Express News:
2025-05-06@18:23:12 GMT

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

تہران: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا اور مزید مہاجرین کو پناہ دینے سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے مطابق ملک میں افغان مہاجرین کے لیے مزید جگہ نہیں ہے، اس لیے حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے سرحدوں کی نگرانی مزید بڑھا دی ہے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

افغانستان میں طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کو زبردستی کے بجائے ایک منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔

گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سِٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ 

وزارت داخلہ کے مطابق 31 مارچ کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

ایران اور پاکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف سخت پالیسیوں کے بعد لاکھوں افغان شہری بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغان مہاجرین

پڑھیں:

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا افغان ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماو¿ں نے19 اپریل کو دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دوران گفتگو تجارت، رابطے، اقتصادی تعاون، عوامی سطح پر رابطوں اور سیاسی مشاورتی طریقہ کار کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے طویل المدتی تعاون پر زور دیا اور اعلیٰ سطح رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے کی جانے والی حالیہ اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا، اسحٰق ڈار نے امن کے لئے پاکستان کے عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا اعادہ کیا۔
افغان وزیر خارجہ نے تجارت کو آسان بنانے اور سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو افغان وزیر خارجہ نے دوبارہ افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے سے آگاہ کیا
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
  • عافیہ صدیقی کو حکومتی تعاون سے اٹھایا گیا، افغان فوجیوں نے 2 بار ان کا ریپ کیا، وکیل
  • وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا افغان ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
  • کوئٹہ: کیا پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کرایوں پر بھی ہوئے ہیں
  • اسرائیلی بمباری سے مزید 19 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کی ایران پر حملے کی دھمکی
  • افغانستان کو پاک-بھارت کشیدگی کے کابل اور خطے پر منفی اثرات کا خدشہ
  • کراچی: رینجرز و پولیس کی افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی
  • خیبر پختونخوا سے مزید 1,296 افغان مہاجرین وطن واپس روانہ