روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

ماسکو(سب نیوز) روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغانستان اورپاکستان کے سرحدی علاقوں میں صورتِ حال کی شدت اختیار کرنے کی خبروں کو تشویش کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ روس علاقائی امن واستحکام کا خواہاں ہے اوردونوں ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اورباہمی تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی سرحدی جھڑپ خطے کے امن کے لئے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کواشتعال انگیزاقدامات سے گریزکرنا چاہیے۔ترجمان نے مزید کہا کہ روس خطے میں استحکام کے قیام کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرکام کرتا رہے گا اور کسی بھی قسم کے تصادم کوبڑھنے سے روکنے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغانستان کے

پڑھیں:

راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

فائل فوٹو۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے، دفعہ 144 کا نفاذ صوبائی حکومت کے احکامات پر کیا گیا۔ 

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہے۔ 

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ تمام ادارے باہمی تعاون سے امن و امان یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج اور گرفتاریاں ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بریکنگ نیوز: تمام بند موٹر ویز کھل گئیں
  • راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
  • لاہور میں صورتحال کشیدہ ہونے پر موٹروے بھی بند کر دی گئی
  • صدر ٹرمپ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کا عزم
  • جنگی بندی معاہدہ؛ مصری صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم کل مصر کا دورہ کریں گے
  • پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب، قطر کا اظہارِ تشویش
  • ایران کا پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش
  • پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش
  • پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی