چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی نے جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی نے جیت لیا۔ لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نیوی نے زبردست مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں ماڑی انرجیز نے دوسری جبکہ پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، ماڑی انرجیز، رینجرز، پولیس، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل بینک سمیت آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیے۔ زکریا حیات بہترین کھلاڑی، احمد ندیم بہترین اسکورر اور عبداللہ اشتیاق بہترین گول کیپر قرار پائے۔ سابق اولمپیئنز، سول و ملٹری شخصیات اور شائقین کی بھرپور شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز عبدالصمد انجری کا شکار ہو کر آج شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز بے باہر ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ بیٹر حسن نواز کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 19 نومبر کو اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔
عبدالصمد کو فیلڈنگ کے دوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 4 ہفتے تک آرام کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 ٹرائی سیریز کا آغاز آج ہو رہا ہے، جبکہ افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ زمبابوے سے راولپنڈی میں ہوگا۔
گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا تھا کہ ٹی20 میں کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے، بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
اس سے قبل قومی ٹیم نے سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں شکست دی، جبکہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انجری ٹورنامنٹ سے باہر سہ ملکی سیریز عبدالصمد قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز