پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اراکین کی تجاویز پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی کے اراکین نے تجویز دی کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل آزاد کشمیر میں موجود سیاسی پارٹیوں سے رابطے بھی کرے اور اجلاس میں پیپلز پارٹی کا تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئے پی پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا تاہم حکومت کی تبدیلی یا علیحدگی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔
اجلاس میں فریال تالپور، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی قیادت میں پوری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوئی، اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، جاوید ایوب، رفیق نئیر، بازل نقوی اور جاوید بڈھانوی، فیصل راٹھور، نبیلہ ایوب اور سردار حاجی یعقوب نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے قیادت کو اتحاد برقرار رکھنے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابی حکمت عملی زیر بحث آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری کی جانب سے ایوان صدر میں ایک اور اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جہاں آصف علی زرداری حتمی اعلان کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی یا حکومت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ صدر آصف زرداری کریں گے اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے متوقع امیدوار کا نام بھی صدر آصف زرداری فائنل کریں گے۔
رہنما پی پی پی قمر زمان کائرہ نےآزاد کشمیر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں ازاد کشمیر کی حکومت کے حوالے سے گفتگو ہوئی، کشمیر سے متعلق لائحہ عمل کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگا اور جب بھی حکومت بنانی ہوتی ہے تو نمبر پورے ہوتے ہیں، ہم نے مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ میڈیا سے سنا ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے ہمیں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ازاد کشمیر کی صورت حال پر بات کی تاہم حتمی فیصلہ صدر کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد آزاد کشمیر کے پیپلز پارٹی حتمی فیصلہ اجلاس میں پی پی پی کریں گے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔