پی ٹی آئی میں نیا ہنگامہ! شیخ وقاص کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا۔مبینہ آڈیو میسج میں گزشتہ روزکے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پرڈال دیا اور مبینہ آڈیو میسج میں کہا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتےہی کہا کہ ورکرزنہیں بلکہ ممبران قومی،صوبائی اسمبلی کوکال دی، سہیل آفریدی کا ویڈیو کلپ موجود ہےجو یہاں شیئر کیاگیا ہے۔ اپنےحلقوں میں چلےگئے، سہیل آفریدی نےخیبرپختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی، آپ رات میٹنگ میں ہی بتادیتے کہ اڈیالہ دھرنا دینا ہے۔مبینہ آڈیو میسج کے مطابق کسی ممبراسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹریا جہازنہیں کہ وہ فوری پہنچ جائے جو ارکان قریب تھے وہ پہنچ گئے، آج سپریم کورٹ کے باہر رش تھا، زیادہ ارکان پہنچ گئےتھے، اس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا قصور نہیں جنہوں نے پلان بنایا ان کا قصور ہے، بندہ 10 گھنٹےکےسفرپرہے، آپ رات کوکہتے ہیں فوری پہنچو، کسی کےپاس جہازنہیں ہے،ایسا بالکل نہیں ہوتا۔شیخ وقاص اکرم نے مبینہ آڈیو میسج مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے دھرنا دینا ہی تھا تو اپنے 90 ممبران صوبائی اسمبلی توساتھ لاتے، وزیراعلیٰ کےصوبےکےممبران اسمبلی قریب تھےوہ پہنچ سکتےتھے، رات جب کےپی ہاؤس میں میٹنگ ہوئی اس میں اسد قیصر،جنید اکبربھی موجود تھے، آپ کو رات اطلاع دینی چاہیےتھی کہ دھرنا دیں گے، یہ کیا مذاق بنا رکھا ہے،رات کو ہی اطلاع کردینی چاہیے تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مبینہ آڈیو میسج سہیل آفریدی
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔