2025-07-23@03:50:51 GMT
تلاش کی گنتی: 866

«کو رشوت دینے»:

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے،...
    اسلام آباد: حکومت نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے )کے نئے خریدار کو 5 سال کے عرصے میں خسارے میں چلنے والی ایئرلائن میں 70 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی لیکن حتمی سرمایہ کاری کی ضروریات کا اندازہ اگلے ماہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کے دستیاب ہونے کے بعد کیا جائے گا۔  نجکاری کمیشن کے سیکریٹری عثمان باجوہ نے کہا کہ نئے سرمایہ کاروں کو 5سالوں میں 60 سے 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے یہ بیان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے دوران دیا ۔اجلاس کی صدارت  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کی۔عثمان باجوہ نے کہا کہ...
    معروف اداکار اور ہوسٹ احمد علی بٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اداکارہ حمیرا اصغر کے انٹرویو کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے پر ویوز لینے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف یہ تھا کہ لوگ مرحومہ حمیرہ کی اصل زندگی اور ان کی جدوجہد کو ان کے اپنے الفاظ میں سن سکیں، کیونکہ ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی تھیں۔ واضح رہے کہ 2024 میں احمد علی بٹ نے حمیرا اصغر کا ایک انٹرویو کیا تھا، لیکن اُس وقت حمیرا شوبز میں نئے قدم جمانے والی ایک عام سی اداکارہ تھیں، جس کی وجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی عدالت نے حکومت کو نائن الیون کے منصوبہ ساز ی کے الزام میں قیدخالد شیخ محمد سے اعتراف جرم کا معاہدہ کرنے سے روک دیا ہے خالد شیخ محمد اور دو دیگرنے امریکی حکومت سے ایک معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا تھا اس اتفاق رائے سے انہیں سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا دی جانی تھی امریکی عدالت کے جج پٹریشیا ملیٹ اور نئومی را نے اپنے فیصلے میں وزیر دفاع کے فیصلے کو قانونی جواز فراہم کرتے ہوئے 6 نومبر 2024 کے فوجی جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔انھوں نے کہا کہ
    اپنے ایک انٹرویو میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ اگر لبنان نے مؤثر اقدامات نہ کئے تو یہ ملک خطے کے دیگر عناصر کے زیر تسلط آ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹام باراک نے لبنان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے اس ملک کو ٹوٹ پھوٹ کے خطرے سے دوچار ہونے کی دھمکی دی۔ ٹام باراک ترکیہ میں امریکی سفیر ہونے کے ساتھ ساتھ، ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے شامی امور بھی ہیں۔ انہوں نے پانچ روز قبل بیروت کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے لبنانی حکام سے ملاقات کے دوران امریکی منصوبے کے جواب میں بیروت کی جانب سے سات صفحوں پر مشتمل جوابی دستاویز وصول کی۔ اس دورے کے بعد امریکی نمائندے نے ایک عرب اخبار کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔وزیر مملکت نے عالمی برادری بالخصوص چین کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سیاحت، تہذیبی تحقیق اور قومی ورثے کی بحالی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے اور شراکت داری کو فروغ دے۔حذیفہ رحمان نے چین میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تہذیبی وراثت اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیااور کہا کہ پاکستان تہذیبوں کی سر زمین ہے جہاں وادیٔ سندھ...
    وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔ فوٹو پی آئی ڈی  پاکستان نے چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی۔وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔وزیر مملکت نے عالمی برادری بالخصوص چین کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سیاحت، تہذیبی تحقیق اور قومی ورثے کی بحالی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے اور شراکت داری کو فروغ دے۔حذیفہ رحمان نے چین میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تہذیبی وراثت اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تہذیبوں کی سر زمین ہے...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے تین روز قبل ملی تھی اور آج تدفین بھی کردی گئی۔ اداکارہ حمیرا کی اندوہناک موت کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ کبھی ان کی موت کو طبعی تو کبھی قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک شخص نے بھی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جس میں اداکارہ کے قتل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ شاہزیب سہیل نامی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمیرا کے والدین کا اس سے قطع تعلق کرنا حیران کن بات ہے۔  درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے بھی واقعہ کو تشویش ناک...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نرس نمیشا پریا کو یمن میں ایک مقامی شہری کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے، اور اب انسانی حقوق کے کارکن سیموئل جیروم کے مطابق 16 جولائی کو ان کی پھانسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ جیل حکام نے باضابطہ طور پر نمیشا کو پھانسی کی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔ نمیشا پریا ”سیو نمیشا پریا ایکشن کونسل“ کی کوششوں کا مرکز رہی ہیں، جس نے یمنی حکام اور مقتول طلال عبدو مہدی کے اہلِ خانہ سے مذاکرات کیے۔ جیروم کے مطابق قانونی راستے ختم ہو چکے ہیں، اب صرف مقتول کے اہل خانہ کی معافی ہی واحد امید ہے۔ اگر وہ معاف کر دیتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بھوک کی صورتحال خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے اور ہر گزرتا دن حالات کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کی ہر تین میں سے ایک فرد اپنی بنیادی غذائی ضروریات پوری کیے بغیر دن گزارنے پر مجبور ہے، جبکہ خوراک کا بحران انسانی تاریخ کے بدترین مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی ’اونروا‘ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اب بچوں اور بھوک سے...
     خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقے لکی مروت میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا تھانا گمبیلا کو نشانہ بنانے کے لیے دس سے بارہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مشتبہ نقل و حرکت کو بروقت بھانپتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ شروع کر دی جس سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے پولیس کی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے اور حملے کی یہ کوشش مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی خوش قسمتی سے کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوال یہ ہے کہ جو لوگ موت کو پھلانگ کر زندگی کی تفہیم کرتے ہیں ان کی تعبیرِ حیات کی کجی کا کیا حال ہو گا ؟ مغرب ہمارے لیے عرصے سے ”الف لیلہ“ بنا ہوا ہے۔ اس کی ایک داستان سے دوسری، اور دوسری سے تیسری داستان پیدا ہوجاتی ہے۔ ہم اس کے کبھی ایک پہلو پر غور کرتے ہیں، کبھی دوسرے پر۔ ہمیں کبھی اس کی ایک بات پر حیرت ہوتی ہے، کبھی دوسری بات پر۔ اب مثلاً مغرب کی اس بات پر ہمارے یہاں خاصی بحث ہوئی ہے کہ مغربی دنیا بے پناہ مادی، سائنسی اور تکنیکی ترقی کے باوجود زندگی کے عمومی تجربے کی سطح پر اضمحلال کا شکار کیوں نظر آتی ہے؟ وہاں جرائم...
    ویب ڈیسک:پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔  خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں تھانا گمبیلا پر دس بارہ دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، پولیس نے تھانے کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے فائرنگ شروع کی۔  پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس نفری مکمل محفوظ رہی اور دہشت گردوں کی حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش  آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے فون کر کے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔  آر پی او بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق...
    فائل فوٹو لکی مروت کے تھانا گمبیلا پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے پولیس نے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نفری مکمل محفوظ رہی۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
    بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
    اسرائیل اور امریکا کی جانب سے 27 مئی کو غزہ میں امداد کی تقسیم کا متبادل نظام شروع کیا گیا لیکن ان کیمپس پر بھی بچوں اور خواتین سمیت فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو موت کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی درندگی جاری: اہلخانہ کے لیے کھانا لینے جانے والوں کی مزید 57 لاشیں خالی ہاتھ گھر واپس غزہ میں اسرائیلی حملوں و محاصروں کے باعث کھانے پینے سے محروم مظلوم شہری جب خوراک کے حصول کے لیے ان مراکز پر گئے تو ان کا استقبال بندوق کی گولیوں اور گولہ بارود سے کیا گیا۔ خوراک لینے آنے والے ان افراد میں سے اب تک 800 افراد بھوکے پیٹ ہی ماردیے گئے ہیں۔ ان میں سے 315 شہادتیں...
    سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں بارہ انسانوں کے ڈوب کر مر جانے کے الم ناک سانحہ کا صوبائی حکومت کے کئی اداروں کو بیک وقت ذمہ دار قرار دے دیا لیکن وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر مظلوم سیاحوں کو بچانے کے لئے نہ بھیجنے کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں سیلاب کے باعث 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے "کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی" کی منظوری...
    اسلام آباد: افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا اجرا کے میگا اسکینڈل کی وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سیل میں درج مقدمے کی تحقیقات کے دوران تفتیشی ٹیم میں سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار ملزمان سے رشوت ستانی میں ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے وفاقی دارالحکومت میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے افغان باشندوں کو اسپانسرشپ کے ذریعے غیرقانونی ای ویزوں کے میگا اسکینڈل کا سراغ لگا کر مقدمہ درج کرکے پی آئی ڈی کے انفارمیشن اسسٹنٹ نادر رحیم  اور افغان...
    آگئے میری موت کا تماشا دیکھنے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز تحریر: مصطفےٰ صفدر بیگ پولیس نے ڈی ایچ اے کراچی کے فلیٹ کی چابیاں مرکزی تالے میں گھمائیں تو دروازے کے پیچھے جو منظر کھلا، وہ کسی ہارر فلم کا سین نہیں بلکہ پورے معاشرے کا اپنا چہرہ تھا۔ حمیرا اصغر علی کی نیم گلی سڑی، ناقابلِ شناخت لاش اپنے ہی صوفے پر اس طرح پڑی تھی جیسے کوئی ٹوٹی ہوئی گڑیا ہو۔ نو ماہ! جی ہاں پورے نو ماہ تک یہ “گڑیا” ایسے ہی پڑی رہی۔ یہ وہ وقت تھا جب اس کا جسم اندھیرے کمرے میں وقت کے ساتھ سڑتا رہا۔ بجلی کٹ چکی تھی، فریج میں کھانا پہلے ہی سڑ چکا تھا اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی اچانک موت کے بعد اب ایک نئی ویڈیو نے معاملے کو متنازع اور سنجیدہ بنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ان کی قریبی رشتہ دار (بھابھی) نے حمیرہ کے خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا ہو سکتا ہے۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حمیرا اصغر مالی اور ذہنی طور پر شدید دباؤ کا شکار تھیں۔ ان کی بھابھی کے مطابق، حمیرہ نے بارہا اپنے خاندان سے مدد مانگی مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حمیرہ کے بھائی، نوید اصغر نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقامت ِ دین کی دعوت کے علَم برداروں کو اس کا خوب اچھی طرح اندازہ ہوگا کہ اس دعوت کے راستے میں فلسفۂ جبریت بعض اوقات بُری طرح روک بنتا ہے اور یہ خواص سے لے کر عامیوں تک یکساں سرایت کیے ہوئے ہے۔ آپ لوگوں سے کہیے کہ غلبۂ دین کے لیے کچھ کرو تو جواب ملے گا کہ یہ سب کچھ تو اللہ کے بس میں ہے۔ جب تک اس نے دین کی مخالف طاقتوں کو سرفرازی دے رکھی ہے، کون ہے جو اس سرفرازی کو پستی سے بدل سکے… یہ عجیب بات ہے کہ اس طرح کی باتیں ہمیشہ اُونچے درجے کی دینی و اخلاقی ذمے داریوں کی دعوت کے جواب میں تو کہی جاتی...
    کراچی پولیس نے کہا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور جائے وقوعہ سے کسی قسم کے تشدد، منشیات یا مشتبہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق، اداکارہ کی لاش 8 جولائی کو ڈی ایچ اے فیز 2 کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ ابتدا میں پولیس نے لاش 20 روز پرانی قرار دی، تاہم بعد ازاں 9 جولائی کو یہ شبہ ظاہر کیا گیا کہ لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر لاوارث نہیں، وزیر ثقافت سندھ کا تدفین کرانے کا فیصلہ ایس ایس پی جنوبی مہزور علی نے ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی اور وڈیرانہ ذہنیت میں کراچی سمیت پورے صوبے میں کرپشن کا سسٹم چل رہا ہے اوربربادی کا سفر جاری ہے ،ایس بی سی اے سمیت ہر ادارہ رشوت اور نااہلی کا گڑھ بنا ہوا ہے ،کراچی میں اس وقت 588 مخدوش عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 51 انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں۔گزشتہ 5سال میں تعمیر شدہ ایک لاکھ عمارتوں میں سے 85فیصد عمارتیں منظوری کے بغیر تعمیر کی گئیں ،40اور 60گز کی کئی کئی منزلہ عمارتیں بن گئیں ہیں ،حکومتی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات نے کراچی کو کنکریٹ کا جنگل...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ترک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بنک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں اور مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ جسٹس شفیع صدیقی نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف رقم کی منتقلی آمدن کا ثبوت نہیں سمجھی جا سکتی۔ مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، بغیر واضح اور قابل بھروسا ثبوت کے نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی جانچ...
    لاہور: سینئر سیاست دان شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جس کو وقتی طور پر شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی ان کی فتح ہے لیکن دیکھیں جس طرح یہ آپس میں لڑ پڑے ہیں ایسی سیٹیں لینے پہ وہ پارٹیاں جو جمہوریت کی دعوے دار بنی ہیں، کوئی مذہب کی دعوے دار ہیں، کوئی اخلاقیات کی باتیں کرتی تھیں اب وہ آپس میں لڑ رہی ہیں، وقت بہت کچھ دکھا رہا ہے اور یہ آج کی تاریخ بن رہی ہے اور لکھی جا رہی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ چھینا جھپٹی کا ماحول ہے، دنیا کے کسی ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نرس نمیشا پریا کو یمن میں شہری کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی۔ انسانی حقوق کے کارکن سیموئل جیروم کے مطابق 16 جولائی کو سز ا پر عمل کیا جائے گا۔ جیروم کے مطابق قانونی راستے ختم ہو چکے ہیں، اب صرف مقتول کے اہل خانہ کی معافی ہی واحد امید ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کو خون بہا کے طور پر 10لاکھ امریکی ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم انہوں نے انکار کردیا ہے۔ نمیشا پریا 2008 میں ملازمت کی غرض سے یمن گئی تھی اور 2015 ء میں ایک مقامی شہری طلال عبدو مہدی کے ساتھ مل کر کلینک کھولاتھا۔دونوں کے...
    پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہے کہ صہیونی حکومت نے 12 روز تک ایران پر جارحیت کی ، 12روزہ جنگ میں پاکستان کی حکومت،عوام ایران کو سفارتی سطح پر سپورٹ کر رہےتھے، پاکستانی وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے شدید الفاظ میں جارحیت کی مذمت کی ، پاکستانی مندوب جو ہمیں اسٹینڈ چاہیے ہوتا تھا لیتے تھے، پاکستان کے سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ہمارے حق میں قرار داد پیش کی ، ہم اس سپورٹ پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے ایرانی سفیر کا کہناتھا کہ شاید کوئی حادثہ بھی موثر نہ ہوتا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اتنے نزدیک آتے، دونوں ممالک کے عوام اور حکومتیں نزدیک آئی ہیں، ہماری پارلیمنٹ نے...
    وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ و وزیردفاع کی ملاقات، ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گلر نے ملاقات کی، جس میں 5 ارب ڈالر کے باہمی تجارت کے ہدف کے حصول کیلئے کوششوں پر زور دیا گیا۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر سینئر حکام بھی...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر خواتین سے ہمدردانہ اپیل کی ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خدارا بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان نہ ہوں اور جوان نظر آنے کے لیے خود کو کسی بڑی مصیبت میں نہ ڈالیں۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زارا نے وزن کم کرنے، جلد کو گورا کرنے یا عمر چھپانے کے لیے استعمال کی جانے والی دواؤں اور طریقوں سے دور رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمر بڑھنا ایک قدرتی اور خوبصورت حقیقت ہے، اس سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔ ظاہری خوبصورتی کے بجائے ذہانت، علم اور خوداعتمادی پر کام کریں۔ اداکارہ زارا نور عباس نے لکھا کہ خودنمائی (Vanity) کا اثر عارضی ہوتا ہے۔ اصل دولت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں ہے، جہاں بڑے پیمانے پر کرپشن، سیاسی بنیادوں پر تقرریاں، اور نااہلی کے الزامات سامنے آ رہے ہیں جنہیں صوبے بھر میں عمارتوں کے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔اقربا پروری اور رشوت ستانی کی اس جڑ پکڑتی روایت نے خطرناک نتائج پیدا کیے ہیں۔ غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ایس بی سی اے کی ناکامی کے باعث بالخصوص سکھر اور کراچی جیسے شہری علاقوں میں غیر محفوظ اور بغیر اجازت تعمیر ہونے والی عمارتوں کی بھرمار ہو چکی ہے۔ کئی معاملات میں، افسران نے یا تو آنکھیں بند کر لیں یا رشوت لے کر خلاف...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ بارہ ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ مریم نواز نے یوم عاشورہ پرسیکیورٹی کے بہترین انتظام کرنے پر تمام متعلقہ افسران کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ مدت میں آغاز اور تکمیل پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جس سے عوام کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت ملی ہے۔ راولپنڈی میں انڈرپاس منصوبے کو مثال بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ملتان(نمائندگان جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ میں صوابی اور اٹک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعوتِ دین کو عام کرنا، اِس پر عمل کرنا ہر صاحب ایمان پر فرض ہے۔ بہترین کردار، اعلیٰ اخلاق، امانت و دیانت کی زندگی فرد کا وقار بڑھاتی ہے اور انسانی معاشرے کو جسد واحد بنادیتی ہے۔ انسانوں پر انسانوں کی حاکمیت نہیں، قرآن و سنت کے احکامات اور آئین پاکستان کی فرمانروائی ہی امن، ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ کراچی میں ناقص تعمیر کے باعث عمارت گِرنے سے بے گناہ لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے اور انتظامی بدعنوانیوں کو بے نقاب کرگئے۔ انسانوں کے قتل...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے، بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا۔ غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی۔ حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہماری جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا حکومت شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر 7 ہزار دکانوں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کے روز اتصالات گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی، خاص طور پر ملک کے آئی سی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں، حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس پیشکش کو یو اے ای میں قائم ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ کے دوران بڑھایا گیا، جس کی قیادت گروپ سی ای او حاتم ڈویدار کر رہے تھے۔ وفد نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بھی الگ الگ ملاقات کی، جہاں دونوں فریقین نے ڈیجیٹل تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنی ملاقات میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی کمیشن کاکہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی جانب سے انسانی امداد چوری کیے جانے کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  کمیشن کی ترجمان ایوا ہرنسیرووا نے کہا کہ ہمارے پاس حماس کی جانب سے امداد چوری کیے جانے کی کوئی رپورٹ موجود نہیں۔انہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے انسانی امداد سے متعلق غیر جانبدارانہ اور آزادانہ اصولوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر انحصار کرتے ہیں۔ایوا ہرنسیرووا نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن اور بے حد پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ چھپانے کی ضرورت نہیں...
    میلبرن(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی خاتون ایرن پیٹرسن کو اپنے سابق شوہر کے تین رشتہ داروں کو زہریلی مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے اور چوتھے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ ہولناک واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا، جس نے پوری آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سسر ڈونلڈ پیٹرسن، ساس گیل پیٹرسن، اور ان کی بہن ہیدر ولکنسن کو اپنے گھر لیونگاتھا میں لنچ پر بلایا اور انہیں بیف ویلنگٹن (مشروم، گوشت اور پیسٹری پر مشتمل مشہور ڈش) کھلائی، جس میں زہریلی “ڈیتھ کیپ مشرومز” شامل تھیں۔ کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی،...
    مودی سرکار سکھوں کے خلاف عالمی سطح پر ریاستی کارروائیوں میں ملوث ہے، بین الاقوامی جریدے دی گارڈین نے مودی سرکار کے ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 35 سالہ سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں مشکوک موت نے بھارتی سرکار پر سوال اٹھا دیے۔ دی گارڈین کے مطابق مقتول اوتار سنگھ پر بھارتی میڈیا نے مارچ 2023 کے احتجاج کے دوران لندن میں بھارتی پرچم اتارنے کا الزام لگایا تھا، 2016 میں اوتار سنگھ کو بھارتی ایجنسیوں سے زندگی کو خطرہ ہونے کی بنا پر برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی تھی۔ بین الاقوامی جریدے کے مطابق مقتول کے والد اور چچا 90 کی دہائی میں خالصتان کی حمایت کرنے پر ماورائے عدالت قتل...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر پابندیوں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی   آ ج نیوز کے مطابق  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مذہبی رسومات کو دبانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداری کے جلوسوں پر کرفیو لگایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور عزاداری کو گویا ایک جرم قرار دیا جا چکا ہے۔ مودی حکومت کربلا کی یاد کو کچلنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عزاداری کی...
    ایک نئی تحقیق کے مطابق تیار کی گئی جدید جین تھراپی کا ایک انجیکشن لوگوں میں کم ہوتی سماعت کو ہفتوں میں بحال کر سکتا ہے۔ سوئیڈن کی کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محققین نے بتایا کہ اس جدید تھراپی نے بچوں اور بڑوں میں پیدائشی طور پر قوتِ سماعت سے محرومی یا ناقص سماعت کو بہتر کیا۔ مطبی (کلینیکل) ٹرائل میں سات سالہ بچے کی سماعت تقریباً مکمل بحال ہوگئی۔ جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں بتایا گیا کہ او ٹی او ایف جین کی صحت مند نقل کو کان کے اندر ونی حصے میں انجیکٹ کرنے سے تمام 10 افراد کی سماعت میں بہتری آئی۔ چھوٹے پیمانے پر...
    کوریا کے مشہور کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار اور سابق بوائے بینڈ F.ABLE کے رکن شِم جے ہیون، جنہیں مداح "جے ہیون” کے نام سے جانتے تھے، 23 سال کی عمر میں لیوکیمیا (خون کے کینسر) سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے۔ جے ہیون کی بیماری کے بارے میں عوام کو کوئی اطلاع نہیں تھی، کیونکہ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملہ نجی رکھا۔ تاہم ان کی موت کی خبر 29 جون کو ان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پر دی، جس کے بعد سابق ساتھی فنکاروں نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق بھی کی۔ A post common by TCX.official (@tellychakkar)...
    لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق چیک پوسٹ6سالوں سےخالی تھی اور ناقابل استعمال تھی،خیال رہے کہ اس سے قبل Post Views: 2
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی شہر ہیروشیما کے میئر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایرانی تنصیبات پر حالیہ بمباری کے بعد ہیروشیما کا دورہ کریں اور امریکی جوہری ہتھیاروں سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں، جنہیں امریکی فوج نے 1945 ء میں جوہری بموں سے نشانہ بنایا تھا۔ میئر نے کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ جوہری بموں کی بمباری کے اثرات سے اچھی طرح آگاہ نہیں ہیں ۔یہ بم نسل انسانی کے لیے خطرہ ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کو اسلام کی دعوت کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی زندگی کو اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ یہی درست ضابطہ حیات ہے۔ ایمان اور عمل ہی کامیاب زندگی کی پہچان ہیں۔ جماعت اسلامی (خواتین) ضلع وسطی کے تحت امیدواران رکنیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ سیف نے مزید کہا کہ اسلام کی دعوت ذہنی اور روحانی بیداری کا سبب بنتی ہے۔ اس دعوت کو عام کرنے کے لیے ہمیں آج کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ استعمال کرنے ہوں گے۔ نائب ناظمہ ضلع وسطی عظمیٰ عمران نے اپنے خطاب...
    میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، سابق سینیٹر شمیم آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے اپنے بیٹے اور سابق سینیٹر عباس آفریدی کی موت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے۔شمیم آفریدی کا کہنا تھا کہ دھماکیکو گیس دھماکا بنانے کی سازش کی گئی، ہمارے علاقے میں گیس ہی نہیں ہے۔شمیم آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو شہید کردیا گیا، کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، میرے ملازمین کو پکڑ کرلے گئے، 8 دن رکھنے کے بعد...
    اداکارہ ثروت گیلانی نے فواد خان سے متعلق نادیہ خان کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔  حال ہی میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ساتھی اداکار فواد خان کو بھارت میں فلم کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ ثروت گیلانی نے نادیہ خان کو تلقین کی کہ انہیں اپنے ہی ملک کے اسٹار کے بارے میں اس طرح کی گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔ ثروت گیلانی نے کہا کہ نادیہ خان فواد خان پر اس طرح بگڑیں جیسے وہ ان کے گھر کے ملازم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نادیہ کو فواد کے بارے میں عزت سے بات کرنی چایئے۔ https://www.instagram.com/reel/DLhmPdctCbh/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری نادیہ...
    بھارت کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا کی موت کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا جس کے بعد خوبصورتی بڑھانے والے طریقہ کار اور خصوصاً اینٹی ایجنگ علاج سے جڑے ممکنہ خطرات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال سے گریز کرنے اور قدرتی خوبصورتی کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ یہ بیان اداکارہ شیفالی جریوالا کی گزشتہ ہفتے ہونے والی اچانک موت کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موت سے چند...
    ریسکیو 1122 روندو کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تھوار ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری طرف جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق کھرمنگ اور گلتری سے بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو اور روندو کے درمیان جے ایس آر روڈ پر شوت پل کے قریب ایک کار کھائی میں جا گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شوت پل کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اور دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 روندو کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تھوار ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری طرف جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق کھرمنگ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی کے وفد مولانا عزیز الرحمن ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا پیرمحمدزبیر جمیل نے سوات سانحہ میں شہید ہونے والے ڈسکہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی غفلت، غیر سنجیدگی اور عوامی تحفظ سے مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر سال سیاحتی علاقوں میں اس نوعیت کے حادثات کا تسلسل حکومتی اداروں کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کی واضح دلیل ہے، جس کے نتیجے...
    کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گبول برادری کے 3 نوجوانوں کی موت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے، اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ طور پر ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔ نبیل گبول نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن سے رابطہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ کے سابق اسٹار وریندر سہواگ کے ایک حالیہ انکشاف نے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس میں انہوں نے بین الاقوامی امپائروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کچھ امپائروں کو ذاتی تحائف دے کر اپنے حق میں فیصلے لیتے رہے، جس پر عالمی سطح پر امپائرنگ کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔سہواگ کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن کو اُن کے بیٹے کے لیے پیڈ دیے تھے، جس کے بعد امپائر نے انہیں دو تین بار آؤٹ نہیں دیا۔ اسی طرح انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران شیفرڈ نے...
    سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت بہت تکلیف دہ تھی، کوئی کہیں بھی ہو اس طرح کی جوان موت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اسما عباس نے حال ہی میں یوٹیوب پر ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شیفالی کی ماں، شوہر اور بہن پر کیا گزری ہو گی جب وہ اچانک دنیا سے چلی گئی۔ اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ اینٹی ایجنگ اینجیکشن لگاتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آخر ان انجیکشنز کا کیا کریز ہے۔ بڑھاپے کو قبول کر لیں اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سری دیوی بھی...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں) پر عملدرآمد سے متعلق ہے، غزہ میں تکلیف اور سفاکی کی سطح کو حیران کن اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ بشمول مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، جنہوں نے رپورٹ میں کہا کہ خاندانوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ اب غزہ کی زمین کے پانچویں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو 3 بار بات چیت کی آفر کی۔ وزیراعظم نے بجٹ کے دوران بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی۔ پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہو سکتے تھے۔ یہ غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں جمہوریت مذاکرات سے ہی آگے چلتی ہے۔ الیکشن...
    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے گھر کی ایک معمولی سی دیوار کے پیچھے کوئی خزانہ چھپا ہو؟ شاید نہیں لیکن فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں یہی کچھ ہوا! پال نارسی، ایک 89 سالہ نمسمیٹسٹ (سکے جمع کرنے والے) سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے۔ ان کی سونے کے سکوں کی اس قیمتی مجموعے کو حال ہی میں 3.8 ملین ڈالر میں نیلامی میں فروخت کیا گیا، اور یقین کریں، یہ قیمت ابتدائی تخمینے سے کہیں زیادہ تھی! یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا، بلکہ ایک عظیم تاریخ کا...
    ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکی پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے، پاکستانی تارک وطن غلام طفیل محمد مصطفیٰ کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا، بعد ازاں اپیل کورٹ...
    لندن (اوصاف نیوز) بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک انٹرویو کے دوران سہواگ نے اپنے حق میں فیصلے کروانے کیلئے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دوران انٹرویو وریندر سہواگ نے رشوت دینے والے جن2 امپائرز کے نام لیے وہ اب دونوں ہی انتقال کرچکے ہیں۔ سہواگ نے بتایاکہ ’ ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈ پہنے تھے جسے دیکھ کر روڈی کوٹزن نامی جنوبی افریقی امپائر جو کہ اب انتقال کرچکے ہیں انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ پیڈ خریدنا چاہتا ہوں آپ بتاسکتے ہیں کہ میں انہیں کہاں...
    پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، یہ فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قتل کا واقعہ 11 جولائی 2022ء کو تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود میں پیش آیا تھا۔ سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس... انکوائری کے دوران بچی کی والدہ نے اپنے شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹرائل شروع کیا تھا۔ماتحت عدالت نے مجرم کو سزائے موت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو کے دوران امپائرز کو اپنے حق میں فیصلے دلوانے کے لیے رشوت دینے کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہواگ نے بتایا کہ انہوں نے جن دو امپائرز کو رشوت دی تھی، وہ دونوں اب اس دنیا میں نہیں رہے۔انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ کے دوران وہ اور سچن ٹنڈولکر ایک ہی کمپنی کے پیڈ استعمال کر رہے تھے۔ یہ دیکھ کر جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن، جو اب انتقال کر چکے ہیں، نے ان سے ان پیڈز کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ وہ انہیں اپنے بیٹے کے لیے خریدنا چاہتے ہیں۔ سہواگ کے بقول، انہوں نے یہ موقع...
    عدالت نے بیوی پر شک کے نتیجے میں 5 سالہ بیٹی کو ذبح کرنے والے سفاک باپ کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ 5 سالہ بیٹی کے قتل میں سزائے موت پانے والے سفاک والد کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائی کورٹ  نے گزشتہ سماعت کا تھریری فیصلہ جاری کردیا۔ 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے تحریر کیا ہے ، جس کے مطابق عدالت نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی  اور ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ فیصلے کے مطابق ملزم عبید اللہ نے اپنی 5 سالہ بیٹی مریم کو ذبح کیا تھا ۔ واقعہ 11 جولائی 2022 کو تھانہ پڑانگ چارسدہ  کی حدود میں...
    مشہور ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا جو 42 برس کی عمر میں  کی اچانک انتقال کر گئیں ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں تاہم اب اس واقعے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔ شیفالی اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جس وقت ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ یہ بھی...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت اور اہل تشیع کے علماء نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی عظیم قربانی تاریخ میں ہمیشہ ایک مشعل راہ ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اہل سنت و اہل تشیع کے علمائے کرام اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ محرم الحرام اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ذاکرین و علماء کرام ماہ مقدس میں فرقہ واریت کی بیخ کنی اور امت مسلمہ کو متحد رہنے کا پیغام دیں۔ عالم اسلام نے بیداری اور ٹیکنالوجی سےعالم کفر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ کوئٹہ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بٹگرام : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے نہ اس حکومت کو چلنے دیا تھا نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 2018 کی طرح 2024 کے الیکشن کو بھی تسلیم نہیں کیا، یہ الیکشن بھی دھاندلی زدہ ہیں جب کہ دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں میں کرپشن کا گلہ نہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے بٹگرام میںشعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومتیں نہیں چلیں گی، عوام کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کیا جائے، جے یو آئی کے کارکن میدان عمل میں ہوں گے، کامیابی مقدر بنے گی۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 کی ’کونٹیسٹانٹ‘ اور معروف بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی 42 سال کی عمر میں ہونے والی اچانک موت نے اُن کے ساتھیوں کو غم زہ کردیا ہے، شیفالی جریوالا جنہیں مداح ‘کانٹا لگا گرل’ کے نام سے یاد کرتے ہیں. شیفالی کی موت نے 2021 کے ستمبر میں ہونے والی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کا زخم پھر ہرا کردیا، سدھارتھ بگ باس 13 کے فاتح تھے جو شیفالی کے بہت اچھے دوست بھی تھے۔ شیفالی نے 2024 میں آخری ایکس پوسٹ شیئر کی تھی اور وہ ایک تصویر تھی جو سدھارتھ شکلا کے ہمراہ بگ باس کے سیٹ پر لی گئی تھی۔ آخری پوسٹ 2...
    لکی مروت سے اغوا کیے جانے والے اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں 4 مغویوں کو حکومت سے رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید ویڈیو میں ایک مغوی، حافظ بشیر احمد، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’6 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر اب تک حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ہماری زندگی خطرے میں ہے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ ہم اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں‘۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں لکی مروت کے علاقے...
    سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائر فکسنگ کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ سابق بھارتی اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر امپائرز کو رشوت دیکر اپنے حق میں فیصلے کرانے کا اعتراف کررہے ہیں، انہوں نے اس گفتگو کے دوران 2 امپائرز کا نام لیا جو دونوں ہی اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک کلپ میں سہواگ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ایک امپائر روڈی کوئٹزن ہوا کرتے تھے، ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈز باندھے تھے، کوئٹزن نے مجھ سے پوچھا کہ یہ پیڈز میں کہاں سے خرید سکتا ہوں، جس...
    سندھ میں رواں سال دماغ کھانے والے جرثومے نگلیریا فاؤلری کی چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال نگلیریا فاؤلری کے سبب چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوگئی،کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ دماغ خور جرثومے کا شکار ہوکر جان سے گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،دماغ خور امیوبا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ضلع وسطی کا 17 سالہ طالبعلم سید علی رضا شاہ نگلیریا فاؤلری کا شکار ہو کر انتقال کر گیا، جو صوبے میں رواں برس اس بیماری سے جاں بحق ہونے والا چوتھا مریض ہے۔ محکمہ صحت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نوجوان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دریائے سوات میں شہریوں کے بہہ جانے اور ریسکیو آپریشن میں تاخیرپر خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے اور وہ 12 سالہ حکومت میں ریسکیو کا کوئی نظام نہیں بناسکی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دریائے سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے، وزیراعظم نے بھی اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیرِاعلیٰ کو کرنا چاہیے تھا، جو ڈھٹائی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے سے روکے رکھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ خامنہ ای کا اسرائیل سے جنگ میں ایران کی فتح کا دعویٰ جھوٹ اور احمقانہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران جنگ ہار چکا تھا، جھوٹ بولنا ایک ایسے شخص کے شایان شان نہیں جن کی شناخت ایک مذہبی پیشوا کی ہے۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ خود خامنہ ای بھی جانتے ہیں، فتح کا دعویٰ کرنا حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ حقیقت میں ایران تباہ ہوچکا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ایران کے 3 خطرناک جوہری مراکز مکمل طور پر نیست و نابود کر...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحوں کی نہیں پی ٹی آئی کے نظام حکومت کی موت ہوئی، یہ لوگ 12 سال میں ریسکیو کا ایک ادارہ نہ بنا سکے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات پر صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیراعلیٰ کو ہونا چاہیے تھا۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ میں بیس کیمپ بنا رکھا ہے، اور وہ اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فراہم اڈیالہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات مین...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ کسی مفاہمت تک پہنچنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے رویے اور زبان میں تبدیلی لانا ہو گی۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’اگر صدر ٹرمپ واقعی کوئی معاہدہ چاہتے ہیں تو وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول زبان بند کریں، اور ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو مجروح کرنا ترک کریں۔‘ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ...
    دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو نکالنے کے بعد جب ان کی میتیں لانے کے لیے کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھیجی تو خیبرپختونخوا حکومت کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں ایسی گاڑیوں میں لائی گئیں جو عموماً صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جسے عوام نے انسانی وقار کی سنگین توہین قرار دیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انتظامی غفلت، بے حسی اور بے حرمتی کی بدترین مثال ہے۔ سوات انتظامیہ نے سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...
    سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں منظور کرلیں۔ ہائیکورٹ نے  اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان محبوب اور عباس بنگش کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ملزمان کو سنائی گئی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو رہا کردیا جائے۔ یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ وکیل صفائی محمد فاروق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزمان نے کبھی تاوان طلب نہیں کیا۔ فریقین میں 5 لاکھ روپے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) جاپان میں سن 2017 میں نو افراد کو قتل کرنے والے 30 سالہ قاتل تکاہیرو شیراشی کو موت کی سزا دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ وار قتل کے سبب ملک میں ہنگامہ مچ گیا تھا اور شیراشی کو اس وقت "ٹوئٹر کلر" کا نام دیا گیا تھا۔ متعدد قتل کے واقعات کے بعد ملک میں یہ بحث تیز ہو گئی تھی کہ خودکشی سے متعلق آن لائن تبادلہ خیال آخر کیسے کیا جاتا ہے۔ جاپان: سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی پھانسی سے پہلے پیشگی اطلاع نہیں موت کی سزا پر عمل جمعہ کے روز ٹوکیو کے حراستی مرکز میں سخت رازداری کے تحت ہوا...
    جاپان نے ایک ایسے مجرم کو پھانسی دے دی جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ یہ جاپان میں تقریباً تین سال بعد کسی سزائے موت پر عملدرآمد کا پہلا واقعہ ہے۔ ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور تاکاہیرو شیریشی نے 2017 میں 8 خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور ان کے جسموں کے ٹکڑے کر کے اپنے اپارٹمنٹ میں رکھے۔ یہ واقعات ٹوکیو کے قریب کیناگاوا کے شہر زاما میں پیش آئے تھے۔ جاپان کے وزیرِ انصاف کیسوکے سوزوکی نے پھانسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت غور و خوض کے بعد کیا گیا کیونکہ مجرم کے جرائم کی نوعیت ’انتہائی خودغرض اور...
    جاپان نے جمعہ کے روز اُس شخص کو پھانسی دے دی جس نے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ یہ جاپان میں تقریباً تین سال بعد دی جانے والی پہلی سزائے موت ہے۔ تاکاہیرو شیراایشی کو 2017 میں ٹوکیو کے قریب کاناگاوا کے شہر زاما میں اپنے فلیٹ میں 8 خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔  ایکس میں تبدیل ہوجانیوالے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ٹوئٹر کے ذریعے متاثرین سے رابطہ کرنے کے باعث مجرم ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: اس پھانسی کی منظوری دینے والے جاپانی وزیرِ انصاف کیسوکے سوزوکی کا کہنا...
    پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء ہی اپنی پارٹی کی تباہی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے ہی لوگوں نے متنازع بنایا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کو پیش ہونے سے قبل ہی متنازع بنا دیا ہے، بجٹ کی ڈرافٹنگ سلمان اکرم راجہ نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین نابالغ بیٹیوں کو قتل کرنے والے مجرم باپ کو پھانسی کی سزا کنفرم کردی ،بیوی کے نشہ سے منع کرنے پر تین بیٹیوں کے قاتل کی تین مرتبہ پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی ،دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کا مجرم محمد یار کو تین مرتبہ سزائے موت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے مجرم کی بریت اپیل کی مخالفت میں دلائل دئیے۔(جاری ہے) ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرم محمد یار نے بیوی کے نشہ...
    جس قیادت کو اپنے لوگ گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جس قیادت کو اپنے ہی کارکن گالیاں دے رہے ہوں، اس کے پیچھے کون نکلے گا؟ یہ لمحہ فکریہ ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ کے معاملے کو متنازعہ بنایا گیا بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط کرنا خودساختہ فیصلہ...
    راولاکوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمود احمد ساغر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے راولاکوٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے محض ایک روز بعد ایرانی حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے مبینہ روابط کے الزام میں تین افراد کو سزائے موت دے دی، یہ سزائیں ایران کے شمال مغربی شہر ارومیہ میں علی الصبح نافذ کی گئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک میں حساس شخصیات کو نشانہ بنانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ممنوعہ سامان اسمگل کرنے کی کوشش کی، اور صہیونی ریاست کے لیے خفیہ تعاون فراہم کیا۔ایرانی عدلیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد نہ صرف اسرائیل کے...
    وہ جو کبھی ٹی وی اسکرین پر جگمگاتی تھیں، جو ہر فریم میں زندگی، جذبات اور فن کا مجسمہ بن کر ابھرتی تھیں، خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ خان اپنی زندگی کے آخری ایام میں نہ صرف تنہا تھیں بلکہ گمنامی کی دھند میں بھی کھو چکی تھیں۔ عائشہ خان کی وفات اور تدفین، دونوں ہی خاموشی سے ہو گئیں۔ کوئی ہجوم، کوئی ہنگامہ، نہ ہی کوئی پرانا ساتھی، نہ کوئی کیمرہ، نہ شوروغل — صرف خاموشی، ایک اداس ہوا، اور وہ قبر جس پر کوئی نام کی تختی بھی نصب نہ کی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق، عائشہ خان کی میت ان کے...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو سزائے موت دے دی۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیل کے لیے سائبر جاسوسی کا الزام تھا۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق شایستہ نے موساد کے لیے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے جرم میں مکمل فوجداری کارروائی اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے کم از کم تین افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی ہے۔ گزشتہ روز بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم کی شناخت ماجد موسیبی کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسرائیل کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ایرانی عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ماجد موسیبی پر موساد کے ساتھ تعاون، حساس معلومات کی ترسیل اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوئے، جس کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایران کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے سرگرم ہے، اور ان کے خلاف کارروائیاں ملکی سلامتی کے تحفظ کے...
    خیال رہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایران میں گزشتہ ہفتے بھی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ ایرانی عدلیہ کی خبررساں ادارے میزان نیوز کے مطابق کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد نامی شخص کو سزائے موت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کرنے والے درجنوں افراد...
    ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز) ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی نامی شخص کو سزائے موت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ایران میں گزشتہ ہفتے بھی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک...
    برطانیہ میں ہاؤس آف کامنز نے ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت کسی مہلک بیماری کے آخری اسٹیج پر موجود مریضوں کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ تکالیف سے بچنے کے لیے اپنے لیے موت کا انتخاب کرسکیں۔ موت کے انتخاب کی یہ منظوری ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین پر مشتمل ایک پینل سے حاصل کی جائے۔ یہ بل، جسے لیبر  پارٹی کی ایک ممبر نے نومبر میں پیش کیا تھا، مہلک امراض میں ناقابل برداشت تکالیف سے دوچار ہونے والے مریضوں کو چھٹکارہ دینے کے لیے پاس کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سال 2029 تک ایڈز سے مزید 40 لاکھ افراد کی موت کا خدشہ، وجہ کیا ہے؟ تاہم اسے قانون کا درجہ...
    انگلینڈ اور ویلز میں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت فراہم کرنے کو قانونی حیثیت دینے کا بل پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔ اس حوالے سے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالا، پارٹی نے انہیں کوئی ہدایت نہیں دی تھی، پارلیمنٹ میں بل کے حق میں 314 اور مخالفت میں291 ووٹ پڑے۔ یہ بل اب نظر ثانی کیلئے ہاؤس آف لارڈ بھیج دیا گیا ہے، بل کے قانون بننے کی صورت میں شدید بیمار بالغ افراد جنہیں ڈاکٹروں نے چھ ماہ یا اس سے کم وقت دیا ہو وہ طبی مدد کے ذریعے اپنی جان لینے کیلئے رجوع کرسکیں گے۔ موت کے خواہشمند بالغ افراد کو دو ڈاکٹرز، سوشل ورکرز کے پینل، سینئر قانون دان اور سائیکیٹرسٹ...
    بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو میں امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دلی جانا چاہیے۔ امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے، اسی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا میں ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے...
    قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائیکورٹ میں  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے درخواست پر سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنی سگی پھوپھی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق پھوپھی کے قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائیکورٹ میں  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ مدعی کے وکیل سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت...