اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مبینہ آڈیو پیغام میں گزشتہ روز کے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ڈال دیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتے ہی کہا کہ ورکرز نہیں بلکہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کو کال دی ہے، وزیراعلیٰ کا ویڈیو کلپ موجود ہے جو یہاں شیئر کیا گیا ہے۔مبینہ آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ منگل کے روز پنجاب سے ارکان اسمبلی آئے اور پھر واپس اپنے حلقوں میں چلے گئے، سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منسٹریل کیڈر کے 45 افسران کی ترقی کے اعزاز میں  تقریب

شیخ وقاص اکرم کے مبینہ آڈیو میسج میں مزید کہا گیا کہ آپ رات میٹنگ میں ہی بتادیتے کہ اڈیالہ دھرنا دینا ہے، کسی ممبر اسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹر یا جہاز نہیں کہ وہ فوری پہنچ جائے، جو ارکان قریب تھے وہ پہنچ گئے۔آڈیو پیغام میں مزید کہا گیا کہ آج سپریم کورٹ کے باہر رش تھا، زیادہ ارکان پہنچ گئے تھے، اس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا قصور نہیں جنہوں نے پلان بنایا ان کا قصور ہے۔شیخ وقاص کے آڈیو پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ بندہ 10 گھنٹے کے سفر پر ہے، آپ رات کو کہتے ہیں فوری پہنچو، کسی کے پاس جہاز نہیں ہے، ایسا بالکل نہیں ہوتا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

انہوں نے مبینہ آڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ نےدھرنا دینا ہی تھا تو اپنے 90 ممبران صوبائی اسمبلی تو ساتھ لاتے، وزیراعلیٰ کے صوبے کے ممبران اسمبلی قریب تھے وہ پہنچ سکتے تھے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رات جب کے پی ہاؤس میں میٹنگ ہوئی اس میں اسد قیصر، جنید اکبر بھی موجود تھے، آپ کو رات اطلاع دینی چاہیے تھی کہ دھرنا دیں گے، یہ کیا مذاق بنا رکھا ہے؟

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ا ڈیو پیغام میں شیخ وقاص اکرم سہیل ا فریدی مبینہ ا ڈیو کہا گیا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن