ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات ملتوی کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات ملتوی کردی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی کوئی وجہ نہیں ۔انہوں نے چینی مصنوعات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی درآمدات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے پر غور کر رہے ہیں۔
دوسری جانب چین نے امریکی جہازوں پر اضافی بندرگاہ فیس عائد کر دی ، چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی جہازوں پر اضافی فیس جوابی اقدام ہے۔
امریکا کی جانب سے چینی جہازوں پر عائد فیسیں چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں،چین امریکا کی جانب سے چینی جہازوں پر عائد فیسوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
چین کی جوابی کارروائی دفاعی اقدامات کے طور پر جائز ہوگی ،امید ہے امریکا اپنی غلط پالیسی کو درست کرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا امن منصوبہ: ٹرمپ کے ایلچی آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کریں گے
یوکرین نے کہا ہے کہ امریکا کے 28 نکاتی امن منصوبے پر فریقین کے درمیان ایک مشترکہ سوچ قائم ہوئی ہے، جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف آئندہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جبکہ امریکی سیکریٹری آف دی آرمی ڈین ڈرسکول اس ہفتے یوکرین کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: آن لائن محبوبہ کی طرف سے زہریلی شراب کا تحفہ، روس نے کیسے اپنے افسر کو مارنے کا یوکرینی منصوبہ ناکام بنایا؟
یوکرینی صدر ولاودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ ٹرمپ سے حساس نکات پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، اور میٹنگ مہینے کے اختتام سے پہلے ممکن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدے میں دونوں طرف زمین کے تبادلے اور سرحدی معاملات شامل ہوں گے۔
روس نے ابھی تک نئے منصوبے پر تبادلہ خیال نہیں کیا، اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا کہ اگر منصوبے میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں تو صورتحال بنیادی طور پر مختلف ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: جی20 ممالک کے اجلاس میں روس یوکرین امن منصوبے پر غور، امریکا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟
یوکرین اور روس کے درمیان ابھی بھی کئی اہم مسائل، جیسے سیکیورٹی گارنٹی اور مشرقی یوکرین کے کنٹرول پر اختلافات باقی ہیں۔ یورپی رہنما ابھی محتاط ہیں، اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ روس کی طرف سے جنگ بندی کی کوئی خواہش نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین یوکرینی صدر ولاودیمیر زیلنسکی