لاہور +اوکاڑہ(نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی۔ ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025ء کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ کو گولڈ میڈل پیش کیا۔ مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ وزیراعلیٰ نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے۔ مونا خان نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کے ایتھلیٹس اور کھلاڑی دنیا بھر کے میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے۔ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب کا اولین مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لے کر آنا ہے۔ پنک گیمز کی انعامی رقم 50لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی ہے۔ خواتین کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے موافق ماحول اور سہولیات مہیا کریں گے۔ ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان نے کہاکہ پنجاب کی بیٹی نے سندھ کی بیٹی کو بے مثال عزت دی۔ اپنا میڈل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے منسوب کرتی ہوں۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم فخر سے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا دوسرا عالمی دن منا رہے ہیں۔ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد مارخور اور جنگلی حیات کا تحفظ ہے۔ مارخور کو ایک عظیم الشان جانور تصور کیا جاتا ہے جو پاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ نے اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز شریف نے طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے راولپنڈی اور دیگر شہرو ں میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس لے لیاہے۔ وزیراعلی نے انتظامی افسروں کو فوری اقدامات کا ہدایت حکم دیا۔ راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔ راولپنڈی میں واسا افسروں کو خود فیلڈ میں پہنچنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ مریم نواز نے متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہروں میں ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے پاکستان کے کے لئے

پڑھیں:

پنجاب میں دہشتگردی کیلئے آنے والوں کو سخت ترین جواب ملے گا: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مریم کی مسیحائی‘وزیراعلی پنجاب کا دل کے مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے چھ ماہ میں 13 کروڑ روپے کی ادویات دل کے مریضوں کو پہنچا دیں۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد عامر رفیق بٹ نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران دل کے 60 ہزار مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو تین تین ماہ کی معیاری ادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے روزانہ  800 مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر بھجوائی جا رہی ہیں۔ ادویات کے ایک پارسل کی قیمت 22 سو روپے ہے۔ ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچانے کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خصوصی پوسٹ آفس قائم کیا گیا ہے۔ ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کے نتیجے میں مریضوں کو لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے سے نجات مل گئی ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے میانوالی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپر یشن پر اظہار تشکرکیا ہے۔ مریم نواز نے سی ٹی ڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلز ل ہے۔ پنجاب میں دہشت گردی کے لئے آنے والوں کو سخت ترین جواب ملے گا۔ دوسری جانب مریم نواز نے معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا آندھی اور بارش کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار
  • حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان
  • مریم نواز نے برسوں سے رائج پیدائش و وفات رجسٹریشن فیس ختم کردی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات
  • ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں: مریم نواز
  • پنجاب میں دہشتگردی کیلئے آنے والوں کو سخت ترین جواب ملے گا: مریم نواز
  • مریم نواز کا فوج اور پاکستان کیخلاف بیان غداری کے مترداف ہے،ملک احمد خان بھچر
  • ہونہار سکالر شپ کی تعداد بڑھانے سمیت متعدد اعلانات، پاکستان کے ساتھ ہیں، فتنے والوں کے نہیں: مریم نواز