پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) مسعود الرحمن کیانی کی قیادت میں پناہ کے وفد نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔وفد کے سربراہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) مسعود الرحمن کیانی نے اسپیکر کو عوام میں امراضِ قلب کے پھیلاؤ اور ان سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے معاشی اور معاشرتی مسائل کو ان بیماریوں کی بڑی وجوہات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ان امراض سے متاثر ہو رہا ہے۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے عوام میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوازن غذا اور غیر صحت بخش طرزِ زندگی امراضِ قلب سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جن کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم ضروری ہے۔
پناہ کے وفد نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ صرف ذیابیطس کے علاج پر خرچ ہونے والی رقم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک قسط سے دوگنا ہے، جو اس مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ وفد نے صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وہ ان امراض کی روک تھام کے لیے قانون سازی کے حوالے سے تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بھلائی کی قانون سازی کے لیے اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے گا تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں معاونت ہو سکے۔
وفد میں پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناء اللہ گھمن، نائب صدور ڈاکٹر قیوم، کرنل شکیل مرزا، افشاں تحسین باجوہ، کمشنر عبدالحفیظ، غلام عباس اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس 24 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،2 ہفتے جاری رہیگا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس 24 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے میں ایک سمری تیار کر کے وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم یہ سمری بہت جلد ایوان صدر بھجوا دیں گے ۔ صدر کی منظوری کے بعد 24 نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاس صادق کی صدارت میں منعقد ہوگا جو تقریبا دو ہفتے تک جاری رہے گا اس اجلاس میں اہم قانون سازی بھی کی جائے گی اور ملک وقفہ سوالات میں بھی امور ا ارکان کے سوالات بھی ہوں گے اور اس کا نوٹیفکیشن ائندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔