بھارت میں ایک اورمسلمان خاندان پر مذہب پوچھ کرحملہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں ایک اور مسلمان خاندان پر مذہب پوچھ کرحملہ کردیا
مودی حکومت کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں پرحملے تیز ہو گئے،اتراکھنڈ میں ایک مسلمان خاندان پر مذہب پوچھ کر حملہ کیا گیا
مودی کی مسلم دشمنی پورے بھارت میں آگ کی طرح پھیلنے لگی ہے۔پہلگام آپریشن میں مذہب پوچھ کر مارا،کابیانیہ اپنانے والوں کی نفرت زہر بن چکی ہے۔مودی سرکار نے بھارت کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا ہے۔جعلی حملے کے بعد گودی میڈیا مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق مذہب اور ذات کی بنیاد پر ظلم قتل اور فسادات بھارت میں معمول بن چکے ہیں۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد مسلمانوں پر تشدد، جبر اور خونریزی کی نئی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔اتراکھنڈ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے مسلمان خاندان پر انتہا پسند ہندوتوا غنڈوں نے حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے پہلے نام اور مذہب پوچھا اور مسلمان ہونے پر خاندان کے پانچ سے چھ افراد کو لوہے کی سلاخوں اور چاقوؤں سے بری طرح زخمی کیا۔سیاسی ماہرین کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال خطرے میں ہے۔ مذہب پوچھ کر مارا۔۔ کا واویلا کرنے والا گودی میڈیا اب خاموش ہے
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مذہب پوچھ کر بھارت میں کے بعد
پڑھیں:
سہراب گوٹھ میں منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
سہراب گوٹھ اور افغان کیمپ میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی، اس دوران ایک خاتون منشیات فروش سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی، تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں بھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔