چین، ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چین، ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد : چین، ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق سیکیورٹی بیلٹ 2025 کا آغاز ہوا ۔پیر کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ نو سے تیرہ مارچ تک ایران کی چابہار بندرگاہ کے قریب ہونے والی اس مشق میں بنیادی طور پر بحری اہداف کو نشانہ بنانے، اسپاٹ چیک ،گرفتاریوں ، نقصانات پر قابو پانے اور مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو جیسی مشقیں ہو رہی ہیں،
جس کا مقصد شریک ممالک کی افواج کے مابین فوجی باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔جنوبی افریقہ،پاکستان اور عمان سمیت دیگر ممالک کے مبصرین بھی اس مشق میں شامل ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی جانب سے پیشگوئی سامنے آ گئی
پاکستان میں ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔
سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔
فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ نتیجتاً، یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے۔