2025-12-04@13:39:06 GMT
تلاش کی گنتی: 8284

«کیا گیا»:

    واشنگٹن میں سرعام فائرنگ کرکے ایک سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری سے متعلق طالبان حکومت نے پہلی بار وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر متقی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ جس میں امیر متقی نے واشنگٹن میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے حملے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس میں 2 امریکی نیشنل گارڈز نشانہ بنے تھے۔ طالبان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے شخص نے کیا جسے خود امریکی اداروں نے تربیت دی تھی اور اسے استعمال بھی کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس لیے اس شخص یا اس کی کسی حرکت کو افغان حکمت...
    پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کا محور ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی پیش رفت تھی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صفائی سے متعلق حکومتی اقدامات کو صوبے بھر کے شہری مثبت انداز میں سراہ رہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کی نگرانی کے لیے وہیکل ٹریکنگ سسٹم فعال ہے جبکہ کوڑا منتقل کرنے والے کنٹینرز کی لائیو مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ تنخواہوں اور دیگر مالی ادائیگیوں کو شفاف بنانے کے...
    درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی، جس میں طالبعلم نے بتایا کہ اسے کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول...
    اسلام آباد میں پہلے باقاعدہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے، اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں منصوبے کے مجوزہ ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کا نہیں، مگر اب کام ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سی ڈی اے حکام اور کنسلٹنٹس نے اسٹیڈیم کا کونسیپٹ ڈیزائن پیش کیا، اسٹیڈیم سیکٹر ڈی12 کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں تعمیر کیا جائے گا۔ نئے اسٹیڈیم میں تقریباً 32 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی...
      بغداد(ویب ڈیسک) عراق نے لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ اور یمن کی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دے دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ، یمنی حوثیوں کے فنڈز منجمد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عراقی فیڈرل کورٹ کی جانب سے جاری سرکاری گزٹ کے ذریعے کیا گیا۔ شام کے صدر احمد الشرع سمیت 24 شخصیات، جماعتوں، اداروں پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
    پنجاب میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اچانک کریش کرگیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سسٹم میں خرابی کے بعد نہ تو نئے لائسنس کے لئے درخواست دی جا سکی اور نہ ہی موجودہ لائسنس کی تجدید ممکن رہی، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم اچانک بند ہونے سے پورا پورٹل غیر فعال ہوگیا۔ صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئیں کہ نہ تو ای لائسنس ڈائون لوڈ ہو رہا ہے اور نہ ہی آن لائن اپلیکیشن ٹریکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔اس تعطل نے خاص طور پر ان صارفین کو سب سے زیادہ متاثر کیا جنہیں فوری بنیادوں پر لائسنس درکار تھا، نئے ڈرائیور جو ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی جریدے دی ٹیلی گراف نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایئر انڈیا طیارہ دانستہ طور پر گرایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایئر انڈیا کے احمد آباد فلائٹ حادثے سے متعلق پیدا ہونے والے اہم سوالات آج بھی میڈیا میں زیرگردش ہیں بلکہ نئی رپورٹوں نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔12 جون 2025 کے اس حادثے میں 260 جانیں ضائع ہوئیں، تاہم شواہد تک رسائی نہ دینے اور بین الاقوامی تفتیش کاروں کے ساتھ عدم تعاون کے الزامات نے اس سانحے کو ایک غیر معمولی اور غیر ذمہ دارانہ واقعے میں تبدیل کر دیا ہے۔امریکی تحقیقاتی ٹیموں اور سابق سی آئی اے اہلکاروں نے پہلی مرتبہ تفصیل سے بتایا ہے کہ بھارت نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا: دی ٹیلی گراف اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری کی گرفتاری پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے امریکا میں افغان شہری کی گرفتاری پر بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں، تحقیقات کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔ ترجمان کے مطابق لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا، افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکا میں گزاری ہے۔ ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا: دی ٹیلی گراف ...
    امریکی تحقیقاتی اداروں اور سابق سی آئی اے اہلکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے ایئر انڈیا کے احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا اور متعدد اہم شواہد تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔ 12 جون 2025 کے اس حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی صحافی اور سابق سی آئی اے اہلکار سارہ ایڈمز کے مطابق امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی ممکنہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا، تاہم بھارتی حکام اب بھی بلیک باکس ڈیٹا تک مکمل رسائی دینے سے گریزاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حادثے کی وجہ پائلٹ کی غلطی تھی، تو بلیک باکس ڈیٹا چھپانا...
    دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویر میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص کی پاکستانی نژاد ہونے کی تردید کر دی۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہر ڈیلاور میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں ہے۔ امریکا میں گرفتار لقمان خان افغان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی شہر ڈیلاور میں پاکستانی نژاد نوجوان لقمان خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، 25 برس کے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ملزم نے ڈیلاور یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم کے قبضے سے حملے کی منصوبہ...
    ویب ڈیسک: کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔  کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک  بعدازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا،اس کے بعد کرغزستان کے صدر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لئے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو این ایف سی سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی، این ایف سی سے متعلق صوبے کے مالی اور آئینی حقوق پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ایف سی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مفادات کے بھرپور اور مؤثر دفاع کا فیصلہ کیا گیا، سابق فاٹا کا انتظامی انضمام ہو چکا ہے مگر مالی انضمام اب تک نہیں ہوا، این...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے بدھ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی گرفتار چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بغاوت اور دیگر الزامات کے مقدمے سے بری کر دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ کراچی میں اُن پر سکیورٹی اداروں پر الزامات لگا کر عوام کو اکسانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ تاہم موجودہ مقدمے میں بریت کے باوجود، بی وائی سی کی رہنما (جو اس وقت کوئٹہ کی جیل میں قید ہیں) ان کے خلاف متعدد دیگر مقدمات زیرِ التوا ہونے کی وجہ سے بدستور حراست میں رہیں گی۔ اے ٹی سی نمبر 5 نے مشاہدہ کیا کہ مدعی نے ایف آئی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) کمانڈر رائل سعودی فورسز  نے گزشتہ روز جی ایچ کیو دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔ پاک سعودی دفاعی تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیرینہ اور برادرانہ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ سعودی کمانڈر نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار کی تعریف کی کمانڈر رائل سعودی فورسز کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جبکہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">24 نومبر 2025ء کو پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا۔ کم از کم تین اہلکار شہید، پانچ زخمی۔ ذمے داری قبول کرنے والا گروپ جماعت الاحرار تھا، جسے فوراً تحریک طالبان پاکستان سے ’’منسلک‘‘ قرار دے دیا گیا۔ یہ وہی پرانا نسخہ ٔ کیمیا ہے جو کاونٹر ٹیررزم کے نام سے مشہور ہے: جس تنظیم کے خلاف کارروائی کرنی ہو، اسی طرز کا ایک نیا گروپ ایجنسیاں کھڑا کرتی ہیں، اس کے ہاتھوں دہشت گردی کروائی جاتی ہے، عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ اصل تنظیم کے خلاف رائے عامہ ہموار ہو جائے۔ بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے بھی یہی حربہ...
    اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کمپلیکس اور فیسلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے خطاب میں کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، حکومت وکلاء کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کا کردار بہت اہم ہے۔ پی ٹی آئی دور میں وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں ایک برس کے لیے توسیع کی ہدایت جاری کردی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ’سیٹزن اکاؤنٹ پروگرام‘ کی مدت میں توسیع کے لئے سفارش کی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایوان شاہی سے شہریوں کے لیے امدادی پروگرام اور اس میں رجسٹریشن کے عمل کو سال 2026 کے آخر تک جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔دسمبر 2016 میں اس پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے فروری 2017 میں رجسٹریشن کے لیے کھول دیا گیا تھا، یہ سعودی شہریوں کو مختلف معاشی اصلاحات کے اثرات سے بچانے کے لیے...
    ویب ڈیسک : کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔ حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔ سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک...
    فائل فوٹو کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
    ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔ فائل فوٹو  کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے پر متعدد افسران کو معطل کردیا گیا، محکمہ بلدیات سندھ نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض کو معطل کیا گیا ہے۔ کراچی: نیپا چورنگی پر نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئیلنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے’فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل‘ کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عروہ حنین آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر منتخب ترکیہ کی انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مسودہ قرارداد جبوتی، اردن، موریتانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور اسے 151 ووٹوں کی حمایت، 11 کے مخالفت اور 11 ممتنع رائے کے ساتھ منظور کیا گیا۔ قرارداد کے اہم نکات قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے ذمہ داری برقرار ہے۔ سنہ 1967 کے بعد کی اسرائیل کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ  کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد تعلیم اور بہبودِ آبادی جیسے اختیارات دوبارہ اپنے پاس لانا چاہتا ہے، جو 18ویں ترمیم کی روح کے خلاف ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں بھی وفاق نے این آئی سی وی ڈی کو صوبے سے واپس لینے کی کوشش کی تھی، جو ایک غلط قدم تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی سمیت متعدد صحت کے اداروں کو جدید...
    کراچی کے علاقے نیپا کے قریب گٹر میں گر کر ابراہیم کی ہلاکت کے بعد سڑک پر کھودا گیا گڑھا بند کرنے کا تحقیقاتی کمیٹی کا دعویٰ غلط نکلا۔نجی اسٹور کے باہر کھودا جانے والا مقام تین دن بعد بھی ویسا ہی ہے، قریب چھوٹے بلاکس رکھے گئے ہیں۔ کراچی: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا، اہلخانہ کا میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بچے کے نانا نے میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ لینے کیلئے سب آتے ہیں لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔ رپورٹ میں افسران کی نگرانی میں ابراہیم کی تلاش کے لیے کھودے گئے تمام حصے بھرنے کا دعویٰ غلط نکلا...
    غیر فعال قرار دیئے گئے کیمپوں میں 43 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور ایک پنجاب میں واقع تھا، 25 ستمبر، 13 اکتوبر اور 15 اکتوبر 2025ء کو تمام کیمپوں کی ڈی نوٹیفکیشن مکمل کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم خیبر پختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کیلئے دائر درخواست پر چار رکنی لارجربینچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے واضح کیا کہ اوریجنل پٹیشن میں وطن واپسی کی استدعا موجود نہیں تھی، جبکہ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی ڈائریکشنز پر عمل نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست بھی دائر ہے۔عدالت نے میڈیکل سہولیات سے متعلق امریکی حکام کے جواب پر بھی سوال اٹھایا جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے ت کیا اس حوالے سے کوئی مؤقف چیلنج کیا گیا؟ عدالت نے میڈیکل سہولیات سے متعلق امریکی حکام کے جواب پر بھی سوال اٹھایا، جس میں کہا گیا تھا...
    اسلام آباد کی جوڈیشل اکیڈمی میں نیشنل ای کورٹ اصلاحاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر، وزارت اطلاعات و ٹیلی کمیونی کیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے نمائندوں سمیت مختلف اعلیٰ اداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اب محض اختیار نہیں بلکہ عدالتی خدمات کی مؤثر اور شفاف فراہمی کے لیے بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات کی جانب اہم قدم، آئینی عدالت کی ملک گیر توسیع کا منصوبہ ورکشاپ میں ہائیکورٹس کے رجسٹرارز، لا اینڈ جسٹس کمیشن، نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن اور مختلف آئی ٹی ماہرین نے ملکی عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے...
    محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے، کیونکہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہوگیا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی ہوئی ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس نئے سلسلے کے سبب دسمبر میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور مسلسل جاری رہنے والا مرحلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہ سکتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام اسکردو رہا.جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری...
    اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز جنیوا (آئی پی ایس )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کو ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد فلسطین کے سوال کے پرامن حل کے عنوان سے پیش کی گئی، جس کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا، 11 نے مخالفت کی اور 11 نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔قرارداد میں مشرقِ وسطی امن عمل کے تمام اہم معاملات پر قابلِ اعتماد مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے اور ماسکو میں ایک بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کی ضرورت پر...
    سیکورٹی فورسز نے چاغی ضلع کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا۔ حکام نے بتایا کہ ایف سی قلعے پر حملہ کرنے والے تمام 6 مشتبہ دہشت گردوں کو کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔دہشتگرد اتوار کی شب اس وقت کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے تھے، جب ایک خودکش بمبار نے قلعے کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3 مسلح افراد کو موقع پر ہی مار دیا تھا، جب کہ 3 دیگر عمارت کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ منگل کی صبح فائرنگ کا سلسلہ رک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آنے والے لرزہ خیز سانحے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ واقعے میں ایک کمسن بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ  باضابطہ طور پر سیکرٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد میئر کراچی کے احکامات پر میونسپل سروسز نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ کے جائزے سے معلوم ہوا کہ یہ سانحہ براہ راست ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی غیرمعیاری اور غیرمحتاط کھدائی کے باعث پیش آیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا...
    پشاور: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم وفاق کی سنجیدہ حکمتِ عملی کے مقابلے میں خیبرپختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا یہ جامع پلان قومی سلامتی، ریاستی وسائل کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر حکمتِ عملی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3 کے نفاذ کے بعد مجموعی طور پر 54...
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی نے کام شروع کرنے سے پہلے کے ایم سی کو آگاہ نہیں کیا، کھدائی بی آر ٹی نے کی اور بعد میں صورتحال کو نظرانداز کیا، نجی اسٹور انتظامیہ اور بی آر ٹی کی مشترکہ وجہ سے بچہ گٹر میں گرا، افسران کی نگرانی میں کھدائی شدہ تمام حصے بھر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور ڈپارٹمنٹل اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دیدیا۔ کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور...
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے ذریعے میڈی کیئر ڈیپارٹمنٹ سے لاکھوں ڈالر کا فراڈ تسلیم کرنے والے بھارتی شہری کو دو سال قید اور 11 لاکھ 74 ہزار 813 ڈالر کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 35 سالہ بھارتی ملزم کو اپریل 2025ء میں شیکاگو اوہیر ایئرپورٹ سے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بھارت جانے کی کوشش کر رہا تھا، سزا مکمل کرنے پر بھارتی شہری کو ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کروائے گئے اعترافِ جرم میں ملزم نے امریکن لیب ورکس ایل ایل سی نامی لیبارٹری کے ذریعے اُن ٹیسٹ کا بِل بھی وصول...
    ملائیشیا نے اپنی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ʼایم ایچ 370‘ 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ لاپتہ پرواز کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جو کہ فضائی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن گیا ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں پہلے بھی کئی مرتبہ تلاش کئی گئی تاہم طیارے کے ملبے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 2018 میں اس سانحے کی حتمی رپورٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس کی موبائل وین پر بم سے حملہ کیا گیا، جس میں تین اہل کار شہید ہو گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی ادارے حرکت میں آئے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے شہدا کی میتوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور موبائل ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود کانسٹیبل آزاد شاہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔دھماکے کے بعد پورے علاقے میں خوف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو خط لکھ کر پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ یہ آرڈیننس غیرآئینی ہے اور آئین کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہونے کے ساتھ عوامی مفاد کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔خط کے متن میں مزید بتایا گیا کہ اسمبلی قانون سازی کے لیے فعال ہے، اس کے باوجود گورنر سے آرڈیننس جاری کروانا غیرمنصفانہ ہے۔ بھاری جرمانے اور لائسنس معطل کرنے جیسے اقدامات انصاف کے منافی ہیں اور نوجوان نسل پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔اظہر صدیق نے انتباہ کیا کہ اگر حکومت آرڈیننس واپس نہ لیتی ہے تو اعلیٰ عدالتوں سے...
    تہران کی عدالت نے امریکا پر الزامات عائد کرتے ہوئے 2022 کے ایران بھر میں ہونے والے احتجاج کی مبینہ حمایت کے بدلے 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدلیہ کے ترجمان اصغر جاہنگیر نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2022 میں ہونے والے فسادات کو مدد فراہم کی، جس کے نتیجے میں ملک میں پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے۔ ستمبر 2022 میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد پورے ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ انہیں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر خواتین کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی...
    ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل کو نشانہ بناتے ہوئے بم دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعہ پنیالہ پولیس کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ بظاہر سیکیورٹی اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے کیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویت سے حیدر آباد (بھارت) روانہ ہونے والی ایک پرواز میں اس وقت شدید افراتفری پھیل گئی جب دورانِ پرواز بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈیگو کی پرواز نے معمول کے مطابق اُڑان بھری، تاہم جیسے ہی ایئرلائن کے حکام کو ای میل کے ذریعے یہ خبر ملی کہ جہاز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے اور اسے اُڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے، فوراً ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔طیارے کے اندر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کیپٹن نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے جہاز کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا جہاں پہلے ہی ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا تھا۔ممبئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں کھلے ہوئے مین ہول میں گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، جس  میں خوش قسمتی سے بچی کی جان بچ گئی۔شہر میں کھلے مین ہولز کے باعث پیش آنے والے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جب کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچی اچانک غائب ہوگئی اور کچھ ہی لمحوں بعد لوگوں نے اسے نیچے سے کھینچ کر باہر نکالا جب کہ بچی کو باہر نکالنے کے بعد پانی ڈال کر صاف کیا گیا اور اہل علاقہ نے اس کی حالت بہتر بنانے میں مدد...
    اس دوران شام کی صورتحال اور دیگر علاقائی سیکورٹی چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔ تاہم خطے میں ایران کا کردار اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے مثبت تعاون کی ضرورت کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریكی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ "مائیکل ریگاس" نے بغداد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" سے ملاقات كی۔ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کی کمی پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکہ و عراق کے باہمی تعلقات کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی اس گفتگو کا مرکز رہے۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے...
    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کو حالیہ دنوں میں شدید مالی بحران کا سامنا ہے جو اس وقت پیدا ہوا جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کی مد میں بورڈ کے متعدد اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 2307 ملین روپے نکال لیے۔ بورڈ حکام کے مطابق یہ کٹوتی اس حد تک بھاری ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی متاثر ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مندروں اور گردواروں کی آرائش، تزئین اور بحالی کے جاری منصوبے بھی رک چکے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ(ای ٹی پی بی) کے چیف کنٹرولراکااونٹس عدیل احمد نے بتایا کہ ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں 1215 ملین روپے کا ٹیکس کلیم  کیا تھا اور بعد...
    اسلام آباد (وقار عباسی / رانا فرحان اسلم+ نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمشن برائے حقوق اقلیت بل 2025ء سمیت دیگر پانچ بلز کی حتمی منظوری جبکہ ایک بل کو مسترد کردیا گیا۔ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بعض  ارکان نے مخالفت کی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مذکورہ بل پیش کیا۔ اس دوران اپوزیشن نے بعض مواقع پر نعرہ بازی بھی کی۔ جس پر وزیر قانون نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ یہ قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہے اور اس میں چار ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ وزیر قانون نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-03-6 (دوسرا اور آخری)انیسویں ترمیم کے تحت 22 دسمبر 2010 کو عدالت عالیہ اسلام آباد قائم کی گئی اور عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے قانون وضع کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ آج بھی حلق کی ہڈی بنی ہوئی ہے۔ اس کے بعد بیسویں ترمیم لائی گئی 14 فروری 2012 کو ’’صاف شفاف‘‘ انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تبدیل کیا گیا۔ اکیسویں ترمیم میں 7 جنوری 2015 کو سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد ملٹری کورٹس متعارف کروائی گئیں۔ آرمی پبلک اسکول کے ذمے داروں کا کیا بنا یہ الگ قصہ ہے لیکن فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل آج بھی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ آئین پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کا اجتماع ناظمین علاقہ جات امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق کی زیر صدارت دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں منعقد ہوا جس میں قیم ضلع راشد خان، نائب امرا سید سلطان روم، نذر محمد برکی سمیت نظم ضلع اور تمام ناظمین علاقہ جات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اجتماع عام میں بھرپور شرکت پر تمام ناظمین کی کارکردگی کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے دیے گئے لائحہ عمل پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ملک سے نظام ظلم کے خاتمے کے لیے عوام کو متحد کرنے کے لیے رابطہ عوام مہم چلائی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی عزیزاللہ شینو نے اپنی اہلیہ کی جانب سے مبینہ جھوٹے الزامات لگائے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی ناہید قریشی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہے اور جب انہوں نے اسے اس کام سے منع کیا تو اس نے ان پر مارپیٹ اور گھر کا خرچ نہ دینے جیسے جھوٹے الزامات عائد کردیئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے خلع کے لیے حیدرآباد کی عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے لیکن سماعت کے موقع پر وہ خود پیش نہیں ہوئی۔ عزیزاللہ شینو نے کہا کہ وہ خلع نہیں دینا چاہتے،لیکن ان کی اہلیہ خلع حاصل کرنے کی اپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-4 راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک)شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر مطابق سیکورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔اسی طرح عمومی علاقے اسپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس...
    وفد کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سیکورٹی فورسز کے کردار پر بریفننگ دی گئی جبکہ وفد کے شرکاء کو معاشی خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری کورس کے 35 رکنی سول افسران کے وفد نے میران شاہ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ نے وفد کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ وفد نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفد کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سیکورٹی فورسز کے کردار پر بریفننگ دی گئی جبکہ وفد کے شرکاء کو...
    کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر آمر اور جابر کا مقابلہ کیا اور کرتے رہیں گے۔ جو نہ بکیں اور سچ کہیں انہیں غدار قرار دیدیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین برائے نام رہ گیا ہے۔ جب ایک گاؤں متفقہ قواعد و ضوابط کے بغیر نہیں چل سکتا، تو پورا ملک آئین کے بغیر کیسے چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری شدہ یا زر و زور کی بنیاد پر حاصل کردہ اکثریت رکھنے والی پارلیمنٹ آئین کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کا حق نہیں رکھتی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لے کر آئین کو درست کیا جائے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے  کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں مشاورت سے معاملات حل کرنے چاہئیں، لیکن 27 ویں ترمیم میں یہ عمل مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ ترمیم آئین کے ٹائٹل پر زخم کی مانند ہے اور سیاسی لحاظ سے اس میں بہت بونا پن نظر آتا ہے، اس میں جمہوری تقاضے پورے کیے گئے اور اتفاق رائے حاصل کیا گیا، لیکن 27 ویں ترمیم کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: صوبہ پنجاب میں غیر قانونی کان کنی روکنے کیلیے مائنز اینڈ منرلز فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔میڈیاذرائع کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کے قانون تیار کر لیا گیا، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کی منظوری دیدی۔اعلامیے کے مطابق بل کا مقصد مائنز اینڈ منرلز سیکٹر میں شفاف اور جدید نظام کا قیام ہے جبکہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔حکومتی اعلامیے کے مطابق نئے قانون میں لائسنسنگ، نگرانی اور مائننگ آپریشنز کے سخت قواعد شامل کیے گئے ہیں، نیوکلیئر انرجی، تیل اور گیس کے ذخائر اس قانون کا حصہ نہیں ہوں گے۔بل...
    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ اسی طرح عمومی علاقے اسپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں...
    سٹی42: مسلح افواج کے سربراہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بیرکتار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  آئی ایس پی آر کنے بتایا کہ مسلح افواج کے سربراہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی  ملاقات کے دوران پاک ترکی توانائی تعاون کے فروغ اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوئی اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا۔ سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ  اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریڈ زون میں خوفناک حادثہ پیش آیاہے ، ابوذر آصف نامی کم عمر ڈرائیور نے تیزرفتاروی ایٹ گاڑی اسکوٹی چلانے والی لڑکیوں پرچڑھا دی ، دونوں لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے کمسن ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں عدنان تجمل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق مدعی کی بہن سمرین اپنی دوست کے ہمراہ پی این سی اے سے واپس آرہی تھی کہ سیکریٹریٹ چوک کے پاس تیزرفتاروی ایٹ گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس سے سمرین اور تابندہ بتول شدید زخمی ہوگئیں۔دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔دونوں...
    —فائل فوٹو پنجاب حکومت نے غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کے قانون کا بل تیار کر لیا گیا، پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کی منظوری دے دی۔فورس کے قیام کا مقصد مائنز اینڈ منرلز سیکٹر میں شفاف اور جدید نظام کا قیام ہے، نئے قانون میں لائسنسنگ، نگرانی اور مائننگ آپریشنز کے سخت قواعد شامل کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا؛ دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پر پابندی خیبر پختونخوا حکومت کی غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد بل کے متن کے مطابق ایکسپلوریشن، پروسپیکٹنگ اور مائننگ...
    اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انجینئرنگ ونگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اپ گریڈیشن و بحالی کیلئے جامع پلان پیش کر دیا۔ یہ پلان چیئرمین سی ڈی اے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن سے متعلقہ جائزہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی ورکس سمیت...
    پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ کے جسٹس محمد نعیم انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ این ایچ اے کی پالیسی میں ٹیکس سے متعلق فاصلے کا تعین بھی ہے۔ پالیسی کے مطابق تین سال بعد اضافہ کیا جاتا ہے ۔عدالت نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ جو اضافہ کیا گیا ہے وہ کیسے کیا گیا ۔ عدالت نے موٹروے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی روک دی۔عدالت نے ڈائریکٹرریوینیو این ایچ اے سے ٹول ٹیکس پالیسی طلب کرتے ہوئے کیس کئ سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئین میں کی گئی 27 ویں ترمیم کی غلطیوں کو واپس لے کر اسے درست شکل میں بحال کیا جائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ آئین کو متنازع نہ بنایا جائے، مگر 27 ویں ترمیم کے معاملے میں ایسا نہ ہو سکا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم آئین کے عنوان پر ایک چوٹ کی طرح ہے۔ انہوں نے یاد دلایا...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے باوجود اختیارات منتقل نہیں کیے گئے، ٹاؤن کو جو پیسے ملتے ہیں وہ تنخواہوں کے پیسے ملتے ہیں، ٹاؤن کو ڈیولپمنٹ کا ایک پیسہ صوبائی حکومت یا کے ایم سی نے نہیں دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے 30 ہزار مین ہول کے کور بنائے اور لگائے ہیں۔ منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے بعد بچے کی لاش ملی، لوگوں سے پیسے جمع...
    دنیا نے معرکہ حق سے پہلے فضائی طاقت کا اتنا جرأت مندانہ استعمال نہیں دیکھا ہوگا، پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں خطاب   سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہماری قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تو دشمن پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط پائے گا۔ یہ بات انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں عظیم ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون کی علامت ہے، آپ کو مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی، جارحانہ فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے، قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا، تو ہمارا دشمن پاک فضائیہ کو کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر تیار پائے گا۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں عظیم ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کیا کہ آپ کو مادرِ وطن کی فضائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے آنے والے تمام تارکینِ وطن کی ازسرِنو جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جانے والا کوئی بھی شخص ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے اور خصوصی امیگرنٹ ویزوں کا اجرا فی الحال روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ افسوسناک واقعے کے بعد صدر کا وسیع پیمانے پر ڈی پورٹیشن منصوبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر کی...
    —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے 30 ہزار مین ہول کے کور بنائے اور لگائے ہیں۔منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے بعد بچے کی لاش ملی، لوگوں سے پیسے جمع کر کے شاول لائے، کنٹریکٹر سے شاول کرائے پر لائے، ڈیزل کے لیے پیسے جمع کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب سمیت تمام افسران کو فون کیا، کوئی رات کو نہیں آیا، ٹاؤن چیئرمین کی کوئی ذمے داری نہیں بنتی، مگر ہمارے چیئرمین موجود تھے۔ میئر کراچی نے سارے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دفاعی و سکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔  دفاع اور وسیع تر سٹرٹیجک شعبوں میں ہم آہنگی اور دیرینہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مصری وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی نیک خواہشات بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دفاعی و سیکورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر ملاقات میں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دفاعی و سیکورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا...
      پشاور(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور اور خصوصی طبقات کے لیے عمران خان کا جو احساس اور وژن ہے، وہی ہمارا راستہ اور ترجیح ہے، کپتان نے حکم دیا کہ زکوٰة فنڈ میں موجود رقوم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کی جائیں، جبکہ ضم اضلاع کے معذور افراد کو بھی معاونتی آلات...
    دنیا کی بعض مشہور و معروف پینٹنگز کو جدید دور کے فیشن اور خوبصورتی کے رجحانات کے مطابق ازسرِنو تخلیق کیا گیا ہے اور نتائج حیران کن ہیں۔ معروف فن پارے ’مونا لیزا‘، ’گرل وِد اے پرل اِیئررنگ‘ اور ’دی برتھ آف وینس‘ کو اے آئی کی مدد سے اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ اگر آج کے زمانے میں انہیں پینٹ کیا جاتا تو وہ کس طرح دکھائی دیتیں۔ اس تخلیقی پروجیکٹ میں سینڈرو بوٹی چیلی کی 1480 کی مشہور پینٹنگ ’دی برتھ آف وینس‘ کو 1990 کے فیشن میں ڈھالا گیا۔ چمکدار باڈی گلیٹر، نیل آرٹ اور بالوں میں ننھے تتلی کلپس کے ساتھ مکمل نوے کی دہائی کا اسٹائل۔ دوسری جانب لیونارڈو ڈاؤنچی کی...
    لال قلعہ دھماکہ کیس میں گرفتار تین ڈاکٹروں کا الفلاح یونیورسٹی سے تعلق پایا گیا جسکے بعد یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے الفلاح یونیورسٹی کے بانی جاوید احمد صدیقی کو لال قلعہ کار بم دھماکہ معاملے میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شیتل چودھری پردھان نے صدیقی کو 15 دسمبر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ جاوید احمد صدیقی کی "ای ڈی" کی حراست آج ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 19 نومبر کو صدیقی کو "ای ڈی" کی حراست میں دیا تھا۔ جاوید احمد صدیقی کو "ای ڈی" نے 18 نومبر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کردیں اور مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ انتخابات کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973ء کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔مطالبات میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی مکمل بالا دستی یقینی بنائی جائے، داخلی و خارجی پالیسیوں پارلیمان تشکیل دے گا، میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے قوانین کو لازمی طور پر ختم کیا جائے۔مطالبات میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ ویب...
    بھارت کے اترپردیش میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب دلہن نے سسرال پہنچنے کے محض 20 منٹ بعد ہی شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے سے صاف انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق دیوریا میں ہونے والی اس شادی میں تمام رسم و رواج دھوم دھام سے ادا کیے گئے تھے۔ لڑکا سلیم پور نگر پنچایت کی رہائشی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا، اور شادی کی تقریب بخیر و خوبی انجام پائی۔ تاہم سسرال پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد صورتحال میں ڈرامائی موڑ آگیا۔ خواتین جب چہرہ دکھانے کی روایتی رسم کے لیے دلہن کے گرد جمع ہوئیں تو وہ اچانک اٹھ کھڑی ہوئی اور بتایا کہ اسے فوری اپنے والدین کو بلانا...
    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق معصوم بچے ابراہیم کی موت پر اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کیا، قائد حزب اختلاف اس معاملے پر بولنا چاہتے تھے اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم کے ارکان ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کرگئے. سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر جاں بحق ہونے والے بچے ابراہیم کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ایم کیو ایم کے رکن افتخار عالم نے اس واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کیا کراچی کے بچے اس طرح...
    گوگل نے یکم دسمبر 2025 کو ایک خوبصورت اور دلکش ڈوڈل جاری کردیا۔ گوگل کا یہ ڈوڈل روایتی سالانہ تہواروں کی نشاندہی کرتا ہے جو دنیا بھر میں رواں ماہ منائے جائیں گے اور اسے گوگل نے ’’Seasonal Holidays 2025‘‘ کا نام دیا ہے۔ یہ ڈوڈل ہر سال دسمبر میں منائے جانے والے عالمی تہواروں بشمول کرسمس، ہنوکاہ، کوانزا اور سالِ نو کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس ڈوڈول کو اس طرز پر بنایا گیا ہے جس سے جشن منانے کا تاثر ظاہر کرنے کے لیے برقی قمقموں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ڈوڈل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ کسی بھی مذہب کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ عالمی ہمہ گیریت کو اجاگر کرتا ہے جس سے اتحاد،...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومبر میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ گئی۔ ماہانہ شرح 6.15 فیصد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 5 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں پیاز 48 فیصد، زندہ برائلر چکن 17 فیصد سے زائد مہنگا، انڈے 8 فیصد تک، مچھلی 3 فیصد، آلو 2.67 فیصد تک مہنگے، تازہ پھل 2.27 فیصد، بڑا گوشت1.81 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.61 فیصد مہنگی ہوگئی۔ کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ بجلی چارجز 7.11...
     چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی...
    پنجاب پولیس میں افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی ہیلتھ اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب ون نے صوبے بھر کے پولیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں پولیس فورس میں بڑھتے ذہنی و جسمانی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیسں افسران و جوان جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے اور سخت ڈیوٹی  شیڈول  انتظامی ،معاشی  سماجی و سیاسی  معاملات کے باعث مسلسل دباؤ میں رہنے سے ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شیزوفرینیا، ڈپریشن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت متعدد امراض کا خطرہ رہتا ہے۔  لہذا تمام اضلاع و یونٹس میں منظم زہنی ہیلتھ اسکریننگ لازمی قرار دی جارہی ہے جبکہ کانسٹیبل سے اعلی افسر تک ہر رینک...
    کراچی: شہر قائد میں کمسن بچے کے مین ہول میں گرنے کی خبر چلنے پر انتظامیہ پراسرار طور پر غائب ہو گئی جب کہ امدادی کام بھی چندہ جمع کرکے کیا گیا۔ گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے کھلے مین ہول میں گرنے والے کمسن بچے کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا جب کہ انتظامیہ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پراسرار طور پر غائب ہوگئی تھی۔   چھیپا، ایدھی اور شہریوں نے نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا بلکہ چندہ جمع کر کے کھدائی کے لیے مشینری بھی منگوائی گئی۔ اس موقع پر موجود مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائرجلا کر ٹریفک کو معطل کردیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا، جب انہوں نے ایک خاتون کو ہراسانی سے بچانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیلفی لینے کے تنازع سے شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے روہت پر ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد روہت کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران راہول نامی شخص نشے کی حالت میں خواتین پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے لگا، جس...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب نوجوان حماد خان کاکڑ کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب وہ اپنی بیوی اور کم سن بھانجی کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے۔ فائرنگ میں حماد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حیرت انگیز طور پر ان کے ساتھ موجود دونوں خواتین بالکل محفوظ رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قتل کی انوکھی واردات میں ملوث جوڑا 3 سال بعد کیسے گرفتار ہوا؟ واقعہ چونکہ رات کے اندھیرے میں پیش آیا، اس لیے ابتدائی طور پر اسے ڈکیتی یا راہزنی کا واقعہ سمجھا گیا، مگر کرائم سین کے نشانات نے پولیس کا شک گہرا کردیا۔ قتل کا مقدمہ حماد کے بڑے بھائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(نامہ نگار) گذشتہ چند روز قبل جھمرہ روڈ پر واقٰع ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے بعد جس میں درجنوں افراد ملازمین اور قریبی رہائشی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن میں تمام صنعتی یونٹس/فیکٹریز کے بوائلرز،پریشر ویسلزکی استعداد کار کاازسر نو جائزہ لینے کے لئے جامع انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران انسپکشن صنعتی یونٹ کی جیو ٹیگنگ ولوکیشن کے ساتھ این او سیز موجود ہونے کو بھی چیک کیا جائے گا جس کے لئے 4 نجی کمپینز کو 90 دن کا وقت دیا گیا ہے۔اس امر کا فیصلہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اعلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">Asia Pacific Trade Union Network Meeting of Chemical & Pharmaceuticals Unionsمیں ایشیاء کے تقریباً 9 ممالک کی نمائندہ یونینز نے شرکت کی، جہاں خطے کے ورکرز کے مسائل، پالیسیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اہم گفتگو ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان کیمیکلز، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین (PCEM) نے بھرپور اور مؤثر نمائندگی کی۔ اس اجلاس میں محمد سلیم (صدر PCEM)، مس مسرت ضمیر (نائب صدر PCEM)، اور فیصل نواز (جوائنٹ سیکرٹری PCEM) نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران PCEM کے وفد نے پاکستان کے کیمیکل اور فارماسیوٹیکل سیکٹر سے متعلق جامع کنٹری رپورٹ پیش کی، جس میں مزدوروں کے حقیقی مسائل، صنعتی چیلنجز، اور ضروری اصلاحات کی ضرورت کو نمایاں کیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائٹ کے علاقے پیرآباد، فرنٹیئر کالونی میں ایک 10 سالہ بچی مریم مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پیر آباد تھانے میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق دس سالہ مریم کو اغوا کیا گیا ہے، بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور پھر واپس نہیں آئی، جب اس کی تلاش کی گئی تو کہیں نہیں ملی۔والدہ نے اپنے پڑوسی پر شک کا اظہار کیا، اور مقدمے میں پڑوسی حیدر شاہ کو نامزد کیا ہے، والدہ نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس کی بچی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔پیر آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا ہے کہہم نے وفاداری کا حق ادا کیا، بدلے میں محرومی اور سزا ملی، انہوںنے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں نے دہائیوں سے جس محرومی، تعصب، وسائل کی لوٹ مار اور مسلسل انتظامی ناکامی کا سامنا کیا ہے، اس کا واحد، پائیدار اور منصفانہ حل سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر ضلع وسطی سے آنے والے مہاجر عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جو لوگ اس مطالبے کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ دراصل اس status quo کے محافظ ہیں جس نے شہری سندھ کو تباہ اور مہاجر قوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ شاہ فیصل ٹاؤن کے ذمہ دار عبدالرحمن کی گرفتاری کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے کے باہر پرامن احتجاج کیا گیا، جہاں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر ندیم اعوان کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکانے عبدالرحمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ کراچی صدر ندیم اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ایک قانون دوست جماعت ہے تاہم بغیر نام کی ایف آئی آر میں ایک ذمے دار کارکن کو گرفتار کرنا افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے دوران عبدالرحمٰن کو زد و کوب کیا گیا جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔بعض کالے کوٹ والے عناصر شہریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں‘ یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری جمال ولی اور محمد خروین کو رہا کیا گیا اور انہیں امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی لیکن یہ شہری بعد میں دوبارہ پُرتشدد جرائم میں ملوث...
    سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان کے اداروں میں میں مالی کرپشن کا معاملہ کوئی نئی اور ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ زبان زد عام ہے۔ اب تو اکثر اداروں میں اسے ایک طرح کی ’’قانونی حیثیت‘‘ حاصل ہوچکی ہے اور اپنا کام کرانے والا رشوت دیتے ہوئے اور کام کرنے والا رشوت لیتے ہوئے اسے معمول کی کاروائی سمجھتا ہے اور ہمارے معاشرے میں یہ محاورہ عام طور پر بولا جاتا ہے کہ پاکستان میں کام کرانے کا یقینی طریقہ رشوت ہی ہے۔ تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی کے حوالے سے تیار کی گئی یہ رپورٹ اس وقت قومی سطح...
      بہاولپور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے اداروں میں میں مالی کرپشن کا معاملہ کوئی نئی اور ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ زبان زد عام ہے۔ اب تو اکثر اداروں میں اسے ایک طرح کی ’’قانونی حیثیت‘‘ حاصل ہوچکی ہے اور اپنا کام کرانے والا رشوت دیتے ہوئے اور کام کرنے والا رشوت لیتے ہوئے اسے معمول کی کاروائی سمجھتا ہے اور ہمارے معاشرے میں یہ محاورہ عام طور پر بولا جاتا ہے کہ پاکستان میں کام کرانے کا یقینی طریقہ رشوت ہی ہے۔ تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی کے حوالے سے تیار کی گئی یہ رپورٹ اس وقت قومی سطح پر اس قدر زور شور سے کیوں...