کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیفنس فیز مین قائم نجی بینک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روند دیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے جنہوں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم عمر اندازا 30 سال کے قریب ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ اطلاعات ہیں کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈیفنس تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر نوید نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حادثہ اختر کالونی سگنل کے قریب پیش آیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔