ایران نے امریکی حملوں کا نشانہ بننے والی جوہری سائٹس پر دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی کی اس درخواست کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل اور امریکا کے حملوں کا نشانہ بننے والی ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ "رافیل گروسی کا حفاظتی اقدامات کے بہانے سے بمباری کا شکار ہونے والی سائٹس کا دورہ نہ صرف بے معنی ہے بلکہ ممکنہ طور پر بدنیتی پر مبنی بھی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "ایران اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام کا اختیار رکھتا ہے۔"
یاد رہے کہ چند روز قبل ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے شدید حملے کیے گئے تھے، جن میں کئی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
گروسی کی جانب سے ان تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ جوہری معاہدے کے تناظر میں کیا گیا تھا، مگر ایران نے اس اقدام کو مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں امریکی بحری جہاز کی آمد، دو روزہ دورے کا آغاز
ویب ڈیسک : امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگا پہنچ گیا، جس کا مقصد خطے میں دوطرفہ تعاون اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔
اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔
امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا، امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار