مری : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف دورِ میں ملک کا عالمی وقار نمایاں طور پر بہتر ہوا اور جہاں بھی وزیراعظم شہبازشریف کا طیارہ جاتا ہے اسے اس مملکت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول اور سلامی دی جاتی ہے۔

 کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے عوامی خدمت کے بجائے الزام تراشی، گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ کی سیاست کرنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے “ستھرا پنجاب پروگرام” کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اور صوبے کے گلی محلے پہلے سے زیادہ صاف نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں جبکہ صوبے میں مزید 10 ہزار نئی سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے مری ڈویلپمنٹ پلان پیش کیا، جس کے ذریعے سیاحت اور مقامی سہولیات میں بہتری لائی گئی۔ صحت کے شعبے میں بھی پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کے درجے پر ترقی دی، اور موجودہ حکومت علاقے کی چیئرلفٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرے گی تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

نئی امید

چند دن پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی جو ان دنوں قائم مقام صدر بھی تھے، نے ملتان میں ایک نئی ایئر لائن کا افتتاح کیا۔ اس ایئر لائن کی پہلی پرواز ملتان سے کراچی کے لیے ہوئی۔ یہ ایئر لائن جلد ہی اپنا نیٹ ورک ملک کے دوسرے شہروں تک پھیلا رہی ہے جن میں لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر، بہاولپور، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی یہ نیٹ ورک گلگت، سکردو، چترال کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، گوادر، تربت، پنجگور اور ژوب کے لیے ساؤتھ ایئر کی پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔

فضائی صنعت سے متعلق افراد کا کہنا ہے کہ نئی ایئر لائن کا آغاز محض ایک کارپوریٹ قدم نہیں بلکہ یہ ایئرلائن پاکستان کی فضائی دنیا کے لیے نئی امید کا دروازہ ہے۔ قومی سطح کی یہ نئی ایئرلائن نہ صرف یہ کے بڑے شہروں کو آپس میں ملانے کے لیے کوشاں ہے بلکہ چھوٹے اور دوردراز علاقوں کے فضائی خاکے میں بھی نیا رنگ بھرنے کا عزم رکھتی ہے۔

پاکستان میں فضائی سفر کی تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں طویل عرصے سے فضائی سفر چند بڑی ایئرلائنز تک محدود رہا ہے ۔ نجی ایئرلائنز نے مختلف ادوار میں مالی، انتظامی اور عملی مشکلات کا سامنا کیا ہے جس کے نتیجے میں اندرونی فضائی نیٹ ورک سکڑتا گیا۔ ایسے ماحول میں کسی نئی ائر لائنکا آغاز صرف ایک کاروباری قدم نہیں بلکہ ملکی کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

پاکستان کے کاروباری طبقے کو اپنے کاروبار اپنے ملک میں کرنے چاہیے ، اس کے لیے حکومت اچھی معاشی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف شعبوں میں مقامی سرمایہ کار آگے بڑھتے ہوئے ترقی کے عمل کو تیز کریں۔

ایسی مثالیں موجود ہیں جن میں ایک عام پاکستانی نے معمولی حیثیت سے کاروبار کا آغاز کیا اور رب کریم کی عنایت خصوصی اور شب و روز محنت کے بعد ان کے پاس ایسے وسائل آگئے ہیں کہ وہ اپنا سرمایہ بیرون ملک لگانے کے قابل ہوئے اور کئی ایسے ہیں جھنوں نے بیرون ملک سرمایہ لگانے کے بجائے ایک کنسورشیم کے ذریعے اپنے کاروبار کو پاکستان کے اندر فروغ دینے کی کوشش کی۔

حال ہی میں انھیں پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک قانون کے ذریعے پاکستان میں پہلی ’’نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز‘‘ کے قیام کی اجازت بھی دی ہے۔

پاکستان میں شروع ہونے والی کسی بھی ایئرلائن کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ وہ مسافروں کو سستا فضائی سفر مہیا کرنے کی کوشش کرے، چھوٹے شہروں کے درمیان فضائی رابطے بحال کرنا اور خصوصی طور پر کم ترقی یافتہ علاقوں جیسے بلوچستان، جنوبی پنجاب اور اندرونِ سندھ تک ’’بجٹ ایئر‘‘ کی رسائی کو ممکن بنانا بہت ضروری ہے۔

اس طریقے سے روزگار کے نئے مواقع فراہم پیدا ہوں اور مسافروں کو ایسے شہروں تک سفری سہولت حاصل ہوجائے گی جہاں سڑک کے سفر میں کئی گھنٹے یا بعض جگہوں پر کئی دن لگتے ہیں، فضائی سفر کا پھیلاؤ علاقائی عدم مساوات کم کر سکتاہے۔

ان چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا جائے تو یہ پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر ایئرلائنز اپنے نیٹ ورک کو متوازن، کرایوں کو مناسب اور سروس کو معیاری رکھتی ہیں تو یہ ملک کے دور دراز شہروں کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھول سکتی ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے عوام کیساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، مریم اورنگزیب
  • وزیراعظم کے دورے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بڑھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب
  • پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں؛ مریم اورنگزیب
  • عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب
  • نئی امید
  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، وزیر خزانہ
  • لاہور گزشتہ 4 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر
  • فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • پنجاب حکومت شہریوں کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم : مریم اورنگزیب