ہزار پاکستانی سعودی عرب میں ملازمتیں کرتے ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے لیے زرمبادلہ ترسیلاتِ زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیا گیا وژن 2030 جو کہ ایک ہمہ جہت بے مثال ترقیاتی منصوبہ ہے پاکستانی اُس وژن کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں میں بھی ملازمتیں...

آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین
بالآخر آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے اور مظاہرین گھروں کو واپس چلے گئے، لیکن ان مظاہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان مظاہروں کو ختم کرانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھیجنا ایک دانشمندانہ فیصلہ تھا اور اس قسم کی سازش کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے‘، آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع مذکرات کی کامیابی کا اعلان گزشتہ روز مظفرآباد میں ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا،...
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ اسرائیلی انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی سے حماس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہو جائے گی اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اس بارے میں حماس...
نیویارک: امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری روک دی ہے اور اگر اب حماس نے یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کی تو پھر تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے نئے بیان میں کہا کہ حماس کو فوری فیصلہ کرنا ہوگا، تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیل نے امن معاہدے کے لیے بمباری عارضی طور پر روک دی جس کی میں اس کی قدر کرتا ہوں۔ ٹرمپ نے لکھا کہ اگر حماس کی جانب سے مغویوں کی رہائی کا فیصلہ کرنے میں تاخیر ہوئی تو تو “تمام شرطیں خارج” ہو جائیں گی۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیلی بمباری...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔ لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ...

عوامی مفاد ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، و زیراعظم کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کریں گے۔ پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ انہوں نے اسے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور حالات...
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اعلیٰ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر کہا اس بار بھارت طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا مودی سرکار اور انڈین عسکری قیادت معرکہ حق میں کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مگر اس کا نتیجہ بھارت کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہو گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ معرکہ حق میں بدترین شکست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہوجیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس پیش رفت کو سراہتا ہے، جس کے نتیجے میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امن کی بحالی کا موقع فراہم ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-11-8 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ٹرالر کا موٹر سائیکل کو ٹکر میاں بیوی جاںبحق ،ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ انڈس ہائی وے بی سیکشن تھانہ کی حدود کوہ نور فلور کے مقام پر شکارپور کی طرف سے آنے والے ٹرالر نے غوثپور کی طرف جانے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں پنجاب کے شہر صادق آباد کے رہائشی نورحسن سولنگی اور ان کی اہلیہ شازیہ خاتون موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔ اہل علاقہ نے جاںبحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو سول اسپتال کندھکوٹ پہنچایا جہاں سے ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر کے پنجاب کی طرف روانہ کردی گئیں ۔میاں بیوی عزیزوں کی شادی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری ، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں ، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی ، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اورا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لییـآج 3بجے سہ پہر شارع فیصل پر عظیم الشان ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ ہو گا۔شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین ، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے ۔ ’’ یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔مارچ کے سلسلے میں شہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن ائر لائن لفتھانزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4ہزار ملازمتوں میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ اس کمپنی کے منافع میں نمایاں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ لفتھانزا منافع میں کمی اور معاشی مشکلات کی بنا پر ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ 2024 ء میں ہڑتالوں، طیاروں کی ترسیل میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث لفتھانزا کی آمدنی 20 فیصدکم ہوئی اور یوں وہ یورپ کی بڑی حریف ایئر لائنز کے مقابلے میں منافع میں پیچھے رہ گئی۔ یہ تازہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک جرمنی طویل کساد بازاری سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیس نکاتی غزہ امن معاہدے کا پہلا مسودہ ہو یا نیتن یاہو، وٹکوف اور جیرڈ کوشنر کا ترمیم شدہ مسودہ، صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ امن منصوبے کے نام پر خطے کی جس نئے ڈھب سے منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد یہاں صرف بھیڑیوں کا راج ہوگا۔ یہ علاقہ محض ایک وجود کی ملکیت ہوگا۔ یہودی وجود کی۔ ناپاک اسرائیلی یہودی وجود کے نزدیک ہمسایہ اقوام کی زندہ رہنے کی ایک ہی ضمانت ہے۔ غلامی۔ ان کے سیاسی اظہار میں امن، امن کی گردان کے پیچھے ایک ہی معنی چھپے ہوئے ہیں۔ غلامی۔ جب مذاکرات کی میز پر اصل فریق حماس موجود نہ ہو، مسجد اقصیٰ کے کنٹرول کا ذکر نہ ہو، ہاتھ بندھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ح م۔ اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے۔ ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اْن ساری چیزوں کو جو اْن کے درمیان ہیں برحق، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے مگر یہ کافر لوگ اْس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے۔ اے نبیؐ، اِن سے کہو، ’’کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو؟ ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے، یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کیا حصہ ہے اِس سے پہلے آئی ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی سید نور حسین کے تبادلے کے بعد میونسپل پبلک لائبریری میں ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں CSS امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں، کتب بینی کے شائقین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہیں عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا۔چیئرمین رضوان احمد قائم خانی کی کاوشوں سے شہید بے نظیر بھٹو میونسپل پبلک لائبریری کو فعال بنایا گیا تھا، جہاں CSS امیدواروں کے لیے خصوصی سیکشن قائم کرنے میں اسسٹنٹ کمشنر نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی نگرانی اور دلچسپی کی بدولت لائبریری نوجوانوں کے لیے ایک تعلیمی مرکز کی شکل اختیار کر گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید نور حسین نے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم کی دعوت پر آج 3 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے میں اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنما تجارت، اطلاعات و مواصلات، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال صنعت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کریں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اور نئے...
مصری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیلی وفود کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بلاواسطہ بات چیت شروع کریں گے۔ حماس اور اسرائیلی وفود کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ پیر کو بھی جاری رہے گا۔ بات چیت میں ٹرمپ منصوبے کے تحت تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات طے کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات اتوار اور پیر کو ہوں گے۔ مصری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیلی وفود کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بلاواسطہ بات چیت شروع کریں گے۔ حماس اور اسرائیلی وفود کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ پیر کو بھی جاری رہے گا۔ بات چیت میں ٹرمپ منصوبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدھیہ پردیش : بھارتی فارما کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کا مشتبہ زہریلا شربت پینے سے 8 بچوں کی موت واقع ہو گئی گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فارما کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ماضی میں بھی درجنوں اموات دنیا کے کئی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہیں اور اب پھر ان ہی کمپنیوں کے تیار کردہ کف سیرپ نے 8 کمسن بچوں کی جان لے لی ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں کہرام مچ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اچانک اموات کے دل دہلانے والے واقعات مدھیہ پردیش اور راجھستان میں رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث متوفی بچوں کے والدین اور اہل علاقہ...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسرا کی بازیابی کے بعد صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی یسرا کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے مبینہ اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی سمیت اپنے ساتھ ہونے والے تمام مظالم کی داستان سناتے ہوئے یسرا نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو بتایا کہ اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو افراد ہر معاملے پر ’مرسوں مرسوں‘ کے نعرے لگاتے تھے، وہ اب صوبائیت کا سہارا لے رہے ہیں، جبکہ پنجاب کو اپنے ہی حصے کے پانی کے استعمال کے لیے کسی اور صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کسی بھی صوبے کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئینی خلاف ورزی ہے، اور پیپلز پارٹی پنجاب کے امور میں دخل اندازی کرکے آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار ان کا کہنا تھا کہ یا تو آپ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز...
امریکی ریاست مشی گن کے ایک شہری کو اُس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب اسے معلوم ہوا کہ لاٹری کا جیک پاٹ ٹکٹ دراصل اُنہی کے پاس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘ 45 سالہ اوٹسگو کاؤنٹی کے رہائشی نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ انہوں نے گیلوڈ ساؤتھ ای زی مارٹ سے کلب کینو ’دی جیک‘ کا ٹکٹ خریدا تھا۔ انعامی رقم 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار ہی کھیلتے ہیں لیکن ’دی جیک‘ صرف اُس وقت کھیلتے ہیں جب انعامی رقم 1 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوجائے۔ اس بار انہوں نے 30 ڈراز کے لیے ٹکٹ خریدا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدِمقابل آئیں گے، پہلے میچ میں پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو مات دی تھی۔دونوں ٹیمیں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا تھا۔ٹاکرے کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اِن ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی۔ایک روزہ کرکٹ میں اگر دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اس فارمیٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 11 مقابلے ہو چکے ہیں اور...
اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ کہتی ہیں کہ وہ فیصل کواشاروں پر نچاتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ فیصل سے مسکرانے اور ہاتھ ہلانے کو کہتی ہیں، اور وہ مزاحیہ انداز میں بات مان لیتے ہیں۔ ثنا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ’’میرے اشاروں پر ناچنے والا‘‘ مداحوں نے ویڈیو کو خوب پسند کیا اور جوڑی کی محبت بھری کیمسٹری کو سراہا۔ یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ وہ خود اپنے سسر کے پاس رشتہ لے کر گئے تھے، اور صرف ایک ہفتے میں شادی طے پا گئی تھی۔ ثنا کے مطابق، والد کو فیصل کا...
اپنے بیان میں صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا کہ مریم نواز کے طرز سوچ پر اگر دیگر صوبوں نے اپنے اپنے وسائل پر اپنی مرضی کی بات شروع کی تو اسکا نقصان بڑے صوبوں کو ہوگا۔ ایسے بیان کی توقع ہندوستان سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر آبپاشی و پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیان سے بلوچستان اور سندھ کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اگر دیگر صوبوں نے اپنے اپنے وسائل پر اپنی مرضی کی بات شروع کی تو اس کا نقصان بڑے صوبوں کو ہوگا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان "میرا پانی میری مرضی" پر ردعمل کا اظہار...
عدالت نے مقدمے میں شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔ ملزم نے اس سے قبل سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس پر پشاور ہائی کورٹ نے کیس دوبارہ ٹرائل کے لیے متعلقہ عدالت کو بھیج دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 7 بار سزائے موت کا فیصلہ سنادیا۔ سیشن کورٹ پشاور نے غیرت کے نام پر 7 افراد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ابراہیم کو 7 بار سزائے موت اور 21 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل...
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے امام جمعہ نے کہا کہ انہوں نے حکم دیا ہے کہ انتخابات میں شرکت ضروری ہے، یہ ذوق و شوق کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ایک ذمہ داری ہے جو ہر شہری کے کندھوں پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے نماز جمعہ کے امام آیت اللہ سید یاسین الموسوی نے عراق میں افراتفری پھیلانے کی سازش کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان میں عراقی عوام کی بھرپور شرکت کو ملک اور خطے کے موجودہ حساس حالات میں ایک ناقابل تردید ضرورت قرار دیا۔ آیت اللہ سید یاسین...
کراچی:۔ جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اورا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لیے اتوار 5 اکتوبر کو 3بجے سہ پہر شارع فیصل پر عظیم الشان ” غزہ مارچ” ہو گا۔ غزہ مارچ میں شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین ، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ ” غزہ مارچ” کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مارچ کے سلسلے میں شہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 5 اکتوبر کو ملائشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم کا یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔شہباز شریف...
مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری روک دی ہے اور اگر اب حماس نے یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کی تو پھر تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے نئے بیان میں کہا کہ حماس کو فوری فیصلہ کرنا ہوگا، تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے لکھا کہ اسرائیل نے امن معاہدے کے لیے بمباری عارضی طور پر روک دی جس کی میں اس کی قدر کرتا ہوں۔ ٹرمپ نے لکھا...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی خصوصی دعوت پرکیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ، وفاقی وزراء اوراعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اورعالمی امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے ترجمان دفتر خارجہ نے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا، آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تمام...
دالبندین میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کہا کہ فتنہ الخوارج اپنے ناپاک عزائم اور بزدلانہ حملوں کی تکمیل کیلئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر رہا ہے۔ جسکی وجہ سے نا صرف سکیورٹی اداروں بلکہ معصوم اور قیمتی بلوچ جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے آئی جی میجر جنرل بلال سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بارڈز پر تیل کی بارڈر کراسنگ سے دھماکہ خیز مواد کی ترسیل کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔ اسی تیل کی بارڈر کراسنگ کو بند کیا گیا تاکہ کراسنگ کو محفوظ بناکر مقامی لوگوں کے لئے کھولا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے دالبندین میں قبائلی مشران، عمائدین، ضلع انتظامیہ...
وزیراعظم شہباز شریف کل یعنی 5 اکتوبر سے ملائیشیا کےتین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ، دیگر وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملائیشیا جائیں گے۔ یہ دورہ پاک ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات اورمضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا عکاس ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات میں شرکت کریں گے جس میں تجارت، اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی امور سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ دورے کے دوران متعدد دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے، جن سے نہ صرف موجودہ تعلقات کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباو ¿ نے نیتن یاہو کو ’غزہ امن منصوبے‘ پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا جس پر خطے اور واشنگٹن سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔امریکی دباو ¿ کے باوجود نیتن یاہو نے منصوبے کی کئی شقوں میں ترامیم کرا کے اسرائیل کے حق میں خاص طور پر غزہ سے انخلا اور فلسطینی ریاست کے ذکر پر تبدیلیاں شامل کیں۔20 روز بعد ایک حیرت انگیز لمحے میں، نیتن یاہو اور ٹرمپ وائٹ ہاو ¿س میں ایک ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباو ¿ نے نیتن یاہو کو ’غزہ امن منصوبے‘ پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا جس پر خطے اور واشنگٹن سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔امریکی دباو ¿ کے باوجود نیتن یاہو نے منصوبے کی کئی شقوں میں ترامیم کرا کے اسرائیل کے حق میں خاص طور پر غزہ سے انخلا اور فلسطینی ریاست کے ذکر پر تبدیلیاں شامل کیں۔20 روز بعد ایک حیرت انگیز لمحے میں، نیتن یاہو اور ٹرمپ وائٹ ہاو ¿س میں ایک ساتھ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا ،سابق سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے اسحاق ڈار یورپ سے مسلسل رابطے میں ہیں،مشتاق احمد کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں اسحق ڈار نے جو تقریر کی وہ سن لیں وہ یورپ سے رہائی کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اسرائیل کے چنگل سے سابق سینیٹر کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے جس کے خلاف سازشیں کی گئی ہیں،آج سی پیک ٹو پر بھی سازشیں ہو رہی ہیں، مگر حکومت اور سکیورٹی ادارے مل کر ہر سازش کرنے والوں کا محاسبہ...
پاکستان کے معروف اداکارہمایوں سعید نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار بھارت کے سفر کے دوران انہوں نے بھارتی ٹرین میں قومی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ چلا دیا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی کو پتہ ہی نہ چلا کہ کیسٹ کس کا تھا۔ نجی ٹی وی کے ایک مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار بھارت گئے تو اپنے ساتھ گانوں کی کیسٹ بھی لے کر گئے۔ دورانِ سفر ٹرین میں ایک مرکزی ساؤنڈ سسٹم نصب تھا، جو پوری بوگی میں گانے چلاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ڈبہ ساؤنڈ سسٹم کے قریب تھا، تو موقع دیکھ کر آپریٹر سے کہا کہ ایک...
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلٰی نے مودی حکومت کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ آئندہ بہار انتخابات سے متاثر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلٰی سدارامیا نے کہا کہ جی ایس ٹی کو آسان بنانے سے ریاست کو 15,000 کروڑ روپے کا تخمینہ نقصان اٹھانا پڑے گا اور وہ مودی حکومت سے اس رقم کی وصولی کے لئے قانونی کارروائی کا سہارا لے گی۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی سدارامیا نے مودی حکومت کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ آئندہ بہار انتخابات سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فنڈز کی وصولی کے لئے قانونی...

وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب نے جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو 10 لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔(جاری ہے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وطن عزیز کی معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بوریوالا کے دو طلبا کو شاباش دیتے ہوئے میڑک کے امتحان منعقدہ 2025 میں ملتان بورڈ سے آرٹس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 5 لاکھ ، 3 لاکھ اور انکے دو اساتذہ کو ایک ، ایک لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹس اور میڈل...
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400 ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا، بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمقام صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا جب کہ سابق سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے اسحاق ڈار یورپ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔لاہور میں جی ٹی روڈ پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کی رہائی کے لئے قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار نے جو تقریر کی وہ سن لیں وہ یورپ سے رہائی کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اسرائیل کے چنگل سے سابق سینیٹر کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میں نے چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ روانہ ہوتے وقت...

’بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے‘، آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع
پاکستان و آزاد کشمیر کی حکومتوں اور جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے بعد ریاست میں احتجاج ختم ہوگیا ہے، اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیر امور کشمیر امیر مقام نے اس کامیابی کو بھارت کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن ملک کے عزائم خاک میں مل گئے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تشکیل کردہ وفاقی کمیٹی نے مظفرآباد میں جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں آزاد کشمیر حکومت کی نمائندگی وزیر لوکل گورنمنٹ راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’آزاد کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہیں گے‘، وفاقی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی...
تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کو ترقی، ہنر اور مثبت سوچ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی چاہتے ہو تو منفی سوچ ذہن سے نکال دو۔ بڑی سوچ رکھو گے، تو بڑے کام کرو گے، ہنر پیدا کرو، یہی وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اب خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، ہم نے پانچ گنا طاقتور دشمن کو شکست دے کر انڈیا کی بالادستی ختم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، قطر کی ترقی میں 70 فیصد حصہ پاکستانی انجینئرز کا ہے اور ورلڈ بینک میں سب...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کیا، نہ ایسی کوئی بات ہے، پاکستان اور آٹھ ممالک نے اسرائیل کے غزہ سے نکلنے کی بات کی ہے، فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی کےلیے کچھ یورپی مالک سےرابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر سیاست اہل فلسطین کی خدمت نہیں ہے، وہاں قتل عام ہورہا ہے، پاکستان اور دیگر 8 ممالک نے اسرائیل کے غزہ سے نکلنے کی بات کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید...
خاتون کے جاپان کی پہلی وزیراعظم بننے پر خواتین ہی ناخوش، وجہ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز ٹوکیو(آئی پی ایس )جاپان میں پہلی بار خاتون کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جاپانی خواتین نے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔ 64 سالہ سنائی تاکائیچی، ملک کی طویل عرصے سے اقتدار میں موجود لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سنبھالنے جارہی ہیں۔ ایسی صورت میں جہاں جاپان عالمی سطح پر صنفی مساوات میں نچلا درجہ رکھتا ہے، وہاں اعلی قیادت میں ایک خاتون کا آنا بظاہر خوش آئند لگتا ہے، تاہم جاپانی خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد سنائی تاکائیچی کے وزیراعظ منتخب ہونے پر خوش نہیں ہیں۔ اگرچہ تاکائیچی نے ٹوکیو کابینہ میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کا...
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک ذاتی اور افسوسناک واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران ایک اجنبی نے نازیبا تصاویر بھیجنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔ اس بات کا انکشاف اکشے کمار نے ممبئی میں ’سائبر آگاہی ماہ 2025ء‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکشے کمار کے بقول ان کی بیٹی نے یہ بات فوری طور پر اپنی والدہ ٹوئنکل کھنہ کو بتائی اور آن لائن گیم بند کر دیا لیکن اس سے میری بیٹی اور ہم والدین کو ایک کڑا سبق ملا ہے۔ اکشے...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہے۔ بلوچستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی...

سازشی عناصر مایوس، آزاد کشمیر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونجتے رہیں گے، وفاقی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی وفاقی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب کی طرح ہیں، جو عناصر آزاد کشمیر میں افراتفری کی خواہش رکھتے تھے انہیں مایوسی ہوئی اور آئندہ بھی مایوس ہوں گے۔ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کی اور معاہدے کے حوالے سے تفصیلات سامنے رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے اور امن بحال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مظفرآباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک وفد بھیجا گیا...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار شعیب ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ کرکٹ نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کے بعد شعیب ملک اور ان کی تیسری اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی حمایت میں متنازعہ پوسٹس، ثنا جاوید نے خاموشی توڑ دی ویڈیو میں شعیب ملک مداحوں کو آٹوگراف دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ثنا جاوید لاتعلق دکھائی دیتی ہیں اور بار بار نظریں چراتی ہوئی رخ موڑ لیتی ہیں۔ اس رویے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور بحث چھڑ گئی کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 04-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Gaza Ceasefire or Occupation? Russia-Iran Alliance and Global Resistance امن یا قبضے کا منصوبہ؟تابعداری،سپردگی اور خود کُشی کی دستاویز مزاحمت نے ٹھکرا دی صمود فلوٹیلا پر حملہ پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد بھی گرفتار ،۔ روس-ایران اتحاد: نیا عالمی توازن یاعالمی جنگ کا طبل؟ ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) انہوں نے نیویارک میں آٹھ عرب اسلامی ممالک اور امریکا کے درمیان مصروفیات اور مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا جس کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی کا حصول، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانا اور غزہ میں دیرپا...
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔ سرگنگا نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔ اگلی بار بھارت ضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا، کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ دنیا کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی پالیسیوں پر تنقید، سابق بھارتی آرمی چیف کا جنگ کے بجائے سفارتی حل پر زور انہوں...
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سڑکوں پر ٹرمپ کیساتھ شہباز شریف کی تصاویر والے اشتہار تو لگا دئیے لیکن جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کے بینر اتار دئیے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کا کہنا ہے کہ امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر آج غزہ مارچ ہوگا، جس میں اہل لاہور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں گے۔ وحدت روڈ پر امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے آج ہونیوالے غزہ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اظہر بلال، عبدالعزیز عابد، خالد احمد بٹ، احمد سلمان بلوچ، انجینئر اخلاق احمد، عامر نثار، شاہد نوید ملک،...
پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز چینی صدر ایک بہت ہی دور اندیش رہنما ہیں، شہباز شریف اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیانجن سمٹ سے شنگھائی اسپرٹ کو مزید روشن بنانے اور یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے کی توقع ظاہر کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء سمیت خطے کے ممالک کے مابین تعاون کی مضبوطی سے یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ ایک بہت ہی دور...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)رواں برس مئی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی فورسز کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں میں شکست کھانے والے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر...
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 7 بار سزائے موت کا فیصلہ سنادیا۔ سیشن کورٹ پشاور نے غیرت کے نام پر 7 افراد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ابراہیم کو 7 بار سزائے موت اور 21 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد ابراہیم، جو چارسدہ کے علاقے تنگی کا رہائشی ہے، نے جون 2021 میں پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اپنی بیوی بانو، کم سن بیٹوں سلیم، سلمان، جلال، چچازاد بھائی حبیب اللہ، اس کی اہلیہ شکیلہ اور بیٹی...
کراچی: اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسریٰ کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور یسریٰ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کے مطابق یسریٰ کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے کے بعد مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اغواء کار حمزہ اور اس کی والدہ کی جانب سے مسلسل تشدد کے باعث یسریٰ شدید خوفزدہ رہی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بنوایا اور اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا...
اسرائیل نے صدر ٹرمپ کی واضح ہدایت کے باوجود غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں کم از کم 7 افراد شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملے اُس بیان کے فوری بعد ہوئے ہیں جس میں امریکی صدر نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ غزہ شہر کے تفاح علاقے میں ایک گھر پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ خان یونس کے ناصر اسپتال نے اطلاع دی کہ دو بچے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے جو ایک عارضی کیمپ میں تھے جہاں بے گھر افراد رہ رہے تھے۔ اسرائیل کے اس حملے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خضدار: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں بڑے آپریشن کے دوران ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ آپریشن کے دوران 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے...
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔ اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، تاہم ان کا نکاح ہوچکا ہے اور وہ آج دلہن گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر بروز پیر کو ہوگا۔ جلد اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت نے مجوزہ امن منصوبے پر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے باوقار ردعمل دیا ہے۔اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس کا ردعمل فلسطینی عوام کی امنگوں کے عین مطابق اور ان کی بصیرت کا عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس عارضی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی کی خواہاں ہے، قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے اور اس عمل کے لیے مناسب حالات کی فراہمی بالکل جائز مطالبہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور فلسطینی...
صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا اس موقع پر انہوں نے پرتشدد واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جو اپنی اعلیٰ روایات اور مہمان نوازی کے باعث پورے ملک میں مشہور ہے، لیکن افسوس ہے کہ چند مٹھی بھر عناصر نے ان روایات کو دن...
عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی راہا کے لیے باقاعدگی سے ای میلز لکھتی ہیں، جو وہ اسے اس وقت تحفے میں دیں گی جب راہا 18 سال کی ہوجائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا، عالیہ بھٹ نے بتا دیا ریئلٹی شو ’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘ میں گفتگو کے دوران کاجول نے عالیہ سے پوچھا کہ کیا یہ خیال انہیں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے ملا؟ عالیہ نے ہنستے ہوئے کہا، نہیں، کسی نے بتایا تھا کہ ایک ماں اپنی بیٹی کے لیے ایسا کرتی تھی، تو میں نے سوچا کیوں نہ میں بھی یہ کروں، یہ روزانہ کی ای میل نہیں ہوتی، بلکہ مہینے میں ایک...
ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ ایک خودمختار، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم ہو، جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو اور دیرپا امن کے لیے ایک بااعتماد سیاسی عمل...
—فائل فوٹو پاکپتن میں کالج روڈ پر آوارہ کتوں کے حملے سے 11 افراد زخمی ہو گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے ڈی ایم ایس اسپتال ڈاکٹر عباس بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ زخمیوں میں بینک کا گارڈ اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں ویکسین لگا دی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔
شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس پر افسوسناک حادثے نے کئی گھروں کا سکون چھین لیا۔ تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں کو روند ڈالا۔ دل خراش واقعے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے دیگر شہروں کے اسپتالوں میں ریفر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد محنت کش تھے جو دن بھر کام کے بعد سڑک کنارے آرام کر رہے تھے۔ اسی دوران سبزی سے لدا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر مزدوروں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا منافع میں کمی اور معاشی مشکلات کی بنا پر ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ 2024 میں ہڑتالوں، جہازوں کی ترسیل میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث لفتھانزا کی آمدنی 20 فیصدکم ہوئی اور یوں وہ یورپ کی بڑی حریف ایئر لائنز کے مقابلے میں منافع میں پیچھے رہ گئی۔ یہ تازہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ کی سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک جرمنی طویل کساد بازاری سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور اس کے بڑے صنعتی ادارے دباؤ کا شکار ہیں۔ کن ملازمتوں پر اثر ہوگا؟ ملازمتوں میں یہ...

حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ’’حماس‘‘کے بیان کو جنگ بندی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ہفتے کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے آج الحمدللہ ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔(جاری ہے) وزیر اعظم نے قطر، سعودی عرب، متحدہ...