کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:ڈمپر ڈرائیور کے گرفتاری دینے سے پہلے کراچی ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 27 ڈمپر ضبط کر لیے گئے اور ایک ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، 142 ڈمپروں کے ڈرائیوروں پر چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔
شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس سے بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا تھا۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کر سکے۔
اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی حوالگی تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، ماں بیٹی جاں بحق، بچی شدید زخمی
کراچی:کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثہ ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک اور بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے۔
حادثے کے بعد موقع پر ہیوی کرین اور لفٹر طلب کر لیا گیا، جس کی مدد سے ڈمپر کو گاڑی کے اوپر سے ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔