2026-06-02@21:09:16 GMT
تلاش کی گنتی: 1760
«تعینات کر دیا گیا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 8 میں خیابانِ اتحاد پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر نازیبا ویڈیو چلنے کے واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی،گرفتار ملزم کا تعلق اسی ایڈورٹائزنگ کمپنی سے ہے جس کی جانب سے مذکورہ ڈیجیٹل اسکرین آپریٹ کی جا رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کمپنی میں بطور ملازم کام کر رہا تھا اور اسے اسکرین کے کنٹرول سسٹم تک رسائی حاصل تھی، جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے...
عمان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جب کہ امریکا کی قیادت ٹرمپ کے خصوصی ایلچی وٹکوف کے ہاتھوں میں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں اپنے ہم منصب سے ملاقات میں امریکا کے ساتھ جاری تعطل کو سنبھالنے اور بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے ابتدائی منصوبہ پیش کیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوا تھا۔ جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے اپنا ابتدائی منصوبہ عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کو دیا اور انھوں نے امریکی مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف تک پہنچایا۔ ایرانی خبر رساں ادارے...
پاکستان اور اردن نے تذویراتی اقتصادی شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ایک تاریخی ترجیحی تجارتی معاہدے پر مشاورت شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے 16 ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان اور اردن کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 10ویں اجلاس کے دوران سامنے آئی، جو 4 اور 5 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان اور اردن کے وزیر صنعت، تجارت و...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور گرینڈ الائنس کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں قید گرینڈ الائنس کے 100 سے زائد رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔ رہا ہونے والے افراد میں گرینڈ الائنس کے اہم رہنما قدوس کاکڑ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کو 20 اور 21 جنوری کو مختلف احتجاجی سرگرمیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تھا، جنہیں بعد ازاں کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔ مذاکرات کے نتیجے میں گرینڈ الائنس نے مڈل سٹینڈرڈ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی واپس لے لیا، رہنماؤں کی رہائی پر کارکنوں اور لواحقین کی...
اجلاس کے دوران لینڈ ایکوزیشن اور ری سیٹلمنٹ سے متعلق تیسرے ریوائزڈ پی سی ون کی منظوری کے لیے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت لائیولی ہوڈ اسکیموں، چلاس واٹر سپلائی و سیوریج منصوبوں، چلاس سیف سٹی منصوبے اور دیگر ترقیاتی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ میں دیامر ڈیم کمیٹی کے علمائے کرام کے ساتھ معاہدہ 2025ء پر عملدرآمد اور مجموعی پیش رفت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس چلاس پراجیکٹ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیم کمیٹی کے اراکین کو معاہدہ 2025ء پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابقہ خاتون ملازمہ کی جانب سے ہراسانی کے الزامات اور اس سے جڑے طویل قانونی و انتظامی معاملات کے باعث وہ کئی ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، جس کے بعد انہوں نے کے الیکٹرک کے چیئرمین کو اپنا استعفا پیش کیا۔مونس علوی 2008 میں کے الیکٹرک سے وابستہ ہوئے تھے اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے کلیدی مناصب پر فائز رہے، جبکہ 2018 میں انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا۔ کے الیکٹرک کے مطابق ان کا شمار توانائی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں واقع خیابانِ اتحاد روڈ پر بدھ کے روز اس وقت تشویش پھیل گئی جب سڑک کنارے نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا۔واقعہ چند لمحوں کے لیے پیش آیا مگر شہریوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھ لیا۔ذرائع کے مطابق خیابانِ اتحاد عبدالستار ایونیو پر نصب اسکرینز پر اچانک نامناسب مناظر چلنے لگے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ واقعے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متنازع ڈیجیٹل اسکرینز کو بند کردیا۔ احتیاطی تدابیر کے...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قابلِ تجدید توانائی، دفاعی صنعت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ شام میں استحکام کی حمایت جاری رکھے گا اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر شام کی تعمیرِ نو کے لیے تعاون کرے گا۔ دورے کے اختتام پر صدر اردوان اور ان کے وفد نے بدھ کے روز ریاض سے روانگی اختیار کی۔ انہیں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن...
سی ڈی اے میں اہم پیش رفت، اعجاز احمد شیخ کو ڈائریکٹر ماسٹر پلان تعینات کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ادارہ جاتی امور کی بہتری کے لیے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی برقرار رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پلاننگ (بی پی ایس-19) مرزا اعجاز احمد شیخ کو ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ وہ ڈی جی (اسپیشل پلاننگ) او پی ایس کا چارج بھی دیکھیں گے۔ٹاؤن پلانر (بی ایس-17) اسامہ یونس...
ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق تازہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے سابق رکن شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دستاویزات میں سامنے آنے والے الزامات کے تناظر میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شہزادہ اینڈریو کے بھائی اور برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس ان الزامات پر شدید تشویش کا شکار ہیں، جس کے بعد اینڈریو کو سینڈرنگھم منتقل کر دیا گیا ہے۔ شاہی ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے باعث شاہی خاندان نے فاصلہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایپسٹین اسکینڈل کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے اور سابق امریکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویزات منظرِ عام پر آنے کے بعد سابق شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئے انکشافات کے بعد کیا گیا، جس سے شاہی خاندان پر دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق خاتونِ اول ہلیری کلنٹن ایپسٹین معاملے پر کانگریس کے سامنے گواہی دینے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ اسی تناظر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو امریکا آکر اس کیس میں گواہی دیں۔برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ڈیوک آف یارک کے دور میں...
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ائیرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے وفد کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے پاک فضائیہ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ وفد نے پاک فضائیہ کے فضائی اور زمینی عملے کے آپریشنل تجربے سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ ائیر چیف نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں لیبیا کے وزیرِاعظم اسامہ سعد حمد، کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر، ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر شامل تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کی قیادت نے...
اسلام آباد میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے مقدمے کی تازہ سماعت میں عدالت نے استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیا ہے اور کیس کی کارروائی اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، جس میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور استغاثہ نے اپنے دلائل مضبوط بنانے کے لیے مزید گواہان کے بیانات درج کروائے۔ فیصلے سے قبل ملزم عمر حیات کے وکیل نے عدالت میں درخواست کی کہ ملزم کو قیدی بیرک میں تبدیلی کی اجازت دی جائے، کیونکہ وہ موجودہ قید میں خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، تاہم...
دفتر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی، نجی نیوز چینل کادعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی۔ جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ امریکہ ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں۔ امریکہ، ایران مذاکرات بیک ڈور کوششوں سے ممکن ہوئے، مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیے بیک ڈور کوششیں کررہے تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ اتوار کے روز کون سی پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج ہے،اس دن تو ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، شیرافضل مروت دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی...
سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔خیال رہےکہ ڈاکٹر عثمان انور کو جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا اور گزشتہ روز ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب لگایا گیا تھا۔راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے جبکہ راجہ رفعت مختار کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے، راؤ عبدالکریم ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت نے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔حکومت پاکستان نے عثمان انور کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب کے عہدے پر فائز ہونے والے ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس میں اصلاحات اور عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار قائم کیے، جن کی وفاقی وزیر داخلہ نے کھلے طور پر تعریف کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات ہونے پر مبارکباد دی...
سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور نے بطور آئی جی پنجاب پولیس میں اصلاحات،عوامی خدمت کی مثال قائم کی، عثمان انور آئندہ چند ماہ میں ایف آئی اے میں بہترین کام کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں بطور آئی...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا جب کہ ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو تعینات کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے ہے۔ راؤ عبدالکریم کا شمار انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے، راؤ عبدالکریم ان دنوں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ راؤ عبدالکریم بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے...
ڈی جی ایف آئی اے تبدیل،عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات ، نوٹیفیکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پنجاب نے راؤ عبدالکریم کو نیا انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لیے تین نام بھجوائے گئے تھے، جن میں سے راؤ عبدالکریم کا انتخاب کیا گیا۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب موجودہ آئی جی رفعت مختار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، جبکہ عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ڈی جی...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت لاہور میں محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر شہر کو بسنت تھیم سے سجا دیا گیا ہے جبکہ حادثات سے بچاؤ کے لیے مختلف سطحوں پر عملی اقدامات جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں چھتوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے، جس کے دوران خطرناک چھتوں والی عمارات اور گھروں کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مخدوش اور غیر محفوظ چھتوں کی فوری نشاندہی کر کے نوٹسز چسپاں کیے جائیں اور ان عمارات کے مکینوں کو ممکنہ خطرات سے ذاتی طور...
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ائیرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے وفد کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے پاک فضائیہ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ وفد نے پاک فضائیہ کے فضائی اور زمینی عملے کے آپریشنل تجربے سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ائیر چیف نے لیبیا کے...
اگر مگر کی بجائے واضح پالیسی، دہشت گردوں کا خاتمہ مذاکرات نہیں ریاستی طاقت سے ہو گا: وزراء، بلوچستان: حملوں پر سینٹ میں مذمتی قرارداد، ہلاک تخریب کار 177 ہو گئے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی +خبر نگار) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ 3 روز کے دوران 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا۔دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ ہے۔صوبے کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر ریل سروس تیسرے روز بھی معطل رہی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہےذرائع پنجاب حکومت کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور کو ہٹائے جانے کے بعد راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس لگانے کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جا رہی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤعبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اہم انتظامی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے جس...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے امریکا برآمدات، بارٹر ٹرید اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کارکردگی پر سخت سوالات پوچھ لیے۔ اسلام آباد میں چیئرپرسن سینیٹر انورشہ رحمان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزارت تجارت، ٹی ڈیپ اور ایف بی آر کی کارکردگی پر ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کمیٹی ارکان ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ پر وی بک ماڈیول جاری نہ کیے جانے پر چیئرمین ایف بی آر پر برہم ہوگئے۔ حکام وزارت تجارت نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ بارٹر ٹریڈ کیلئے ایس آر او اکتوبر میں جاری کردیا تھا، وی بک کیلئے ماڈیول ابھی تک ایف بی آر نے تیار نہیں کیا۔ اس پر کمیٹی رکن سلیم مانڈوی...
سٹی 42 : آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران پاکستان اور لیبیا کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ لیبیا کے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر آج جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے ۔نور خان ایئر بیس پر آرمی چیف نے لیبین کمانڈر کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران پاکستان اور لیبیا کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر پاک–لیبیا قیادت کے درمیان تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا...
خود کو روحانی شخصیت قرار دینے والے پیر یوسف گیلانی کے خواتین کے ناموں سے متعلق دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں پیر یوسف گیلانی نے دعویٰ کیا کہ جن لڑکیوں کے نام حرف ’ش‘ سے شروع ہوتے ہیں ان پر آسیبی اثرات ہوتے ہیں اور اگر ان کی عمر 30 سال سے زیادہ ہو جائے تو وہ بیمار ہو جائے گی کیونکہ ان ناموں پر اثرات عاشق ہیں۔ ہر وہ لڑکی جس کا نام ش سے شروع ہوتا ہے اس نے بیمار ہونا ہی ہونا ہے ش سے شروع ہونیوالے نام پر آسیبی اثرات ہوتے ہیں 30 سال سے زیادہ عمر ہو جائے گی تو ایسی لڑکی بیمار ہو جائے...
سہیل آفریدی کا بیان کہ تحمل کچادھاگا ہے واقعات کی صحیح عکاسی ہے، سلمان اکرم راجا نے وزیر اعلیٰ کے پی کے بیان کی وضاحت کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی گزشتہ روز کی تقریر کے ایک جملے کو دانستہ طور پر غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی کا یہ کہنا کہ پارٹی کے بڑے تحمل و برداشت کی ہدایت کر رہے ہیں پر یہ تحمل کچا دھاگا ہے واقعات کی صحیح عکاسی ہے۔ برداشت کی ایک حد ہے۔ پی ٹی آئی ایک پرامن تحریک برائے جمہوریت ہے۔ سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن تحریک برائے جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے احتساب کا عمل تیز کرنے کے لئے سرکاری سطح پر خریداری میں بے ضابطگییوں اور نیلامی میں ہیر پھیر کی محکموں کو خود تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا۔ سرکاری محکمے قانونی طریقہ کار سے انحراف کرنے والے افسران کرنے کے خلاف خود تحقیقات کرنے کے مجاز ہوں گے، سرکاری محکمے دو ہفتوں میں خود انکوائری کرکے مالی بے ضابطگییوں کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش کریں گے۔ سرکاری افسران کے بغیر تیاری کے پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش ہونے پر چئیرمن پی اے سی تھری احمد اقبال نے اظہارِ ناراضگی کیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ سرکاری محکموں کے مختلف نوعیت کے بے ترتیب آڈٹ پیرے پی اے...
لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی نے بھارت کو شدید تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے، اسی لیے وہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم سیکیورٹی ایجنسیاں ان عناصر کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، وہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث اسی سے زائد...
ویب ڈیسک: پاکستان میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیوروں کی غفلت، لاپروائی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دی جاتی ہے، جس کے پیش نظر موٹر وے پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لیے ایک اہم اقدام متعارف کرا دیا ہے۔ ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سید فرید علی کے مطابق مسافر بسوں میں سیفٹی اور مانیٹرنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ڈیش کیمز لگانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈرائیوروں کی نگرانی، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات میں کمی لانا ہے۔ سندھ رینجرزکی گلشن حدید میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی، 3 ملزمان گرفتار انہوں نے بتایا کہ ڈیش کیمز کے ذریعے ڈرائیوروں کی کارکردگی...
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں تودے گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی بڑھ کر 64 ہو گئی ہے، جب کہ ویسٹ جاوا میں 16 لاپتا افراد کی تلاش و ریسکیو کارروائیاں آٹھویں دن بھی جاری رہیں۔ہفتے کے روز متاثرہ علاقوں سے مزید 4 لاشیں برآمد ہوئیں، جس سے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی، جبکہ تقریباً 16 افراد کا اب بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن میں ٹریکنگ کتوں اور بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، اور تقریباً 3ہزار 675 اہلکار تعینات کیے گئے۔اب تک 49 لاشوں کی شناخت کر کے انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور 75 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔...
اسلام آباد ( ملک نجیب) اسلام آباد میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای-سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اسٹامپ پیپرز کے حوالے سے ہونے والی جعل سازی کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ایف ایٹ کچہری میں قائم اسٹامپ شاپس کا دورہ کیا اور ای-سٹیمپنگ کے عمل، فراہم کی جانے والی سہولیات اور آن لائن پورٹل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریونیو افسران نے ڈی سی کو سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ شہری اب آن لائن پورٹل کے ذریعے ای-سٹیمپ پیپرز با آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا۔مبینہ آڈیو میسج میں گزشتہ روزکے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پرڈال دیا اور مبینہ آڈیو میسج میں کہا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتےہی کہا کہ ورکرزنہیں بلکہ ممبران قومی،صوبائی اسمبلی کوکال دی، سہیل آفریدی کا ویڈیو کلپ موجود ہےجو یہاں شیئر کیاگیا ہے۔ اپنےحلقوں میں چلےگئے، سہیل آفریدی نےخیبرپختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی، آپ رات میٹنگ میں ہی بتادیتے کہ اڈیالہ دھرنا دینا ہے۔مبینہ آڈیو میسج کے مطابق کسی ممبراسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹریا جہازنہیں کہ وہ فوری پہنچ جائے جو ارکان قریب تھے وہ پہنچ گئے، آج سپریم کورٹ کے...
شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا، دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ڈال دیا ہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مبینہ آڈیو پیغام میں گزشتہ روز کے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ڈال دیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتے ہی کہا کہ ورکرز نہیں بلکہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کو کال دی ہے، وزیراعلیٰ کا ویڈیو کلپ موجود ہے جو یہاں شیئر کیا گیا ہے۔مبینہ آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ منگل کے روز پنجاب سے ارکان اسمبلی آئے اور پھر واپس اپنے حلقوں میں چلے گئے، سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی۔...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ رات 3 بجے تک اڈیالہ اور صبح 10 بجے سے سپریم کورٹ کے باہر ہیں۔ سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیراعلی کو 2 راتوں سے سڑک پر بٹھا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کی صحت کے ساتھ غفلت برتی گئی، انہیں ایسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں مرض کی تشخیص کا ماہر بھی موجود نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان سے ملنے...
عابد چوہدری: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد پولیس کے کردار پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متوفیہ کے خاوند کو حراست میں لینے اور مبینہ تشدد کی اطلاعات سامنے آنے پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کی جانب سے واقعے پر پولیس کے مجموعی رسپانس کا...
سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر آج رات فیکٹری ناکے پر دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ عمران خان کی خرابی صحت کو چھپانا طبی دہشت گردی ہے، ہم رات یہی گزاریں گے، اگر ملاقات نہ ہوئی تو صبح اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر کو ہفتے کی رات جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، سوال یہ ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کی حالت...
پیرس:(ویب ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی نژاد اخبار فروش علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ فرانس کا ایک اعلیٰ سول اعزاز ہے جو طویل خدمات اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے علی اکبر کی خدمات کو سراہا اور فرانسیسی معاشرے میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں فرانس منتقل ہوئے۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے نہ صرف فرانس میں اپنی شناخت بنائی بلکہ پاکستانی کمیونٹی کا نام بھی روشن کیا۔ علی اکبر کو فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے...
جغرافیائی سیاسی خدشات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹ لرز اٹھی، کے ایس ای 100 انڈیکس 6 ہزار پوائنٹس سے زائد گرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو شدید دباؤ دیکھنے میں آیا، جہاں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی سے دوچار ہو گیا۔ کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور دن بھر فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ دوپہر کے ابتدائی اوقات میں فروخت میں مزید تیزی آئی جس سے انڈیکس تیزی سے نیچے گرتا ہوا دورانِ ٹریڈنگ 181,961.14 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم آخری گھنٹے میں معمولی ریکوری کے باعث نقصانات میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں...
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے متعدد تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد شعیب اکبر تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہیں وفاق میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اینڈ نارکوٹکس کنٹرول تعینات کردیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر اقبال حسین کو سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود تبدیل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن (پنجمن) سائرہ عمرکو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات کردیا گیا۔ ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس مبین الہی کو تبدیل کرکے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن(پنجمن ) تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ...
لاہور کے داتا دربار کے سامنے جاری ترقیاتی منصوبے کے دوران ایک ماں اور بیٹی کے مبینہ طور پر کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ نہ صرف دلخراش ہے بلکہ اس نے شہر میں حفاظتی نظام کی ناکامی پر سنگین سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے جائے وقوعہ کی تصدیق کی، جبکہ سیف سٹی کیمروں نے بھی واقعے کی حقیقت کو اجاگر کیا۔ تاہم حکومتی اور انتظامی ترجمانوں کے متضاد بیانات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ جائے حادثہ کو فوری طور پر سبز کپڑے اور لوہے کی چادروں سے بند کر دیا گیا۔ خاتون کی لاش آؤٹ فال روڈ ڈسپوزل سے برآمد ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن رات گئے...
صدر زرداری کے دورہ یو اے ای کے دوران سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
صدر پاکستان آصف علی زرداری کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی رابطوں میں نئے مواقع تلاش کرنے اور مشترکہ ترقی کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ صدر زرداری نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی، اجلاس میں ابوظہبی کے سپریم کونسل برائے مالی و اقتصادی امور نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور جاری منصوبوں کا جائزہ لینے پر زور دیا، دونوں ممالک نے پرچم بردار منصوبوں کے ذریعے سرمایہ کاری بڑھانے اور...
اسلام آباد (طار ق محمود سمیر) قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ 28 جنوری 2026 کو بعض میڈیا ذرائع پر ایسی خبریں سامنے آئیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ نیب سکھر نے سکھر یا گڈو بیراج کی مرمت اور بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب واضح طور پر اس تاثر کی تردید کرتا ہے کہ اس حوالے سے نیب سکھر میں کوئی انکوائری یا تحقیقات زیرِ التوا ہیں۔ اس معاملے سے متعلق صرف ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جسے نیب کے طے شدہ طریقہ کار (SOPs) کے مطابق مزید ضروری کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں قائم احتساب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت سندھ نے احتیاطی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان میں اب تک نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس مختلف وجوہات کی بنا پر پھیل سکتا ہے، جبکہ اس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر طبی مشورہ حاصل کریں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور صوبے بھر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد،ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔علاوہ ازیںسہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے سوا کسی اور میں...
راولپنڈی: ( نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کے لئے سہیل آفریدی کا نام دیدیا۔ سلمان اکرم کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 6 نام شامل کئے گئے ہیں۔ کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، شفیع جان، فخر جہاں کا نام فہرست میں شامل ہے، فلک ناز اور اعجاز خان کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ روڈ کے اطراف 8 فروری کو لاک ڈاؤن موومنٹ کی رابطہ مہم کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بھی اس سلسلہ میں سکیورٹی پلان کی تیاری شروع کر دی ہے۔
سٹی 42 : ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر املاک سیل، و سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ نئی پرانی و زیر تعمیر تمام ہائی رائز املاک کی جیو ٹیگنگ و ڈیجیٹل سروے کیے جائیں گے۔ ڈی جی طاہر فاروق کی زیر صدارت کمرشل وہائی رائزاملاک میں فائرسیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران پرانی بنی املاک، نئی املاک اور زیر تعمیر املاک پر فائر سیفٹی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ایک ماہ کےاندراندرتمام کمرشل و پبلک دفاتر و املاک کو فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کا ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہاہے کہ اسلام آباد کو بیوروکریسی کا غلام بنا دیا گیا ہے،منگل کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس میں وفاق اورالیکشن کمیشن نے اپناجواب جمع کرانا تھامگر جج کے چھٹی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کردی گئی یہ کیس فوری نوعیت کا تھا، عوام کومنگل کو کی سماعت سے بڑی توقعات تھیں، عوام کو مایوسی ہوئی۔ان خیالات کااظہارامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ اسلام آباد کے سارے مسائل کی جڑ بلدیاتی انتخابات کا نہ ہو نا ہے،اسلام آباد کو طویل عرصے سے جمہوری حق سے محروم کیا جا رہا ہے،پانچ سال سے اسلام...
اسلام ٹائمز۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق جون 2025ء سے نومبر 2025ء کے درمیان 300 سے زائد مساجد، مزارات اور درگاہیں بلڈوزر کارروائی میں مسمار کی گئیں۔ ان میں کئی ایسی مذہبی جگہیں شامل تھیں جو دہائیوں بلکہ صدیوں سے قائم تھیں اور باقاعدہ مذہبی سرگرمیوں، اجتماعی عبادات اور سماجی زندگی کا مرکز تھیں۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی گزشتہ دنوں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی 56 صفحات پر مشتمل "فیکٹ فائنڈنگ" رپورٹ منظرعام پر آگئی، جس میں بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں، فرقہ وارانہ تشدد اور منظم امتیازی کارروائیوں کو تفصیل کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ زمینی حقائق، سرکاری نوٹس، ایف آئی آر، عدالتی ریکارڈ...
اسلام آباد: سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے حج یا عمرے پر جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر قومی اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے واضح تردید سامنے آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور قومی اسمبلی کے ارکان کو حج یا عمرے کی کوئی سرکاری سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان کے لیے حج یا عمرے سے متعلق کسی قسم کی رعایت یا سہولت نہ تو موجود ہے اور نہ ہی قواعد و ضوابط کے تحت ایسی کوئی سہولت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور ہڑتال پر مشاورت کرلی۔اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، محمد زبیر، عمار علی جان اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 8 فروری کے بین الاقوامی سطح پر یوم سیاہ منانے اور ملک گیر ہڑتال پر مشاورتی عمل مکمل کیا گیا۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق 8 فروری پاکستانی قوم کی اجتماعی تضحیک کا دِن ہے، اس روز عوام کے بنیادی اختیار اور حکمران چننے کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، عوام کو اس دن بے اختیار اور اُن کی حیثیت...
سی ڈی اے میں تقرو تبادلے،ڈاکٹر ظفر اقبال ڈی جی اربن پلاننگ تعینات،ارشد چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفیکشن سب نیوز پر
سی ڈی اے میں تقرو تبادلے،ڈاکٹر ظفر اقبال ڈی جی اربن پلاننگ تعینات،ارشد چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفیکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے،ایچ آر ڈی ڈپارٹمنٹ نے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا،سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 20کے آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ تعینات کر دیا گیا انہیں ڈائریکٹر جنرل سپیشل پلاننگ کا بھی اضافی چارچ دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل سپیشل پلاننگ گریڈ 19کے آفیسرارشد چوہان کو عہدے سے ہٹا تے ہوئے ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔تحریری احکامات کے مطابق...
کوئٹہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع افسوسناک واقعہ کلی شاہوزئی محمد ٹاوٴن میں پیش آیا، لاش کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر دکی کے علاقے مسجد روڈ میں زیر تعمیر دکان کی چھت گر کر منہدم ہوگئی جس کے باعث دکاندار سمیت 4 افراد نیچے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس پیش رفت کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے فارن ایڈوائزر ڈاکٹر محمد توحید حسین کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے فارن ایڈوائزر ڈاکٹر محمد توحید حسین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ گفتگو کے دوران دونوں...
صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے جس میں حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار اور بلند شرح سود کاروبار کو مفلوج کر رہے ہیں۔ مہنگی توانائی ہر شعبے کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔ علاوہ ازیں خط میں کہا گیا کہ برآمدات میں نمایاں اضافے کے لیے نیشنل ایکسپورٹ ایمرجنسی ناگزیر ہے۔ پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ باہر...
وزارت اطلاعات و نشریات نے وادیٔ تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروانے کی مبینہ خبروں کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت یا مسلح افواج کی جانب سے وادیٔ تیراہ کو خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا، ان دعووں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، سیکیورٹی اداروں کے خلاف غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی وادی تیراہ آپریشن کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟ بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق صرف دہشت...
وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وادی تیراہ خالی کروانے کے دعوے بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور مخصوص مقاصد کے تحت کیے جا رہے ہیں، ان دعوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، سیکیورٹی اداروں کے خلاف غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انکی تردید کردی۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانے کی گمراہ کن خبروں کا نوٹس لے لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وادیٔ تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروایا...
حکومت کی وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی بے بنیاد خبروں کی تردید، دعوے بدنیتی پر مبنی قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے وادی تیراہ کو فوجی احکامات کے تحت خالی کرانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے۔وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان گمراہ کن اطلاعات کا نوٹس لیا گیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وادی تیراہ کو فوجی ہدایات پر خالی کرایا جا رہا ہے۔ وزارت کے مطابق ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہیں، جن کے دوران عام شہریوں کی جان و...
— فائل فوٹو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں طلاق، دوسری شادی کی دھمکی سمیت گھریلو تشدد سے تحفظ اور روک تھام سے متعلق اہم قانون منظور کر لیا گیا ہے۔مشترکہ اجلاس میں شرمیلا فاروقی کا پیش کردہ ڈومیسٹک وائلنس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2025 کی منظوری دی گئی، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔اس بل میں گھریلو تشدد سے مراد جسمانی، نفسیاتی اور جنسی زیادتی ہے۔ اس قانون کے تحت بیوی کو گھورنا، اسے طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اور اس کی مرضی کے خلاف گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رہنے پر مجبور کرنا بھی قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، پی پی شریک ہوگیاعظم نذیر تارڑ، نوید...
بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گرنے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بہتا ہوا پانی بھی جم گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اگرچہ صوبے کے شمالی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رک چکا ہے، تاہم سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں بدستور جاری ہیں۔ کوئٹہ، قلات، چمن اور زیارت میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کے باعث گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے، جس سے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ شدید سردی کے سبب تالابوں، سڑکوں اور کھلے مقامات پر پانی منجمد ہو چکا ہے، جبکہ کوئٹہ۔زیارت شاہراہ...
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں حالیہ ہولناک آتشزدگی کے سانحے کے دوران جاری ریسکیو اور سرچ آپریشن میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، متاثرہ عمارت کے ملبے اور ایک دکان سے 70 تولہ سونا برآمد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کی عمارت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری، اہم انکشافات سامنے آگئے ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ برآمد شدہ سونے کی تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ کراچی سانحہ گل پلازہ اپڈیٹ گل پلازہ کی متاثرہ عمارت سے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک دکان سے 70 تولہ سونا برآمد ہوا، جسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف پہلا ہتکِ عزت کا کیس دائر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معین قریشی کے خلاف ہتک عزت کا کیس پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت درخواست دائر کیا گیا، عظمیٰ بخاری کی جانب سے معین ریاض قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ درخواست میں ویڈیو، سکرین ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹس بطور شواہد عدالت میں جمع کروا دئیے گئے ہیں جبکہ ڈیفیمیشن درخواست میں عام، تعزیری اور خصوصی ہرجانے کی تفصیلات بھی شامل کر دی گئی ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو ایک اور...
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاح مختلف علاقوں میں پھنس گئے، جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے۔ زیارت جانے والے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں کوئٹہ–زیارت شاہراہ پر پھنس گئیں، جبکہ چمن اور اس کے گردونواح میں 100 سے زائد سیاح گاڑیوں میں محصور ہیں۔ این-50 شاہراہ پر کان مہترزئی، خانوزئی اور مسلم باغ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی، جہاں برف اور پھسلن کے باعث بین الصوبائی مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ این-50 پر پیش آنے والے نو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا بلاک 21نذد سجن کانٹا کے قریب ایک شخص کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو گٹر سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ،متوفی کی شناخت 70سالہ عنایت ولد برکت کے نام سے ہوئی ۔ڈاکس تھانے کی حدود لالا زار بیچ لگڑری ہوٹل کے قریب سمندر سے 40سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے، متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر...
رومانیا کے سفیر ڈان سٹوئنزکو کی سپیریئر یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات ،اکیڈمک تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
رومانیا کے سفیر ڈان سٹوئنزکو کی سپیریئر یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات ،اکیڈمک تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )رومانیہ کے سفیر ڈان سٹوئنزکو نے سپیریئر یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کی، جس میں تعلیم اور اکیڈمک تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں اداروں کے درمیان شراکت کو مضبوط بنانے، طلبا اور فیکلٹی کی نقل و حرکت کو فروغ دینے، اور مشترکہ نوآوری اور باہمی سمجھ بوجھ کو بڑھانے والے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔سفیر نے کہا کہ تعلیم دوطرفہ تعلقات کو گہرا بنانے اور ہماری سماجوں کے درمیان دیرپا تعلقات قائم کرنے کا ایک اہم ستون ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
لاہور میں پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں تحریری رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد صوبے میں ڈکیتی، چوری، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے دوران سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم میں 64 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں مجموعی طور پر 60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سال 2024 میں ڈکیتی کے 792 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں یہ تعداد کم ہو...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 800 سے زائد غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کیے گئے ہیں۔اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں چند ماہ میں تجاوزات کے خلاف 3 ہزار سے زائد آپریشنز کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں سرکاری زمین پر تعمیر غیرقانونی پیٹرول پمپ گرادیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
--فائل فوٹو پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے اپنی تحریری رپورٹ جمع کروادی جس کے مطابق سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی، چوری اور قتل سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق 7 ماہ میں سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم 64 فیصد کم ہوئے، ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں بھی 60 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ پنجاب میں مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف درخواست پر سماعتجسٹس عبہر گل نے میاں داؤد ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کی درخواست پرسماعت کی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورلڈ بینک نے پاکستان کو ان ممالک میں شامل کر دیا ہے جو آئندہ برسوں میں شدید معاشی خطرات سے دوچار رہ سکتے ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق بڑھتے ہوئے علاقائی تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، عالمی مالی حالات میں سختی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے پاکستان سمیت مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان کے معاشی مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ حالیہ برس میں بعض ابھرتی ہوئی معیشتوں کی شرحِ نمو توقعات سے بہتر رہی، مگر مجموعی عالمی منظرنامہ اب بھی شدید خدشات سے گھرا ہوا ہے۔ورلڈ بینک کی جنوری 2026ء میں جاری ہونے والی گلوبل اکنامک پروسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا کے کئی کمزور ممالک کو ایک ساتھ...
پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور پر شیرشاہ سے عبدالحکیم تک گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے، جبکہ موٹروے ایم فائیو پر شیرشاہ سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث ٹریفک روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سمبڑیال تک بند کر...
ویب ڈیسک: کراچی میں گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر ساٹھ ہو گئی ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی مسلسل جاری ہے،سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ، حکام نے لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک مرنےوالے چودہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جن میں سے آٹھ کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہو سکی، ریسکیو ٹیموں نے اب تک اڑتالیس افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا ہے،واقعے میں چھیاسی افراد لاپتا رپورٹ ہوئے تھے۔ لاہور: پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی حکام...
قومی اسمبلی: انتخابات کا ترمیمی بل منظور، آگ سے کھیلنا بند کریں، پیپلز پارٹی: خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد (وقائع نگار) قومی اسمبلی میں انتخابات ترمیمی بل منظور کر لیا گیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے کل اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر اعتراض اٹھا دیا۔ پی ٹی آئی کے رکن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ساڑھے آٹھ سو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں، منگل کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ اب حکومت نے فیصلہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 2افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹائون خیبر چوک کے قریب کلہاڑی کے وار سے 55سالہ شخص رازمہ خان ولد میر افضل خا ن قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپر دکر دیا گیا۔ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ لانڈھی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 اٹک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ گل فراز ولد پشت خان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خان وڈا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول برآمد کر...
فائل فوٹو گل پلازا سانحے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامینیشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمارت میں کیمیکل کی موجودگی لاشوں کے لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہو سکے ہوگی۔ سانحۂ گل پلازا میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاریگل پلازہ آتشزدگی میں 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اب تک 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گل پلازا آتشزدگی کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات پتہ کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق گل پلازا سے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دانوں کی جانب سے سامنے آنے والے تازہ تجزیے نے روزمرہ استعمال میں آنے والی ایک عام عادت پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔تحقیق کے مطابق پلاسٹک کے برتنوں اور کپوں میں رکھا جانے والا گرم کھانا یا مشروب، خاص طور پر گرم کافی انسانی جسم میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کے داخل ہونے کا ایک بڑا سبب بن سکتا ہے۔ماضی میں کی جانے والی متعدد سائنسی تحقیقات کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جب گرم کافی پلاسٹک کے کپ میں ڈالی جاتی ہے تو کولڈ کافی کے مقابلے میں ہزاروں کی تعداد میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات خارج ہو سکتے ہیں۔ یہ باریک ذرات نہ صرف مشروب میں شامل ہو...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی جماعتوں متحدہ اور پی پی پی میں گرما گرمی ہو گئی۔ دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔ ہمیں بلدیاتی انتخابات کا طے شدہ درست نظام بنانا ہو گا، محلے میں نمائندگی نہیں ہوگی تو وزارت دفاع کے فائر بریگیڈ آکر آگ پر قابو پائیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلا ثابت ہوئی ہے۔ سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوگئے ہیں۔ کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازہ پر افسوس...
واشنگٹن ڈی سی میں قائم ادارے انڈیا ہیٹ لیب (IHL) نے اپنی سالانہ رپورٹ “Hate Speech Events in India: Report 2025” جاری کر دی ہے، جس میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف منظم اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی نفرت انگیز تقاریر میں تشویشناک اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران بھارت میں نفرت انگیز تقاریر کے 1,318 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جو 2024 کے مقابلے میں 13 فیصد اور 2023 کے مقابلے میں 97 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ واقعات 21 ریاستوں، مقبوضہ جموں و کشمیر اور دہلی میں پیش آئے، جہاں اوسطاً روزانہ 4 نفرت انگیز تقاریر ہوئیں۔ مزید پڑھیں: بم کی اطلاع پر بھارتی طیارے کی لکھنؤ میں...
ڈیڑھ سال سے پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہی ہوں، فون کال تک نہیں اٹھاتے، پی ٹی آئی سینیٹر زرقا سہروردی
پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت انہیں اور ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا۔ انہوں نے نہ تو ترمیم پر ووٹ دیا اور نہ ہی کسی سے پیسے لیے۔ ہم لوگوں کو نہ آر کیا جا رہا ہے نہ پار۔ ڈیڑھ سال سے پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہی ہوں، فون کال تک نہیں اٹھاتے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ اغوا کے بعد سوشل میڈیا ٹیم نے ان سے ویڈیو بیان بنانے کی درخواست کی تھی، مگر بعض محرکات کے باعث وہ ویڈیو شائع نہیں کی گئی، جس کے بعد ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور...
عابد چوہدری : ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی کی پیشگی اجازت کے بغیر مقدمات درج کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب کسی بھی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل متعلقہ ڈی ایس پی کو آگاہ کرنا اور اجازت لینا لازم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنا مقصود ہو تو پہلے اس معاملے کو ڈی ایس پی کے علم میں لایا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید نے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام وارڈنز کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ کابل: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ،7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ٹریفک پولیس کی جانب سے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی عدالتوں میں جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے آج سے نیا بائیو میٹرک نظام نافذ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی عدالتوں میں جعلی مقدمات اور فرضی ضمانتوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت آج سے نیا بائیو میٹرک نظام نافذ کر دیا گیا ہے، اس منصوبے پر عملدرآمد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد شروع کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی عدالتی کارروائی سے قبل تمام فریقین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے، اس نظام کے تحت درخواست گزار، مدعا علیہ اور ضامن کو نادرا کے ذریعے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے زرعی برآمدات کے میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے تیسرے بڑے چاول برآمد کنندہ ملک کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے بلکہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات پر بڑھتے اعتماد کی بھی واضح عکاس ہے۔بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر بڑھتی مقبولیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کامیابی کو نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی منڈی میں پاکستان کی مضبوط پوزیشن کو ظاہر کرتا...
سی ڈی اے میں اختیارات کا غیر معمولی ارتکاز ، ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ 18 کی افسر کو چار طاقتور ادارے بیک وقت سونپ کر قواعد اور اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں
اسلام آباد ( ملک نجیب ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) میں انتظامی اختیارات کے غیر معمولی ارتکاز نے ایک بار پھر سوالات اور عوامی خدشات کو جنم دے دیا ہے ۔ ڈیپوٹیشن پر تعینات پاس گروپ سے تعلق رکھنے والی گریڈ 18 کی خاتون افسر ڈاکٹر انعم فاطمہ بیک وقت چار اہم اور بااثر عہدوں کی ذمہ دار ہیں جن میں چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر (MCI) — گریڈ 19 کا عہدہ، 27 اگست 2025 سے سنبھالا گیا ، ڈائریکٹر، میونسپل ایڈمنسٹریشن (DMA) سی ڈی اے کی میونسپل انتظامیہ کے امور ، انفورسمنٹ چیف تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی علاوہ ازیں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی وہ عارضی بنیاد پر...
ملکی زرعی شعبے کے لیے سال 2026 کا آغاز خوشخبری کے ساتھ ہوا ہے، کیونکہ پاکستان نے چاول کی برآمدات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر کے دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی کی تصدیق کی ہے، جس سے ملکی معیشت اور زرعی شعبے کو مضبوط تقویت ملنے کی توقع ہے۔ دسمبر 2025 میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے عالمی منڈی میں پاکستان کی مضبوط موجودگی کو اجاگر کیا۔ خاص طور پر باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو اس کامیابی میں کلیدی حیثیت...
ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار ، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ ، ایم 4 خانیوال سے ملتان تک بند رکھی گئی جبکہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوعہ قرار دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی سست روی کا شکا رہی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے
پاکستان زرعی برآمدات میں استحکام اور تیز رفتار ترقی کے ساتھ عالمی قیادت کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ بین الاقوامی جریدہ گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پزیرائی پر مہر ثبت کر دی۔ سال 2026 کے آغاز پر پاکستان ایک اور اعزاز کے ساتھ دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کنندہ ملک بن گیا۔ دسمبر 2025 میں پاکستانی چاولوں کی برآمدات نے 14 فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کر کے عالمی منڈی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافے نے پاکستان کی برآمدی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دسمبر 2025 میں پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں میں برآمد کیے،...
غیرجانبدارالیکشن کمیشن اورفری اینڈ فیٔرالیکشن کروائے جائیں، حکومت سندھ عوام کوسہولیات دینے میں ناکام ،26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے میڈیا کی آزادی ختم کر دی ججوں کے جبری تبادلوں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی شدید مذمت، عمران اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ، آل پارٹیز کانفرنس کاجاری اعلامیہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں غیرجانب دار الیکشن کمیشن اور صاف و شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چھیننے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے۔کراچی پریس کلب میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے مطالبات پیش کردیے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات اور فراڈ کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو روک لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق روکے گئے مسافروں میں حسنین اظہر اور محمد عاطف شامل ہیں، مسافر حسنین اظہر جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ محمد عاطف غیر قانونی طور پر یورپ جانے کیلئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کو مزید کارروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمد نجم الدین کو مستقل جج تعینات کردیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمد نجم الدین کو مستقل جج تعینات کیا جاتا ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ