قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ، عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمر ایوب اور شبلی فراز نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کر دیں جس میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 5اگست کو الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کو نااہلی کیا، الیکشن کمیشن فیصلے کو عمر ایوب اور شبلی فراز نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے 6 اگست کو الیکشن کمیشن کو دونوں درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے کہ الیکشن کمیشن 5 اگست نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی نہ کریں، عدالتی احکامات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست گزار عمر ایوب اور چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرکے ان کی سیٹ خالی قرار دے دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کا اقدام توہین عدالت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ نومئی مقدمات، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10سال قید کی سزا ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار پاکستان کا چین کے علاقے اندرونی منگولیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اور پشاور ہائیکورٹ اور سینیٹ شبلی فراز عمر ایوب

پڑھیں:

ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک ریلیشنز کنسلٹنٹ ایاب احمد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے مشیر مقرر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 اگست 2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے معروف ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک ریلیشنز کنسلٹنٹ ایاب احمد کو کابينہ کمیٹی کا مشیر مقرر کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایاب احمد کی تقرری ان کی ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک ریلیشنز میں غیر معمولی مہارت اور خدمات کے اعتراف میں عمل میں لائی گئی ہے۔ وہ کمیٹی کو میڈیا حکمت عملی، عوامی روابط اور پالیسی امور میں مشاورت فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع
  • عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • ’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
  • پشاور، قومی استحکام پاکستان کانفرنس
  • ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک ریلیشنز کنسلٹنٹ ایاب احمد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے مشیر مقرر
  • پی ٹی آئی سے سینٹ، قومی اسمبلی کے 4 اہم عہدے، قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس
  • پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، قومی اسمبلی ،سینیٹ میں چار عہدے خالی،اپوزیشن لیڈرعمر ایوب ، شبلی فراز فارغ
  • مس انفارمیشن پر حکومت کی قومی اسمبلی میں مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز