2025-07-11@17:19:41 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«اڈے قائم»:

(نئی خبر)
    ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبے بورنومیں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خود کش حملے میں 27 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بوکو حرام نے بورنو کی فوجی بیس پر خود کش حملہ کیا ،جس میں کئی فوجی زخمی ہو گئے ۔ فوج کی طرف سے 16 جنوری کو بورنو سے منسلک علاقے ٹمبکٹو میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا،جس میں 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ تنظیم کے خلاف آپریشنوں میں 3 سربراہان بھی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ 2000 ء کی دہائی کے آغاز سے ہی بوکو حرام نائیجیریا میں تخریبی کاروائیاں کر رہی ہے ۔
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ایکسائز نار کوٹکس محکمہ کی نااہلی شہر بھر میں ایک درجن سے زائد گنجان آبادیوں والے علاقوں میں نجی شراب کے اڈے قائم روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں اور کم عمر لڑکوں کو بڑی تعداد میں شراب کی فروخت کے ساتھ واٹس اپ گروپ پر سپلائی جاری۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نقلی شراب مسلمانوں اور خاص کر کم عمر نوجوانوں میں فروخت ہونے والے شراب اور گلیوں میں کھلے عام منی وائن شاپ کے خلاف نشاندہی کے باوجود کارروائیاں نہیں کی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق چاندنی چوک پر مسجد سے 150 فٹ پر موجود شراب کی وائن شاپ سے سرعام مسلمانوں میں شراب فروخت کی اطلاعات ہیں اس کے علاوہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منو...
    یمن کے ایک دور افتادہ جزیرے پر ایئر اسٹرپ (فضائی پٹی) کا انکشاف ہوا ہے۔ اس فضائی پٹی یا چھوٹے ایئر پورٹ کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اِس جزیرے کو حوثی ملیشیا نے نشانہ بنایا۔ خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ یہ فضائی پٹی ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر کردہ ہے کیونکہ سعودی عرب کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور دیگر گروپوں کے خلاف چھیڑی جانے والی جنگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے بھی خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ حوثی ملیشیا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔...
    کراچی: عالمی منڈیوں تک فضائی رسائی کے اہم پاکستانی ہوائی اڈے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ 20 جنوری کو آپریشنل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلا تحریری نوٹم جاری کردیا.  پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات، یورپ،مشرقِ بعید، وسطی ایشیا اورافریقہ تک اضافی رسائی فراہم کرے گا. 4300 ایکڑ رقبے پر پھیلے پاکستان کے سب سے بڑے ہوئے اڈے کے 12 ہزار فٹ طویل رن وے پر بڑی گنجائش کے حامل ائیربس380 ساختہ طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے. یومیہ بنیاد پر 50 سے زائد ائیر لائنز کو ایندھن بھرنے اور کارگوآپریشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی.  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حوالے سے نوٹم...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت)ایس ایچ او ڈگری پولیس اسٹیشن انسپکٹر سلیم سراج سموں کی ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کارروائی، 7 ہزار 960 لیٹر دیسی شراب اور 4 لاوارث موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، دھندے میں ملوث تین ملزمان نور محمد عرف نورو کمبھار، منور علی کمبھار اور سکندر علی کمبھار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے شراب کی بھٹی پر موجود لاوارث موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرکے تھانے منتقل کردی گئیں دوسری کارروائی میں ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس کا بہترین اقدام، ڈاڈل شاہ پیٹرول پمپ سے چوری ہونے والی رقم برآمد کر کے اصل اصل مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن انسپکٹر...
    کینیا میں تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے کے پرزے بکھرے ہوئے ہیں نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پولیس ترجمان جوزف اونگوے نے بتایا کہ یہ ایک معمول کی تربیتی پرواز تھی۔ طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے ، معجزانہ طور پر تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ...
    قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر ائر کی پرواز نمبر ایم ایس 852 کو ادیس ابابا ہوائی اڈے سے قاہرہ جاتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ طیارے میں عملے سمیت 85 افراد سوار تھے۔ ائرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں اور طیارے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ اس دوران مسافروں کی پیشہ ورانہ انداز میں دیکھ بھال کی گئی اور انہیں جدہ سے قاہرہ کی 2پروازوں پرواز نمبر میں روانہ کیا گیا۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مسافروں کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس معاملے پر مسافروں سے معذرت بھی کی۔