کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان لیکن الرجی کے خطرات برقرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت میں آج سے معمولی کمی متوقع ہے موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب چوراسی فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار غیر صحت بخش قرار دیا گیا ہے اور فضاء میں آلودہ ذرات کی شرح ایک سو اکتیس پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے ماحولیاتی آلودگی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نزلہ زکام کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا نظر آ رہی ہے ماہرین کے مطابق اس وقت موسمی الرجی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں موسمی الرجی مزید شدت اختیار کر لیتی ہے جو کہ بخار سانس کی تکالیف اور جلدی امراض کا سبب بن سکتی ہے ناقص پانی اور سیوریج کی خراب صورتحال بھی سانس اور جلدی الرجی کو جنم دیتی ہے الرجی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان کوئی ایسی چیز کھاتا یا جسم پر لگاتا ہے جو اس کے جسم کے لیے موزوں نہ ہو اس سے جسم پر خارش اور بیچینی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں مونگ پھلی اخروٹ بادام کاجو انڈے گائے کا دودھ اور مخصوص اقسام کی مچھلی الرجی کا باعث بن سکتی ہیں اسی طرح کیڑے کے کاٹنے بعض ادویات اور کیمیکل کے استعمال سے بھی جلدی الرجی ہو سکتی ہے ماہرین کے مطابق بہار کے موسم میں اسپرنگ الرجی عام ہوتی ہے جس میں اکثر افراد تھکاوٹ سر چکرانے ناک بند ہونے آنکھوں سے پانی آنے اور مسلسل چھینکوں کا شکار ہوتے ہیں اس صورتحال کو پولن الرجی کہا جاتا ہے اس حوالے سے ہارورڈ یونیورسٹی کی ماہر ڈاکٹر ماریانا کاسٹیلز کا کہنا ہے کہ پولن الرجی نہ صرف جسم بلکہ نیند اور دماغی کیفیت کو بھی متاثر کرتی ہے کیونکہ جب جرگ کے ذرات جسم میں داخل ہوتے ہیں تو مدافعتی نظام ہسٹامائن خارج کرتا ہے جس سے الرجی کی علامات پیدا ہوتی ہیں موسم بہار میں الرجی سے بچنے کے لیے ماہرین نے چند اہم تجاویز دی ہیں جن میں دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنا دن کے وقت باہر نکلنے سے گریز کرنا روزانہ نہانا اور کپڑے تبدیل کرنا ایئر پیوریفائر کا استعمال اور دھوپ کا چشمہ لگانا شامل ہے اس کے علاوہ اگر الرجی کی علامات شدید ہوں تو اینٹی الرجی ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں لیکن ان کے استعمال سے پہلے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے تاکہ کسی قسم کے مضر اثرات سے بچا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
لاہور، کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپور خاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور بھی گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Post Views: 1