پاک فضائیہ نے ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی:
پاک فضائیہ نے جنگ 65کے ہیروایم ایم عالم کی 12ویں برسی پران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کر دیا۔
پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرکموڈور (ریٹائرڈ)محمد محمود عالم کی 12ویں برسی کے موقع پرپاک فضائیہ نےانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ائیرکموڈورایم ایم عالم نے1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کومار گرایا تھا،ان کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔
ایئرکموڈورایم ایم عالم نےجنگ کےدوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کوتباہ اور2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔پاکستان کےاس بہادربیٹے کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر 2 بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم ایم عالم
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے پاکستان کی خوش حالی، سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔
کامران ٹیسوری نے زائرینِ کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا، لنگرِ کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلم بند کیے۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجف میں روضۂ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر بھی حاضری دی تھی۔