سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عالیہ حمزہ، شہریار آفریدی اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں کی سماعت کی۔  

پراسیکیوٹر جزل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ پراسیکیوٹر  جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ رپورٹس کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

ضمانت منسوخی کی اپیلیں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 9 مئی کو درج کردہ 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے 12 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے ان اپیلز کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے اور عمران خان کی قانونی ٹیم کو بھی اس حوالے سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی مقدمات wenews جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان سماعت کے لیے مقرر ضمانت کی درخواستیں عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے
  • وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس، سندھ پولیس نے کے پی حکومت سے مدد مانگ لی
  • عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • عالیہ حمزہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع
  • عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا
  • عمران خان کی ضمانت کیس کی سماعت 12 اگست کو سپریم کورٹ میں ہوگی
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر