Daily Mumtaz:
2025-10-13@15:36:04 GMT

ملک میں دالوں،چاولوں اورچینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

ملک میں دالوں،چاولوں اورچینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی کی مقامی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں دالوں کی فی کلو قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران تھوک مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلوگرام مزید 30 تا 40 روپے کی کمی واقع ہوگی۔
 رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی تھوک مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں مجموعی طور پر 100 روپے کم ہوجائیں گی۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 140روپے میں طے ہورہے ہیں لہذا فی کلو چینی کی تھوک قیمت بھی چند ہفتوں میں 175 روپے سے گھٹ کر 150 روپے ہوجائے گی۔
 خلیج سے درآمد ہونے والی چینی اور کاشت سیزن شروع ہونے سے فی کلوگرام چینی 25 روپے سستی ہوگی۔
 انہوں نے مزید کہا کہ تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت بھی 100روپے کم ہوجائے گی جس سے تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت 350 روپے سے گھٹ کر 250 روپے ہوجائے گی۔دالوں ، چاولوں ، چینی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تھوک مارکیٹ مارکیٹ میں میں دالوں دالوں کی کی قیمت

پڑھیں:

ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے سے نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 55 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 71 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت میں 147 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 ہزار 498 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 51.60 ڈالر پر آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
  • اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ٹی ایل پی احتجاج سے نظامِ زندگی درہم برہم، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ، وجہ کیا ہے؟
  • لیسکو نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی
  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت میں تشویش ناک اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا