پاک افغان کشیدگی کے بعد طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پاک افغان حکام فورسز کے درمیان فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کی پیدل آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں جانب ہر قسم کی آمد و رفت اور پیدل جانے والے مسافروں کی نقل و حرکت رک گئی ہے، تمام مال بردار گاڑیوں کو لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہونے سے دونوں جانب کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا، تاہم موجودہ صورت حال میں سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 21 فروری کو پاکستانی اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان سرحد کے دونوں جانب تعمیراتی سرگرمیوں پر اختلافات پیدا ہونے کے بعد طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے لوگوں کی سرحد پار نقل و حرکت معطل کردی گئی تھی۔مارچ میں صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی تھی، جب پاکستان اور افغان طالبان کی افواج کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجیوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے، متعدد مکانات، ایک مسجد اور کلیئرنگ ایجنٹس کے کچھ دفاتر کو توپ خانے کی گولا باری سے نشانہ بنایا گیا تھا اور سرحد پار فائرنگ کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہا تھا۔اس کے بعد سرحد کے دونوں جانب قبائلی عمائدین اس تعطل کو ختم کرنے کے لیے بات چیت میں مصروف ہوئے تھے جس کا مثبت نتیجہ نکلا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج کھیلا جائے گا
سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے ہی فائنل میں رسائی کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ تقریباً ناک آؤٹ صورتحال اختیار کر گیا ہے۔
سری لنکن ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے اور اسے اپنے بقیہ دونوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے۔
زمبابوین ٹیم تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
زمبابوے ٹیم اگر آج ناکامی کا شکار ہوتی ہے تو اسے فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا ہوگا۔