ڈاکٹر وردہ قتل کیس، مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز، پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم واقعے کے بعد سے فرار تھا، تاہم پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے اس کیس پر کام کیا۔ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لین دین کا تنازع: 4 روز قبل اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد، سہیلی ملوث نکلی
یاد رہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد میں تعینات ڈاکٹر وردہ مشتاق کو گزشتہ ہفتے اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ڈاکٹر وردہ نے اپنی سہیلی ردا کے پاس 2 سال قبل 67 تولہ سونا امانت رکھوایا تھا۔ سونا واپس مانگنے پر انہیں اغوا کیا گیا اور بعد ازاں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈاکٹر کی سیوریج نالے میں چھلانگ، وجہ کیا بنی؟
ڈی پی او کے مطابق ڈاکٹر وردہ کو اغوا کے روز ہی قتل کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ موت گلا دبانے اور سانس بند ہونے کے باعث ہوئی۔ رپورٹ میں جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی پائے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ خیبرپختونخوا لیڈی ڈاکٹر وردہ مرکزی ملزم ہلاک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس مقابلہ خیبرپختونخوا لیڈی ڈاکٹر وردہ ہلاک
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔