2025-06-29@04:40:59 GMT
تلاش کی گنتی: 908
«کے آخر تک»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے الزامات بے بنیاد، پی بی 45 پر پولنگ ہر لحاظ سے درست تھی، الیکشن کمیشن گزشتہ روز دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او سے پی بی 45 کی رپورٹ طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے الزامات پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
شام کے انتظامی سربراہ احمد الشرع اطالوی وزیرخارجہ سے مصافحہ کررہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے اس کی فوج کا شام میں رہنا ضروری ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی امریکی افواج کو شام میں تعینات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ داعش کو دوبارہ بڑے خطرے کے طور پر اْبھرنے سے روکا جا سکے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی افواج کی اب بھی ضرورت ہے بالخصوص ان حراستی کیمپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جہاں ہزاروں داعش کے سابق جنگجو اور اْن کے خاندان کے افراد موجود ہیں۔ اندازے...
لاہو ر( نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیر بالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علماء کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ نے سیاسی مشاورتی اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے۔ عالم اسلام کے ہر ملک کے لیے خطرات دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔ عالم اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...
پشاور: کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ زرائع کے مطابق لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے،ہماری افواج...
کراچی: متحدہ عرب امارات کی 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھنائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر27پیسے کی کمی سے 278روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری کے سبب اختتامی لمحات میں طلب قدرے بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر...
اسلام آباد: رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے برقرار رکھا گیا ہے تاہم پہلے 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر اب تک صرف 148 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق 6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے، کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46...