Jang News:
2025-06-21@13:22:46 GMT

دریائے سندھ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

دریائے سندھ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا

صدیوں سے زندگی بانٹنے والا دریائے سندھ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا۔

ڈیلٹا میں پانی کی کمی شدت اختیار کرگئی، ریت ہی ریت اڑنے لگی، پانی کی کمی سے سندھ کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوگئے۔

بدین کے گاؤں مصری ملاح میں زیر زمین پانی کھارا ہوگیا، مکین مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ منہ زور سمندر بھی آگے بڑھ گیا، 3 لاکھ ایکڑ سے زائد زرخیز زمین نگل گیا۔

کوٹری بیراج پرپانی کی قلت بھی 30 فیصد تک جاپہنچی، پانی کی آمد 4600 کیوسک جبکہ اخراج محض 190 کیوسک رہ گیا۔

پانی کی کمی سے کپاس کی بوائی کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے جبکہ خریف میں گنے اور چاول کی فصلوں کے بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پانی کی

پڑھیں:

صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جسکے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن کو سزا دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق بھی کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے انکار کر دیا
  • پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہوگا، بھارتی وزیر داخلہ
  • پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: بھارتی وزیر داخلہ
  • سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں کیا جائے گا، بھارت
  • غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید
  • صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
  • ایران اسرائیل کشیدگی: 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے، اسرائیلی میڈیا
  • صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای
  • اوکاڑہ: تیز رفتار کار بےقابو ہو کر نہر میں جاگری، 5 افراد زخمی
  • 18 سے 22 جون تک ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے کا انتباہ