میئر کراچی کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
میئر کراچی کے ترجمان معظم قریشی نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔
ن لیگ کے بیانات پر ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی پر بے بنیاد الزامات لگانا ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔ ن لیگ والوں کو کراچی کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، جنہیں اپنے دور کی کارکردگی یاد نہیں، وہ آج ہمیں لیکچر دے رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔
معظم قریشی نے مزید کہا کہ میئر کراچی شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے الزامات سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہیں، ن لیگ بتائے کراچی کے لیے ان کے دور میں کیا ایک منصوبہ مکمل ہوا؟
میئر کراچی کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو تنقید نہیں، عملی کام کی ضرورت ہے جو مرتضیٰ وہاب کر رہے ہیں، کراچی کے ہر ضلع میں ترقیاتی کام جاری ہیں، یہ حقیقت ن لیگ کو نظر نہیں آتی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی کارکردگی میئر کراچی کراچی کے
پڑھیں:
نیشنل کونسل فارڈویلپمنٹ کا اجلاس، کونسل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-2-10
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل کونسل فار ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس صدر اسلم پرویز ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا، جس میں کونسل کی منیجنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں کونسل کے آئندہ کے پروگراموںکے حوالے سے فیصلے کئے گئے جبکہ کونسل کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیاگیا، اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ سندھ اور اور خاص طورپر حیدرآباد میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عوام کی آگاہی کیلئے ایک سمینار اور گروپ ڈسکیشن کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیاجائیگا، اس کے علاوہ تعلیم، روڈ، انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کیلئے عوامی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین کو بھی اس حوالے سے لیٹر ارسال کئے جائیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر اسلم پرویز ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری مظفر عالم صدیقی اور عمر حیات خانزادہ نے کہاکہ کونسل کے قیام کا مقصد حیدرآباد میں نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کو دور کرنے اور مثبت و تعلیمی ماحول پیدا کرنے کیلئے نوجوانوں کیلئے اداروں کا قیام عمل میں لانا ہے، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد تعلیم و تہذیب کے لحاظ سے منفرد شہر کے طورپر جانا جاتا ہے، یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے افراد نے ملک اور بیرون ملک میں اپنا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اس شہر کی بھی شناخت بنے۔