2025-11-04@19:08:44 GMT
تلاش کی گنتی: 148

«فیصلہ کریں گے»:

    اسلام آباد+ ہنگو+ پشاور (این این آئی+ نامہ نگار+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے۔ جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے۔ اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے، تعلیم اور نمائندگی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ اندرونی تقسیم، بدامنی اور گورننس کی ناکامی چھپانے کیلئے وہ محض جوش خطابت، بیانیہ سازی اور بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ اعتماد...
    لاہور: عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم تاحال نئے وزیراعظم کا حتمی نام سامنے نہیں آیا۔ اس کا باضابطہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ نجی نیوزچینل کو پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت مشاورت کے بعد باضابطہ فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے زیر غور ناموں میں چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب شامل ہیں۔ پارٹی کی قیادت جلد ہی نئے وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان کرے گی۔
    امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران،سول سوسائٹی، وکلاء اور اہم شخصیات کو مدعو  کیاجائے گا۔  امن جرگے کا مقصد دہشت گردی کےخاتمے اور پائیدار امن کیلئے متفقہ حکمتِ عملی کی تشکیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے متفقہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔ وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،  وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی،  صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے  شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا...
    آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق—فائل فوٹو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق استعفیٰ دیں گے یا تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی وزیرِ اعظم کے استعفیٰ یا تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے متوقع ہے، اس معاملے پر انوارالحق نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ن لیگ کو انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملا، طلال چوہدریوزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں...
    پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ایک متفقہ حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔ وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران، سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ اس جرگے کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے چار سدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام آیا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں۔ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں۔ ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔ میرے خلاف پاکستان بھر میں پراپیگنڈا کیا گیا۔ مجھے دہشتگرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ مجھے اپنے لیڈر سے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا۔ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کہا گیا چار سدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں کے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر  ہے، میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر...
    گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آج بھی وہی نظریہ رکھتے ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کا تھا، کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملنا چاہئے۔ پاکستان میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد، پیٹرول اور زرعی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ گندم اور دھان کی قیمتیں گرا کر کسان کو دیوالیہ بنا دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ...
     سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی ہی فیصلہ کریں گے کہ کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مکمل طور پر آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ہی فیصلہ کریں گے کہ کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرنا ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق نئی مجوزہ پالیسی کےتحت پاکستان میں کاروبارکرنےوالوں کو بزنس ویزے دیئےجائیں گے،بزنس ویزا پر کاروباری افرادکوملٹی پل انٹری ویزے جاری کیےجائیں گے،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبارکرنیوالےافغان شہری بھی بزنس ویزاحاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔ مزید :
    علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ وہ اب عام پارٹی ورکر کے طورپر کام کریں گے۔پشاور میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط، قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کی جنید اکبر سے ٹسل تھی،...
    استعفی دے چکا، عمران خان بھی کہیں گے تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا: علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ استعفی دے چکے، عمران خان بھی کہیں گے تو وہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔وزیراعلی ہاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے، سب نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے...
    اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی مسائل کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات امن فوجیوں (پیس کیپرز) اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی غیر یقینی ہونے پر تنظیم کو شدید فنڈز کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہمیں تقریباً 13 سے 14 ہزار امن فوجی، پولیس اہلکار اور ان کا ساز و سامان واپس بلانا پڑے گا، جبکہ بہت سے سول ملازمین بھی متاثر ہوں گے۔‘ یہ کمی ان ممالک میں ہوگی جہاں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز جاری ہیں، جن میں جنوبی سوڈان، جمہوریہ کانگو، لبنان،...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن  نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا، ارکان نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں آج سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چودھری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے کرانے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں جمعرات سے سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا.(جاری ہے) قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔آج سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ای سی پی ممبران کو بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل حامد خان سے کہاکہ ماضی میں 17ججز جو نکتہ طے کر چکے ہیں، کیا چھوٹا بنچ اسے ریورس کر سکتا ہے؟حامد خان نے کہاکہ میرا خیال ہے ایسا نہیں کیا جا سکتا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس...
    پشاور+اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں۔ وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، اردن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ پہلے ہے وضاحت کرچکے ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ جب آئین کے مطابق چلیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں...
    سبی میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل میدان جنگ میں شکست کھا کر عرب و مسلم حکمرانوں کی مدد سے مذاکرات کی میز پر اپنی ہاری ہوئی بازی جیتنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع سبی کی تحصیل لہڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے گاؤں وزیرہ میں جنگ آزادی کے ہیرو میر بجار خان ڈومکی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قابض انگریز سامراج کے وطن کی آزادی کے لئے لڑنے والے...
    پاکستان اور انڈیا 41 سال بعد ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں آج آمنے سامنے آ رہے ہیں۔ 1984 میں شروع ہونے والے اس ایونٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔ حالیہ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ ٹکرائیں اور دونوں بار بھارت نے باآسانی کامیابی حاصل کی مگر کرکٹ سے زیادہ بحث کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانے، سخت جملوں اور اشتعال انگیز اشاروں پر رہی۔ اس کشیدگی کی جڑ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور فوجی تنازعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بدلے کا عزم، بھارت کی ہیٹ ٹرک کی تیاری بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو کے مطابق...
    نیو یارک (نوائے وقت پورٹ) وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ میں صدر ٹرمپ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ پاکستان نے جنگ رکوانے پر صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد  کیا۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا  رہا۔ کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ جنگ کی وجہ سے جو حالات بنے ان سے پاک امریکہ تعلقات میں خوشگوار موڑ آیا۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایچ-ون بی ویزا کے انتخابی عمل کو تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ زیادہ مہارت رکھنے والے اور زیادہ تنخواہ لینے والے غیر ملکی کارکنوں کو ترجیح دی جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اگر ویزا درخواستوں کی تعداد قانونی حد 85 ہزار سے بڑھ گئی تو نئے قواعد کے تحت اعلیٰ اجرت والے اداروں کی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد امریکی کارکنوں کو غیر منصفانہ اجرتی مقابلے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ کمپنیوں کو ہر سال نئے ایچ-ون بی ویزے کے لیے ایک لاکھ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاک سوزوکی  کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیرو شی کاوا مورا نے ملاقات کی اور  سیلاب زدگان کے لئے 30 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ وفد نے سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو سراہا۔ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت کو قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے اور بد ترین سیلاب کا پامردی سے سامنا کیا۔ پنجاب میں بروقت انخلا اور ریسکیو ریلیف آپریشن سے لاکھوں جانیں بچانا ممکن ہوا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ مریم نواز نے پولیس...
    اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کو میٹروبس سٹیشن تک توسیع دیں گے: حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے ،حنیف عباسی نے کہا ہیکہ اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کومیٹروبس سٹیشن تک توسیع دیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردوں کے لیے سہولت کا کردار ادا کررہی ہے، اس حوالے سے بہت سارے شواہد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہرشعبے میں بہت اچھا کام کر رہیہیں، کرکٹ کیمیدان میں جوبھی اچھا کھیلیگا وہ جیتیگا، کرکٹ ٹیم اچھا نہیں کھیلی اپنی کارکردگی کوبہترکرنا چاہیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    ایشیا کپ میں جمعرات کو سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں صف آرا ہوں گی۔ افغان ٹیم کی جیت کی صورت میں اگلے مرحلے میں رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ گروپ بی میں صورتحال خاصی دلچسپ ہے، سری لنکا دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش نے تین میچز میں دو فتوحات سمیٹ کر چار پوائنٹس لے رکھے ہیں۔ افغان ٹیم اب تک کھیلے گئے دو میچز میں ایک کامیابی حاصل کرپائی ہے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ 2.150 ہے جبکہ بنگلہ دیش کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.270 ہے۔ آج سری لنکا کے خلاف افغان ٹیم کی کامیابی بنگال ٹائیگرز کو خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور کرسکتی...
    محکمہ داخلہ کے جاری کردہ آن لائن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے شاندار رسپانس سامنے آیا ہے اور اب تک 5 ہزار سے زائد افراد بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں، جن میں فیصل آباد پہلے، بہاولپور دوسرے اور رحیم یارخان تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں خود کو ایک باوقار اور متحد قوم ثابت کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی...
    عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کرکے اپنے وطن میں کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار بنایا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ No player in football history has a better moment like this. Leo Messi ???? pic.twitter.com/9GM2E1X0jG — Kwesi (@KwesiFCB) September 5, 2025 میچ کے بعد لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) ڈاکٹر کبیر سدھو نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو چینی بحران کی وجوہات پر بریفنگ میں بتایا ہے کہ شوگر ایڈوائزی بورڈ نے گزشتہ سال حکومت کو درست تخمینہ فراہم نہیں کیا تھا۔ غلط تخمینوں کی بنیاد پر چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے چینی بحران کی وجوہات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی کی برآمدات سے ملک میں چینی کے ذخائر ضرورت سے کم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سےغزہ پر قبضہ کرنے کے فیصلے سے اس تنازع میں ایک اور ہولناک دور شروع ہونے کا خدشہ ہے جس کے ممکنہ سنگین نتائج اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہیں گے۔یورپ کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میروسلاوو جینکا نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس فیصلے پر عملدرآمد کیا تو غزہ میں نئی تباہی برپا ہو گی جس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جائیں گے۔ غزہ پر مکمل قبضے کا یہ منصوبہ مزید بڑے پیمانے پر نقل...
     ( طیب سیف)  موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور کے ساتھ مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے۔   تفصیلات کے مطابق  مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا،پبلک ٹرانسپورٹ میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیدیا ۔  خلاف ورزی پر جرمانہ اور موٹروے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔   اس سے قبل سفر کرنے والے ڈرائیور کے  لئے سیٹ بیلٹ لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اب ڈرائیورز  کے ساتھ مسافروں کو سیٹ بیلٹ باندھنا ہو گی ۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
    قبائل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیرمیں پاک افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے، انہیں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔ قبائل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور...
    پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امن کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں اور علاقہ مشران پر مشتمل با اختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔جرگے نے قبائلی علاقے کے لوگوں کو روزگار دینے کے لیے افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے کی سفارش کی ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوﺅں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ) رواں سال 5 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا پی ایم ڈی سی ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے معیار کو منظم کرنے والا قومی قانونی ادارہ ہے پریس ریلیز میں پی ایم ڈی سی نے اعلان کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) اتوار 5 اکتوبر کو منعقد ہوگا اور فیس سے متعلق خدشات کا جواب دیا.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ پاکستان...
     پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں مگر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔  اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کرنا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکی اخبار کے مطابق، پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ یوکرینی صدر سے بھی براہ راست ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ "ٹرمپ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات میں کئی سفارتی رکاوٹیں دور کی...
    اس سے پہلے امریکی صدر بھارت پر چوبیس گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پر خوش نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت یوکرین میں روس کی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ آج ملاقات کے بعد ماسکو سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنمائوں کی سزائوں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے آج افسوسناک دن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد فیصلہ کریں گے . پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجا رہا ہے، جن کو سزائیں دی گئیں وہ سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے، کچھ لوگ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں ، ابھی بھی وقت ہے سسٹم کو بچایا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو فیصلے آ رہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی. عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی 2025)حکومت کا الیکٹرک بائیکٹس آسان اقساط پر فراہم کرنے کا فیصلہ،الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،اس منصوبے کووزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو سرکاری طور پر لانچ کریں گے،پیٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنے اور ماحول دوست سفری ذرائع کو فروغ دینے کے مشن کے تحت حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر فراہم کرنے کی سکیم تیار کرلی۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی...
    صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...
    سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ محسن نقوی سے رابطہ کررہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے اور جو انشاءاللہ زائرین کے حق میں سب سے بہترین فیصلہ ہوگا اس کو ہم انشاءاللہ آگے بڑھائیں گے، اللہ تعالی ہم سب کی مدد کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ہمیں وزارت داخلہ سے نوٹیفیکیشن ملا ہے کہ زائرین امام حسینؑ کو بعض سیکورٹی خدشات کی بناء پر بائی روڈ جانے سے منع کردیا گیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مومنین...
    راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے غیرت کے نام پر قتل کے لرزہ خیز واقعے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق قتل کا فیصلہ مقامی جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے سنایا تھا، جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ قتل کا حکم اور جنازہ بھی جرگہ سربراہ نے پڑھایا نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر شبیر احمد ڈار نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتولہ کے قتل کا جرگے میں فیصلہ 11 سے 16 جولائی کے درمیان ہوا، جس میں عصمت اللہ پیش پیش تھا۔ قتل کے بعد نماز جنازہ بھی اسی نے مقتولہ کے گھر پر پڑھائی، جس سے اس کے مرکزی کردار ہونے کا...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے 26 معطل ارکان کے خلاف آئینی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق، یہ ریفرنسز آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63(2) کو آرٹیکل 113 کے ساتھ ملا کر دائر کیے گئے ہیں، جن میں متعلقہ ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ ریفرنسز باقاعدہ طور پر موصول ہو چکے ہیں، جن پر آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سپیکر نے تمام 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد...
    جہلم (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ "اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے!!"یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھاکہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہاجارہا تھاکہ ان کا موقف...
    پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی ایم ہیلتھ ویجی لینس ا سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈیوٹی کے دوران نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں میں موبائل فون کے بجائے رابطے کے لیے پیجر سسٹم نافذ کرنےکا حکم بھی دیا۔ مریم نواز نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنےکا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار  نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میرا خیال سے اب عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نجی نیوز چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ میں نے پیچھے ہٹنا اور نہ ہی جھکنا ہے، یہ نیلسن منڈیلا والی سوچ ہے کہ میں سمجھوتہ نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، دو روز قبل کوٹ لکپھت جیت میں قید تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک پریس ریلیز...
    اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے اپنے پارٹی رہنمائوں کے خط کی شفافیت پر ہی سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ سوال یہ ہے خط کب، کیسے اور کس طرح آیا؟ خط لکھنے والے تمام لوگ جیل میں بھی الگ بیرکس میں ہیں۔ایک انٹرویو میںانہوں نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات کا فیصلہ پارٹی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کریں گے، بامقصد مذاکرات ہوں تو کوئی بری بات نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی آدمی ہیں پہلے بھی مذاکرات میں ان کی مرضی موجود تھی۔
    پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا،بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور بہت ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے، یہ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )پنجاب اسمبلی کے اجلاس اس وقت جذباتی منظر دیکھا گیا جب رکن اسمبلی بلال یامین نے اپنی گمشدہ گھڑی کا معاملہ ایک بار پھر ایوان میں اٹھایا بلال یامین نے کہا کہ گھڑی کی قیمت کی نہیں بلکہ اس سے جذباتی وابستگی کی بہت اہمیت ہے، کیونکہ یہ گھڑی ان کے والد نے 1997 میں ان کی شادی کے دن اپنے ہاتھوں سے پہنائی تھی.(جاری ہے) بلال یامین نے کہا میرا مقصد اعجاز شفیع پر الزام لگانا نہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں میری گزارش ہے کہ میری اس گھڑی کو تلاش کیا جائے کیونکہ میں اس گھڑی سے اپنی جذباتی وابستگی بیان نہیں کر سکتا معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے...
    ایران اسرائیل کشیدگی: امریکا کا جنگ میں فوری شامل نہ ہونے کا اشارہ، ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ہفتوں میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں براہ راست کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل قریب میں ایران سے مذاکرات کے امکانات کے حقائق کی بنیاد پر کارروائی کے حوالے سے دو ہفتوں کے اندر میں اپنا فیصلہ کروں گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ سفارتی حل نکالا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر  ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں ممکنہ مذاکرات کے امکانات کے پیشِ نظر، صدر ٹرمپ نے پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکا کو اس تنازع میں شریک ہونا چاہیے یا نہیں۔کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ امریکا اس تنازع کے تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور صدر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی کونسل سے مسلسل اطلاعات حاصل کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ وہ سفارتی راستہ اپنانے...
    حکومت بڑا فیصلہ ،، ٹیکس ادا نا کرنیوالے گرفتار ہو سکیں گے ،، کیسے ، کیوں اور کون کرے گا ؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ٹیکس یا پرانے ٹیکس واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر انکم ٹیکس حکام کو افراد کی گرفتاری پر اختیارات دینے کا فیصلہفنانس بل کے مطابق حکومت نے ٹیکس یا پرانے ٹیکس واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر انکم ٹیکس حکام کو افراد کی گرفتاری پر اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی جج یا مجسٹریٹ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیشی...
    بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت...
    جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے...
    بنون میں ہونے والے جرگے نے فیصلہ کیا کہ مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں، مقامی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ مقامی افراد کے مطابق دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔  بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنہ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے اور جرگہ سسٹم کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا. جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق قبائلی جرگے میں خیبرپختونخوا میں امن امان سے متعلق اہم فیصلے کرلیے گئے۔جرگے میں وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کو سی سی آئی میٹنگ میں ریویو کرنے، خیبر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)اووربلنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ”اپنا میٹراپنی ریڈنگ“منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہواجس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ“ کے نام سے سکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے ججزتبادلہ کیس کی سماعت کل منگل تک ملتوی کردی اٹارنی جنرل پاکستان دلائل کاآغاز کریں گے جبکہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے تبادلوں کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں 4 مراحل شامل ہوتے ہیں۔ متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جس ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونا ہے اس کے چیف جسٹس، ٹرانسفر ہونے والا جج اور چیف جسٹس آف پاکستان۔ اگر کسی ایک مرحلے پر بھی انکار ہو جائے تو تبادلہ ممکن نہیں اگر یہ سب کچھ ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہوتا تو الگ بات تھی، لیکن یہاں عدلیہ کے 4 فورمز کی منظوری لازم ہے جبکہ جسٹس شکیل احمد...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقد ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آرمی چیف نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کو 26 جگہ پر جواب دیں گے، خارجی دہشت گرد کشمیر کی بچیوں کی عزت کو پامال کرنے والے ہندوستان سے مدد مانگتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نشست کے دوران ⁠ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔ پختون طلبہ نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا...
    حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی اور وزیر اعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کو ایکسپورٹ پر مبنی (Export oriented) ملک بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، اس کے بغیر کوئی راستہ نہيں، برآمدی شعبے کے لیے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مسترد کر دئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے۔ دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ بیان غلط معلومات اور  سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات اور قربانیاں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔ پاکستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے‘ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا‘ انڈیاکسی غلط فہمی میں نہ رہے‘ امن کے لئے ہمارے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے. آئندہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم کے ساتھ فیصلہ کن جواب دیا جائےگا‘بھارت کوئی غلطی نہ کرے، ہم آنے والے دنوں میں بھارت کے اقدامات اور رویے پر کڑی نظر رکھیں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ...
    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور سہولت کاروں کی بھی جائیدادیں منجمد کی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا فیصلہ صوبائی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ہوا۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال مراسلے کی کاپی وی نیوز نے حاصل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، اب فیصلہ بھارتی عوام کریں گے ۔روز نامہ جنگ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی لیکن چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ وہ سمیٹ نہیں سکے گا۔ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، اب فیصلہ بھارتی عوام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور دہشت گردی پر بات ہوگی، بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے...
    اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ’دوبارہ حملہ نہیں کرنا بیٹا، ورنہ اس بار سچ میں نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بالی ووڈ فلم نہیں چل رہی‘۔ فہد مصطفیٰ نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مزہ ہی آ گیا، دل خوش ہو گیا‘۔ انہوں نے بھارت کو کہا کہ ’یہ فلم نہیں ہے جب سچ میں ہوتا ہے تو ایسا ہوتا ہے اب ذرا انجوائے کرو اس کو‘ "Film ni chal ri hai" Fahad mustafa ate ???? pic.twitter.com/dOz4jz1QN1 — Sadia A ???????? (@Dr_SadiaAz) May 12, 2025  ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی میڈیا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم  ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔ وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا...
    ویب ڈیسک:  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنگ بھارت نے شروع کی اور اب ختم ہم کریں گے۔ عظمیٰ بخاری نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میلی آنکھ کو پھوڑ دینا پاکستانی فوج پر فرض ہے، یہ سفید جھنڈے لہرائیں یا جو بھی کریں جنگ بھارت نے شروع کی اور ختم ہم کریں گے، افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی، پاکستان کو اپنے ایک ایک بے گناہ شہید کا بدلا لینا آتا ہے، ہم نے دشمن کی جارحیت کا جواب سود سمیت ادا کیا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 مزید جج اگر مخصوص نشستوں کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کر دیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں مل جائیں گی؟ 12 جولائی 2024 سپریم کورٹ اکثریتی فیصلے کی رو سے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمانی جماعت تسلیم کرتے ہوئے اُسے مخصوص نشستیں دیے جانے کا حکم جاری کیا تھا لیکن اُس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ اُس فیصلے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام اور الیکشن کمیشن نے نظر ثانی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن کی سماعت آج 13 رکنی آئینی بینچ کے سامنے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس، نیا بینچ تشکیل...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے 9 مئی کو 4 گھنٹوں میں 39 فوجی تنصیبات پر حملوں کی تفصیل بیان کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پانچ بج کر چالیس منٹ پر شام کو کور کمانڈر لاہور پر حملہ ہوا، شام پانچ چالیس سے لیکر 9 بجے تک لاہور کور غیر فعال رہی، پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہو گئی تھی، رد عمل میں اس پارٹی نے وہ نہیں کیا جو نو مئی کو ہوا، جسٹس جمال نے ریمارکس دیے کہ یہ سوال تو ہمارے سامنے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان گفتگو کے دوران پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان اس طرح کے تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے، پاکستانی سفیرمحمد خالد جمالی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد/ماسکو (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کریگا، ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان...
    ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی...
    پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔   ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    علی ساہی: جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئےسی سی ڈی کے 10 ریجن ہونگے، 5بڑےشہروں میں ایس ایس پی سی سی ڈی امورکےذمہ دارہونگے۔ تفصیلات کےمطابق لاہورمیں ایس ایس پی کے ماتحت ایس پی نارتھ،ایس پی ساؤتھ،ایس پی سنٹرل کام کرینگے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے شیخوپورہ ریجن میں ڈی ایس پی شیخوپورہ،ڈی ایس پی قصور،ڈی ایس پی ننکانہ ہونگے،،گوجرانوالہ ریجن میں ایس ایس پی سی سی ڈی کے ماتحت ایس پی گوجرانوالہ کام کریں گے۔ ڈی ایس پی گجرات اورڈ ی ایس پی سیالکوٹ بھی کام کریں گے،ڈی ایس پی نارووال،ڈی ایس پی حافظ آباد ایس ایس پی گوجرانوالہ کےماتحت کام کرینگے،ڈی ایس پی منڈی بہاوالدین بھی ایس ایس پی...
      مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے فیصلے تک نہریں نہیں بنیں گی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی 2025ء کو ہوگا، پی پی اور ن لیگ فیصلوں کی توثیق کرے گی،وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے ،صرف اتنا طے کر رہے ہیں کہ اتفاق رائے کے بغیر پانی کے معاملے پر نئی نہریں نہیں بن رہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، طے کیا ہے کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی...
    ---فائل فوٹو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ کمیشن فیصلہ کر چکا ہے کہ ہم حتمی فیصلہ جاری نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریکِ انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔تحریکِ انصآف کے وکیل نے کہا کہ کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ہائی کورٹ میں درخواست زیرِ سماعت ہے، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد سماعت لازمی ہونی ہے، اس کیس کی سماعت سے پہلے ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے۔وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس...
    فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے اسپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے اسپیکرز، پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ...
    اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے اسپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے اسپیکرز، پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ترکیے کے اسپیکر کے فلسطین کے معاملے پر اہم اجلاس منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق درخواستوں پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی تحریری جواب جمع کروا رکھا ہے، جس میں عدالت سے درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججز کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ان تینوں ججز کا وکیل کون ہے؟۔ اس پر اٹارنی جنرل منصور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کوئی وکیل مقرر نہیں کیا۔ ان ججز...
     ویب ڈیسک : کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ۔  کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے جب کہ  پابندی 15 اپریل سے 14 جون تک ہوگی جس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 188 پی پی سی کے تحت ایکشن ہوگا۔  کمشنرکراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ عبداللہ شاہ غازی، اسٹیڈیم روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی رکشے بند کرنے کے احکامات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہو گی۔ امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہو گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان...
    نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہاس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کوآگے لے جانا ہے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیا گیا ہے، ساری دنیا اور پاکستان کو پتہ ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پہ قید کیا گیا ہے.(جاری ہے) شبلی فراز نے کہا کہ اور...
    اپنے ہالینڈ کے ہم منصب کیساتھ گفتگو میں امریکی بیان بازی کے بارے یورپی یونین کیجانب سے منصفانہ مؤقف نہ اپنائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ہم جغرافیائی سالمیت، خود مختاری اور ایرانی قوم کے مفادات کیخلاف کسی بھی جارحیت کا فورا و فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپارولڈ کیمپ نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ تیسری گفتگو ہے۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے خطے کی کشیدگی میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اختلافات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے...
    وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتوں ،را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی۔ فیصل آباد  میں مشیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منارہے ہیں، شہدا اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہے  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو...