راولپنڈی کے سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر نصیرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی اور نوجوانوں، خصوصاً طلباء کو آئس فراہم کرنے والے دو بڑے منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد کی، گرفتار ملزمان کی شناخت نوید اور اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزم نوید سے 3 کلو 100 گرام آئس جبکہ ملزم اشتیاق سے 1 کلو 80 گرام آئس برآمد کی۔

دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اور چین آف سپلائی کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی کلو سے زائد آئس برآمد

آئس کی بھاری مقدار کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور نصیرآباد پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو تباہی کے دلدل میں دھکیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار

قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔ قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔ قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے باہمی رنجش کے باعث لڑکی کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمان نے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کیلئے پولیس کو گمراہ کن اطلاع دی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • پنجاب انسداد نارکوٹکس فورس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 ٹن افیون ضبط کرلی
  • حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی، پیرآباد پولیس کی کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار
  • امریکا: یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
  • لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار