Daily Ausaf:
2025-10-05@02:13:14 GMT

طالبعلموں کو گریس مارکس دینے کی منظوری دیدی گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے کراچی میں انٹر سال اول کے طلبہ کو فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔

کراچی میں انٹر سال اول کے طلبہ کے نتائج کے معاملے پر قائم وزیر سندھ سید سردار شاہ کی کنوینر شپ میں قائم پارلیمانی کمیٹی نے فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دی۔انٹر سال اول میں فزکس اور ریاضی میں 15/15 فیصد جبکہ کیمسٹری میں 20 فیصد مارکس دیے جائیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی نے اس بات کی منظوری این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی زیر صدارت قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی مجوزہ رپورٹ پر دی ہے۔یہ بات سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق اور پی آئی ٹی کے رکن عبدالرشید قریشی کے علاوہ دیگر پارلیمانی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتائی۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ گریس مارکس دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ دیں گے اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے، اسیسمنٹ، آئی ٹی سیکشن کے علاوہ ایگزامینیشن پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہورہے ہیں۔دیگر بورڈ سے بھی تقابل کریں تو کراچی کے نتائج کم ہورہے ہیں لہزا اب صرف کراچی کو نہیں بلکہ تمام بورڈز کے معاملات دیکھنے ہوں گے۔

سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تین مضامین میں تمام طلبہ کو گریس مارکس دیے جائیں، فزکس اور ریاضی میں 15/15 اور کیمسٹری میں 20 فیصد گریس مارکس دیے جائیں گے جبکہ ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ان ذمے داروں کا تعین کرنے اور معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ہم نے سندھ اسمبلی سے مینڈیٹ مانگا ہے۔

سرکاری کالجوں کے حوالے سے کئے گئے سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم کالجوں کے نتائج کو بھی انفرادی طور پر دیکھ سکتے ہیں تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکے۔پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عبدالوسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ نمبر کم کرکے اور سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے طلبہ کے ساتھ نمبر بڑھاکر زیادتی ہورہی ہے، ہم نے دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج چیک کرنے کے لئے بھی اسمبلی سے مینڈیٹ مانگا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گریس مارکس دینے کی کا کہنا تھا کہ اور ریاضی میں کے طلبہ کے کی منظوری سردار شاہ کے نتائج کراچی کے کمیٹی نے ہوئی ہے کے ساتھ کے رکن

پڑھیں:

نئی قیمت معیاری دودھ کی فراہمی سے منسلک ہے، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی نے کہا کہ دودھ کی نئی قیمت معیاری دودھ کی فراہمی سے منسلک ہے۔ انھوں نے کہا مضر صحت دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا کہ دودھ فروشوں کو معیاری دودھ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔ 

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لی مارکیٹ آکشن کے ذریعے مضر صحت دودھ فروخت ہو رہا ہے۔ 

دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ دودھ فروش چلر چلانے کے بجائے برف سے دودھ ٹھنڈا کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں دودھ برف کی سِلوں سے پتلا (دودھ میں پانی مکس) کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی
  • جرمن شہر بون میں افغان قونصل خانے کے عملے کا اجتماعی استعفا
  • داؤد یونیورسٹی انتظامیہ کا آمرانہ رویہ قبول نہیں،  اسلامی جمعیت طلبہ کا پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
  • سائیکلون شکتی نے بحیرہ عرب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، سندھ میں بھی ہائی الرٹ
  • حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
  • افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بی ٹو بی بارٹر ٹریڈ میکانزم میں ترمیم کی منظوری
  • داﺅد یونیورسٹی: طلبہ کے ایڈمیشن منسوخی ناقابل قبول، اصل جڑ طلبہ یونین پر پابندی، پی ایس ایف
  • نئی قیمت معیاری دودھ کی فراہمی سے منسلک ہے، کمشنر کراچی
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکول اور کالجز کی نجکاری کی منظوری دے دی
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکول اور کالجز کی نجکاری کی منظوری دے دی