Express News:
2025-06-23@23:43:29 GMT

وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا قوم سے خطاب پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر آج رات 9 بجکر 30 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم قوم کو بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستانی فوج کی جانب سے دیے گئے جواب سے متعلق آگاہی دیں گے اور اٹھائے گئے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مسلم ممالک متحد ہو کر عملی اقدامات کریں، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون 2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مسلم دنیا کو متحد ہو کر مشرقِ وسطیٰ میں انسانی جانوں کے تحفظ، خطے کے استحکام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرنے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال صرف ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے ضمیر اور عالمی برادری کی ساکھ کا امتحان ہے۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور او آئی سی کو اپنی اجتماعی آواز اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ اجلاس میں پاکستان کی مستقل نمائندگی کرنے والے سفیر فواد شیر بھی شریک ہیں، جنہوں نے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کی معاونت کی۔

(جاری ہے)

او آئی سی کا یہ خصوصی اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہو رہا ہے، جہاں 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کو غیرقانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل کو کھلی جارحیت کا ذمے دار ٹھہرایا اور مسلم ممالک سے مؤثر اور یکجا ردعمل کا مطالبہ کیا۔شرکاء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی نازک اور خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 16ویں سمر ڈیووس فورم میں چینی وزیراعظم شریک ہوں گے، وزارت خارجہ
  •  پاکستان انڈیا سے جنگ کرے گا اور چھ دریاؤں کا پانی لے گا
  • چینی وزیراعظم 16ویں سمر ڈیووس فورم میں شریک ہوں گے، وزارت خارجہ
  • اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، اسحاق ڈار
  • وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر سے رابطہ کریں گے
  • اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
  • امت مسلمہ کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، ملکر مسائل سے نمٹنا ہوگا، اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب
  • بینظیر بھٹو شہید شفیق ماں اور مدبر لیڈر تھیں، سرفراز بگٹی کا بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب
  • مسلم ممالک متحد ہو کر عملی اقدامات کریں، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب