UrduPoint:
2025-11-27@17:12:10 GMT
یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مرکزی کیمپس ٹائون شپ لاہور میں پنک ربن ڈے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ پروگرام چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے متعلق آگاہی پھیلانے اس خطرناک بیماری سے بچائو کے طریقوں پر روشنی ڈالنے اور متاثرہ خواتین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے منعقد کیا گیا۔
اس ضمن میں تقریب کا آغاز ایک آگاہی واک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے بریسٹ کینسر سے بچائو کے موضوع پر بنائے گئے آگاہی پوسٹرز پیش کیے۔ بی ایس پانچویں سمسٹر کے طلبہ نے مفکرانہ ڈرامے اور مکالمے پیش کیےجن میں بروقت تشخیص علاج اور مریضوں کی جذباتی مدد کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پنک ربن یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کی فوکل پرسن ڈاکٹر زہرہ نورین نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پنک ربن پاکستان کی میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر ماریہ احمد نے خصوصی آگاہی لیکچر دیا،جس میں انہوں نے احتیاطی تدابیرابتدائی تشخیص اور علاج کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے منتظمین اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان نسل کو صحت عامہ کے موضوعات پر آگاہی پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک صحت مند اور باشعور معاشرہ تشکیل پا سکے۔سیمینار کے ساتھ ساتھ تقریب میں پوسٹر اور کوئز مقابلےآگاہی مواد کی تقسیم مختصر ڈرامہ پرفارمنس اور فنڈ ریزنگ مہم بھی شامل تھیں جن کا مقصد پنک ربن پاکستان کے تحت جاری آگاہی اور علاج کی سرگرمیوں کی معاونت کرنا تھا۔ تقریب کے اختتام پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔ اس موقع پر طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن
پڑھیں:
لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شدید دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">