آزاد کشمیرکے شہریوں کیلیے پولیس نے کوئی حکم جاری نہیں کیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-17
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے آزاد کشمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو ٹیپ کو جعلی قراردیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اتوار کو ا یک بیان میں کہا کہ آڈیو ٹیپ میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ گمراہ کن افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔ گمراہ کن افواہ پھیلانا قانونا جرم ہے اور اس جرم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر علی ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی سطح پر حتمی سوچ کے بعد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد یہ اہم منصب خالی ہو گیا تھا۔